Baaghi TV

Tag: islamabad

  • اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری ہے.

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری ہے تھا نہ پھلگر اں پولیس نے بر وقت کاروائی کر تے ہو ئے شہر ی اور اس کی فیملی کوہو ائی فائر نگ کرکے ہر اساں کر نے والے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن اورزیر استعما ل گا ڑ ی کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیاگیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیاگیا ہے. اورمزید تفتیش بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد ڈاکٹراکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہری نے اطلا ع دی کہ وہ اپنی فیملی کے ہمر اہ تھانہ پھلگراں کی حدود سے گزر رہا تھا کہ تین ملزمان نے گا ڑ ی کو روک کر ہراساں کیااور ہو ائی فائر نگ کی،اطلاع ملنے پر تھانہ پھلگراں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.

    گرفتار ملزمان کی شناخت دانیا ل، محسن اور دانی کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتارملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ان کے زیر استعما ل گا ڑ ی کو قبضہ پولیس میں لے لیاگیا ہے. اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے. شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار-”15پر فوراً اطلاع دیں۔

  • انتخابات کے انعقاد میں57 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے. آئی جی کے پی

    انتخابات کے انعقاد میں57 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے. آئی جی کے پی

    آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے انتخابات کے دوران دہشت گرد حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے متعلق اجلاس ہوا۔ آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ صوبے میں انتخابات کیلئے 57 ہزاراہلکاروں کی کمی کاسامنا ہے۔ معظم جاہ انصاری نے کہا کہ سال 2022 میں پولیس پر494،رواں سال اب تک 46حملے ہوچکے جبکہ رواں سال اب تک 93پولیس اہلکارشہید ہوچکے ہیں۔ خدشہ ظاہرکیا ہے انتخابات کے دوران مزید حملے بھی ہوسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق انتخابات مکمل پرامن ہونے کا یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوج اور ایف سی کیلئے وزارت داخلہ سے رابطے میں ہے۔ انتخابات کےدوران غیرجانبدارافسران کی تعیناتی ضروری ہے، شفاف انتخابات کیلئے فوری طور پر ضروری تقررو تبادلے کئے جائیں۔

    دوسری جانب موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد کی سربراہی میں تھانہ ناصرباغ میں دربار منعقد کیا گیاخصوصی دربار میں ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ، چوکی انچارجان اور پولیس اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ایس پی رورل ظفر احمد نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس جانثاروں اور دلیروں کی فورس ہے اس فورس کا مورال ہمیشہ بلندرہا ہے

    انہوں نے کہا کہ پولیس افسران واہلکاروں نے ملک و قوم اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے ہیں جس کی بدولت مثالی پولیس کا درجہ رکھتی ہے، ایس پی رورل نے کہا کہ پولیس جوانوں کے مسائل کے حل کی خاطر تمام دستیاب وسائل کو بروئےکار لایا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جوانوں کے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام سمیت مختلف معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں پولیس جوانوں کا کردار قابل صد تحسین ہے

  • جنوبی وزیرستان کے2لوگوں کومیرےقتل کا ٹاسک دیا گیا ہے:عمران خان

    جنوبی وزیرستان کے2لوگوں کومیرےقتل کا ٹاسک دیا گیا ہے:عمران خان

    لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے قتل کا ٹاسک دیے جانے کا دعویٰ کردیا۔اطلاعات کے مطابق آج زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، مجھے قتل کرنے کے لیے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کے لیے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے، میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔

    ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ ،سیشن کورٹ اسلام آباد

    ذرائع کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بتایا کہ پہلے بھی کہا تھا مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تین شوٹرز کے ذریعے حملہ کروا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی نے تفتیش کر کے تین حملہ آوروں کی رپورٹ دی۔ان کا کہناتھاکہ یہ جتنا مرضی کوشش کر لیں مجھ پر دباو نہیں ڈال سکتے۔

    عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف چاہتےہیں کہ عمران خان نااہل ہوں اور یوں لگ رہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوگی۔عمران خان نے غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی اور گفتگو میں کہا کہ پہلی مرتبہ عوام نے رجیم چینج کو قبول نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسےلوگوں کوپنجاب میں لایاجارہاہے جو 25 مئی کے واقعات میں ملوث تھے، یوں لگ رہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ کیا کوئی وجہ بتائےگا کہ کیوں ڈالراور پیٹرول سو سو روپے مہنگا ہورہاہے؟

