Baaghi TV

Tag: international

  • قرآن مجید کی بے حرمتی:او آئی سی نے اجلاس بلاکربڑامطالبہ کردیا

    قرآن مجید کی بے حرمتی:او آئی سی نے اجلاس بلاکربڑامطالبہ کردیا

    ریاض:اسلامی تعاون تنظیم کی عاملہ کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں یورپ میں بعض انتہا پسند عناصر کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے ان عناصر کے خلاف ممکنہ اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔رپورٹ کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ نے اس اجلاس میں جو جدہ میں منعقد ہوا یورپ میں بعض انتہا پسند عناصر کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کئے جانے کی شدید مذمت کی اور ان عناصر کے اس طرح کے اقدام کو اشتعال انگیزی سے تعبیر کیا۔

    ننکانہ :قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے

    او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف اس قسم کے اقدامات کا مقصد دین اسلام اور مسلمانون کے مقدسات کی توہین کرنا اور مسلمانوں کو اشتعال دلانا ہے۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ نے متعلقہ ملکوں کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کریں

    پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

    او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ نے کہا کہ قرآن مجید کو نذر آتش کر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی توہین کی گئی ہے اور یہ مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت ہے اور ایسا کر کے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پچھلے دنوں سوئیڈن ، ڈینمارک اور ہالینڈ میں قرآن کریم کی اہانت کی گئی تھی جس پر پوری دنیاکے مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے

  • 50 ہزار سال بعد پہلی بار زمین کے قریب سے گزرنے والا سبز دم دار ستارہ آج آسمان پر دیکھ سکتے ہیں

    50 ہزار سال بعد پہلی بار زمین کے قریب سے گزرنے والا سبز دم دار ستارہ آج آسمان پر دیکھ سکتے ہیں

    آج رات آسمان پر سبز دم دار ستارہ 50 ہزار سال بعد پہلی بار زمین کے قریب سے گزرنے والا ہے-

    باغی ٹی وی:سی 2002 ای 3 (ZTF) نامی اس دم دار ستارے کو آج دیکھ سکیں گے یہ دم دار ستارہ زمین کے شمالی نصف کرے کے اوپر 2 کروڑ 60 لاکھ سے 2 کروڑ 70 لاکھ میل کے فاصلے سے گزرے گا،اتنے قریب ہونے کے باوجود یہ دم دار ستارہ زمین سے چاند کے مقابلے میں 100 گنا سے زیادہ دور ہوگا۔

    سبز دم دار ستارہ زمین کے قریب سے 50 ہزار سال بعد دوبارہ گزرے گا

    زمین کے کچھ مقامات (جہاں روشنی کی آلودگی نہ ہو اور آسمان مکمل تاریک ہو) پر اس کا نظارہ آنکھوں سے بھی کرنا ممکن ہوگا اور قطبی ستارے کے قریب اس کی مدھم سبز جگمگاہٹ نظر آئے گی یہ دم دار ستارہ دور بین اور ٹیلی اسکوپ پر زیادہ واضح نظر آئے گا۔

    ویسے دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے اسے زیادہ آسانی سے دیکھنا ممکن ہے جبکہ آن لائن بھی ورچوئل ٹیلی اسکوپ پراجیکٹ کے یوٹیوب چینل پر اسے دیکھا جاسکتا ہے مگر اسے دیکھنے کا وقت زیادہ طویل نہیں، فروری کے وسط میں یہ مدھم ہونا شروع ہوجائے گا اور پھر دوبارہ واپسی کے سفر پر روانہ ہوجائے گا۔

    2 فروری کے بعد یہ ایک بار پھر زمین سے دور ہونے لگے گا اور پھر اس کی واپسی ایک تخمینے کے مطابق لاکھوں سال سے قبل ممکن نہیں ہوگی 10 فروری کو یہ مریخ کے قریب ہوگا۔

    زمین جیسا سیارہ دریافت

    اس دم دار ستارے کو مارچ 2022 میں امریکا کے کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے دریافت کیا تھا، اس وقت وہ سورج سے 37 کروڑ 70 لاکھ میل کی دوری پر موجود تھا۔

    ماہرین کے تخمینے کے مطابق یہ دم دار ستارہ ہمارے سورج کے مدار میں ہر 50 ہزار سال بعد داخل ہوتا ہے، یعنی یہ آخری بار زمین کے قریب سے اس وقت گزرا تھا جب ہمارے سیارے میں پتھر کا عہد چل رہا تھا۔

