Baaghi TV

Tag: instagram

  • سوشل میڈیا انفلوئینسر، ماڈل و اداکارہ والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    سوشل میڈیا انفلوئینسر، ماڈل و اداکارہ والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئینسر، ماڈل و اداکارہ والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اس خوشخبری کو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شئیر کیا . انہوں نے اپنے بیٹے کی تصویر بھی جاری کی . والیہ نے اپنے بیٹے کا نام زیدان فیضان ملک رکھا ہے۔ والیہ نجیب بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ‌میں‌لکھا کہ ” ہم والدین بن گئے” اور اب احساس ہورہا ہے کہ اولاد کی محبت کتنی خوبصورت ہوتی ہے۔انہوں نے اس نعمت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘الحمدللہ! میں اس نعمت اور ہر چیز کے لیے اپنے رب کی ہزاروں بار شکرگزار ہوں۔والیہ نجیب نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

    ”جیسے ہی والیہ نے یہ خبر سوشل میڈیا اکاوئںٹس پر شئیر کی تو ان کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ان کے مداحوں سمیت ساتھیوں نے بھی ان کو مبارکباد دی ”. واضح رہے کہ والیہ نجیب نے معروف اداکارہ فیروز خان کے ہمراہ شارٹ فلم ’روڈ ٹرپ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، والیہ نجیب اور ان کے شوہر فیضان سمیر سوشل میڈیا پر اپنی کامیڈی ویڈیوز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔والیہ خود بھی ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں.

    آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

    میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

    اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

  • آن لائن نیوز ایکٹ؛ میٹا نے کینیڈین صارفین کی خبروں تک رسائی ختم کردی

    آن لائن نیوز ایکٹ؛ میٹا نے کینیڈین صارفین کی خبروں تک رسائی ختم کردی

    میٹا نے کینیڈا میں صارفین کی فیس بک اور انسٹاگرام پر خبروں تک رسائی ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ عالمی ادارے کے مطابق اس بارے میں میٹا نے پہلے آگاہ کیا تھا کہ وہ ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ رواں سال جون میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے کینیڈا کے صارفین کی فیس بک اور انسٹاگرام پر خبروں تک رسائی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    میٹا کا کہنا تھا کہ کینیڈین حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کمپنیوں کے حوالے سے بنائے گئے نئے ’ آن لائن ایکٹ ’ کے نفاذ سے قبل کینیڈا کے صارفین کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام پر خبروں تک رسائی ختم کردی جائے گی۔ اور وہ اس سے محروم ہوجائیں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
    جبکہ خیال رہے کہ کینیڈا کی پارلیمنٹ سے منظور کیے جانے والا آن لائن نیوز ایکٹ گوگل پیرنٹ الفابیٹ اور میٹا جیسے پلیٹ فارمز کو کینیڈا کے نیوز پبلشرز کے ساتھ ان کے مواد کے لیے تجارتی معاہدوں پر بات چیت کرنے پر مجبور کرے گا۔

    کینیڈا میں میٹا کی پبلک پالیسی کی سربراہ ریچل کرن نے کہا ہے کہ نیوز آؤٹ لیٹس رضاکارانہ طور پر فیس بک اور انسٹاگرام پر مواد شیئر کرتے ہیں تاکہ اپنے سامعین کو بڑھا سکیں اور ان کی نچلی لائن میں مدد کریں، اس کے برعکس ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پلیٹ فارم استعمال کرنے والے لوگ ہمارے پاس خبروں کے لیے نہیں آتے ہیں۔

  • تھریڈز انسٹاگرام ایپ میں فالوونگ فیڈ فیچر متحرک کردیا گیا

    تھریڈز انسٹاگرام ایپ میں فالوونگ فیڈ فیچر متحرک کردیا گیا

    میٹا نے تھریڈز ایپ کے لیے وہ فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا جبکہ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ تھریڈز میں فالوونگ فیڈ کے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس فیڈ میں صرف ان افراد کی پوسٹس نظر آئیں گی جن کو صارف فالو کر رہے ہوں گے۔