  • پاکستان سے روزانہ لاکھوں ڈالر افغانستان میں اسمگل کیے جا رہے ہیں. بلوم برگ کا دعوی

    پاکستان سے روزانہ لاکھوں ڈالر افغانستان میں اسمگل کیے جا رہے ہیں. بلوم برگ کا دعوی

    امریکی جریدے بلوم برگ نے ہر روز لاکھوں ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ کو پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ قرار دے دیا ہے۔

    بلوم برگ کے مطابق پاکستان سے روزانہ لاکھوں ڈالر افغانستان میں اسمگل کیے جا رہے ہیں، اسی اسمگلنگ کی وجہ سے امریکا اور یورپ کی پابندیوں کے باوجود طالبان کی حکومت کو سہارا مل رہا ہے جب کہ پاکستان کا معاشی بحران بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں کرنسی ایکسچینج کی نمائندہ تنظیم ایکسچینج کمپنیز ایسویسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری محمد ظفر پراچہ کے مطابق تاجر اور اسمگلرز ہر روز پاکستان نے 50 لاکھ ڈالر افغانستان لے جارہے ہیں۔ غیر ملکی کرنسی کا غیر قانونی بہاؤ یہ ظاہر کرتا ہے کہ افغان طالبان کس طرح بین الاقوامی پابندیوں سے بچ رہے ہیں۔ جب کہ پاکستان کے لیے یہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی اور روپے کی قدر میں بتدریج کمی کا باعث بن رہا ہے جب کہ معیشت تباہی کے دہانے پر آگئی ہے۔

    اس حوالے سے ظفر پراچہ نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سے غیر ملکی کرنسی اسمگل ہورہی ہے اور یہ کافی منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔ اگست 2021 میں جب طالبان نے دو دہائیوں کے بعد کابل پر دوبارہ قبضہ کیا تو امریکا اور یورپ نے افغان مرکزی بینک کے 9 ارب ڈالر سے زیادہ کے زرمبادلہ ذخائر کو عسکریت پسند گروپ دہشت گردی کے لیے استعمال کئے جانے کے خدشے کے پیش نظر منجمد کردیا تھا۔ اقوام متحدہ کے دباؤ پر امریکا نے افغان معیشت کی مدد کے لیے اس کا نصف حصہ جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی لیکن طالبان کی جانب سے افغان خواتین پر تعلیم اور روزگار کے حوالے سے پابندی لگانے کے بعد اسے روک دیا۔

    17 ماہ گزرنے کے بعد بھی افغانستان بدستور تشویشناک حالت میں ہے اور انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ مالیاتی شعبے کو مشاورت فراہم کرنے والے نجی ادارے الفا بیٹا کور سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ افغانستان کو روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ضرورت ہوتی ہے، اندازہ ہے کہ اس میں آدھی رقم پاکستان سے جارہی ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے مرکزی بینک ’’دا افغانستان بینک‘‘ کے ترجمان حسیب نوری کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے پاس غیر ملکی کرنسی کے وافر ذخائر ہیں۔

    حسیب نوری نے کہا کہ افغان حکومت کو گزشتہ برس سے اقوام متحدہ کی جانب سے ہر ہفتے تقریباً 40 ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ چونکہ افغانستان عالمی بینکنگ سسٹم سے کٹا ہوا ہے، اس لیے رقم کو نقدی میں کابل منتقل کیا جاتا ہے، اور اس کے آنے کے بعد اسے مقامی کرنسی میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ دا افغانستان بینک کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگرچہ اس امداد سے طالبان کو براہِ راست فائدہ نہیں پہنچتا، لیکن بالآخر ڈالر مرکزی بینک کے خزانے میں پہنچتے ہیں۔ اقوام متحدہ فوری طور پر تبصرہ کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھا۔ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے سابق مشیر طورق فرہادی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ افغان کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی فراہمی اور اس کے بدلے افغانی کرنسی کی حمایت کرتا ہے۔اس طرح افغانی (افغان کرنسی)کی طلب دراصل اقوام متحدہ اور ڈالر کے اسمگلروں سمیت دیگر ذرائع سے پیدا ہوتی ہے۔

