Baaghi TV

Tag: islamabad

  • اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    سپریم کورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج کردی

    سپریم کورٹ میں اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست پر سماعت ہوئی وکیل خواجہ احمد حسین نے اسلامی نظریاتی کونسل کی تحلیل کیلئے درخواست دائر کی تھی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔

    دوران سماعت وکیل درخواست گزارنے عدالت میں کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کوئی آئینی حیثیت ہے نہ اتھارٹی .اسلامی نظریاتی کونسل اپنی فائنل رپورٹ 1996 میں پارلیمنٹ کو دے چکی آرٹیکل 230(4 )کے تحت کونسل نے ملکی قوانین کا اسلامی تعلیمات میں جائزہ لینا تھا پارلیمنٹ میں حتمی رپورٹ کے بعد کونسل کو تحلیل ہونا چاہئے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ملکی قوانین کا جائزہ لے کررپورٹ دی کونسل نے ماضی کے قوانین کا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جائزہ لیا، مستقل کے قوانین کا جائزہ لینے کیلئے اسلامی نظریاتی آئینی باڈی ہے ،

    وکیل نے عدالت میں کہا کہ مستقل کے قوانین کی شرعی حیثیت کا جائزہ اب وفاقی شرعی عدالت لے سکتی ہے .دورام سماعت جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے وجود سے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں عدالت نے درخواست گزار کو سننے کے بعد درخواست خارج کردی

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    نور مقدم قتل کیس،فیصلہ آ گیا،مرکزی ملزم سفاک ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم

    نور مقدم کیس زندہ رکھنے پر مبشر لقمان کا شکریہ، جویریہ صدیق

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

  • اناللە وانا الیە راجعون:سابق صدرجنرل پرویزمشرف اب ہم میں نہیں رہے،”پاکستان کاخداحافظ”آخری الفاظ

    اناللە وانا الیە راجعون:سابق صدرجنرل پرویزمشرف اب ہم میں نہیں رہے،”پاکستان کاخداحافظ”آخری الفاظ

    لاہور:پاک فوج کے سابق سربراہ ، پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہاراورمرحوم صدر کی مغفرت کےلیے دعا کرتے ہوئے سنیئرصحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ آج سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی وفات سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کیے حضور دعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ‌ ان کی مغفرت فرمائے اوران کے درجات بلند کرے انہوں نے سب کچھ پاکستان کےلیے کیا

    سابق صدر پاکستان کی وفات کے حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ انہیں‌ آج صبح ہی بتا دیا گیا تھا کہ سابق صدر پاکستان جنرل عزت مآب جنرل پرویز مشرف دبئی میں‌ قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ،ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ وہ اس وقت کراچی میں موجود ہیں اور یہ خبر سن کر بہت رنجیدہ ہیں‌

     

    مبشرلقمان نے بتایاکہ ان کی جنرل پرویز مشرف سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب انہوں نے پاکستان میں اقتدار سنبھالا اورپاکستان کو بحرانوں کی زد سےنکالا ، ان کا کہنا تھاکہ ان کا انٹریو لیا اس وقت وہ یہ سن کر حیران رہ گئے کہ حسب روایت جو بھی کوئی بڑا شخص ہوتا ہے وہ سب سے پہلے یہ پوچھتا ہے کہ اس سے کیا کیا سوالات کیے جائیں گےمگرجب سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا انٹریو کیا گیا تو ان سے پوچھا گیاکہ میں کس قسم کے سوالات پوچھ سکتا ہوں تو انہوں نے بتایا کہ جو دل کرتا ہے پوچھیں ،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب جنرل پرویز مشرف سے پوچھا گیاکہ کہا جاتا ہے کہ آپ نے آئین توڑا ہےتوان کا ایک خوبصورت جواب تھاکہ آئین ملک چلانے کےلیے ہوتا ہے ، اوار اگر ملک ہی نہ چلے تویہ آئین کاغذ کا ایک ٹکڑا رہ جاتا ہے ، ان کا یہ بی کہنا تھاکہ ملک کو چلانے کے لیےملک کی سلامتی کو مقدم رکھنے کےلیے بعض اوقات خصوصی اقدامات کرنا پڑتے ہیں اس لیے انہوں نے ملک کوسنبھالا دینے لیے کچھ بڑے فیصلے کیے ہیں‌

