Baaghi TV

Tag: instagram post

  • اداکارہ ثناء خان فلسطینیوں کے حق میں‌ بول پڑیں

    اداکارہ ثناء خان فلسطینیوں کے حق میں‌ بول پڑیں

    اسلام قبول کرنے والی بالی وڈ اداکارہ ثناء خان بھی بول پڑی ہیں فلسطینیوں کے حق میں ، انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام اسٹوری لگائی جس میں‌انہوں نے فلسطین کے ایک معصوم بچے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بے رحم اور بے شرم لوگوں نے اسپتال اور معصوم بچوں پر حملہ کیا اور وہ اسے دفاع کہتے ہیں، پریشان نہ ہوں آپ سب نے ہمیشہ کے لیے جہنم میں اپنے لیے ایک خاص جگہ بنالی ہے. ثناء خان نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے حق میں‌ہمیشہ آواز اٹھاتے رہیں گے.

    سابقہ اداکارہ نے ایک اور انسٹاگرام سٹوری شئیر کی جس میں‌”انہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر کہا کہ میں کل بھی فلسطینیوں کے حق میں تھی آج بھی ہوں اور ہمیشہ رہوں گی، اسرائیل معصوم جانوں پر ظلم و تشدد کررہا ہے”. دنیا کو چاہیے کہ وہ جاری اس جارحیت پر آواز اٹھائے. اور خاموش تماشائی کا سا کردار ادا نہ کریں. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بالی وڈ کے بہت سارے سٹارز فلسطینیوں کے حق میں بات کر چکے ہیں جس پر ان کو شدید تنقید کا نشانیہ بھی بنایا جا چکا ہے.

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

  • کسی پر بھروسہ نہیں جنت مرزا نے ایسا کیوں کہا؟

    کسی پر بھروسہ نہیں جنت مرزا نے ایسا کیوں کہا؟

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا جو کہ انسٹاگرام پر ایک بہت بڑی فین فالونگ رکھتی ہے، انہوں نے ٹک ٹاک کے زریعے دنیا بھر میں شہرت پائی ہے ان کی شہرت کو دیکھتے ہوئے معروف ہدایتکار سید نور نے اپنی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں بھی کاسٹ کیا ۔ لیکن فلم میں جنت مرزاشائقین کو زیادہ متاثر نہ کر سکیں ۔ جنت مرزاکی جب سے منگنی ٹوٹی ہے تب سے وہ خاصی ڈسٹرب دکھائی دیتی ہیں۔ اس کا اظہار وہ بلواستہ کرتی بھی رہتی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاﺅں کی ہریالی سے لطف اندوز ہو

    رہی ہیں ۔ اس کا کیپشن انہوں نے کچھ یوں لکھا ” اب میں کسی پر بھروسہ نہیں کرتی “ ۔ جنت مرزا کی اس پوسٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جنت مرزا نے اپنے سابقہ منگیتر عمر بٹ کے ھوالے سے ایسی بات لکھی ہے۔ شاید وہ ابھی بھی ان کو مس کرتی ہیں، اس لئے بلواسطہ اپنی پوسٹوں میں ایسی باتیں لکھتی رہتی ہیں۔ یاد رہے کہ جنت مرزا کا اس سال کے آغاز میں عمر بٹ کے ساتھ بریک اپ ہو گیا تھا ، انہوں نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ میرا اور عمر بٹ کا اب کوئی تعلق نہیں ہے لہذا ان کے ساتھ اب میرا نام نہ جوڑا جائے۔