    گزشتہ چند ماہ کے دوران افغان کرنسی کی قدر میں گراں قدر اضافہ ہوا ہے۔ افغان کرنسی کی قدر طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد دسمبر 2021 میں افغان کرنسی 124.18 کی کم ترین سطح کو چھونے کے بعد بڑھ کر تقریباً 89.96 افغانی فی ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
    اسی عرصے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر امریکی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 37 فیصد کم ہوئی ہے۔ جنوری کے آخر میں اس میں ایک دن میں تقریباً 10 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو کم از کم دو دہائیوں میں سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ یہی وجہ تھی کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 27 جنوری کو 3.09 ارب ڈالر کی سطح تک گر گئے۔

    افغانستان کی وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ سال کے وسط میں پاکستان کو افغانستان سے کوئلے کی برآمدات میں اضافے کے بعد کرنسی کی اسمگلنگ کا آغاز ہوا۔ اس کو طالبان کی جانب سے پاکستانی کرنسی کو افغانستان میں قانونی ٹینڈر کے طور پر استعمال کرنے پر پابندی سے بھی تقویت ملی ہے۔ حاجی محمد رسول ایسے ہی ایک تاجر ہیں جو پاکستان کو کوئلہ برآمد کرتے ہیں۔جو افغان کرنسی میں کوئلہ خرید کر اسے پاکستانی روپے میں بیچتے ہیں اور اس کے بعد اسی روپے کو ڈالر میں تبدیل کرکے واپس افگانستان میں بھجوادیتے ہیں۔ حاجی محمد رسول کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر تلاش کرنا مشکل ہے، اس لیے وہ پشاور جیسی جگہوں پر سرحد کے قریب گرے مارکیٹس کا استعمال کرتے ہیں، جہاں وہ سرکاری شرح سے 10 فیصد زیادہ پر ڈالر خریدتے ہیں۔ ایسا صرف وہ نہیں بلکہ تقریباً تمام تاجر ہی کرتے ہیں کیونکہ ہمیں طالبان نے پاکستانی کرنسی ملک میں واپس لانے سے منع کیا ہے۔

    افغان وزارت خزانہ کے ایک ترجمان احمد ولی حقمل نے کہا کہ طالبان حکومت کسی بھی غیر ملکی کرنسی کے بجائے ڈالر کو لانے کی ترغیب دیتی ہے لیکن زیادہ سے زیادہ 5 ہزار ڈالر ہی افغانستان سے بھیجے جاسکتے ہیں۔ ایکسچینج کمپنیز ایسویسی ایشن آف پاکستان کے محمد ظفر پراچہ کے مطابق مسئلہ پاکستان کی ”ناقص“ امیگریشن، تجارتی پالیسیوں اور بارڈر کنٹرولز کا ہے۔ روزانہ ہزاروں لوگ بغیر ویزے کے سرحد پار کر رہے ہیں۔ اور ان میں سے کئی ڈالر لے کر جا رہے ہیں۔

  • پی سی بی نے کرکٹر آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    پی سی بی نے کرکٹر آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    پاکستانی کرکٹر آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسپنر آصف آفریدی پر پی سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ برائے شرکا کے تحت دو خلاف ورزیوں کے الزام میں جرم قبول کرنے کے بعد تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ آرٹیکل 2.4.10 کی خلاف ورزی پر آصف آفریدی کو دو سال کی نااہلی کی سزا دی گئی تھی، جب کہ آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر ان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ نااہلی کی دونوں مدتیں ایک ساتھ چلیں گی اور ان کی عارضی معطلی کے دن سے شروع ہوں گی، جس کا آغاز 12 ستمبر 2022 کو ہوا تھا۔

    پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ’’ایک بین الاقوامی کرکٹر کو دو سال کیلئے معطل کرنے سے پی سی بی کو کوئی خوشی نہیں ہوتی لیکن ہم اس طرح کے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کا رویہ رکھتے ہیں۔ کھیل کی گورننگ باڈی کے طور پر ہمیں مثالیں بنانے، ایسے معاملات کو مضبوطی سے سنبھالنے اور تمام کرکٹرز کو مضبوط پیغامات بھیجنے کی ضرورت ہے۔‘‘ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ "یہ تلخ حقیقت ہے کہ بدعنوانی ہمارے کھیل کیلئے خطرہ ہے کیونکہ خود غرض بدعنوان کرکٹرز کو مختلف طریقوں اور طریقوں سے لالچ دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کی تعلیم پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ وہ چوکس رہیں اور رپورٹنگ اپروچ کے ذریعے پی سی بی کو اس لعنت کو ختم کرنے میں مدد کر سکیں اور اگر بیداری پیدا کرنے کی ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود کوئی کھلاڑی اس لالچ کا شکار ہو جائے تو پی سی بی کو کوئی ہمدردی نہیں ہے۔‘

    خیال رہے کہ پی سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کا آرٹیکل 2.4.4 بدعنوان طرز عمل میں ملوث ہونے کیلئے موصول ہونے والے کسی بھی نقطہ نظر یا دعوت نامے کی مکمل تفصیلات پی سی بی سکیورٹی اور انسداد بدعنوانی کے محکمے کو ظاہر کرنے میں ناکامی سے متعلق ہے۔ پی سی بی کے مطابق آصف آفریدی کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا اور پی سی بی نے 13 ستمبر 2022 کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت انہیں عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔

  • کامران اکمل کا  ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    کامران اکمل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کیلئے فرنچائز کے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب نے ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے، نئی ذمے داریوں کے باعث اب کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا، جب بھی موقع ملے گا تھوڑی بہت کرکٹ کھیل لوں گا ، سلیکٹر بننا اور کوچنگ کرنا ایک نیا رول ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ ابھی میری کافی کرکٹ باقی تھی، قومی ٹیم میں آنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر کارکردگی دکھانی ہوتی ہے، اب بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل سے منسلک ہوں، میں بڑی انٹرنیشنل لیگز کا حصہ تو نہیں بن سکوں گا لیکن لیگ کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی ۔

    انہوں نے کہا کہ قومی کپتان بابر اعظم مسلسل سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں،کوئی بھی فرد خامیوں سے مبرا نہیں ہوتا، بابر اعظم کو اپنی خامیوں کا علم ہے، قومی کپتان اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بابراعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، ان کا پشاور زلمی میں آنا خوش آئند ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ میں کوئی خامی نہیں، وہ بتدریج بہتر سے بہتر ہو رہے ہیں، گگلی اور اسپن بولنگ کو کھیلنے کے دوران جہاں ان کو پریشانی ہوتی ہے،اس پر کام کر رہے ہیں، لیکن ہر ٹیم میں راشد خان جیسے اسپنرز نہیں، بابر اعظم کواس حوالے سے بتایا بھی ہے،کپتانی میں خامیوں کو دور کرنے پر بھی بات کی ہے۔

    کامران اکمل نے اپنے کزن بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ بابر میرا بھائی ہے، مجھے اس کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں، میں نےکبھی اپنے سگے بھائیوں عمر اکمل اور عدنان اکمل کی بھی تعریف نہیں کی، میں چاہتا ہوں میرے بھائیوں کی تعریف دنیا کرے۔ کامران اکمل نے کہا کہ 14 فروری کو کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ دلچسپ ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ بھی ہمیشہ سے کانٹے دار ہوتا ہے، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی موجودگی سے بابر اعظم کو سیکھنے کا موقع ملے گا، بابر کے ساتھ اوپنر کا فیصلہ ڈیرن سیمی اور بابر کریں گے۔

  • ترکی،شام میں زلزلہ:سابق صدرجنرل پرویزمشرف کی وفات پرسینیٹ میں جھگڑاکیوں؟پرویزالہی کےگھرچھاپہ

    ترکی،شام میں زلزلہ:سابق صدرجنرل پرویزمشرف کی وفات پرسینیٹ میں جھگڑاکیوں؟پرویزالہی کےگھرچھاپہ

    لاہور:اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اورتمام پریشان حال لوگوں کی پریشانیاں دورفرمائیں یہ کہنا تھا سینئرصحافی مبشرلقمان کا جوترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کا منظرنامہ بیان کرکے اپنا دلی دکھ بھی بیان کررہے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ ترکی اورشام میں زلزلے نے پاکستان میں 2005 میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریاں یاد دلا دیں

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ وہ جب زلزلہ آیا تو سفرپر تھے اور اسی دوران وی لاگ کرکے اپنے چاہنے والوں کوترکی اورشام میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیاان کا کہنا تھا کہ ری ایکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 تھی جس نے فن لینڈ تک کے ممالک کو بھی ہلا کررکھ دیا ،ان کا یہ بھی کہناتھا کہ اس وقت جب زلزلے آئے کوچند منٹس ہی گزرے تھے تو اطلاعات تھیں کہ 2600 سے زائد لوگ جانبحق ہوگئے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ توزلزلے کے بعد ابتدائی معلومات تھیں مگرامکان یہی ہے کہ ہزاروں افراد اس زلزلے میں وفات پاسکتے ہیں

     

    https://www.youtube.com/watch?v=Wk-_xorXVDo

    مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 45 سے زائد ممالک نے امداد کی پیشکش کی ہے اوروزیراعظم پاکستان شہبازشریف بھی ترکی جارہے ہیں شاید اسی وجہ سے پاکستان میں ہونے والے سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہبازشریف کو ابھی نہیں جانا چاہیے تھا ،کیوں کہ اس سے ترکی کے لیے مشکلات ہوں گی ، ترکی میں اس وقت مدد کی ضرورت ہے اس صورت میں وزیراعظم کو پروٹوکول کی صورت مٰیں ترکی کےلیے مشکلات پیدا ہوں گی

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جو پہلے جیل بھرو تحریک کا اعلان کرچکے تھے اب جلد ہی یوٹرن لےلیا ہے اورکے پی اور پنجاب میں ہونے والے انتخابات سے اس تحریک کولازم قرارد دیا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان خود تو جیل بھرو تحریک کا اعلان کررہا ہے اورخودزمان پارک سے نہیں نکل رہا . لیڈر ہے توپہلے خود جیل میں جائے پھرباقی فیصلہ کریں

     

     

    https://www.youtube.com/watch?v=Wk-_xorXVDo

    مبشرلقممان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں جب پوری قوم اپنے سابق صدرکی وفات پر غمگین ہے سینیٹ میں جماعت اسلامی کی طرف سے یہ کہنا کہ جنرل پرویز مشرف کے لیے دعا نہیں کریں یہ چیز اللہ کو پسند نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم نے فرما دیا کہ مرنے والے کو معاف کردیا کریں اللہ معاف کرنے والے کو معاف کردیں‌ گے اوراگرکوئی مسئلہ ہوا بھی تو اللہ تعالیٰ کا یہ معاملہ ہے لیکن ہمیں بہرکیف اللہ کےرسول کا حکم ماننا چاہیے

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ امید ہےکہ 11 تاریخ کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا ، دستخط ہوجائیں گے اورپاکستان کی معاشی صورت حال بہتر ہوجائے گی امید کی جاسکتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان میں پیدا ہونے والی معاشی بے چینی میں شدت کم ہوجائے گی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ گرفتار ہوگئے ہیں اورمونس الٰہی اس وجہ سے خوف زدہ ہیں کہ محم خان بھٹی نے اگرسچ بول دیا توپھرمعاملات اور بھی خراب ہوجائیں گے

  • کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا:عمادوسیم

    کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا:عمادوسیم

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں تاہم ٹیم میں کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ اس بار جارحانہ کرکٹ کی جانب جانا چاہ رہے ہیں، ماضی میں کراچی کنگز کی قیادت کھونےکا کوئی افسوس نہیں تاہم دوبارہ ذمہ داری ملی ہے تو بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

    گزشتہ سیزن میں بابراعظم نے کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیئے تھے تاہم اُس ایڈیشن میں کراچی کی ٹیم 10 میچز میں سے صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔رواں سیزن کے آغاز سے قبل ڈرافٹنگ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے بابراعظم کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا تھا جبکہ انہیں وہاب کی جگہ کپتانی فرائض سونپے گئے ہیں۔

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    اس سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسکواڈ سے اخراج کی وجہ آج تک معلوم نہیں ہوسکی، سب جانتے ہیں کس کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بڑے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز پایا، اسی عزم کے ساتھ مسلسل ایکشن میں ہوں،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، میری دعا ہے کہ پاکستان دیگر ٹیموں کی طرح کرکٹ کھیلے۔

    انہوں نے کہا کہ مکمل فٹ اور دنیا میں مختلف لیگز کھیل رہا ہوں، پہلی ترجیح قومی ٹیم میں واپسی ہے، لیگ کرکٹ میں پیسہ اور عزت ہے مگر میں پاکستان کی نمائندگی کیلیے سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں۔

    پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

    ماضی میں فٹنس پر اٹھائے جانے والے سوالات پرعماد وسیم نےکہا کہ میری نظر میں یویو ٹیسٹ یا 2کلومیٹر بھاگنا معیارنہیں ہے،اگرکوئی 10اوورز بولنگ اور بیٹنگ کرتے ہوئے میچ جتواتا ہے تو ٹھیک ہے صرف ٹیم سے نکالنے کیلئے فٹنس کا جواز پیش کرنا درست نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ سال 2019 کے بعد کبھی کسی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام نہیں ہوا،اس طرح کی باتیں پھیلائی گئیں کہ مجھے نکالا جاسکے۔ اگر میرے اندر صلاحیت نہ ہوتی تو دنیا بھر کی لیگز نہ کھیل رہا ہوتا۔

  • حج کیلئے پیدل سفر کرنے والا بھارتی نوجوان پاکستان پہنچ گیا

    حج کیلئے پیدل سفر کرنے والا بھارتی نوجوان پاکستان پہنچ گیا

    لاہور: حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے پیدل سفر کرنیوالے بھارتی نوجوان شہاب چتور واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: شہاب چتور اب تک 3,300 کلومیٹر پیدل سفر طے کر چکے ہیں، جس میں کیرالہ سے پنجاب تک سات ریاستوں کا سفرشامل ہے بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی مسلمان نوجوان شہاب چتور نے دو جون 2022 کو ملاپورم سے اپنے 8,640 کلومیٹر سفر کا آغاز کیا تھاشہاب ستمبر 2022 میں واہگہ بارڈر کے قریب پہنچے تھے لیکن اس کے پاس ٹرانزٹ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے سرحد پار نہ ہوسکی –

    پیدل حج پر جانیوالے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد

    شہاب گزشتہ سال ستمبر میں امرتسر پہنچے تھے اورگزشتہ چار ماہ سے پاکستان کی طرف سے پاکستان سے پیدل گزرنے کی اجازت اور ویزے کا انتظار کررہے تھے لیکن پاکستان اور بھارت کے مابین ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے شہری کو پیدل ٹرانزٹ ویزا فراہم کریں گے۔

    اس وجہ سے شہاب چتور کو کئی ماہ امرتسر کے ایک سکول میں قیام کرنا پڑا شہاب چتور کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر واہگہ سے تفتان تک پیدل سفر کی اجازت نہیں مل سکی تاہم اب پاکستان کی طرف سے انہیں لاہور کا دو دن کا ٹرانزٹ ویزا ملنے کے بعد وہ پاکستان پہنچے ہیں، حکام نےخیرسگالی طور پر شہاب چتور کو لاہور کا دو دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا ہےوہ آج لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے اور یہاں سے اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہوں گے۔

    بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سفر پر پیدل ہی نکل پڑا


    شہاب چتور نے بتایا کہ ان کے لیے یہ سفر صرف پیدل چلنے کے سبب سخت یا چیلنج نہیں بلکہ اس کی تیاری اور منظوری حاصل کرنے میں بھی بہت محنت کرنی پڑی ہے پیدل حج پر جانے کی اجازت حاصل کرنے میں تقریباً 6 ماہ لگے تھے میں نے ہمت نہیں ہاری، دہلی میں سفارت خانوں کے چکر لگاتے رہے اور آخرکار اجازت مل گئی۔

    واضح رہے کہ اوکاڑہ سےتعلق رکھنے والے ایک پاکستانی نوجوان عثمان ارشد بھی پیدل حج کے لیے سفر میں ہیں اور ان دنوں ایران میں سفر کررہے ہیں۔

    بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سفر پر پیدل ہی نکل پڑا

  • پی ایس ایل8: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پی ایس ایل8: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پاکستان سپر لیگ 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: کراچی پہنچنے کے بعد ڈیرن سیمی نے وکٹری کا نشان بناکر تصاویر بنوائیں اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔

    پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

    خیال رہے کہ پشاور زلمی کے کھلاڑی پہلے ہی کراچی پہنچ چکے ہیں پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کریں گے پشاور زلمی کے تمام پاکستانی پلئیرز اور کوچز کراچی پہنچ گئے ہیں-


    پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز 10 فروری کے بعد کراچی پہنچنا شروع ہوں گے۔ پشاور زلمی پی ایس ایل 8 میں پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

    ویڈیو:لاہورقلندرز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریوں کا تیسرا روز