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اس بات میں‌کوئی شک نہیں کہ اس وقت جب نوازشریف وزیراعظم تھے توملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا ان حالات میں‌ وقت کا تقاضا یہ تھا کہ اب کسی کو ملک کو بچانے کےلیے اس میدان میں‌آنا ہی پڑے گا ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ پھر دنیا نے دیکھا کہ جنرل پرویز مشرف میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں ، پہلی مرتبہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے جان چھڑائی اور تمام قرض اتار کرپاکستان کو خوشحال بنادیا ، جی ڈی پی کی شرح پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ اس دور میں تھی ، پاکستان خوش حال تھا، کسان خوش تھا ، ملک کی زراعت میں انقلاب آگیا ، ڈالر60 کے مقام پر رک گیا تھا

     

    ان کا کہنا تھاکہ ایک مرتبہ جب وہ وزیرتھے تو ایک موقع پر ان کو پی ٹی وی کو چلانے کےلیے ایک پروپوزل دی گئی کہ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک پی ٹی وی سے اضافی لوگوں کو نکالا نہیں جاتا اور پی ٹی وی کا مالی بوجھ کم نہیں کیا جاتا پی ٹی وی بہتر طریقے سے نہیں چل سکتا تو جنرل پرویز مشرف کا جواب تھا کہ”مبشرلوگ ساری زندگی ملازمت کرتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ چلوریٹائرہونے کے بعد ان کو پینشن مل جائے گی ان کوآسودگی حاصل ہوجائے گی ، مگراگرہم انکو نکال دیتے ہیں تو وہ کدھر جائیں گے میں ایسا نہیں کروںگا بلکہ ان لوگوں کو ایڈجیسٹ کرنے کےلیےمزید ٹی وی چینلز میں ان کو بھیج دیاجائے تاکہ پی ٹی وی پر بھی دباوکم ہوجائے اور ان کا روزگار بھی چلتا رہے ، ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے حوالے سے پرویز مشرف کا کہنا تھاکہ عمران خان اس وجہ سے ناراض تھا کہ وہ چاہتا تھا کہ اس کو 40 یا 50 تک سیٹیں دی جائیں

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہر دور میں اپنے اثرات چھوڑ جاتے ہیں ، حفیظ شیخ ،شوکت ترین جسیے لوگوں نے پرویز مشرف کو بھی معاشی بہتری کے لیے مشورے دیے ،پی پی کے دور میں بھی حفیظ شیخ ہی مرکزی کردار تھے اور پھر عمران خان کی کشتی کو ڈبونے والے بھی حفیظ شیخ تھے

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف ایک نہایت نرم دل انسان تھے ان کے دل میں‌پاکستانیوں کی بڑی محبت تھی انہوں نے ایک مشکل دور میں پاکستان کومضبوط کیا ،مگرکچھ کام ان سے ان کے دور میں نہ ہوسکے جن میں‌کالاباغ ڈیم کی تعمیر تھی ،اگروہ کرجاتے توآج پاکستان ان اندھیروں میں نہ ڈوبا ہوتا ، ان کا کہنا تھاکہ بہرکیف انسان کا کام کوشش کرنا ہےپرویز مشرف نے پاکستان کوبہت سےبحرانوں سے نکالا اورجوجانتے ہیں وہ ہمیشہ پرویز مشرف کے دورحکومت کوبہترین دورحکومت ہی قراردیں گے

  • خیبرپختونخوا پولیس نے ٹانک کے تھانہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

    خیبرپختونخوا پولیس نے ٹانک کے تھانہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

    پشاور:خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں نے ضلع ٹانک کے تھانہ جنڈولہ کی حدود میں پولیس پوسٹ پیرتنگی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا۔

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس معظم جاہ انصاری کا کہنا تھاکہ ٹانک پولیس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ 10 سے 12 منٹ تک جاری رہی، علاقے کے لوگ پولیس کی مدد کو پہنچ گئے تاہم فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا پولیس مستعد اور بیدار ہے اور صوبے میں ریڈ الرٹ ہے۔

    آئی جی نے فون پر دہشت گرد حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔معظم جاہ انصاری نے ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کو علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کے زخمی یا مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