    دم دار ستارے گرد اور برف کی ایسی گیندوں کو کہا جاتا ہے جو سورج کے بڑے بیضوی مداروں کے گرد گھومتی رہتی ہیں جب دم دار ستارے سورج کے قریب آتے ہیں تو ان کے جسم گرم ہوجاتے ہیں جبکہ برفانی سطح گیس میں تبدیل ہوجاتی ہے اور گرد پھیل جاتی ہے ان سب عناصر سے بادل سا بنتا ہے جس کے پیچھے گرد کی دم ہوتی ہے۔

    C/2022 E3 کی تصاویر پہلے ہی سامنے آچکی ہیں جس میں اس کے اردگرد سبز جگمگاہٹ نظر آئی ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ اس رنگت کی وجہ diatomic کاربن نامی مالیکیول ہے یہ مالیکیول شمسی ریڈی ایشن کی الٹرا وائلٹ شعاعوں میں سبز روشنی خارج کرتا ہے۔

    جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے کائنات کے ابتدائی دور میں بنتے ستاروں کی تصویر جاری کردی

  • چاکلیٹس کے زیورات پہننے اور بالوں میں چاکلیٹس سجانے والی دلہن کی ویڈٰیو وائرل

    چاکلیٹس کے زیورات پہننے اور بالوں میں چاکلیٹس سجانے والی دلہن کی ویڈٰیو وائرل

    ممبئی: بھارتی دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے بالوں پرمختلف چاکلیٹس دیکھی جا سکتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : خاتون اور خود میک اپ آرٹسٹ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں مل سکی ہیں البتہ انسٹاگرام پر سب سے پہلے یہ ویڈیو _chitras_makeup_artist_28 نے شیئر کی ہے،بھارت کی اس دلہن کا دلچسپ انداز پوری دنیا میں مشہور ہو رہا ہے-

    اس کے بال چترا نامی میک اپ آرٹسٹ نے بنائے ہیں اور ان میں ٹافیاں اور چاکلیٹ کو بہت مہارت سے لگایا گیا ہے کہ وہ آرائش کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ اس خاتون نے جھومر، جھمکے اور گلے کا ہار بھی چاکلیٹ اور ٹافیوں سے بنا ہوا پہنا ہے جبکہ دلہن کا لباس پیلا ہے۔

    انسٹاگرام پر مشہور ہونے کے بعد اب تک 67 لاکھ لوگ یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں اور3لاکھ سے زائد افراد نے اسے پسند کیا ہےاس کے نیچے لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں ردِ عمل دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’بچوں سے بچ کر‘ جبکہ ایک خاتو نےکہا کہ بچپن میں ہم بالوں کو پھولوں سے بھرتے تھے لیکن چاکلیٹ یا ٹافی کا کبھی نہیں سوچا۔

    کچھ افراد نے اس عمل پر تنقید بھی کی ہے جس کے جواب میں ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے کہ ’یہ کسی کی ذہانت اور تخلیقی صلاحیت ہے جسے تنقید کی بجائے سراہا جانا چاہیے-

  • کلوننگ کےذریعے 18 ٹن دودھ دینے والی ’سپر گائے‘

    کلوننگ کےذریعے 18 ٹن دودھ دینے والی ’سپر گائے‘

    چینی ماہرین حیاتیات نے پہلی بار بڑی مقدار میں دودھ پیدا کرنے کرنے والی ہولسٹین گائے کی کلوننگ کی ہے جو سالانہ 18 ٹن دودھ پیدا کر سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی: اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ کے مطابق چین کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری کے سائنسدانوں نے جانور کے کان کے ٹشو کا استعمال کرتے ہوئے سومیٹک سیل نیوکلیئر ٹرانسفر کے ذریعے تین بچھڑوں کی کلوننگ کی۔

    منگل کو نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پہلے بچھڑے کا وزن 56.7 کلو گرام ہے اور پیدائش کے وقت اس کا قد 76 سینٹی میٹر اور لمبا 113 سینٹی میٹر تھا، اور اس نے اپنے کلون کیے گئے ہدف کے عین مطابق شکل اور جلد کا نمونہ حاصل کیا-

