Baaghi TV

Tag: islamabad

  • کراچی:پیر کو درجہ حرارت31سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی

    کراچی:پیر کو درجہ حرارت31سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی

    کراچی: شہر قائد میں گرمی نے انٹری دیدی، محکمہ موسمیات نے پیر (6 فروری) کو پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز ہونے کی پیش گوئی کردی۔

    موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح شہر میں خنکی رہی تاہم دن بھر مطلع صاف اور تیز دھوپ رہی، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافے سے 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.4 ڈگری رہا۔

    بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دھماکا ،متعدد افراد زخمی

    کراچی میں اتوار کی صبح شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی تاہم دھوپ نکلنے کے بعد صورتحال بہتر ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
    آئندہ کئی روز کے دوران تین مختلف سمتوں (شمال مغربی، مغربی اور جنوب مغربی) کی ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کی بھی توقع ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    ٹھٹھہ : 15 روز سے گم نوجوان کی بیوی اوربچے فریادی بن کر عوامی پریس کلب پہنچ گئے

  • خیبر پختونخوا کے کورونا فنڈز میں اربوں روپے کی خردبرد پر نیب کا ایکشن

    خیبر پختونخوا کے کورونا فنڈز میں اربوں روپے کی خردبرد پر نیب کا ایکشن

    خیبر پختونخوا کے کورونا فنڈز میں اربوں روپے کی خردبرد پر نیب کا ایکشن

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا کے کورونا فنڈز میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی خرد برد کے کیس میں تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب نے کورونا فنڈز میں اربوں روپے کی خرد برد سے متعلق کیس میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سروسز ڈاکٹر شاہینہ کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے.

    اس سے پہلے نیب سابق صوبائی وزیر صحت ارسلان خان کے پرسنل اسسٹنٹ کا بیان بھی ریکارڈ کیا تھا۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے کورونا فنڈز میں کورونا ٹیسٹ، حفاظتی کٹس، دواؤں اور مشینری و آلات کی خریداری میں کرپشن کے الزامات ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سنہ 2020 میں پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مختص کیے گئے امدادی پیکیج کی جانچ پڑتال کی رپورٹ میں اربوں روپوں کی بےضابطگیوں کی نشاندہی بھی کی گئی تاہم تاہم حکام کا اس وقت کہنا تھا کہ ان بے ضابطگیوں کی توثیق کی جا چکی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    یاد رہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی جانب سے تیار کی گئی یہ رپورٹ 30 جون 2020 کے مالی سال کے اختتام پر کورونا امدادی سرگرمیوں میں شامل وفاقی محکموں کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد سال 2021 جون میں مکمل کی گئی تھی.

  • ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی ڈٹ گیا

    ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی ڈٹ گیا

    ایشیاکپ ہوگا تو پاکستان میں ہی ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پرڈٹ گیا۔اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سخت مؤقف اپنایا۔

    بھارتی بورڈ پر واضح کردیا کہ اگر ایشیاکپ متاثر ہوا تو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈ لاک ہوگا۔ ایشیاکپ کے وینیو کے حوالے سے فیصلہ اب مارچ میں کیا جائے گا۔

    شاہین افریدی نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو منع کردیا

    خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ حکومت کی اجازت کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکارکرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ کرکٹ ایشیا کپ 2023ء پاکستان کے بجائے نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ حکام نے متحدہ عرب امارات کو فیورٹ وینیو قرار دے دیا۔

    ایشیا کپ کرکٹ 2023ء پاکستان میں شیڈول تھا تاہم اب اسے نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے ایونٹ کیلئے یو اے ای کو فیورٹ وینیو قرار دیا گیا ہے، تاہم حتمی اعلان مارچ میں کیا جائے گا۔بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے باعث ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • سگریٹ نوشی کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار

    سگریٹ نوشی کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار

    سگریٹ نوشی کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار

    پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کل دوبارہ ہوں گے۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) ایک فیصد بڑھایا جائے، پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی دوبارہ لگایا جائے۔ جبکہ آئی ایم ایف کے مطالبات کے باعث آئندہ ہفتے سے تین سو ارب روپے کے ٹیکس لگنے کا خدشہ ہے اور بجلی، سگریٹ، مشروبات، ایئر ٹکٹ سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے مزید ٹیکس لگانے پر زور دیا جارہا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) رواں مالی سال 74 کھرب روپے کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گا، لہٰذا ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لئے مزید ٹیکس عائد کئے جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    جبکہ ذرائع کے مطابق تین سو ارب روپے کے نئے ٹیکس کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے، ساتھ ہی بجلی کے ٹیرف میں تین روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔ علاوہ ازیں نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان محصولات میں شارٹ فال پر اختلاف برقرار ہے۔ آئی ایم ایف سمجھتا ہے کہ محصولات کا شارٹ فال 840 ارب روپے ہے، تاہم حکام کے مطابق شارٹ فال 400 سے 450 ارب روپے ہوگا۔

  • دو گھنٹوں کی گرفتاری پر پی ٹی آئی والے بلک بلک کر رو رہے.  مریم نواز شریف

    دو گھنٹوں کی گرفتاری پر پی ٹی آئی والے بلک بلک کر رو رہے. مریم نواز شریف

    دو گھنٹوں کی گرفتاری پر پی ٹی آئی والے بلک بلک کر رو رہے. مریم نواز شریف

    مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کیا کبھی کسی نے شاہدخاقان،راناثنااللہ اور مفتاح اسماعیل کو روتے دیکھا؟ کسی نے نوازشریف،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو روتے ہوئے دیکھا؟ لیکن یہ تو جیل جاتے ہی رونا شروع ہوگئے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی مشکلات کو دیکھ کر ہمیں بہت دکھ ہے۔

    ملتان میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ملک میں روٹی، بجلی اور گیس سمیت تمام چیزیں مہنگی ہیں، عوام کی مشکلات کو دیکھ کر ہمیں بہت دکھ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو پتہ ہے کہ یہ مہنگائی کس کی لائی ہوئی ہے ،گھڑی چورکوچھوڑیں گےنہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے

    مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی روتی ہوئی شکلیں دیکھ کر مجھے نواز شریف پر فخر ہوتا ہے جبکہ یہ لوگ جو پہلی بار بے فیض ہوئے ہیں تو ان کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کیا ہوگیا ہے لیکن ہم نے کئی ماہ جیل گزاری تھی مگر ان کی طرح روئے نہیں ہیں بلکہ بہادری کا مقابلہ کیا تھا.

    ماضی کی کارکردگی کا ھوالہ دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب جب نوازشریف کی حکومت آئی،ملک میں ترقی آئی ، نواز شریف کے 9 سال نکال دو تو کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا، نواز شریف نےعوام کو ہر چیز میں ریلیف دیا، مشکلات ضرور ہیں لیکن ہم ان مشکلات سے ضرور باہر نکلیں گے، جس طرح پہلے نوازشریف نے ملک کو مشکل سے نکالا اس بار بھی نکالیں گے۔

  • اسٹربیری پھل کی حقیقت جسے جان کر دنگ رہ جائیں

    اسٹربیری پھل کی حقیقت جسے جان کر دنگ رہ جائیں

    اسٹرابیری پھل دیکھنے میں بہت خوبصورت ہوتا ہے اور ذائقے کے لحاظ سے بھی بہترین ہے اسٹرابیری، موسم بہار اور موسم گرما میں ایک پسندیدہ پھل اپنی مزیدار میٹھی خوشبو اور ذائقے کی بدولت سب کا پسندیدہ بھل ہے اور اسکے ساتھ ساتھ، وٹامن اے، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم اور فولیٹ سمیت غذائی اجزاء کا ایک شاندار ذریعہ ہیں۔ مزید برآں ان کا شمار وٹامن سی اور مینگنیز سے بھرپور پھلوں میں بھی ہوتا ہے

