Baaghi TV

Tag: islamabad

  • ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ملزم کی ہلاکت، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ملزم کی ہلاکت، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    لاہور:وزیراعظم نے پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے تھانے میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار شخص کی ہجوم کیخلاف ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔ شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کردی۔پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں ہفتے کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں گرفتار نوجوان کو تھانے میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ننکانہ صاحب میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے پُرتشدد ہجوم کو کیوں نہ روکا؟، قانون کی حاکمیت کو یقینی بنایا جانا چاہئے، کسی کو قانون پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی پہلی ترجیح امن ہے، امن و امان کو ہر صورت مقدم رہنا چاہئے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانے میں شہری کی ہلاکت کے واقعے پر ڈی ایس پی ننکانہ سرکل نواز ورک اور ایس ایچ او واربرٹن فیروز بھٹی کو معطل کردیا۔سربراہ پنجاب پولیس نے ڈی آئی جی آئی اے بی اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کیخلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی ظالمانہ اور مجرمانہ فعل ہے، جنہوں نے بھی یہ کام کیا حکومت کی ذمہ دار ہے کہ انہیں گرفتار کرے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی گروہ، فرد یا جماعت کو یہ حق حاصل نہیں کہ قانون ہاتھ میں لے کر ایسا عمل کرے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا۔

  • سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتےرہے:رانا محمد اقبال نے پولیس کوبتادیا

    سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتےرہے:رانا محمد اقبال نے پولیس کوبتادیا

    لاہور: سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتے رہے:رانا محمد اقبال نے پولیس کوبتادیا ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمے میں نامزد ایکسیئن ہائی وے رانا محمد اقبال کا عدالت میں دیا گیا اعترافی بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق محمد خان بھٹی ٹرانسفر پوسٹنگ اور ترقیاتی کاموں کے لیے زبردستی رشوت وصول کراتے تھے۔

     

    ایکسئین ہائی وے رانا محمد اقبال کے اعترافی بیان کے مطابق محمد خان بھٹی چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے فرنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

    نامزد ملزم نے عدالت کو بتایا کہ مختلف افسران کی تعیناتیوں کے لیے مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے رشوت لی گئی جبکہ محمد خان بھٹی نے پرنسپل سیکرٹری کی سیٹ پر تعیناتی کے بعد مختلف محکموں کا ترقیاتی کاموں کا بہت بڑا پیکیج بھی منظور کروایا اور ان کی ہدایت پر کام کے عوض 50کروڑ ان کے گھر پہنچائے، اس وقت چودھری مونس الٰہی ودیگر وہاں موجود تھے۔

    پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی پر کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ مواصلات کے ایکس سی این رانا اقبال کو گرفتار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ رانا اقبال نے رشوت دے کر یہ پوسٹ لی اور مزید ٹھیکوں کی مد میں 50 کروڑ روپے کے لگ بھگ رشوت الگ سے دی۔اس مقدمے میں کئی سرکاری افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ محمد خان بھٹی پر الزام ہے کہ انہوں اربوں روپے کے ٹھیکے قانون سے ہٹ کر دیے اور جب وہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری تھے، ان کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیا۔

  • بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام

    بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام

    لاہور:پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھربھارت کا جھوٹا آپریشن ناکام بنا کر بھارت کو بے نقاب کردیا۔جنگی جنون میں مُبتلا بھارت کو ایک اور شرمندگی کا سامنا اس وقت کرنا پڑا، جب پاکستان کی مایہ ناز انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کے شاطر منصوبے کو بے نقاب کیا۔یہ توہرکوئی جانتا ہےکہ طاقت کے نشے میں چُور بھارت ایک مرتبہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، خُفیہ اطلاعات کے مطابق مودی سرکار 14فروری کو پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر اُسی طرز کا ایک اور ڈرامہ رچانے جا رہی ہے۔

    پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کی بڑی کامیابی ،انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ…