    برطانوی معیشت آنےوالےدنوں میں مزید زوال پزیرہوگی :آئی ایم ایف

    بچھڑا، دو دیگر افراد کے ساتھ، چین کے مختلف فارموں میں اٹھائے گئے کلون شدہ اہداف سے آیا تھا۔ یہ سپر گائے ہیں جو ایک سال میں 18 ٹن اور زندگی بھر میں 100 ٹن سے زیادہ دودھ دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    پراجیکٹ کے سربراہ جن یاپنگ نے منگل کے روز گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ چین کے لیے یہ پیش رفت بہت اہمیت رکھتی ہے کہ وہ ملک میں بہترین گایوں کو اقتصادی طور پر قابل عمل طریقے سے توجہ مرکوز کرنے اور محفوظ کرنے کے لیے، اور یہ ملک کی اس کے احیاء کی کوششوں میں ایک کامیابی ہے۔

    اخبار کے مطابق ریسرچ ٹیم کے لیڈر جن یاپنگ نے کہا کہ چین میں مویشیوں کی بحالی کے لیے یہ تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ چین میں 70 فیصد گائیں بیرون ملک سے خریدی جاتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم دو سے تین سال کے عرصے میں 1,000 سے زیادہ سپر گائے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو بیرون ملک سے جانوروں کی سپلائی پر چین کے انحصار کو حل کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوں گے۔”

    پریس ریلیز میں کہا گیا کہ دودھ والی گایوں کے لیے، چین بیرون ملک خریداری پر 70 فیصد انحصار کرتا ہے چین کے پاس تقریباً 6.6 ملین گائے ہیں – مشہور انتہائی پیداواری نسل کے ہولسٹین فریزیئن مویشی جو گزشتہ برسوں میں درآمد کی گئیں۔

    تاہم، چین میں ایسے 10,000 میں سے صرف پانچ مویشی ایک ہی وقت میں انتہائی پیداواری، طویل المدت اور تناؤ کے خلاف مزاحم ہیں جو کہ چین میں اپنے رہنے والے ماحول میں آب و ہوا جیسے مسائل کا سبب بنتے ہیں۔

    اس کے علاوہ، کچھ سپر گایوں کی شناخت ان کی زندگی کے تقریباً اختتام تک نہیں ہو سکی تھی اور ان کے مرنے کے ساتھ ہی ان کے جین ضائع ہو گئے تھے، جو کہ ملک کے لیے ایک نقصان ہے۔ اس کے علاوہ، چونکہ گائے پورے چین کے فارموں میں بکھری ہوئی ہیں، اس لیے افزائش تکنیکی طور پر مشکل ہو جاتی ہے۔

    بتایا جاتا ہے کہ چینی سائنسدانوں نے حالیہ برسوں میں خاص طور پر خنزیر، گھوڑے، بلیوں، کتوں اور دیگر جانوروں کی کلوننگ کے متعدد کامیاب تجربات کیے ہیں۔

    زمین کی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکاسکتا ہے،تحقیق

  • آئی سی سی رینکنگ جاری،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اور رضوان کونسے نمبر پر

    آئی سی سی رینکنگ جاری،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اور رضوان کونسے نمبر پر

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی:آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ بدستور بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ، ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے روسی ون ڈر ڈسن دوسرے،کوئنٹن ڈی کک تیسرے نمبر پر ہیں امام الحق کا پانچواں اور فخر زمان کا گیارہواں نمبر ہے۔

    پی ایس ایل 8، ٹیموں کے تربیتی کیمپ اورغیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا پلان

    دوسری جانب آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں بیٹرز کی فہرست بھارتی ٹیم کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی چوتھی پوزیشن ہے۔


    علاوہ ازیں ون ڈے بولرز کی فہرست میں بھارت کے محمد سراج پہلے اور ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں۔

    شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تقریبات کب ہوں گی تاریخیں سامنے آ گئیں

  • برطانوی معیشت آنےوالےدنوں میں مزید زوال پزیرہوگی :آئی ایم ایف

    برطانوی معیشت آنےوالےدنوں میں مزید زوال پزیرہوگی :آئی ایم ایف

    لندن:آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ رواں برس ترقی یافتہ ممالک میں برطانیہ وہ واحد ملک ہوگا جس کی معیشت ترقی کرنے کی بجائے سکڑے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ برطانوی معیشت 2023 میں 0.6 فیصد تک سکڑ جائے گی ، برطانیہ کی شرح نمو اعشاریہ تین فیصد جبکہ جی ڈی پی اعشاریہ چھ فیصد تک گرنے کا خدشہ ہے۔

    آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق درست حکومتی اقدامات کے سبب آئندہ برس معیشت میں 0.9 فیصد ترقی کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق گیس کی قیمت و شرح سود میں اضافہ، رہن سہن کے بڑھتے اخراجات اور ٹیکسوں میں اضافہ برطانوی معیشت کی ترقی میں رکاوٹ ہے، چانسلر جیریمی ہنٹ نے دباؤ کے باوجود بجٹ میں ٹیکسوں میں کمی کا امکان مسترد کر دیا۔

    برطانوی میڈیا کےمطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نےرواں برس مہنگائی کی شرح کو نصف کرنےکا وعدہ کر رکھا ہے۔ادھر برطانیہ میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔

    ادھرعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بنگلا دیش کے لیے 4.7 ارب ڈالرز کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔بنگلا دیش نے اقتصادی مشکلات کے پیش نظر جولائی 2022 میں آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے رجوع کیا تھا اور عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے مقابلے میں پہلے اس کی درخواست کی منظوری دی۔

    عدالت نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا

    بنگلادیش نے آئی ایم ایف سے قرض مانگ لیاآئی ایم ایف پروگرام کے تحت بنگلا دیش کو 3.3 ارب ڈالرز کا قرضہ فراہم کیا جائے گا جس میں سے 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز فوری طور پر دیے جائیں گے۔آئی ایم ایف بورڈ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے قائم نئے فنڈ کے تحت ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز بھی بنگلا دیش کو دینے کی منظوری دی ہے، وہ اس فنڈ تک رسائی پانے والا پہلا ایشیائی ملک بھی ہوگا۔

    پشاوردھماکہ قومی سانحہ،دہشتگردوں کی حمایت کرنیوالے سیاست نہ کریں،مفتی منیب الرحمان

    آئی ایم ایف کے مطابق اس قرضے کو معاشی استحکام کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ بنگلا دیشی انتظامیہ کو اصلاحات کو توسیع دینے میں مدد مل سکے گی۔عالمی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ بنگلا دیش کی جانب سے غربت میں کمی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اچھی پیشرفت کی جارہی تھی، مگر کووڈ 19 کی وبا اور یوکرین پر روس کے حملے سے معاشی کارکردگی متاثر ہوئی۔

    آئی ایم ایف کا اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ؛ اسحاق ڈار کی یقین دہانی

    بنگلا دیش کی جانب سے 2022 میں عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی 2 ارب ڈالرز فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنایا جاسکے۔گزشتہ مالی سال کے دوران بنگلا دیش کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18.7 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا تھا کیونکہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے گارمنٹس کی برآمدات متاثر ہوئی تھیں۔

    بنگلا دیشی حکومت نے آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کے بعد حالیہ مہینوں میں ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ یکم فروری سے بجلی کی قیمت میں مزید 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

  • 83 سالہ بزرگ کی دھوم دھام سے گیارہویں شادی

    83 سالہ بزرگ کی دھوم دھام سے گیارہویں شادی

    سعودی عرب کے علاقے تبوک سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ علی البلوی نے دھوم دھام کے ساتھ گیارہویں شادی رچا لی،بزرگ کی شادی کے موقعے پر ان کے خاندان کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی

    باغی ٹی وی :علی البلوی نے آن لائن پورٹل "نیوز 24” کو بتایا کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں۔ وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل بھی تھے اور انہوں نے 11 شادیاں کیں۔ انہوں کا دعویٰ ہے کہ اس وقت بھی ان کے عقد میں چار بیگمات موجود ہیں۔

    سعودی عرب:عمرے اور سیاحت کیلئے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا


    البلوی نے بتایا کہ ان کے 18 بچے، 20 بچیاں اور 88 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ البلوی عمر رسیدہ ہونے کے باوجود فٹ ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کہ بڑی تعداد میں شادیوں کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ وہ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور وہ اپنی بیویوں اور بچوں کے درمیان فرق نہیں کرتے-

    ہندوؤں کے مذہبی پیشوا کو جنسی زیادتی کیس میں ملی دوسری بار عمر قید کی سزا

    البلوی نے تعدد ازواج کے خواہش مندوں کو نصیحت کی کہ ان کے پاس مالی قابلیت، رہائش کی صلاحیت، ذہنی اور جسمانی صحت، اور اچھی اخلاقی اور نفسیاتی حالت کے ساتھ بیویوں کے درمیان انصاف کی ضرورت ہے۔

  • زمین کی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکاسکتا ہے،تحقیق

    زمین کی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکاسکتا ہے،تحقیق

    یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زمین کی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: سائنس دان طویل عرصے سے جانتے ہیں کہ موسم خزاں کی سالانہ ہجرت کے دوران ہجرت کرنے والے پرندوں کو خراب موسم پریشان کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے وہ ان علاقوں میں سمیٹ سکتے ہیں جن کے وہ عادی نہیں ہیں (ایک رجحان جسے ’ویگرینسی‘ کہا جاتا ہے)،یہ مظہر ٹھیک موسم کے باوجود اور بالخصوص موسمِ خزاں کے دوران ہونے والی پرندوں کی ہجرت کے دوران ہوتا ہے۔

    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان

    شمالی امریکا میں پرندوں کی تعداد میں بتدریج ہوتی کمی کے پیشِ نظر ’ویگرینسی‘ کے اسباب کا جائزہ لینا سائنسدانوں کو پرندوں کو لاحق خطرات اور ان خطرات سے نمٹنے کے طریقوں کے متعلق بہتر فہم حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے کہ پرندوں کو اس وقت کن خطرات کا سامنا ہے اور وہ ان خطرات سے کیسے مطابقت رکھتے ہیں۔

    مثال کےطورپراس مظہر کے نتیجے میں اجنبی سرزمین پر پہنچ کر پرندوں کو کھانا اور موافق مسکن ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں وہ مر سکتے ہیں۔لیکن یہ چیزپرندوں کے لیے مفید بھی ہوسکتی ہے کیوںکہ ان کے حقیقی مسکن موسمیاتی تغیر کے سبب رہنے کے قابل نہیں رہے ہیں ، اور حادثاتی طور پریہ ایک نئے جغرافیے میں آجاتے ہیں جو ان کے لیے بہتر ہوتا ہے۔

    زمین کے شمالی اور جنوبی قطبین کے درمیان چلنے والی مقناطیسی فیلڈسطح زمین کے اوپر اور نیچے موجود کئی عوامل کے سبب وجود میں آتی ہےسالہاسال کی تحقیق کے بعد یہ معلوم ہوا ہےکہ پرندے اپنی آنکھوں میں موجود میگنیٹو ریسیپٹرزکا استعمال کرتے ہوئے مقناطیسی فیلڈ کو محسوس کرسکتے ہیں۔

    ناسا نےزمین سے 1450 نوری سال کےفاصلے پرموجود ویری ایبل ستاروں کی تصویر جاری کر دی

    1960 اور 2019 کے درمیان 152 پرجاتیوں کے 2.2 ملین پرندوں کے اعداد و شمار کا موازنہ کرتے ہوئے جنہیں 1960 اور 2019 کے درمیان جیو میگنیٹک رکاوٹوں اور شمسی سرگرمیوں کے تاریخی ریکارڈ کے ساتھ چھوڑا گیا تھا، محققین نے پایا کہ چونکہ پرندے اپنی آنکھوں میں میگنیٹورسیپٹرز کا استعمال کرتے ہوئے مقناطیسی شعبوں کو محسوس کر سکتے ہیں، اس لیے وہ اکثر متاثر ہوتے ہیں۔

    یونیورسٹی میں ماحولیات اور ارتقائی حیاتیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور تحقیق کے مصنف مورگن ٹِنگلے کا کہنا تھا کہ اس بات کے شواہد بڑھتے جارہے ہیں کہ پرندے جیو مگنیٹک فیلڈز کو دیکھ سکتے ہیں۔واقف مقامات پر تو پرندے جغرافیے کی مدد سے سمت کا تعین کرسکتے ہیں لیکن کچھ صورتوں میں جیومیگنیٹزم استعمال کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر جیومیگنیٹک فیلڈ کو خلل کا سامنا ہوتو یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کوئی خراب نقشہ لے کر گھوم رہا ہو، جس کے سبب پرندے اپنی منزل سے بھٹک جاتے ہیں سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہونے والی یہ تحقیق ماحولیاتی نقطہ نظر کی بھی تائید کرتی ہے۔