    اس تبدیلی کے بعد اب تھریڈز میں ٹوئٹر کی طرح 2 فیڈز فار یو اور فالوونگ نظر آئیں گی۔ فار یو فیڈ میں الگورتھم سسٹم صارف کی ممکنہ دلچسپیوں کو مدنظر رکھ کر مواد دکھانے کا کام کرے گا۔ کمپنی کے مطابق صارفین فار یو اور فالوونگ فیڈز کو تھریڈز آئیکون پر کلک کرکے ہائیڈ بھی کر سکتے ہیں۔

    آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کی تھریڈز ایپ میں یہ اضافہ بتدریج کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ مزید چند فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ تھریڈز میں ٹرانسلیشنز فیچر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جس کے ذریعے مختلف زبانوں کی پوسٹس کا ترجمہ دیکھنا ممکن ہوگا۔ تاہم خیال رہے کہ تھریڈز کو 5 جولائی کو متعارف کرایا گیا تھا اور 5 دن میں اس کے صارفین کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
    بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
    پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
    مگر ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹوئٹر کے مقابلے پر پیش کی جانے والی اس ایپ میں لوگوں کی دلچسپی میں کمی آرہی ہے۔ گزشتہ دنوں تھریڈز کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ گئی تھی جو 7 جولائی کے مقابلے میں 70 فیصد کم ہے۔

  • ژالے سرحدی نے کس کو کہہ دیا شرم مگر آتی؟‌

    ژالے سرحدی نے کس کو کہہ دیا شرم مگر آتی؟‌

    معروف اداکارہ ژالے سرحدی جو کہ سوشل میڈیا پر فین فالونگ ہونے کی وجہ سے کام ملنےکو سخت ناپسند کرتی ہیں، وہ اب خود بھی رہنے لگی ہیں سوشل میڈیا پر کافی متحرک. گزشتہ دنوں انہوں نے ایک مزاحیہ ویڈیوشئیر کی جس میں انہیں پنجابی ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شرم مگر نہیں آتی۔اداکارہ ویڈیو میں کہتی ہیں کہ کئی لوگ ہیں جنہیں انگلش بھی آتی ہے، فارسی بھی آتی ہے، پنجابی بھی آتی ہے پر شرم نہیں آتی۔

    ژالے سرحدی نے چند گھنٹوں قبل یہ مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ثالے سرحدی پہلے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نہیں تھیں‌لیکن جب سے انہوں نے دیکھا ہے کہ ”سوشل میڈیا پر جو جتنا متحرک ہو گا اتنا ہی اسکو کام ملے گا”. تب سے وہ بھی سوشل میڈیا پر متحرک رہنے لگی ہیں. یاد رہے کہ ژالے سرحدی ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں انہوں نے بے شمار سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا اب بھی وہ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن انہیں کام دیا نہیں جاتا اسکی وجہ وہ خود اپنے انٹرویو میں بیان کر چکی ہیں.

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

  • ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز

    ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز

    بالی وڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر آج کل نظر آرہے ہیں جارحانہ موڈ میں، حال ہی میں انہوں نے طنز کے نشتر چلائے ہیں انسٹاگرام اور ٹویٹر پر. انہوں نے کہا ہے کہ انسٹاگرام ہو یا ٹویٹر یہ منفی جگہیں ہیں، یہ آپ کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں ، آپ کی توجہ کا مطالبہ کرتے ہیں ، آپ کو اپنا فیشن اور آپنی مصروفیات شئیر کرنے کے ھوالے سے ایک ایسا احساس دیتے ہیں جسکو صحیح معنوں میں احساس کمتری کہا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام ہماری زندگیوں میں کیوں اتنا اہم ہو چکا ہے میری سمجھ سے بالکل بالا تر ہے. ہر کوئی وہاں آپ اپنا آپ دکھا رہا ہے ، آپکا

    ہر لمحہ کیسا گزر رہا ہے وہ شئیر کیا جا رہا ہے. کرن جوہر نے صرف انسٹاگرام اور ٹویٹر پر ہی طنز نہیں‌کی بلکہ ان بالی وڈ سلبیرٹیز پر بھی طنز کے نشتر برسائے ہیں جو ائیر پورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حیران ہوتا ہوں کہ اب ائیر پورٹ پر پریس کانفرنس ہوتی ہے ، بہت جلد اس جگہ پر فلموں کے ٹریلر لانچ کئے جایا کریں گے، اور یہاں‌فلمی تقریبات بھی ہوا کریں گی. کرن جوہر نے کہا کہ جو کچھ بھی آج ہو رہا ہے میں اس پر حیران ہوں.

