Baaghi TV

Tag: international

  • معروف  فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی

    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی

    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی

    اسٹار فٹبالررونالڈو اورسعودی کلب النصر کے مابین معاہدہ ہوتے ہی دنیا بھرکی کی توجہ ریاض اور رونالڈو پرمرکوز ہے، کھیل کے میدان سے باہر بھی رونالڈو کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھی جارہی ۔ پرتگالی اسٹار نے جب پہلی مرتبہ النصر کلب کی شرٹ پہنی تو مارسول پارک اسٹیڈیم میں سبھی انہیں دیکھنے کے لیے بےتاب تھے، رونالڈوکا کہنا تھا کہ ’النصر کلب کا وژن متاثر کن ہے-

    یہ میچ نہ کھیلنے والے رونالڈو عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچنے والے پہلے شخص تھے، انہوں نے اپنی ٹیم کی تربیتی شرٹ میں ملبوس شائقین کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں اور شیئربھی کیں تو رونالڈو کی کلائی پر بندھی گھڑی بھی سب کی نظرمیں آئی اور بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی۔ رونالڈو جہاں جاتے ہیں وہاں سے ہم آہنگی کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں، سعودی عرب میں بھی انہوں نے ایک منفرد گھڑی کا انتخاب کیا جس میں عربی ہندسے بھی موجود ہیں۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگومیں ’’ورلڈ آف واچز‘‘ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر نے بتایا کہ رونالڈو نے ”رولیکس“ برانڈ کی ’’کوسمو گراف ڈیٹونا‘‘ گھڑی پہنی جس بیگویٹ ڈیزائن میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ ڈیزائن زیورات میں عام ہے اور انگوٹھیوں اور گھڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ گھڑی کے اس ڈیزائن کا نام مشہور فرانسیسی بریڈ کے نام پررکھا گیا۔ اس ڈیزائن میں ایک چھوٹا ہیرا مستطیل یا مربع شکل کا ہوتا ہے جس کے سیدھے یا نوکیلے کنارے اور لمبے اطراف ہوتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    گھڑی کی قیمت کا تخمنیہ 6 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال ہے، اس کا باقاعدہ پہلا ورژن 1963 میں آیا تھا۔ گھڑی کا ڈیزائن پروفیشنل ریسنگ کار ڈرائیورز کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اس کی اعلیٰ کارکردگی، ایک ٹیکی میٹرک سکیل اور ڈائل کے تین کاؤنٹرز کی وجہ سے یہ گھڑی صارف کو گزرے وقت کی درست پیمائش کی سہولت فراہم کرتے ہوئے اپنی نوعیت کی ایک منفرد گھڑی ہے۔ گھڑی کاسٹین لیس سٹیل کا فریم خراشوں سے پاک رہتا ہے جبکہ یہ سورج کی شعاعوں کے خلاف بھی بھرپور مزاحمت رکھتا ہے۔ گھڑی پر سونے یا پلاٹینم کی پتلی تہہ لگائی جاتی ہے۔

  • امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل؛ مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال

    امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل؛ مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال

    امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد گراؤںڈ کی گئی مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال

    امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد گراؤںڈ کی گئی مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئیں۔ ایف اے اے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک سائبر حملے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس دوران پانچ ہزار چار سو سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جب کہ نو سو سے زائد منسوخ کی گئیں تھیں جن کی مکمل بحالی میں کئی گھنٹے درکار ہیں۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی(ایف اے اے) نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ امریکہ میں ایسٹرن ٹائم زون کے مطابق صبح نو بجے تک اپنی پروازیں مؤخر کردیں۔ تاہم ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی اس صورتِ حال سے آگاہ ہیں اور انہوں نے طیارے گراؤنڈ کرنا شروع کردیے ہیں۔

    پروازوں کی آمد و رفت کی ٹریکنگ کرنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کے مطابق ایسٹرن ٹائم زون میں صبح آٹھ بجے امریکہ میں 2500 سے زائد پروازوں کی آمدورفت مؤخر ہوئی ہےجب کہ ڈیڑھ ہزارسے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ متاثر ہونے والی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا

    امریکہ میں بدھ کو 21 ہزار پروازیں شیڈول تھیں جن میں اکثریت اندرونِ ملک فلائٹس کی تھی جب کہ 1840 بین الاقوامی پروازوں کی اڑان متوقع تھی۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تاحال ایف اے اے کے کمپیوٹرائزڈ نظام پر سائبر حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم صدر جو بائیڈن نے بڑے پیمانے پر پروازوں کے شیڈول میں آنے والے خلل کے اسباب جاننے کے لیے ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

    صدر بائیڈن نے بدھ کو وائٹ ہاؤس سے روانہ ہونے سے قبل کہا تھا کہ انہیں ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری پیٹ بوٹاجج نے اس معاملے پر بریفنگ دی ہے اور بتایا ہے کہ وہ ابھی تک اس صورتِ حال کے اسباب کی نشاندہی نہیں کرسکے ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فلائٹس کی آمد و رفت کی نگرانی کے ’نوٹس ٹو ایر مشنز سسٹم‘ کی بندش کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ پائلٹس کو پرواز کے تحفظ سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے کے سسٹم کی بندش سے متعلق ایف اے اے حکام سے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف اے اے اس مسئلے کو فوری حل کرنے اور ایئر ٹریفک کو بحفاظت معمول پر لانے کے لیے کام کررہی ہے۔

  • ملک میں جلد انٹرنیشنل ہاکی کو بحال کروائیں گے. سیکرٹری پی ایچ ایف

    ملک میں جلد انٹرنیشنل ہاکی کو بحال کروائیں گے. سیکرٹری پی ایچ ایف

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ پی ایچ ایف نے فیصلہ کیا آئندہ ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں باضابطہ طور پر ایشیاء کپ اور ایف آئی ایچ زیر اہتمام جو ٹیمیں پرو لیگ نہیں کھیل رہیں انکا ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے ان دونوں ایونٹ کی میزبانی کی پیشکش کی جائے گی.

    پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کا ویژن ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی بحال ہونی چائیے. اس حوالے سے پی ایچ ایف اپنی بھرپور کاوشیں جاری رکھے گی.

    انٹرنیشنل سطح کے مختلف ایونٹس کا انعقاد پاکستان میں بہترین انداز میں کرایا جاسکتا ہے .پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے.

    انشاء اللہ ہم ہاکی کے انٹر نیشنل ایونٹس کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کے حوالے سے بھرہور انداز میں تمام کاوشیں و وسائل بروئے کار لائیں گے.

  • ملتان میں پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب کے نئے اقدامات

    ملتان میں پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب کے نئے اقدامات

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پوسٹ ماسٹرجنرل پنجاب "خالد اویس رانجھا” کے ہمراہ پوسٹ ماسٹر جنرل "ڈاکٹر محمد اکرم نواز” ملتان میں ملتان ڈویژن کے کاموں کو سراہتے ہوے انہوں نے ملاقات کے دوران،
    الیکٹرونک منی آرڈر،
    بین الاقوامی رقم کی منتقلی،
    ارجنٹ میل سروس اور
    ایکسپریس میل سروس
    کے نئے اقدامات کو فروغ دیا