    منصوبے کے مطابق 14 فروری کو کشمیر کے جنوبی اضلاع میں بارود سے لیس دھماکا خیز گاڑی کے طرز کا حملہ کیا جانا ہے، پلوامہ، کلگام، انتناگ اور شوپیاں میں فوجی اہداف پر خود کش حملہ کئے جانے کی قوی اطلاعات ہیں۔خُفیہ اطلاعات کے مطابق کسی نوجوان سے خود کش حملہ کروا کر الزام پاکستان اور آئی ایس آئی پر تھوپنا ہے، انتخابات کا وقت آتے ہی مُودی سرکار پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی۔

    یقین ہے کہ روس نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکی صدر

    بھارت کی 9 ریاستوں میں اس سال انتخابات ہونا ہیں جو 2024 کے بھارتی لوک سبھا انتخابات میں فیصلہ کُن اہمیت کے حامل ہیں ، موددی سرکار فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان مخالف جذبات اُبھار کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے، چاہے اس مقصد کے حصول کے لئے مُودی سرکار کو کتنے ہی فوجی کیوں نہ مروانا پڑیں۔

    روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکا

    بھارتی فوج کے جوان مُودی سرکار کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن بنیں گے، باراک اوباما نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ پاکستان مخالف جذبات پر ہندوستان انتخابات جیتتا ہے۔جنوری 2022 میں کانگریس رہنما اُدت راج نے نریندر مُودی پر پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا، 16جنوری 2021 کو The Wire کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مُودی سرکار خود ملوث تھے۔

    27اکتوبر 2022 کو بھارتی وزیر دفاع نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے زور پر ختم کرنے کا بیان دیا تھا، یکم نومبر 2022 کو بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا نے بیان دیا کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے ، حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کا مقصد جنگ کا ماحول بنا کر خطے کا امن داؤ پر لگانا ہے۔مودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر جنگ بندی معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے، اسی لئے پاکستان کو نشانہ بنانے کی غرض سے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔

  • رویندرا جڈیجا پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد

    رویندرا جڈیجا پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد

    رویندرا جڈیجا پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد

    بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ناگ پور میں جاری بارڈر گواسکر ٹرافی ٹیسٹ سیریز میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ آئی سی سی نے جڈیجا کو امپائر کی اجازت کے بغیر بالنگ ہینڈ پر کریم استعمال پر سزا سنائی ہے، لیکن افتتاحی میچ کے دوران گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ (بال ٹیمپرنگ) کے الزام میں انہیں کلیئر کر دیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران جڈیجا کے بائیں ہاتھ پر کریم لگانے کا واقعہ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے کے بعد میچ آفیشلز کی توجہ اس جانب ہوئی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر جڈیجا نے میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں اور اہم نصف سنچری اسکور کی۔ جڈیجا کی جانب سے جرم اور سزا قبول کرنے بعد آئی سی سی نے ان پر میچ فیس کا ایک چوتھائی جرمانہ عائد کیا۔ بھارت کی اننگز اور 132 رنز کی جیت کے بعد جاری کردہ آئی سی سی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ، ”میچ ریفری مطمئن تھے کہ کریم صرف طبی مقاصد کے لیے انگلی پر لگائی گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    جبکہ کریم کو گیند پر مصنوعی مادے کے طور پر نہیں لگایا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں، اس نے گیند کی حالت نہیں بدلی، جو کہ آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز کی خلاف ورزی کرتی۔ ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ نے آئی سی سی کو وضاحت کی کہ محمد سراج کی ہتھیلی سے مادہ لینے والے جڈیجہ ”اپنے بالنگ ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر سوجن“ کے علاج کے لیے کریم استعمال کر رہے تھے۔

  • ٹیکنالوجی کے اس دور میں اگر کوئی نوجوان مایوس ہے تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہے

    ٹیکنالوجی کے اس دور میں اگر کوئی نوجوان مایوس ہے تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہے

    ٹیکنالوجی کے اس دور میں اگر کوئی نوجوان مایوس ہے تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہے.

    ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث لوگوں کا رجحان اب آن لائن کاروبار کی جانب بڑھنے لگا ہے، یہ ناصرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ اس میں آسانی بھی ہے، لوگ گھر بیٹھے کام کرتے ہیں اور بیرون ملک تک ڈیلز کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں بیٹھے بیٹھے ڈالرز میں کمائی کی جاسکتی ہے۔ نجی وی کے مطابق کوویڈ کے دوران آن لائن فری لانسنگ کی وجہ سے کنٹینٹ رائٹنگ اور ویب ڈیولپمنٹ سمیت متعدد ہنر رکھنے والوں کو تقویت ملی ہے۔

    اگر آپ کو انٹرنیٹ استعمال کرنے آتا ہے تو بیروزگاری آپ کیلئے اب کوئی مسئلہ نہیں۔ صحرائے تھر سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک نوجوان دلیپ کمار ہیں جو فری لانسنگ سے مہینے کے لاکھوں روپے کماتے ہیں۔ دلیپ کمار فری لانسنگ کی وجہ سے ڈالر کی قیمتیں بڑھنے کا ناصرف بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں بلکہ، زرمبادلہ جمع کرنے میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔ آج ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق دلیپ کہتے ہیں کہ فری لانسنگ کی فیلڈ بہت وسیع ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں اگر کوئی نوجوان مایوس ہے تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ فری لانسنگ کوئی راکٹ سائنس نہیں، اگر آپ کے پاس کوئی مہارت ہے تو آپ اسے آن لائن پیش کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے دیگر دیہات اور شہروں خصوصاً کراچی میں ہزاروں لوگ فری لانسنگ سے روزانہ اور ماہانہ کی بنیاد پر لاکھو روپے کماتے ہیں۔ اگر آپ مائیکرو سافٹ آفس ، ٹائپنگ یا ڈیٹا انٹری کا کام کر سکتے ہیں، اگر آپ گرافکس یا ویب ڈیولپمنٹ میں ماہر ہیں، اگر آپ اچھا لکھ لیتے ہیں، مارکیٹنگ اسکلز جانتے ہیں یا اچھے وژولز پر آواز کا جادو جگا سکتے ہیں تو آپ کو ضرور فری لانسنگ کی دنیا میں قدم رکھنا چاہئیے۔

    دنیا بھر میں 1.52 ارب لوگ فری لانسنگ کر رہے ہیں اور یہ 3.39 ارب ڈالرز کی مارکیٹ ہے۔ فری لانسنگ میں آپ اپنے خود کے باس ہوتے ہیں۔ پاکستان اس شعبے میں ترقی کی دوڑ میں دنیا کے چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان نے سال 2022 میں کل 400 ملن ڈالرز کی آئی ٹی ایکسپورٹس کی ہیں۔ فائیور، اپ ورک، گرو ، فری لانسر نمایاں نام ہیں جن پر آپ کام کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ یوٹیوب، فیس بک، علی بابا اور ایمازون جیسی ویب سائٹس سے بھی پیسہ کما رہے ہیں۔ صرف مرد ہی نہیں خواتین میں فری لانسنگ سے جڑی ہوئی ہیں اور ایک اچھی رقم کما لیتی ہیں۔ انہی میں سے ایک ہیں نورین شمس جو صحافتی فری لانسنگ کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایسے خطے میں رہتے ہیں جہاں کئی نیوز اسٹوریز سامنے آتی رہتی ہیں، فری لانسنگ سے ایک ایسا پل بنتا ہے جو ہمیں انٹرنیشنل میڈیا سے جوڑتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    پشاور میں ایک نوجوان ہیں جو نویں جماعت سے ہی فری لانسنگ سے وابستہ ہیں اور اب انہوں نے اپنی اکیڈمی بھی کھولی ہوئی ہے نوجوانوں جو فری لانسگ سکھاتی ہے۔ ان کا نام ہے محمد فیضان جو کہتے ہیں کہ ای کامرس پلیٹ فارم ایمازون فری لانسنگ کیلئے سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ فیضان بتاتے ہیں کہ آپ فری لانسنگ میں کئی کورسز کرکے کمائی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے پاس اسکلز نہیں تو آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے، مہارت ہی سب سے اہم چیز ہے۔

