Baaghi TV

Tag: islamabad

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے سے زائد کا اضافہ

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے سے زائد کا اضافہ

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے سے زائد کا اضافہ

    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے 14روپے24پیسے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کر دی گئی ہے ،بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ملک بھر کی تمام ڈسکوز اور کے الیکٹرک پر کے صارفین پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا )نے بجلی صارفین سے رواں مالی سال 2022کے دوماہ(اگست وستمبر )کیلئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں موخر کیے گئے بلز آئندہ آٹھ ماہ میں وصول کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزارت توانائی نے ملک کے اکثر علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے ان دوماہ میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولی موخرکردی تھی ۔ اتھارٹی کے جاری کردہ فیصلہ کے مطابق بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک کے بجلی صارفین سے سال 2023کے مارچ سے اکتوبر تک وصول کیے جائیں گے۔

    رواں سال بجلی کے صارفین 14.24 روپے فی یونٹ تک وصول کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ، جس میں دو سو یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹو صارفین سے 8 ماہ میں10.34روپے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے۔ دو سو یونٹ تک استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹو صارفین سے بھی 14.24روپے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے۔

    ایکپریس کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح 300 یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین سے بھی 14.24روپے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے جبکہ کسانوں سے 8 ماہ میں9.90روپے فی یونٹ تک اضافی وصول کئے جائیں گے۔ کے الیکٹرک صارفین کے لیے اسی مدت میں 200یونٹس تک پروٹیکٹیڈ صارفین سے 9.97روپے فی یونٹ، 200یونٹس تک نان پروٹیکٹیڈ صارفین سے 13.87روپے فی یونٹ جبکہ 300یونٹس تک نان پروٹیکٹیڈ صارفین سے بھی 13.87روپے فی یونٹ وصول کیاجائے گا۔

    اسی طرح نجی زرعی صارفین سے بھی 9.90روپے فی یونٹس وصول کیے جائیں گے ۔ اتھارٹی کے فیصلہ کے مطابق بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں اور کے الیکٹرک صارفین سے آٹھ ماہ میں بالترتیب 2.75روپے ، 2.75روپے ، 2.25روپے ، 0.95روپے ، 0.79روپے ، 1.50روپے ، 1.75روپے اور 1.13روپے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے جبکہ نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 48پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔

    سی پی پی اے نے نیپرا میں ماہانہ فیول چارجز کی مد میں جنوری کیلئے بجلی کی قیمت میں 1.17روپے فی یونٹ اضافہ کی درخواست پر سماعت 28فروری کو کی تھی ۔ نیپرا کے فیصلہ کے مطابق ماہ جنوری میں حقیقی فیول چارجز 11.03روپے فی یونٹ تھے جبکہ اسی ماہ میں ریفرنس فیول چارجز 10.55روپے تھے اس طرح بجلی کی قیمت میں اضافہ 48پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔ نیپرا نے بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی صارفین سے یہ اضافہ علیحدہ واضح کریں اور مارچ کے بلوں میں وصول کریں۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بھی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 1.71روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کافیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔

    کے الیکٹرک نے اتھارٹی میں ماہ جنوری کیلئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں2.70روپے فی یونٹ کی درخواست کی تھی اس پرسماعت بھی 28فروری کو ہوئی تھی ۔ فیصلہ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جنوری کیلئے یہ اضافہ مارچ کے بلوں میں وصول کیاجائے گا۔ اسی طرح سے نیپرا نے وزارت توانائی کی درخواست پر یکم مارچ 2023سے کسان پیکج اور پانچ برآمدی شعبوں کیلئے دیئے جانے والے علاقائی مسابقتی توانائی ریٹس پر دی جانے والی سبسڈی واپس لینے پر فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    نیپرا فیصلے کے مطابق وزارت توانائی نے اتھارٹی کو وفاقی کابینہ کا 28فروری 2023کے فیصلہ کی روشنی میں پانچ برآمدی شعبوں کو دیا جانے والا بجلی کا رعائتی نرخ جوکہ 19.99روپے یو نٹ تھا اورنجی زرعی صارفین کو 3.60روپے فی یونٹ دیے جانے والا سپیشل ریلیف پیکج واپس لے لیا ہے کیونکہ بجلی صارفین کو کسی بھی قسم کی سبسڈی وفاقی حکومت کا دائرہ اختیار ہے جوکہ اس نے واپس لے لیا ہے اس لیے یہ دونوں ریلیف بھی یکم مارچ 2023واپس لے لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم کی شرط پر بجلی پر دی گئی سبسڈی اور ٹیرف میں اضافہ کیا ہے اور صارفین پر 76 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔

  • نیٹ فلکس نے بھی اسپاٹیفائی کی طرح  پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    نیٹ فلکس نے بھی اسپاٹیفائی کی طرح پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    نیٹ فلکس نے بھی اسپاٹیفائی کی طرح پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے بھی اسپاٹیفائی کی طرح اپنے پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی ہے. جبکہ پاکستان میں موجود نیٹ فلکس صارفین کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں کیا گیا ہے جہاں پر نیٹ فلکس اپنے سب سے سستے سبسکرپشن پیکجز متعارف کروائے گا۔

    موجودہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 1.6ڈالرز، ترکی 3.38ڈالرز، ارجنٹائن 3.5ڈالرز، کولمبیا 3.55ڈالرز، اور بھارت 2.43 ڈالرز میں سب سے زیادہ سستی نیٹ فلکس سبسکرپشنز مل سکتی ہیں۔ دوسری طرف، نیٹ فلکس کے سب سے مہنگے منصوبے سوئٹزرلینڈ 12.62ڈالرز، اسرائیل 9.11ڈالرز، امریکہ 9.99ڈالرز، اور ڈنمارک 14.85 ڈالرز میں ہیں۔

    جن ممالک میں سبسکرپشن فیس کم کی گئی ہے ان میں ملائشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، کروشیا، وینزویلا، کینیا اور ایران شامل ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ملائیشیا کی فلائٹ ایم ایچ 370 کے پراسرار حادثے پر نیٹ فلکس کی سیریز ریلیز ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز بدقسمت مسافر طیارے کو لاپتہ ہوئے 9 برس مکمل ہوچکے ہیں، اس موقع پر نیٹ فلکس نے سیریز ریلیز کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    سیریز کا نام ’MH370: The Plane That Disappeared‘ ہے جس کے ڈائریکٹر لوئیز مالکنسن ہیں، تین قسطوں میں طیارے کی گمشدگی اور اس سے متعلق سازشی نظریات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم ایچ 370 پرواز 8 مارچ 2014 کو لاپتہ ہو ئی تھی، لاپتہ ہونے والا ہوائی جہاز بوئنگ 777 تھا، ملائیشین ہوائی کمپنی کی پرواز MH 370 کوالالمپور سے چینی دارالحکومت بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی، اِس جہاز پر عملے سمیت کُل 239 مسافر سوار تھے۔

  • بجٹ کا 25 فیصد گوادر کی ترقی پر خرچ کر رہے ہیں. عبدالقدوس بزنجو

    بجٹ کا 25 فیصد گوادر کی ترقی پر خرچ کر رہے ہیں. عبدالقدوس بزنجو

    بجٹ کا 25 فیصد گوادر کی ترقی پر خرچ کر رہے ہیں. عبدالقدوس بزنجو

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ اس قابل نہیں کہ صوبے کے تمام مسائل حل کرسکیں۔ گوادر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بجٹ کا 25 فیصد گوادر کی ترقی پر خرچ کر رہے ہیں، لوگوں نے میگا منصوبوں کے لئے اپنی زمینوں کی قربانی دی، حکومت نے منصوبوں کے لئے بہترین کنسلٹینٹس ہائر کئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں وسائل کی کمی ہے، این ایف سی ایوارڈ میں شیئر آبادی کے حساب سے ملتا ہے، اس میں ملنے والا حصہ بہت کم ہے، لہٰذا اس قابل نہیں کہ صوبے کے تمام مسائل حل کر سکیں۔ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لئے نا امید نہیں ہیں، ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کو 5 فیصد رائلٹی مل رہی ہے جو کہ سالانہ ڈھائی سے 3 ارب بنتے ہیں۔

