Baaghi TV

Tag: inestigation

  • موٹرسائیکلیں مزید پچیس ہزار روپےتک مہنگی کردی گئیں

    موٹرسائیکلیں مزید پچیس ہزار روپےتک مہنگی کردی گئیں

    لاہور:سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ملک میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل بنانے ولی صف اول کی کمپنی سوزوکی پاکستان نے گزشتہ روز گاڑیوں ک قیمتیں بڑھائی تھیں اور آج 25 جنوری کو موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

    صرف کراچی میں ایک ماہ میں مزید 9 ہزار سے زائد شہری موٹرسائیکلوں سے محروم

    سوزوکی جی ڈی 100 ایس اور جی ایس 150 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے جب کہ جی ایس ایکس 125 اور جی آر 150 سی سی مزید 25 پزار روپے مہنگی ہوگئی ہیں۔

    قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 100 ایس کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے، جی ایس 150 سی سی کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 3 لاکھ 84 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 10 ہزار روپے کی ہوجائے گی۔سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور دالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے۔

    ٹھٹھہ:چوری شدہ سولرپلیٹ،واٹرپمپ،2موٹرسائیکل برآمد ،ملزمان گرفتار

    یاد رہےکہ چند ہفتے قبل روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والے کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے گذشتہ ایک سال سے غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد ہونڈا کی سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی قیمت ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی نئی قیمتوں کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 10 ہزار روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوچکی ہے۔

    سی ڈی 70 ڈریم ایک لاکھ 24 ہزار 500 روپے، ہونڈا پرائیڈر کی نئی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 900 روپے، سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 79 ہزار 900 روپے، سی جی 125 ایس 2 لاکھ 10 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہونڈا کی سی بی 125 ایف کی قیمت میں 10 ہزار اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہوگئی جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد اب یہ 3 لاکھ 38 ہزار 900 روپے اور سی بی 150 ایف 3 لاکھ 42 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی۔

    یاماہا وائی بی 125 زیڈ کی قیمت 18 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار روپے اور یاماہا وائی بی 125 زیڈ۔ڈی ایکس کی قیمت 19 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 92 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ یاماہا وائی بی آر 125 کی قیمت 3 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔
    اسی طرح چینی کمپنی کی تیار کردہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی 5 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

  • پوپ فرانسس نےہم جنس پرستی کوجائز قرار دیا

    پوپ فرانسس نےہم جنس پرستی کوجائز قرار دیا

    برسلز:ویٹی کن سٹی: پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستوں کے خلاف قوانین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ LGBTQ لوگوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے۔عالمی خبر رساں ادارے ’’اے پی‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ہم جنس پرست ہونا کوئی جرم نہیں اور اسے جرم قرار دینے والے قوانین غیر منصفانہ ہیں۔

    برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

    پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ خدا اپنے تمام بچوں سے ویسے ہی پیار کرتا ہے جیسے کے وہ ہیں۔ اس لیے ہم جنس پرستوں کے خلاف کسی بھی امتیازی قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔اس موقع پر پوپ فرانسس نے تسلیم کیا کہ دنیا کے کچھ حصوں میں کیتھولک بشپ ہم جنس پرستی کو گناہ سمجھتے ہوئے اسے جرم تسلیم کرنے والے قوانین کی حمایت کرتے ہیں۔تاہم انہوں نے ایسے کیتھولک بشپ کے ان رویوں کو ثقافتی پس منظر سے منسوب کیا اور کہا کہ ان بشپس کو ہر ایک (جنس) کے وقار کو پہچاننے کے لیے فکری تبدیلی کے عمل سے گزرنے کی ضرورت ہے۔

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    پوپ فرانسس نے زور دیا کہ ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے والے بشپس کو رحم، درگزر اور مہربانی سے کام لینا چاہیے جیسے کہ خدا ہم میں سے ہر ایک پر مہربانی کرتا ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 67 ممالک ہم جنس پرستی کو مجرم قرار دیتے ہیں اور ان میں سے 11 ممالک میں اس کی سزا موت ہے۔

  • پشاور: سودی کاروبار نے 4 افراد کی جان لے لی

    پشاور: سودی کاروبار نے 4 افراد کی جان لے لی

    پشاور:نواحی علاقے بڈھ بیرمیں سودی کاروبار نے 4 افراد کی جان لے لی۔نواحی علاقے شیخ محمدی میں سودی کاروبارکی لین دین پر فریقین میں تلخ کلامی کے بعد گولیاں چل گئیں۔ دونوں گروپوں کی فائرنگ سے 4 افراد قتل جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ فریقین کے درمیان 10 لاکھ روپے کی رقم پر تنازع چلا آرہا تھا۔