  • بالآخرپیپلزپارٹی ایم کیو ایم کےمطالبات ماننے کو تیارہوہی گئی

    بالآخرپیپلزپارٹی ایم کیو ایم کےمطالبات ماننے کو تیارہوہی گئی

    کراچی:پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس کے بدلے ایم کیو ایم قیادت سے دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی وفاقی میں اپنی اتحادی ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کو تیار ہوگئی ہے، اس حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

    شیخ رشید راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری آج ایم کیوایم بہادرآباد مرکزجائیں گے، جہاں وہ ایم کیو ایم قیادت کو پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچائیں گے، اور 12 فروری کو شیڈول دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی پر مشتمل پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن سے ملاقات کی تھی۔

    شیخ رشید ضمانت کیس:عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا

    ذرائع کے مطابق یہ ملاقات صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے گھر میں ہوئی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایم کیو ایم کے مطالبات پر پیپلزپارٹی رہنماؤں نے وقت مانگا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں 53 یوسیز میں اضافہ کرنے اور حیدرآباد میں دیہی علاقوں کو شہری علاقوں میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے ان کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم سندھ ہائی کورٹ نے دونوں شہروں میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا تھا۔

    فونز کے پاسورڈ پولیس کو دے دیئے،ہمدردی نہیں بدلوں گا، شیخ رشید

    کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے بعد ایم کیو ایم نے بھرپور احتجاج کیا اور وفاق سے علیحدہ ہونے کی بھی قیاس آرائیاں سامنے آئیں، تاہم ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت نے اپنا احتجاج دھرنے کی صورت ریکارڈ کرنے کا عندیہ دیا اور 5 فروری کو سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہفتے کےلیے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو الٹی میٹم دے رہے ہیں، کراچی کا ایوان اگلے اتوار سے فوارہ چوک پر لگے گا، اور فیصلہ ہوگا کون ایم این اے اور کون میئر ہوگا۔

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیرعرب امارات پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل عاصم منیرعرب امارات پہنچ گئے

    راولپنڈی:پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

    عسکری ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

    یو اے ای آمد پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف سید عاصم منیر سے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان نے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون سمیت شراكت داری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • اداکارہ نیلو کا ” جرئت انکار”  حبیب جالب کا منظوم خراج تحسین

    اداکارہ نیلو کا ” جرئت انکار” حبیب جالب کا منظوم خراج تحسین

    اداکارہ نیلو کا ” جرئت انکار”

    حبیب جالب کا منظوم خراج تحسین
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    11فروری 1965 کو افروایشیائی سیمینار کے مندوبین کیلئے لاہور میں سرکاری طور پرایک ثقافتی شو کا اہتمام کیا گیا۔ مغربی پاکستان کے گورنر نواب آف کالا باغ نےنیلو کو شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے رقص کرنے کیلئے کہا۔ اس نے انکار کیا تو گالیاں دیں اورڈرایا دھمکایا ۔ اس بے عزتی پر نیلو نے بڑی مقدار میں خواب آور گولیاں کھالیں۔ بے ہوشی کے عالم میں ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹر کئی دن کی کوششوں سے نیلو کی جان بچانے میں کامیاب رہے ۔
    فلمی صنعت نے اس واقعہ پر احتجاجاََ ایک دن کی ہڑتال کی۔ حبیب جالب نے نظم ’’نیلو‘‘ لکھی۔ جس کا پہلا بند یہ تھا ۔۔۔

    توکہ ناواقفِ آدابِ شہنشاہی تھی
    رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
    تجھہ کو انکار کی جرأت ہوئی تو کیونکر
    سایۂ شاہ میں اس طرح جیا جاتا ہے؟

    مشہور رائٹر، ڈائریکٹر اور فلم ساز ریاض شاہد نے نیلو کی جرأت اور عزتِ نفس کو کو یوں خراجِ تحسین پیش کیا کہ اسے شادی کی پیشکش کر دی، اور وہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

    ریاض شاہد نے 1969 میں فلسطینیوں کی جدوجہدِ آزادی پر اپنی مشہور فلم ’’زرقا‘‘ بنائی۔ زرقا کا مرکزی کردار نیلو نے ادا کیا۔