    دوسری جانب گوادر و گردونواح کے لوگوں کو علاج و معالجہ کے بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے جی ڈی اے ہسپتال کو انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے زیر انتظام کر دیا گیا ہے۔ جو کہ ملک میں صحت کے شعبہ میں بڑے نام اور مقام کا حامل ادارہ ہے اور اس وقت جی ڈی اے ہسپتال گوادر میں بھی جدید و اعلیٰ طبی سہولیات مفت فراہم کررہی ہے۔ جی ڈی اے ہسپتال میں اندراج شدہ مریضوں کو ملک بھر میں قائم انڈس ہسپتال کے کسی بھی مرکز میں مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    ترجمان کے مطابق ہسپتال کے پہلو میں ایک اورشاہکار منصوبہ سوبیڈز پر مشتمل جی ڈی اے پاک چائینہ فرینڈ شپ ہسپتال حکومت چین کے تعاون سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔

  • پی ایس ایل؛ پشاور زلمی 200 سے زائد رنز بنا کر دوسری مرتبہ میچ ہار گئی

    پی ایس ایل؛ پشاور زلمی 200 سے زائد رنز بنا کر دوسری مرتبہ میچ ہار گئی

    پشاور زلمی 200 سے زائد رنز بنا کر دوسری مرتبہ میچ ہار گئی

    پاکستان سپر لیگ 8 کے اہم ترین میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ایلیمنیٹر راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا، بابر الیون دوسری مرتبہ 200 سے زائد رنز بنا کر میچ ہار گئی۔ جبکہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے اہم ترین میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 243 رنز کا بڑا ہدف دیا تاہم اس کے دفاع میں بابر الیون ناکام ہوگئی۔

    ملتان سلطانز نے رائیلی روسو دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف 19.1 اوورز میں 64 وکٹوں پر پورا کرلیا، رائیلی روسو نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 41 گیندوں پر تیز ترین سنچری داغ دی، وہ 51 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیرن پولارڈ نے بھی رنز کی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے اور 5 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ملتان سلطانز کے اوپنرز 28 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود نے 5 اور محمد رضوان نے 7 رنز بنائے، ٹم ڈیوڈ 2، خوشدل شاہ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ علاوہ ازیں انور علی نے 2 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 24 اور اسامہ میر نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

    ملتان سلطانز کی ٹیم اس فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر مرحلے میں پہنچ گئی، ناک آؤٹ راؤنڈ تک رسائی کیلئے پشاور زلمی کو اپنا آخری میچ جیتنا لازمی ہوگیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا ڈالے۔

    پشاور زلمی کے اوپنرز نے ٹیم کو 134 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، بابر اعظم 39 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز اور صائم ایوب 33 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ محمد حارث نے 189 گیندوں پر 35 رنز جڑ دیئے، رومین پاول 2، ٹام کوہلر کیڈ مور 38 اور حسیب اللہ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ عمر زئی نے 16 اور وہاب ریاض نے 7 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 39 رنز دے کر 4، اسامہ میر اور انور علی نے ایک ایک شکار کیا۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں 8، 8 میچز کھیل کر 8، 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، دونوں ٹیموں کیلئے ایلیمنیٹر مرحلے تک رسائی کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے۔

  • حضرت مولوی قادر بخش گولہ کے  صد سالہ عرس کی تقریبات

    حضرت مولوی قادر بخش گولہ کے صد سالہ عرس کی تقریبات

    حضرت مولوی قادر بخش گولہ کے صد سالہ عرس کی تقریبات

    درگاہ حضرت مولوی قادر بخش گولہ ضلع صحبت پور بلوچستان میں بلوچستان کی مشہور بزرگ ہستی اور صوفی شاعر حضرت مولوی قادر بخش گولہ کے سالانہ عرس کی مناسبت سے صد سالہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں محفل سماع/ محفل موسیقی اور عوامی تفریحی تقاریب کے ساتھ ساتھ محفل مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ صد سالہ عرس کی مناسبت سے "_انجمن دوستان ادب” کے زیر اہتمام اور میلہ کمیٹی کے زیر نگرانی بین الصوبائی محفل مشاعرہ منعقد ہوئی جس کی صدارت قادر بخش خاکی نے کی جبکہ مہمان خصوصی آغا نیاز مگسی اور اعزازی مہمان نصیب الله نصیب تھے۔

    مشاعرہ کا آغاز حسب دستور تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ توفیق احمد عطش نے حاصل کی جبکہ بہرام خان شیدا نے حضرت مولوی قادر بخش گولہ کا نعتیہ کلام بارگاہ رسالت ﷺ میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جس کے بعد محسن چشتی کی خوب صورت نظامت میں مشاعرے کا باقاعدہ آغاز ہوا جن شعراء نے اپنے کلام پیش کیے ان میں قادر بخش خاکی، آغا نیاز مگسی ، نصیب اللہ نصیب ، محمد رفیق طالب، میر حسن میر، ظفر علی رمز ، سرور ساقی ، آصف صمیم، محسن چشتی ، سینگار محسن، نفیس سومرو، گل میر گل پندرانی، محمود خان فدا کھوسہ ، محبوب علی تاج، حسن علی حسن، ابوبکر آزاد ، الله ورایو انجم، علی محمد آسی، حافظ توفیق احمد عطش اور عامر علی آس شامل تھے ۔

    مشاعرہ کے اختتام پر درگاہ مولوی قادر بخش کی میلہ کمیٹی کی جانب سے صد سالہ عرس کی تقریبات کے مہمان خصوصی میر طارق علی خان کھوسہ کے ہاتھوں ضلع صحبت پور کے معروف بزرگ شاعر محمد رفیق طالب کا شعری مجموعہ مشاعرہ میں شریک تمام شعراء کو بطور تحفہ پیش کیا گیا اور اعزازی سند بھی عطا کی گئی ۔ تقریب میں میلہ کمیٹی کے چیئرمین حاجی فضل کریم کھوسہ ،سرپرست بابے محمد علی کھوسہ اور درگاہ حضرت مولوی قادر بخش کے سجادہ نشین فقیر محمد صدیق گولہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    آخر میں درگاہ کے سجادہ نشین نے ملک کے امن و سلامتی اور وفات پانے والے شعراء استاد عاشق بلوچ اور پروفیسر منظور وفا کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا مانگی۔ حضرت مولوی قادر بخش گولہ رحمت اللہ علیہ کے عرس کی صد سالہ تقریبات کو پر امن اور یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جس کیلئے میلہ کمیٹی کی جانب سے ڈی آئی جی نصیر آباد رینج ،ایس ایس پی صحبت پور اور ایس ایچ او صحبت پور کا شکریہ ادا کیا گیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

  • علی بلال کی ہلاکت حادثہ کے سبب ہوئی جبکہ اسپتال چھوڑنے والے دو افراد گرفتار

    علی بلال کی ہلاکت حادثہ کے سبب ہوئی جبکہ اسپتال چھوڑنے والے دو افراد گرفتار

    پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ہلاکت حادثے کی وجہ سے ہوئی، اسپتال چھوڑنے والے دو افراد گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کو اسپتال چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے علی بلال کو لانے والی گاڑی کوبھی قبضے میں لے لیا اور حراست میں لیےگئے ملزمان میں عمر اورجہانزیب شامل ہیں۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے دیا ہے کہ علی بلال کی ہلاکت حادثے کی وجہ سے ہوئی اور واقعہ فورٹریس اسٹیڈیم پل پر پیش آیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکن علی بلال کے والد نے بیان دیا ہے کہ وہ کسی کو بیٹے کے قتل کے مقدمے میں نامزد نہیں کرنا چاہتے اور انہوں نے تھانے میں کوئی درخواست نہیں دی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علی بلال کی موت واقع ہوئی تھی، پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ کیا ہے کہ علی بلال پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں علی بلال کی موت کی وجہ تشدد سامنے آئی ہے جبکہ پولیس نے اسپتال چھوڑ جانے والے افراد کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے بدھ کو زمان پارک سے پنجاب ضمنی الیکشن کی انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ لاہور پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی تھی۔ ریلی کے دوران لاہور پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا تھا۔ جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور متعدد کارکنان زخمی ہوگئے تھے۔ اس موقع پر پارک جہانگیر ٹاؤن لاہور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی اۤئی کارکن علی بلال جاں بحق ہوگئے تھے۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے علی بلال کے قتل کا ذمے دار لاہور پولیس کو ٹھہرایا گیا ہے۔ پی ٹی اۤئی وکیل نے واقعہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کےلئے جو درخواست جمع کرائی تھی اس میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ ، آئی جی پنجاب، سی سی پی او اور متعلقہ پولیس افسران کو نامزد کیا گیا تھا۔

  • اسلاموفوبیا آج کے دور کا ایک اہم مسئلہ ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

    اسلاموفوبیا آج کے دور کا ایک اہم مسئلہ ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

    اسلاموفوبیا آج کے دور کا ایک اہم مسئلہ ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حجاب پر پابندی اور توہین مذہب سنگین مسئلہ ہے۔ نیویارک میں اسلاموفوبیا سے نمٹنےکے لئے عالمی دن کی یادگاری تقریب کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلاموفوبیا آج کے دور کا ایک اہم مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آمن اور رواداری کا دین ہے، 9/11 کے بعد دنیا میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہوا جس سے نمٹنے کے لئے مل کر اقدامات کرنے ہوں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا میں منظم انداز میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی گئی، فاشسٹ پالیسیوں سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا جب کہ حجاب پر پابندی اور توہین مذہب سنگین مسئلہ ہے، البتہ کرائسٹ چرچ جیسے واقعات سے معلوم ہوا اسلاموفوبیا دنیا میں پھیل رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، دنیا میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے، لہٰذا اقوام عالم کو انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے متحد ہونا ہوگا۔

    دوسری جانب دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے بارے میں وزارت خارجہ میں ایک مکمل ڈویژن قائم ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان اور مغربی ایشیا سید احسن رضا شاہ کررہے ہیں۔ دفتر خارجہ نے جمعہ کو گزشتہ روز کی پریس بریفنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان کی سربراہی میں قائم ڈویژن اپنی ذمہ داریاں پوری لگن کے ساتھ ادا کررہا ہے اور وہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ سے بریفنگ کے دوران سوال کیا گیا تھا کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد صادق کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعدان کی عدم موجودگی میں افغانستان کے معاملات کو پاکستان میں اعلیٰ سطح پر کون دیکھ رہا ہے۔

  • حج پالیسی 2023ء کا اعلان جبکہ خرچ 11 لاکھ سے زائد

    حج پالیسی 2023ء کا اعلان جبکہ خرچ 11 لاکھ سے زائد
    وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج پالیسی 2023ء کا اعلان کردیا، جس کے تحت رواں سال فی کس اخراجات 11 لاکھ روپے سے زائد آئیں گے۔ مفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ حج کیلئے قرعہ اندازی اپریل میں ہوگی، پاکستان سے ہر عمر کے عازمین حجاز مقدس جاسکیں گے۔ جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حج پالیسی 2023ء کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی منظور کرلی ہے، رواں سال ہر عمر کے پاکستانی عازمین حج کرسکیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے، حج کوٹہ 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد نجی حج اسکیموں میں برابر تقسیم ہوگا، اس سال مفت حج کا تصور نہیں ہوگا، گزشتہ 5 سالوں کے دوران حج کرنیوالے رواں سال ریگولر حج اسکیم میں درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات کیلئے حج اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ جنوبی علاقہ جات کیلئے 11 لاکھ 65 ہزار روپے ہوں گے، سرکاری حجاج سے صرف اتنی رقم وصول کی جاتی ہے جتنے اخراجات آتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے ہماری درخواست پر حج اخراجات میں کچھ کمی کی ہے، رہائش، ٹرانسپورٹ اور خوراک کے علاوہ کرایہ اور میڈیکل کی سہولیات حکومت فراہم کرتی ہے، سعودی عرب میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے حج اخراجات کیلئے 90 ملین ڈالرز کے انتظامات کا وعدہ کیا ہے، حاجیوں کو بہترین رہائشی و سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی، حرم شریف کی توسیع کے باعث بھی اخراجات بڑھے ہیں۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ درخواستیں 14 نامزد بینکوں کے ذریعے 16 مارچ سے 31 مارچ تک وصول کی جائیں گی، حج کیلئے قرعہ اندازی اپریل میں ہوگی، خواتین کیلئے محرم کا ساتھ لازمی ہوگا، 45 برس اور زائد کی خواتین اس شرط سے مستثنیٰ ہوں گی، پاکستان سے تمام عمر کے عازمین حجاز مقدس جاسکیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ہمارے حجاج کو مشاعر ٹرین کی سہولت دستیاب نہیں تھی تاہم اس سال ہم منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں مشاعر ٹرین کی سہولت لینے میں کامیاب رہے ہیں، اس سہولت کی قیمت بہرحال حجاج کو ہی برداشت کرنا پڑے گی۔

    مفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ رواں سال سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسپانسر حج متعارف کرایا ہے، بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان سے حج سستا پڑتا ہے، بنگلہ دیش، بھارت اور افغانستان کے مقابلے میں پاکستان میں حج اخراجات کم آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت ڈالر اور ریال جمع کرانے والے افراد قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 4285 سے 4325 ڈالرز یا مساوی ریال جمع کرانے ہوں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ڈالر جمع کرانے کی ممانعت ہوگی، بیرون ملک زرمبادلہ کے ذریعہ آنے والی درخواستوں کی منظوری پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دی جائے گی۔

  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مزدوروں کی سہولت کیلئے لاہور میٹرو بس سروس کا آغاز

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مزدوروں کی سہولت کیلئے لاہور میٹرو بس سروس کا آغاز

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مزدوروں کی سہولت کیلئے لاہور میٹرو بس سروس کا آغاز

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر مزدوروں کی سہولت کیلئے لاہور میٹرو بس سروس کا آغاز صبح 6 بجے سے کردیا گیا۔ جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

    پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اجلاس میں چیف سیکریٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں اجلاس کو میٹرو بس سروس صبح 6 بجے شروع کئے جانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    نگراں حکومت نے لاہور میٹرو بس سروس پر سفر کرنے والے مزدوروں کو بڑا ریلیف دے دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر میٹرو بس سروس صبح 6 بجے چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس سے ہزاروں مزدوروں کو بروقت منزل مقصود پر پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میٹرو بس سروس کا آغاز صبح ساڑھے 6 بجے کیا جاتا تھا، نگراں پنجاب کابینہ نے میٹرو بس سروس صبح 6 بجے شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔

  • فرح گوگی اور عثمان بزدار کے پلاٹوں کا ریکارڈ طلب جبکہ تحقیقات رکوانے کی کوششیں

    فرح گوگی اور عثمان بزدار کے پلاٹوں کا ریکارڈ طلب جبکہ تحقیقات رکوانے کی کوششیں

    فرح گوگی اور عثمان بزدار کے پلاٹوں کا ریکارڈ طلب جبکہ تحقیقات رکوانے کی کوششیں

    اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ ساتھی فرح گوگی کے پلاٹوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کیخلاف تحیققات کا دائر کار وسیع کردیا ہے۔

    اینٹی کرپشن پنجاب نے ایل ڈی اے سے 2018 سے 2023 تک جوہر ٹاون 5 تعینات تحصیلدار، پٹوری کا مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے، اور اس حوالے سے ڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے آفیسرز کی ملی بھگت سے عثمان بزدار اور فرح گوگی نے پلاٹس خریدے تھے، اس حوالے سے جوہر ٹاؤن اسکیم میں محکمہ مال کے آفیسرز سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات میں عثمان بزدار اور فرح گوگی نے جو پلاٹس خریدے ان کی فائلیں غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

    دوسری جانب فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کی والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرانے والے افسر کیخلاف کارروائی کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ وکیل اظہر صدیق نے ایف آئی اے افسران اور سیشن جج لاہور کو الگ الگ مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فرح گوگی اور ان کی والدہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کرانے والے افسر نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، اور غیر قانونی درخواست دائر کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے اور سیشن جج لاہور متعلقہ افسر کیخلاف کارروائی کریں، اگر افسر کیخلاف کارروائی نہ کی تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