    حکام کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزموں کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

     

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کا تاریخ ساز اقدام۔ صوبے میں نجی سود کے کاروبار پر پابندی کا قانون نافذ العمل ہوگیا ہے اور ”دی پنجاب پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2022“ (The Punjab Prohibation of Interest Loans Act) کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

    عام انتخابات میں بھی عمران خان کو بدترین شکست دیں گے. شرجیل میمن

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ قانون نافذ ہونے کے بعد پنجاب بھر میں نجی سود کاکاروبار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اورصوبہ بھر میں کوئی بھی نجی سود کے حوالے سے لین دین نہیں کرسکے گا۔نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایاجائے گااورنجی سود کالین دین کرنے والوں کو 10سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

    دوران تفتیش گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    قانون نافذ ہونے کے بعد ماضی نجی طورپرسود کی مد میں رقم لینے والا شخص اب صرف اصل رقم ہی واپس کرے گااوررقم لینے والے شخص کو اب ماضی میں لئے گئے سود کی مد میں اضافی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔اصل رقم کے علاوہ نجی سود کی مد میں اضافی رقم مانگنے پر متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج ہوسکے گا۔نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی شہری تھانے جاکر ایف آئی آر درج کرا سکے گا۔نجی سود پر پابندی کا قانون نافذ ہونے کے بعد کئی گھر اجڑنے سے محفوظ رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا حافظ نعیم کو فون،یقین دہانی کروا دی

    انہوں نے کہا کہ سود ایک لعنت ہے اور دین اسلام میں اسے اللہ کے خلاف جنگ قرار دیا گیاہے۔نجی سود کے حوالے سے پابندی کا قانون دین کی خدمت ہے۔اللہ اوراللہ کے رسولؐ کے احکامات کی تعمیل کر کے سرخرو ہوئے ہیں۔سود کا کاروبار کرنے والوں کو روزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ہم نیک نیتی سے دین کا کام کررہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

  • افغانستان؛جما دینےوالی سردی میں ہلاکتوں کی تعداد 150 ہوگئی

    افغانستان؛جما دینےوالی سردی میں ہلاکتوں کی تعداد 150 ہوگئی

    کابل:افغانستان میں شدیدسردی سے ایک ہفتےکےدوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 150ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں رواں موسم میں درجۂ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا اور معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے۔شہری گھروں میں محصور ہوگئے لیکن ٹوٹے پھوٹے گھر انھیں موسم کی سختی سے بچانے میں ناکام رہے۔

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

    طالبان حکام نے تصدیق کی ہے کہ شدید سرد موسم کے باعث ایک ہفتے کے دوران 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں سرد موسم کی وجہ سے 70 ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔افغانستان میں موجودہ موسم سرما میں سردی بھی معمول سے زیادہ پڑ رہی ہے اور جنگ زدہ ملک میں امدادی کاموں کے لیے دستیاب این جی اوز نے بھی کام کرنا بند کردیا ہے۔ جس کے بعد امداد شہریوں تک نہیں پہنچ پا رہی ہے۔

    لاہور: پرانی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل گیا

    این جی اوز نے افغانستان میں کام کرنا بند تنظیم کی خواتین ورکرز پر طالبان کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے ردعمل میں کیا تھا تاہم اب این جی اوز نے موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے امدادی کاموں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔جاپان میں ریکارڈ برفباری کی وجہ سے حکومت کی جانب سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ٹوکیو میں رواں سال کی پہلی برف باری ہوئی، جاپان کے شہر منی وا میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 36 انچ برف پڑی ہے جبکہ کوسا میں آج صبح درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ٹھٹھہ : گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف علاقوں سے چار لاشیں برآمد

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید برفباری اور طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، وسطی جاپان میں برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیاں، ٹرک کافی دیر تک سڑکوں پر پھنسے رہے ۔جاپان کے شمالی حصے میں ڈومیسٹک ایئر لائنز کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے سے بلٹ ٹرین سروس بھی معطل اور تاخیر کا شکار ہے۔

    جاپان کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں کل تک درجہ حرارت مزید نیجے گرسکتا ہے جو کہ صدی کا سب سے کم درجہ حرارت ہوسکتا ہے ۔

  • پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کی بڑی کامیابی ،انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار

    پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کی بڑی کامیابی ،انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار

    پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کی بڑی کامیابی ،انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار

    پاکستان کے انٹیلیجنس اداروں کی بڑی کامیابی، مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا ہے فالس فلیگ کارروائی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی،باخبر ذرائع کے مطابق فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا ہے پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیا انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور 2ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال سے بم یا آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی ہے کسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنایا دکھایا جائے گا

    بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

    بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی ، باغی ٹی وی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے منصوبے میں 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام عائد کرکے دنیا میں پراپیگنڈہ کرنا ہے پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے سارا منصوبے پیشگی بے نقاب کر کے مودی سرکار کو بڑی زک پہنچا دی

    مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پرخود مختار جدوجہد ،بھارت کی کوشش کیا ہوتی ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا بے نقاب

    لگتا ہے چین نے "گھر میں گھس کر ماریں گے” کی جارحانہ عسکری اپروچ کو ہائی جیک کرلیا ،محبوبہ مفتی

    ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی تعداد بہت زیادہ، تاحال ایک بھارتی میجر چینی فوج کے قبضے میں ہے، دفاعی تجزیہ کار کرنل ر اجے شکلا

    چینی فوج کے ہاتھوں کرنل سنتوش کی ہلاکت کی خبر سن کر ماں اورچچی بیہوش،ہسپتال منتقل

    لداخ،لڑائی کا آغاز کیسے ہوا؟ بغیرایک گولی چلے بھارتی فوج کی درجنوں ہلاکتیں،بھارتی آرمی چیف نے سر پکڑ لیا

  • جاپان میں شدید برف باری، نظام زندگی درہم برہم ،منسوخ پروازوں کی تعداد300 سے تجاوز کرگئی

    جاپان میں شدید برف باری، نظام زندگی درہم برہم ،منسوخ پروازوں کی تعداد300 سے تجاوز کرگئی

    جاپان کے مختلف علاقوں میں طوفان کے باعث شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، برفباری سے ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں ریکارڈ برفباری کی وجہ سے حکومت کی جانب سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ٹوکیو میں رواں سال کی پہلی برف باری ہوئی، جاپان کے شہر منی وا میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 36 انچ برف پڑی ہے جبکہ کوسا میں آج صبح درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ننکانہ : پولیس کی وردی میں چھپا اے ایس آئی کے روپ میں لینڈ مافیاء کا ڈان نکلا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید برفباری اور طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، وسطی جاپان میں برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیاں، ٹرک کافی دیر تک سڑکوں پر پھنسے رہے ۔

    ننکانہ : سویڈن میں قرآن پاک کو جلائے جانے کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر…

    جاپان کے شمالی حصے میں ڈومیسٹک ایئر لائنز کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے سے بلٹ ٹرین سروس بھی معطل اور تاخیر کا شکار ہے۔جاپان کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں کل تک درجہ حرارت مزید نیجے گرسکتا ہے جو کہ صدی کا سب سے کم درجہ حرارت ہوسکتا ہے ۔

     

    ادھرامریکہ کو موسم سرما کے شدید طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے بعد تقریباً 15 لاکھ امریکی شہری بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس طوفان کی وجہ سے کرسمس سے کچھ دن قبل ملک کی بڑی شاہراہیں بند جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ ہو گئی تھیں۔
    اس وقت معتدل موسم کی حامل شمار ہونے والی جنوبی ریاستوں سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں شدید برفباری، تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔قومی موسمیاتی سروس کے مطابق تقریباً 24 کروڑ (70 فیصد آبادی) افراد کو موسمی چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ سرد ہوا نے درجہ حرارت کو منفی 55 ڈگری فارن ہائیٹ تک کم کر دیا ہے۔
     
    اے ایف پی کے مطابق شمالی اور جنوبی ڈکوٹا، اوکلاہاما، آئیووا اور دیگر جگہوں پر ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں نے تقریباً صفر کے قریب حدِنظر، برف سے ڈھکی سڑکوں اور برفانی طوفان کے حالات کی اطلاع دی ہے اور رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔
  • جامعہ زکریا کے طالب علم کلیم اللہ سہو کے قاتل اویس ارشد کو عدالت نے سنائی سزا

    جامعہ زکریا کے طالب علم کلیم اللہ سہو کے قاتل اویس ارشد کو عدالت نے سنائی سزا

    ملتان،جامعہ زکریا کے طالب علم کلیم اللہ سہو کے قاتل اویس ارشد کو سزائے موت سنا دی گئی

    عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے ،عدالت نے اقدام قتل کے دفعات میں اویس ارشد کو ایک لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے اقدام قتل کے دفعات میں اویس ارشد کو ایک سال سزا کا بھی حکم سنایا ہے ،پولیس حکام کے مطابق کلیم اللہ سہو کو 14 اگست 2021 میں جامعہ زکریا میں خنجر کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا,قاتل جامعہ زکریا کا سابق طالب علم اور جامعہ میں آئس کا سپلائر تھا,قاتل کو واردات کے کچھ دیر بعد جامعہ زکریا سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا,

    پولیس حکام کے مطابق جھگڑے میں تین طلباء ذوالفقار علی,عبدالقدیراورشرجیل کامران بھی زخمی ہوئے تھے جھگڑا دو تنظیموں کے طلباء کے درمیان تنازعہ پر ہوا تھا,تھانہ بی زیڈ نے اویس ارشد کیخلاف قتل,اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا,مدعی مقدمہ کیجانب سے ایڈووکیٹ ندیم کانجو نے کیس کی پیروی کی.

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

  • پی ڈی ایم اے کی جانب سے دیئے گئے خیموں میں سے 60 ہزار سے زائد غائب

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے دیئے گئے خیموں میں سے 60 ہزار سے زائد غائب

    سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں برساتی پانی کے نکاس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    پی ڈی اسکارپ نے عدالت میں کہا کہ نکاسی آب پراجیکٹ کے تحت بحالی پر کام ہو رہا ہے،اس وقت تک 3.8 ملین ڈالر خرچ کر چکے ہیں ،سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیسے کہاں اور کس پراجیکٹ پر خرچ ہوئے ؟ پراجیکٹ ڈائریکٹر سندھ ہائیکورٹ کو مطمئن نہیں کرسکیں ،جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہانی سنائی جا رہی ہے کہ تھر کے تالاب پر پیسے خرچ ہوئے ،جس تالاب پر خرچ کیا گیا وہ کہاں پر ہے ؟

    پراجیکٹ ڈائریکٹر نے عدالت میں کہا کہ سندھ حکومت کو سیلاب متاثرین اور جھیلوں کی بحالی کیلئے 2 ارب ڈالر ملے ہیں دو ارب ڈالر متاثرین ،قدرتی گزرگاہوں اور جھیلوں کو بحال کرنے پر خرچ کیے جائیں گے ،عدالت نے ڈی سی گھوٹکی سے سوال کیا کہ آپ نے کتنے متاثرین میں خیمے اور دیگر سامان تقسیم کیا ؟ ڈپٹی کمشنر نے عدالت میں کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے دیئے گئے خیموں میں سے 60 ہزار سے زائد غائب ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ سیلاب متاثرین کو امداد پہچانے میں ناکام ہوچکی ہے،حکومت سندھ عدالت کے احکامات نظر انداز کر رہی ہے،عدالت نے سوال کیا کہ سیلاب متاثرین میں کتنا سامان تقسیم کیا گیا ؟ رپورٹ جمع کروائی جائے کہ اضلاع کو کتنا سامان ملا اور کتنا سامان تقسیم کیا گیا ، اگر رپورٹ میں فرق ہوا تو چاروں ڈپٹی کمشنرز کے خلاف چارج فریم کیا جائے گا ، 15دن میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ رپورٹ جمع کروائیں لوگوں تک سامان کیوں نہیں پہنچا ؟سٹیزن کمیٹیز میں مقامی خواتین کو بھی شامل کیا جائے،اگر کوئی منتخب نمائندہ یا بیوروکریٹ کام میں مداخلت کر رہا ہے ہمیں آگاہ کریں، سول ججز کی رپورٹ کی روشنی میں سامان کی تقسیم منصفانہ نہیں ہوئی ،انتظامیہ رپورٹ جمع کروائے اگر فرق ہوا تو چارج فریم کریں ،

    ڈی سی خیر پور نے کہا کہ جتنے لوگوں کا نقصان ہوا اتنے کو سامان نہیں مل سکا ،سکھر انتظامیہ نے کہا کہ 15سے20ہزار خانہ بدوش جو ہائی رسک پاپولیشن ہے انہیں سامان دے چکے ہیں ،جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا کردار انتہائی خراب رہی ہے ،

     پارلیمنٹ کے فیصلے پارلیمنٹ کے اندر ہی ہونے چاہئیں،

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • جامشورو؛ بم دھماکےسے ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاورگرگیا

    جامشورو؛ بم دھماکےسے ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاورگرگیا

    حیدرآباد: جامشورو مانجھند تحصیل کے علاقے خانوٹ میں دہشت گردوں نے بم دھماکے سے ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرا دیا۔ہائی ٹرانسمیشن لائین جامشورو 500کے وی گرڈ اسٹیشن سے دادو کی طرف جا رہی تھی۔

    بم دھماکےسےٹرانسمیشن لائن کا ٹاورگرنےسے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ اطلاع ملنے پراین ٹی ڈی سی حکام اور پولیس پہنچ گئی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    سینٹرل جیل کے قریب سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جھلس گئے

    ادھر کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔واقعہ خروٹ آباد کے علاقے بادیزئی میں بدھ 25 جنوری کی صبح پیش آیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے ڈرون اور 52 مہنگے فونز برآمد

    قبل ازیں گزشتہ روز منگل 24 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر رہائشی کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے باپ اور تین بیٹے جاں بحق ہوگئے تھے۔کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقع ہے، کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

    دھماکے سے جھلس کر 2 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، بچوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کاریں چوری کر کے اندرون سندھ  فروخت کرنے والے چھ  ملزمان  گرفتار

    کاریں چوری کر کے اندرون سندھ فروخت کرنے والے چھ ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے کاریں چوری کر کے اندرون سندھ فروخت کرنے والے چھ عادی ملزمان گرفتارکر کے انکے قبضے سے دو کاریں بر آمد کر لی گئی ہیں

    وہیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی، کلفٹن ڈویژن نے کا روائی کر تے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں چوری کر کے اندرون سندھ فروخت کرنے والے چھ عادی ملزمان کو گرفتار کر کے دو سرقہ شدہ کاریں برآمد کر لیں۔ ملزمان سفید پوش لو گوں کو چوری کی کا ریں فروخت کر تے ہیں۔ملزمان عا دی جرائم پیشہ، کراچی سے کاریں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث، اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزمان میں عبدالجبار ولد خلیل احمد،عبدالشکور ولد بشیر احمد ،عبدالستار ولد عبدالحمید،صحیب قریشی ولد اقبال ارباز ولد نا صر خان ، بلاول ولد فیض محمد شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے کار نمبر AKT-044 ٹو یو ٹا کرولا تھانہ عزیز بھٹی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر30/2023 ، کار نمبر BQE-252 ٹو یو ٹا کرولا تھانہ کو رنگی انڈسٹریل ایریا سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر117/2023 برآمد کی گئی ہے، مزید تفتیش جا ری ہے۔

    دوسری جانب تھانہ سائیٹ سپرہائی وے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹر ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کی ہے تھانہ سائیٹ سپرہائی وے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹر ملزمان کو گرفتارملزم (1) سلمان ولد احمد احسن (02) علی شیر ولد گل شیر (03) عارف ولد حارث علی کے قبضہ سے ایک موٹرسائیکل نمبری KLB-6001 میکر سپرپاور برنگ سیاہ ماڈل 2018 انجن نمبری 1266489 چیچس نمبری 1317223 جوکہ تھانہ SSHIA سے سرقہ شدہ تھی برآمد ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 89/2023 بجرم دفعہ 381/A ت پ تھانہ SSHIA میں درج ہے جس میں ملزمان گرفتار ہوئے ہے اور بابت گرفتار AVLC سہراب گوٹھ ڈویژن کو آگاہ کیا گیا :

    علاوہ ازیں تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس کی بروقت پولیس کارواٸی اسٹریٹ کریمنلز سے پولیس مقابلہ, ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، شاہ فیصل کالونی پولیس گشت پر مامور تھی, مسلحہ ڈکیت ملزمان موریا گوٹھ ڈرگ روڈ کے قریب شہری سے لوٹ مار کی واردات کررہے تھے, پولیس موقع پر پہنچ گٸی, دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈکیت ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا, جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا, گرفتار (زخمی) ڈکیت ملزم کی شناخت ماجد عرف ببلو ولد محمد لطیف کے نام سے ہوٸی, جبکہ فرار ساتھی کا نام کاشف عرف ٹنڈا معلوم ہوا, گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ ایک کلاشن کوف بمعہ ایمونیشن ، دو چھیننے ہوٸے موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کی,گرفتار ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے, ضابطے کی مکمل کارواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے, گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیٸے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے, ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

    بارڈر کراس کرنے اور ملک مخالف نعرے لگانے والے غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا

    بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی