Baaghi TV

Tag: Infrastructure development Pakistan

  • ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی، تجاوزات کے خاتمے کا حکم

    ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی، تجاوزات کے خاتمے کا حکم

    ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے ننکانہ سٹی اور واربرٹن کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے واربرٹن میں سنٹر میڈین بیوٹیفکیشن منصوبے کا افتتاح کیا اور شہر کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں سے تجاوزات کے فوری خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور راستوں میں رکاوٹ بننے والے کاروباری مراکز کو سیل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے وارڈز، لیبارٹری، ایکسرے روم اور وہیل چیئرز کی دستیابی کا جائزہ لیا اور مریضوں و تیمارداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ، سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی کے لیے شجرکاری مہم کے تحت سڑکوں کے اطراف لاکھوں پودے لگائے جا رہے ہیں جبکہ بازاروں کو ماڈل بازار بنانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ واربرٹن ماڈل بازار منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کی خود مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد الیکٹرک بسیں سڑکوں پر نظر آئیں گی جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا، جبکہ پبلک پارکس کی بحالی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

  • اوکاڑہ: ترقیاتی منصوبوں پر تیزی لانے کی ہدایت، نئی غلہ منڈی اور سڑکوں کی تعمیر کو ترجیح

    اوکاڑہ: ترقیاتی منصوبوں پر تیزی لانے کی ہدایت، نئی غلہ منڈی اور سڑکوں کی تعمیر کو ترجیح

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں احمد عثمان جاوید، تینوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف نے غلہ منڈی، چرچ روڈ اور اکبر روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر ساہیوال نے عوامی سہولت کے منصوبوں پر فوری پیشرفت کے احکامات جاری کرتے ہوئے 54 ایکڑ رقبے پر نئی غلہ منڈی کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نئی غلہ منڈی کے ساتھ سبزی و فروٹ منڈی کی مشترکہ تعمیر کے لیے بھی ورکنگ پلان تیار کرنے کا حکم دیا۔
    انہوں نے غلہ منڈی میں دکانوں کی الاٹمنٹ کے لیے کاروباری افراد کے لائسنس کے از سر نو جائزے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ الاٹمنٹ کا عمل مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔کمشنر ساہیوال کا کہنا تھا کہ چرچ روڈ اور اکبر روڈ کی جلد از جلد تعمیر سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر آئے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کے فریم ورک کو مکمل کر کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے۔

  • اوکاڑہ: ترقیاتی منصوبوں پر تیزی لانے کی ہدایت، نئی غلہ منڈی اور سڑکوں کی تعمیر کو ترجیح

    اوکاڑہ: ترقیاتی منصوبوں پر تیزی لانے کی ہدایت، نئی غلہ منڈی اور سڑکوں کی تعمیر کو ترجیح

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، تینوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف نے غلہ منڈی، چرچ روڈ، اکبر روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی، کمشنر ساہیوال نے عوامی سہولت کے منصوبوں پر فوری پیشرفت کے احکامات جاری کیے، انہوں نے 54 ایکٹر کے وسیع رقبہ پر نئی غلہ منڈی کی تعمیر کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے اور مجوزہ نئی غلہ منڈی کی جگہ پر سبزی و فروٹ منڈی کو بھی تعمیر کرنے کے لیے ورکنگ پلان پر تیاری کی بھی ہدایات دیں، کمشنر ساہیوال کے غلہ منڈی میں دکانوں کی الاٹمنٹ کے لیے کاروباری افراد کے لائسنس کے از سر نو جائزے کے احکامات دیے، انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر ترقیاتی کاموں کے فریم ورک کو مکمل کیا جائے، سبزی و فروٹ اور غلہ منڈی کی ایک ہی جگہ تعمیر سے عوام کو آسانی ہوگی، مشترکہ منڈی کی فیزیبلٹی کے لیے جامع انداز میں پلان ترتیب دیا جائے، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ غلہ منڈی میں میرٹ کی بنیاد پر حقداروں میں دکانوں کی الاٹمنٹ کو یقینی بنایا جائے، آمد و رفت کے لیے چرچ روڈ اور اکبر روڈ کی جلد از جلد تعمیر کے لیے بھی لائحہ عمل بنایا جائے، دونوں روڈز کی تعمیر سے عوام آسانی میسر آئے گی۔