    اس سے پہلے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دوران نماز دھماکہ ہوا ، جس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100سے زائد ہوگئی ہے ، اس حملے میں پولیس اور دیگرشہریوں کا بہت بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ، ٹانک میں دہشت گردوں‌کے حملے کو روکنے کے پولیس کے حوصلے بڑھے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ دہشت گردوں کا گھیرا اب مزید تنگ کیا جائے گا

  • کراچی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن

    کراچی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن

    پاک کالونی پولیس کی کارروائی ساتھ رکنی انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنلز، ٹارگٹ کلر، پولیس اہلکار کو شہید کرنے میں ملوث ملزم، منشیات فروشی و گٹکا فروشی میں ملوث ملزمان کا گینگ گرفتار

    ملزمان کو ناجائز اسلحہ اور گٹکا/ماوا سمیت تھانہ پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار سے گرفتار کر لیا

    ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔امروز ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر بھائی خان کی اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مندرجہ ذیل ملزمان کو گرفتارکرلیاہے

    ملزمان بنام
    (1) مبارک والد عبدلرزاق
    (2) یاسر والد ناصر
    (3) فیصل والد شاہ عام
    (4) احسن والد محمّد حسین
    (5) لال محمّد والد صالح محمّد
    (6) مراد والد مولا بخش
    (7) علی محمد عرف اعجاز والد محمّد حسین

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بوقت گرفتاری رائفل MP-5 کلوز بٹ بمعہ 10 راؤنڈز، 04 پستول 9mm بمعہ 20 راؤنڈز، ایک پستول 30 بور بمعہ 04 راؤنڈ اور گٹکا 101 پریاں برآمد ہوئی۔

    ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 26/27/28/29/30/31 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ اور 32/2023 بجرم دفعہ 8/1 گٹکا ماوہ ایکٹ درج کیے گئے ہیں۔

    ملزم فیصل جو کہ 2013 میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے شہید کرنے میں بھی ملوث ہے۔ ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی ملزمان کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔مذید ملزمان کو تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کیا گیا۔

    تھانہ سعید آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، گزشتہ چند روز کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 23 ملزمان گرفتارکیے جاچکے ہیں ، ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر تھانہ سعید آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

    گزشتہ چند روز کے دوران ایس ڈی پی او سعید آباد مسرور احمد جتوئی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سعید آباد سب انسپکٹر شاکر حسین نے ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 23 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 12 ملزمان، منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان، گٹکا فروشی میں ملوث 3 ملزمان اور غیرقانونی طور پر مقیم 3 افغان نیشنلز شامل ہیں۔
    گرفتار ملزمان کے قبضے سے

    1 – 10 عدد غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیش، چھینی گئی موٹرسائیکل،

    2 – 2 کلو 720 گرام منشیات، اور

    3 – 16 کلو گرام مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 مقدمات درج کیے گئے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کیا گیا۔

  • جھوٹے الزامات لگانے پر محمد عثمان یونس کا نجی ٹی وی کو جواب

    جھوٹے الزامات لگانے پر محمد عثمان یونس کا نجی ٹی وی کو جواب

    جھوٹے الزامات لگانے پر محمد عثمان یونس کا نجی ٹی وی کو جواب

    سابق چیئرمین کیپٹل ڈولپٹمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور چیف کمیشنر اسلام آباد محمد عثمان یونس نے نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا 92 نیوز کے پروگرام میں جو ان سے متعلق الزامات لگائے گئے ہیں وہ حقائق سے برعکس ہیں جبکہ ان کا موقف بھی نہیں لیا گیا.

    خیال رہے کہ صحافی عامر متین نے اپنے پروگرام کو ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "سابق سی ڈی اے چیئرمین کے کارنامے؛ 30 ارب روپے کا پلاٹ G-9 میں جب کہ سب سے مہنگے سیکٹر میں 14 ارب روپے کا۔ 9 ارب کا کھانچہ کس نے لگایا۔ موصوف وکٹری کا نشان بناتے بھاگ لئے مگر دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ چیرمین نیلامی کو منسوخ کرتے ہیں یا حصہ دار بنتے ہیں.”
    https://twitter.com/CaptainUsman/status/1622179702017245184اس پر ردعمل دیتے ہوئے محمد عثمان یونس نے تفصیلی جواب شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ بولی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے حقائق کچھ یوں ہیں؛ الزام نمبر1 ” سی ڈی اے نےG9اور F9 بلیو ایریا کا ایک ایک پلاٹ تو 30ارب میں فروخت کیا تاہم F6بلیو ایریا کا پلاٹ 14ارب میں فروخت کیا؟
    حقیقت
    F6میں کسی پلاٹ کی حالیہ نیلامی میں فروخت ہی نہیں ہوئی جبکہ جی 9 اور F9 کا کوئی پلاٹ ماضی یا حال میں کبھی 30ارب میں فروخت نہیں ہوا۔حالیہ نیلامی میں 14لاکھ 35ہزار فی مربع گز کے حساب سے ذیادہ سے زیادہ نیلامی ڈیڑھ ارب میں ہوئی۔یہ قیمت 2021کی گزشتہ نیلامی میں 12لاکھ 56ہزار فی مربع گز تھی علاوہ ازیں انہوں نے مزید لکھا کہ الزام نمبر2 ” سی ڈی اے نے بلیو ایریا میں 2021 کی نیلامی میں 13سے 14لاکھ فی مربع گز کے حساب سے نیلامی کی جبکہ حالیہ نیلامی اس سے بھی کم قیمت پر ہوئی”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    انہوں نے مزید لکھا کہ؛ الزام نمبر2 ” سی ڈی اے نے بلیو ایریا میں 2021 کی نیلامی میں 13سے 14لاکھ فی مربع گز کے حساب سے نیلامی کی جبکہ حالیہ نیلامی اس سے بھی کم قیمت پر ہوئی؟
    حقیقت
    2021 ء میں ہونے والی نیلامی میں اوسط بولی تقریبا7لاکھ فی مربع گزتھی اور ایک پلاٹ کی زیادہ سے زیادہ بولی 14 لاکھ 30ہزار فی مربع گز تک گئی۔ 2021ء کی سب سے بڑی بولی کے حساب سے ہی حالیہ بولی میں پلاٹوں کی ریزروپرائس 14لاکھ 30ہزار فی مربع گز رکھی گئی جو کہ 2021کی سب سے زیادہ بولی کے برابر تھی اس کے مقابلے میں بلیو ایریا پلاٹوں کی حالیہ بولی 21لاکھ 40ہزار فی مربع گز موصول ہوئی.

    خیال رہے کہ محمد عثمان یونس نے تفصیلی جواب کے ساتھ جوابی تھرید لکھا جبکہ ایک صارف نے صحافی عامر متین بارے غلط زبان استعمال کی تو محمد عثمان یونس نے کہا "آپ کی بات اور الفاظ انتہائی نامناسب ہیں۔ سوال کرنا صحافی کا استحقاق ہے، سوال اور تنقید سے ہی نظام بہتر ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملہ میرا موقف نہ لینا اور حقائق کو نظر انداز کرنے کا ہے جس کے لیے ہر متعلقہ فورم پر آواز اٹھاؤں گا تاوقتکہ میرا موقف بیان ہو اور قانونی چارہ جوئی کی نوبت نہ آئے.

  • پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کیلئے این او سی جاری

    پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کیلئے این او سی جاری

    پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل جبکہ این او سی جاری کردیا گیا

    سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور دبئی قونصل خانے نے میت منتقل کرنے کیلئے این او سی جاری کردیا ہے اور ان کا پاسپورٹ کینسل کردیا گیا ہے۔ اور سفارتی حکام نے بتایا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی میت راولپنڈی روانہ کی جائے گی۔

    جبکہ اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی میت المکتوم ائیرپورٹ سے پیرکی صبح 11 بجے روانہ ہوگی۔ خیال رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف گیارہ اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے، ان کا انتقال 79 سال کی عمر میں ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    جنرل (ر) پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، 12 اکتوبر 1999 کو وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہٹا کر چیف ایگزیکٹو بنے اور بعد ازاں اپریل 2002 میں ریفرنڈم کراکے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے تھے جبکہ سال 2004 میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے پرویز مشرف باوردی صدر منتخب ہوئے، پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہوکر ملک سے باہر چلےگئے تھے۔

  • جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کرلیں، چٹان کی طرح عمران کیساتھ کھڑے رہیں گے: پرویز خٹک

    جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کرلیں، چٹان کی طرح عمران کیساتھ کھڑے رہیں گے: پرویز خٹک

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کر لیں، چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا پی ڈی ایم انتقامی کارروائی کر کے اپنے لیے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کےبعد شیخ رشید کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔

    دوسری جانب فواد چوہدری بھی حکومت پر برس پڑے، جہلم میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ من گھڑت مقدمات کے ذریعے پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ہر وقت حاضر ہیں، ملکی حالات کا واحد حل عام انتخابات ہیں۔

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے بعد دو ماہ سے جو حالات ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، پاکستان کے معاشی و سیاسی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے، سازش کے بعد عمران خان کے ساتھیوں کے اوپر تشدد کیا گیا، گرفتاریوں کے بعد برہنہ کیا گیا اور ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔

    فرخ حبیب نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ظلم کی مثال قائم کی ہے، صحافیوں پر بھی تشدد کیا گیا، عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، بغیر نمبر پلیٹ ویگو روکنے پر مجھ پر ڈکیتی کا مقدمہ کر دیا گیا، ہمارے قائد نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے، جب بھی کال دیں گے تو ملک کی جیلیں بھر دیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا جیل بھرو تحریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شروع کریں گے، پہلے ہم گرفتاری دیں گے، پھر عوام جیلیں بھرے گی انتہائی قدم کے طور پر جیلیں بھر دیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ جو ڈیل کرنے جا رہے ہیں یہ عام آدمی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے جا رہے ہیں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کا پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو الٹی میٹم؛ غیر معینہ مدت تک دھرنے کا اعلان

    ایم کیو ایم پاکستان کا پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو الٹی میٹم؛ غیر معینہ مدت تک دھرنے کا اعلان

    ایم کیو ایم پاکستان کا پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو الٹی میٹم، فوارہ چوک پر غیر معینہ مدت تک دھرنے کا اعلان

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اب ایم کیو ایم فوارہ چوک سے چلے گی جہاں ایسا دھرنا ہوگا کہ سب دھرا کا دھرا رہ جائے گا۔ آج ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، معیشت ڈوب رہی ہے، آج اپنے اجداد سے کیا وعدہ پورا کرنے کا وقت آگیا ہے۔ کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج سب کہتے ہیں معیشت اور نظام جہموریت پرویز مشرف کے دور والی چاہیے، جب بھی ان کا جسدِ خاکی کراچی پہنچے گا کراچی کے بیٹے ان کے ساتھ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک دوسرا الیکشن بھی واپس لینا ہے، جس الیکشن سے دستبردار ہوئے تھے اب اس کیلئے دست و گریباں ہوں گے، 12 تاریخ تک سندھ حکومت کو الٹی میٹم دے رہے ہیں، جو آپ نے کہا تھا 53 سیٹیں کم ہیں اور آپ نے اپنی غلطی مانی بھی تھی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگلے اتوار کی شب فوارہ چوک پر ہم اپنا آفس شفٹ کر دیں گے، ہم اپنا سارا کام وہیں سے ہی چلائیں گے۔ اجلاس سے خطاب میں سینئر ڈپٹی کنونیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج ایم کیو ایم نے اپنا جنرل ورکرز اجلاس اس لئے بلایا ہے کہ کارکنان کی رضامندی سے کچھ فیصلے کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اگر کوئی گاؤں دیہات ہوتا تو صبر کر لیتے، 15 سال ہو گئے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو، پانی کا ایک قطرہ کراچی نہیں آیا، ہمارا پانی ہم کو ہی غیر قانونی ہائیڈرینٹ بنا کر بچتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سارے ہائیڈرینٹ ایم این ایز، ایم پی ایز اور سرکاری افسران کے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 3 کروڑ کے آبادی والی والے شہر کو 1 کروڑ 60 لاکھ بنا دیا، حلقہ بندیوں میں 208 یو سیز سے 244 یو سیز کر دی گئیں، اب ایسا نہیں ہو گا، اب فیصلہ ہو گا، اب ہم کو حقوق چاہئیں ورنہ یہ سارا کاروبار اب نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خالد بھائی کو میسج دیں کہ ہم گولی نہیں چلانا چاہتے، لیکن مرنے سے پہلے کوشش ضرور کریں گے، کیا ایم کیو ایم پاکستان والے اپنا حق لینے کے لئے گھروں سے نکل کر روڈوں پر نہیں بیٹھ سکتے؟

    اس موقع پر انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن اس شہر کے بیٹوں اور شہریوں سے چھین لیا گیا، چھیننے کے بعد تصور کیا گیا کے کراچی کے بیٹوں کو بانٹ دیا گیا، تم یہ سمجھ رہے تھے کہ اب شہر کے بیٹے بٹ چکے ہیں، اب موقع آ گیا ہے کے 16 مارچ کو ہم اپنی چھینی گئی سیٹیں واپس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اب ایک ہے۔ ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ اب تم جلسے کرو اور ہم صرف جنرل ورکرز اجلاس کریں گے، جب ہم کراچی میں کوئی جلسہ کریں گے تو پورا کراچی باہر آئے گا، ہم کراچی واپس اپنے ہاتھ میں لیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    فاروق ستار نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وہ وقت آگیا ہے جس کا ملک میں رہنے والے شہریوں کو انتظار تھا، پورا پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، آج ہم پرویز مشرف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کے زمانے میں آٹا 30 روپے کلو اور ڈالر 60 روپے پر تھا، مشرف صاحب کے زمانے میں جیسی بھی جہموریت تھی ملک کی معشیت مضبوط تھی۔ نے مزید کہا کہ زبردستی لی ہوئی سیٹیں ہضم نہیں ہوتیں اور سیاسی الٹی ہو جاتی ہے، 16 مارچ کو جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور پی پی پی تم بھی آ جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ 4000 ارب کراچی دیتا ہے اور اب اس شہر کو ہم بنائیں گے۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مزمت

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مزمت

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مزمت

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوۓ ایک سیکیورٹی اہلکار کی شہادت اور بعض افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے جبکہ اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیۓ ہماری سیکیورٹی فورسز لازوال قربانیاں دے رہی ہیں.
    https://twitter.com/Rashid56798946/status/1622299530531164160
    ان کا اس بیان میں مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز کی سالمیت اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقین بنا رہی ہیں ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں پر فخر ہے وزیر اعلی نے کہا کہ امن اور عوام کی خوشحالی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا یا جاۓ گا وزیر اعلیٰ نے شہید اہلکار کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    واضح رہے کہ کوئٹہ میں موسیٰ چیک پوسٹ کینٹ گیٹ پر آج صبح سپاہی تنویر نے خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ملک کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا تھا. جبکہ حملے کی ذمہ داری طالبان کی کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ میں پاکستانی فوج کی چھاؤنی کے موسیٰ چیک پوسٹ پر حملہ بلال منصور نامی خودکش حملہ آور نے کیا ہے۔

  • ڈار نے تو کہا تھا آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھوں میں ڈال کر بات کروں گا. شاہ محمود قریشی

    ڈار نے تو کہا تھا آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھوں میں ڈال کر بات کروں گا. شاہ محمود قریشی

    ڈار نے تو کہا تھا آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھوں میں ڈال کر بات کروں گا. شاہ محمود قریشی

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈار نے تو کہا تھا آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھوں میں ڈال کر بات کروں گا، مجھے پاکستان میں پاکستان کا وزیرخارجہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنما نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پشاورمیں نعشیں پڑی تھیں، شہبازشریف نے اس وقت کہا کہ خیبرپختو نخوا حکومت پیسوں کا حساب دے۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، میں ایف ایٹ کی عدالت میں پیش ہوجاؤں گا، ارادہ ہے تو ہتھکڑی لگا لینا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، ان کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ حکومت نے چند دن پہلے پیٹرول 35 روپے مہنگا کیا ہے، پیٹرول کی قیمت مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے، گیس کی قیمت بھی بڑھنے والی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مریم نواز نے ملتان کے شہریوں کو یہ کیوں نہیں بتایا کہ بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد بڑھانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا مریم نواز ملتان کے شہریوں کیلئے یہ خوشخبری لائی ہیں کہ آٹا بھی مزید مہنگا ہونے جا رہا ہے؟ مخدوم شاہ محمودقریشی نے پوچھا کہ کیا مریم نواز نے لوگوں کو بتایا کہ بجلی اور دیگر چیزوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کی جا رہی ہے؟ کیا آپ یہ خوشخبری سنانے آئی ہیں کہ روٹی بھی مزید مہنگی ہو جائے گی؟