    طیارہ 13 گھنٹے کی مسافت کے بعد واپس وہیں پہنچ گیاجہاں سے اڑان بھری

  • ناسا کا  قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان

    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان

    کیلیفورنیا: ناسا نے ایک اہم سیارچے (ایسٹرائڈ) کی جانب خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ناسا سال 2017 سے اس سیارچے کے قریب اپنا خلائی جہاز بھیجنے کا خواہاں ہے یہ منصوبہ کئی مرتبہ تعطل کا شکار رہا۔ اس شہابیے کا نام 16 سائیکے ہے اور توقع ہے کہ اس سال اکتوبر میں ایک خلائی جہاز سائیکے کی جانب روانہ کیا جائے گا ایک طویل سفر کے بعد اگست 2029 میں وہ سیارچے تک اترجائے گا۔

    بلیو اوریجن صرف خواتین عملے پر مشتمل مشن خلا میں روانہ کرے گی

    اطالوی فلکیات داں اینی بیل ڈی گیسپارس نے اسے 1852 میں دریافت کیا تھا جو آلو کی شکل کا ایک ناکام سیارہ بھی ہے اس کا رقبہ 140 میل ہے کہا جا رہا ہے کہ اس سیارچے پر قیمتی دھاتوں کی کل قدر پورے کرہ ارض کی مجموعی سالانہ معیشت سے بھی 70 ہزار گنا زائد ہے یہ مریخ اور مشتری کے درمیان مشہور سیارچی پٹی کے درمیان موجود ہے۔

    2020 میں امریکی تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ جست (نکل) اور فولاد سے بنا ہے اور دیگر قیمتی دھاتیں بھی موجود ہیں جبکہ اکثر سیارچے چٹان اور برف سے بنے ہوتے ہیں۔

    ناسا نےزمین سے 1450 نوری سال کےفاصلے پرموجود ویری ایبل ستاروں کی تصویر جاری کر دی

    ناسا کی ماہر لِنڈی ایلکنس کے مطابق اس میں موجود فولاد اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمت دس ہزار کواڈریلیئن ڈالر کے برابر ہے۔ تاہم سائنسدانوں کا ایک دوسرا گروہ اسے اتنا قیمتی نہیں کہتا۔

    یہی وجہ ہے کہ ناسا نے اس بحث کو ختم کرنے کے لیے اس کی جانب خلائی جہاز بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ لیکن ماہرین نے نزدیک سونے چاندی سے زیادہ اس کی سائنسی راز اہمیت رکھتے ہیں 16 سائیکے پر تحقیق سے خود ہمیں نظامِ شمسی کے ارتقا اور اس کے دیگر پہلوؤں کو جاننے میں مدد ملے گی۔

    4.6 ارب سال قبل نظام شمسی سے آنے والےبڑے بڑے آگ کے گولوں نے زمین پر زندگی کی…

  • امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے پشاور میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے اپنے بیان کہا کہ پشاور سے افسوس ناک اور دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، نمازیوں پر حملہ ناقابل معافی عمل ہے دہشتگردی ناقابل دفاع ہے، نمازیوں کو نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

    سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

    ایڈرین واٹسن نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

    قبل ازیں امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونٹی بلنکن اور اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بھی پشاور خود کش حملے کی مذمت کی تھی امریکا نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی قبول نہیں کی جائے گی، امریکہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کوآخری موقع دے دیا

    انٹونی بلنکن نے کہا کہ پشاور کی ایک مسجد میں نمازیوں پر آج ایک خوفناک حملہ ہوا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ کسی بھی جگہ پر کسی بھی وجہ سے دہشت گردی ناقابلِ دفاع ہے۔ میں متاثرین کے اہل خانہ اور عزیزوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ پشاور میں پولیس لائنز کے اندرمسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس سے مسجد کی چھت منہدم ہو گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا مسجد میں خود کش دھماکے میں 100 افراد شہید اور 140 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

    پشاور دھماکہ، امریکہ، ایران کی بھی مذمت،پاکستان بار کونسل کا سوگ کا اعلان