    فلم کو فلسطینیوں کی تنظیم ’’الفتح‘‘ نے بہت سراہا۔ 21 اکتوبر 1969 کو کراچی میں ایک تقریب ہوئی، جس میں ’’الفتح‘‘ کے نمائیندےخالد الشیخ نے ریاض شاہد کو یہ فلم بنانے پرمبارکباد دی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
    ریاض شاہد نے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کیلئےفلم کی نمائش کے حقوق الفتح کو دے دئیے اور کہا کہ اس کی آمدنی جدوجہدِ آزادی میں صرف کی جائے۔

    اس موقع پر نیلو نےفلمی زندگی سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرقا ان کی زندگی کا عظیم ترین کردار تھا، اس کے بعد وہ عام فلمی کردار ادا کرنا پسند نہیں کریں گی۔
    لیک ریاض شاہد کی موت کے بعد معاشی ضرورتوں نے انہیں اس عہد پر قائم نہ رہنے دیا،اور انہیں پھر کچھہ عرصے کیلئے فلموں میں آنا پڑا

  • چمن ریلوے اسٹیشن کے قریب بم دھماکا کرنے کا منصوبہ ناکام

    چمن ریلوے اسٹیشن کے قریب بم دھماکا کرنے کا منصوبہ ناکام

    کوئٹہ:چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب لیویز رسالدارمیجر کے کوارٹر کے گیٹ کے ساتھ موجود بم کو پاک فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔پولیس حکام کے مطابق چمن ریلوے اسٹیشن کے ساتھ گورنمنٹ گرلز کالج کے قریب لیویز رسالدار میجر عزیز احمد خان کے کوارٹر کے گیٹ کے ساتھ نامعلوم افراد نے بم رکھا اور فرار ہوگئے۔

    شیخ رشید راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

    حکام نے بتایا کہ لیویز رسالدار میجر نے پولیس کو بم کی موجودگی کی اطلاع دی، جس پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور پاک فوج کی بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔پاک فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو کوارٹر سے باہر نکالا اور دھماکا سے اڑا دیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

    شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کا تحریری فیصلہ جاری

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا اور اس میں موجود بارودی مواد کا وزن ایک کلو تھا، جب کہ بم کو جوس کے ڈبے میں بنایا گیا تھا۔ دہشت گردوں کا ہدف لیویز رسالدار میجر تھا تاہم فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت کردی کا یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

  • شیخ رشید کی مری میں درج مقدمے میں ضمانت منظور

    شیخ رشید کی مری میں درج مقدمے میں ضمانت منظور

    راولپنڈی:جسٹریٹ محمد ذیشان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی مری میں درج مقدمے میں ضمانت منظورکرلی۔تفصیلات کے مطابق کارسرکار میں مداخلت اور پولیس ملازمین کو دھمکیاں دینے کے معاملے پرعدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی تھانہ مری میں درج مقدمے میں ضمانت منظورکر لی۔

    شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور

    مری پولیس نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا رکھا تھا۔ ملزم شیخ رشید کی جانب سے سردارعبدالرزاق خان اور سردار شہباز خان پیش ہوئے۔تھانہ مری کے علاقہ مجسٹریٹ محمد ذیشان نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں پر شیخ رشید کی ضمانت منظور کی۔

    شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کا تحریری فیصلہ جاری

    اس سے قبل شیخ رشید کو مری میں مجسٹریٹ سول جج محمد ذیشان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سخت سردی اور بارش کے باعث پیشی کے موقع پر جھیکا گلی جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی ہاٸی الرٹ کی گئی۔عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ اورتفتیشی کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا اورمذید سماعت آج 11 فروری تک ملتوی کر دی تھی۔

    سیشن عدالت اسلام آباد تھانہ مری میں درج مقدمے میں پیشی کے معاملے میں عدالت نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں میں سماعت کے دوران وکیل علی بخاری نے کہا کہ شیخ رشید اس وقت حراست میں ہیں۔ راہداری ریمانڈ اور سفری ریمانڈ دو مختلف چیزیں ہیں۔ مری پولیس کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی استدعا پہلے مسترد ہوچکی۔ شیخ رشید کہیں بھاگے نہیں جارہے،