  • زینت امان خود پر بنی میمز سے خوش

    زینت امان خود پر بنی میمز سے خوش

    بالی وڈ اداکارہ زینت امان جنہوں نے 80 کی دہائی میں ہیروئین کے تصور کو بدل کر رکھ دیا. انہوں نے اپنے بولڈ ڈریسز اور بہترین اداکاری کی وجہ سے شائقین کے دلوں میں جلد ہی جگہ بنا لی تھی. زینت امان کافی عرصہ سے بالی وڈ سے دور ہیں. حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام اکائونٹ بنایا اور اس پر وہ کافی متحرک ہیں، زینت امان اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر بات چیت کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا کہ ان کو خود پر بنے میمز بہت اچھے لگتے ہیں ، پہلے ان میمز کے بارے میں‌نہیں پتہ تھا کہ یہ کیا ہوتے ہیں لیکن میرے بچوں نے مجھے سمجھایا کہ میمز کیا ہوتی ہیں. میرے بچے مجھ پر اور میری بنی تصاویر پر میمز جب دکھاتے ہیں تو دل خوش ہوتا

    ہے کہ لوگ کتنی محنت اور محبت کے ساتھ ایسا کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میمز میں پرانی تصاویر کا استعمال خوب ہے، ورنہ تو ان پرانی تصاویر کو اب کون دیکھنا پسند کرتا ہے. واضح رہے کہ زینت امان بالی وڈ کی وہ اداکارہ ہیں‌جن کو آج بھی ان کے مداح دیکھنا چاہتےہیں لیکن وہ بالی وڈ کی فلموں سے دور رہتی ہیں اور انہوں نے کافی برس سے کوئی فلم نہیں کی.

  • فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا آن لائن کپڑوں کا برینڈ

    فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا آن لائن کپڑوں کا برینڈ

    اداکار فیروز خآن جنہوں نے علیزے سلطان کے ساتھ شادی کی ان دونوں کے دو بچے ہیں ، دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہے. علیزے سلطان جو کہ گھریلو تشدد کا بد ترین شکار رہ چکی ہیں ، انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے بات چیت کی ان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد آن لائن کپڑوں کا برینڈ متعارف کروانے جا رہی ہوں ، انہوں نے کہا کہ میں شادی کروں گی یا نہیں لیکن اسکا فیصلہ نہیں کیا. تاہم میں نے یہ ضرور شادی کے بعد کی زندگی سے سبق سیکھا ہے کہ خواتین کو مالی طور پر مستحکم ہونا چاہیے. ان کے پاس

    اتنے پیسے ہونے چاہیں کہ جب وہ زندگی میں اکیلی رہ جائے یا شوہر سے راستے الگ کرے تو اسکے پاس اتنے پیسے ضرور ہونے چاہیں کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی کفالت کر سکے. انہوں نے کہا کہ میرے بچوں کی وجہ سے میں نے خود کو مضبوط بنایا. ان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ نے بچوں‌کی پیدائش کے بعد اپنا وزن اتنا زیادہ کیسے کم کر لیا تو انہوں نے جواب دیا کہ بچے اتنا دوڑاتے ہیں کہ وزن خود بخود ہی کم ہو گیا.

  • جنت مرزا کے انسٹاگرام پر 22 ملین فالورز ہو گئے

    جنت مرزا کے انسٹاگرام پر 22 ملین فالورز ہو گئے

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت رکھتی ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے فالورز کی تعداد کا ایک سکرین شارٹ لگایا اور لکھا کہ میرے فالورز کی تعداد 22 ملین ہو گئی ہے. اور میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے سب بہت زیادہ پیار کرتے ہیں. انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میرے فالورز ہیں تو میں ہوں . اتنی بڑی تعداد میں‌فالورز پا لینا ایک بڑی کامیابی ہے. میں اس کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہوں اور میراخیال خوش ہونا بھی چاہیے کیونکہ جب آپ کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد محبت دے رہی ہوں وہ معمولی بات نہیں ہوتی. جنت مرزا پاکستان کی واحد ٹک ٹاکر ہیں جن کے فالورز کی تعداد 22 ملین ہے. یاد رہے کہ جنت مرزا نے پاکستانی فلموں میں بھی

    گزشتہ برس ڈیبیو کیا. انہوں نے سید نور کی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں کام کیا ان کی اداکاری کو بھی بہت سراہا گیا. جنت مرزا جن کی منگنی عمر بٹ نامی لڑکے ساتھ ہوئی تھی وہ بھی ٹوٹ گئی اور اس منگنی کے ٹوٹنے کا اعلان عمر بٹ نے خود کیا ، بعد ازاں جنت مرزا نے بھی اس کی تصدیق کی اور کہا کہ اس نے مجھے دوسری لڑکیوں کی خاطر دھوکہ دیا ہے.

  • زینت امان نے بتا دیا وہ انسٹاگرام اکاونٹ کو کس مقصد کے لئے استعمال کریں گی

    زینت امان نے بتا دیا وہ انسٹاگرام اکاونٹ کو کس مقصد کے لئے استعمال کریں گی

    اسی کی دہائی کی بولڈ اور بیوٹی فل اداکارہ زینت امان جنہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام جوائن کیا ہے ، جیسے ہی انہوں نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ بنایا بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کو فالو کیا، چند ہی دنوں میں ان کے فالورز کی تعداد بیاسی ہزار سے اوپر ہو چکی ہے۔ زینت امان نے کہا ہے کہ میں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کا استعمال کسی مقصد کے تحت کروں گی اور وہ مقصد ہو گا ایشوز کو ہائی لائٹ کرنا ان پرکھل کر بات کرنا اور لوگوں کو شعور دینا۔ زینت امان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے سامنے میز پر ایک کتاب کے ساتھ کرسی پر بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔ اپنے کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا

    کہ مجھے جتنی بڑی تعداد میں مداحوں کے تعریفی اور محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے ہیں ان کے لئے میں آپ سب کا بہت زیادہ شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ یوں زینت امان نے اپنے مداحوں کے ساتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسٹاگرام کا مسلسل استعمال کریںگی اور اس پر مختلف ایشوز پر بات کرتی رہیں گی کچھ اپنی کہیں گی اور کچھ لوگوں کی سنیں گی ۔ یاد رہے کہ زینت امان بالی وڈ کی وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے ہیروئین کے تصور کو یکسر ہی بدل کر رکھ دیا تھا۔

  • زینت امان انسٹاگرام پر آگئیں

    زینت امان انسٹاگرام پر آگئیں

    80 کی دہائی کی معروف اور بولڈ‌ اداکارہ زینت امان جو کہ ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اینٹری دیدی ہے. انہوں نے انسٹاگرام پر اکائونٹ بنایا ہے اور پہلی تصویر انہوں نے بہت شاندار لباس میں شئیر کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں اور مجھ سے رابطے میں رہنا چاہتے ہیں. اس لئے مداحوں کی پرزور فرمائش پر میں نے انسٹاگرام اکائونٹ بنا لیا ہے اب میں یہاں اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے دل کی باتیں کیا کروں گی کچھ ان کی باتیں سنا کروں گی. زینت امان نے جیسے ہی

    اسنٹاگرام پر اپنا اکائونٹ بنایا ان کے مداحوں نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ ان کو فالو کرنا بھی شروع کر دیا. یاد رہے کہ بہت سارے سینئر فنکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں ہیں لیکن دھرمیندر ایک ایسے اداکار ہیں جو ٹویٹر پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے رہتے ہیں. اب زینت امان بھی انسٹاگرام پر آ گئی ہیں امید ہے کہ انکے مداح اب ان سے براہ راست سوالات کرتے رہیں گے. زینت امان 80 کی دہائی کی نہایت ہی مقبول ترین اداکارہ ہیں.