    پھلوں اور سبزیوں کےاستعمال سے ذیابیطس اور موٹاپے پرقابوپایا جا سکتا ہے ،تحقیق

    اسٹرابیری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے، جو دل کی صحت اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے فوائد رکھتی ہیں عام طور پر سٹرابیری کچی اور تازہ کھائی جاتی ہیں، مگر اس کی علاوہ ان کو مختلف قسم کے جیمز، جیلیوں اور میٹھوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اسٹرابیری بنیادی طور پر %91 پانی اور %7.7 کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان میں معمولی مقدار میں چربی (0.3%) اور پروٹین (0.7%) بھی موجود ہوتی ہے۔

    اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے اوپر ‘بیج’ پھل کے اندر ہونے کی بجائے اوپر موجود ہیں آپ یہ جان کر حیران رہ جئیں گے کہ اسٹرابیری کے اوپر جو بیج نظر آتے ہیں وہ حقیقت میں بیج نہیں اور جو سرخ رنگ کا پھل ہم کھاتے ہیں وہ تکنیکی طور پر پھل ہی نہیں،اسٹرابیری کے اوپر جو بیج جیسی چیز نظر آتی ہے اسے ایچین کہا جاتا ہے۔

    ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے بہترین ناشتہ جو خون میں شکر کی مقدار کم رکھتا ہے

    یہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے کہ ایچین درحقیقت اسٹرابیری پودے کا پھل ہوتا ہے اور ہر ایچین کے اندر ایک بیج ہوتا ہےجہاں تک سرخ گودے کی بات ہے جسے ہم اسٹرابیری پھل تصور کرتے ہیں وہ حقیقت میں ایسا ٹشو ہے جو پھول کو پودے سے جوڑنے کا کام کرتا ہے۔

    جب اسٹرابیری کے ایک پھول کی تخم کاری ہوتی ہے تو یہ ٹشو نشوونما پاکر بدل جاتا ہے تو اسٹرابیری کی سطح پر جو متعدد بیج نظر آتے ہیں وہ درحقیقت پھل ہوتے ہیں، مگر یہ معلوم نہیں کہ آخر وہ چھوٹے اور خشک پھل اس سرخ میٹھے حصے کے باہر کیوں ہوتے ہیں۔

    بس یہ معلوم ہے کہ دیگر پھلوں کے برعکس اسٹرابیری کے پھول میں پھل نہیں پھولتا بلکہ اس کا ٹشو پھول جاتا ہے جبکہ حقیقی پھل چھوٹی خشک شکل میں نظر آتا ہےدلچسپ بات یہ ہے کہ اسٹرابیری کے بیشتر پودوں کو اگنے کے لیے بیجوں کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ اپنی نقول بناکر پھیلتے رہتے ہیں۔

    دہی خواتین کی صحت کیلئے بے حد مفید قرار

  • پاکستان سے دالوں کا بحران ختم ہونے والا ہے

    پاکستان سے دالوں کا بحران ختم ہونے والا ہے

    کراچی: بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع ہوگئے ہیں جس سے ماہ رمضان میں دالوں کا ممکنہ بحران کا خطرہ ٹل گیا تاہم دالوں کی بڑھی ہوئی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔

    ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے ایکسپریس کو بتایا کہ دالوں کے روکے گئے 7000کنٹینرز میں سے 2000 کنٹینرز ریلیز کر دیے گئے جبکہ 5000 کنٹینرز ابھی باقی ہیں، اسکے برعکس چند روز قبل بندرگاہ پر لنگر انداز تین بحری جہازوں کے ذریعے 50ہزار ٹن ’’بلک‘‘ کی صورت میں پہنچنے والی دالوں میں سے 20فیصد فوری ریلیز کر دیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ بلک کے مقابلے میں کنٹینرز میں درآمد ہونے والے دالوں کے پہلے سے رکے ہوئے کنسائمنٹس تیز رفتاری سے کیوں ریلیز نہیں کیے جا رہے ہیں حالانکہ بلک کی نسبت کنٹینرز میں موجود دالوں پر غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کو فی کنٹینر یومیہ 100ڈالر ڈیٹینشن چارجز کی ادائیگیوں کا بوجھ ملک اور امپورٹرز پر بڑھتا جا رہا ہے لہٰذا وفاقی حکومت اور بندرگاہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ رکے ہوئے دالوں کے کنٹینرز کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئرنس کرنے کے احکامات جاری کریں کیونکہ غیر ملکی شپنگ کمپنیاں 7کروڑ ڈالر مالیت کے رکے ہوئے دالوں کے کنٹینرز پر 3کروڑ ڈالر کا ڈیٹینش عائد کرچکی ہیں۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کنٹینرز میں رکے ہوئے دالوں کے کنسائمنٹس کو ریلیز کرنے میں تاخیر سے لاگت خطرناک حد تک بڑھ جائے گی اور دالوں کی قیمتوں میں مزید اضافے سے نہ صرف عام صارفین متاثر ہوں گے بلکہ مہنگائی کی شرح بھی خطرناک حد تک بڑھ جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی فیصل سبزواری کے دو ہفتے قبل اعلان کرنے کے باوجود تاحال دالوں کے رکے ہوئے کنٹینرز پر ڈیمریجز ختم کرنے کے نوٹیفیکیشن تک جاری نہ کروا سکے ہیں۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پاکستان پہنچنے والی دالوں کے تمام کنٹینرز و بلک کارگو ریلیز ہونے سے ملک بھر میں گزشتہ چند ماہ سے فی کلو دال پر 100 تا 150روپے بڑھے ہوئے تھے تاہم اب قیمتیں دوبارہ معمول پر آجائیں گی۔

     

  • پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

    پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

    کوئٹہ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کو نمائشی میچ میں 2 رنز سے شکست دیدی۔

    باغی ٹی وی: بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 184 رنز بنائے ، افتخاراحمد نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 50 گنیدوں پر 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


    9 اوورز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 60 رنز بنا سکی ہے جبکہ اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے احسان علی 5، عمر اکمل صفر، کپتان سرفراز احمد 4 اور عبدالواحد بنگلزئی 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    افتخار احمد نے پشاور زلمی کے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر اننگز کو اچھا اختتام دیا جس کے بعد ‘افتی مینیا’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    پشاورزلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم بابر 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی 25، اعظم خان 6، صائم ایوب 19، عامر جمال ایک رنز بناسکے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین اور افتخار احمد نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں میچ کے دوران تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر پتھر برسا دیئے تھے جس کے باعث انتظامیہ نے کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا تھا۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے دوران 4 ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔


    دوسری جانب پی ایس ایل کا نمائشی میچ دیکھنے کیلئے سابق اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور معین خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جب کہ اداکار ایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچے ہوئے ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ اور وزیر اعلیٰ کا میچ کرانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں حالیہ دنوں میں بلوچستان سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، کرکٹ کے علاوہ بلوچستان میں باکسنگ کا بھی بہت ٹیلنٹ ہے۔

    سابق کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو میچ کرانے پر مبارک باد دیتا ہوں،آج کا میچ بہت اچھا ہو گا یہ بہت خوبصورت گراؤنڈ ہے، تمام کھلاڑی اس میچ کو انجوائے کریں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئٹہ میں کھیلنا بہت اچھا ہے۔

    اس سے قبل اسٹیڈیم آنے پر شائقینِ کرکٹ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا زبردست خیر مقدم کیا نمائشی میچ کے موقع پر بگٹی کرکٹ گراؤنڈ کے باہر فوڈ اسٹالز بھی سجے ہوئے ہیں،فوڈ اسٹالز میں روایتی سجی اور دیگر کھانوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے،اسٹیڈیم کے اندر اور باہر دونوں ٹیموں اور کھلاڑیوں کے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    سرفراز احمد (کپتان)، احسن علی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، ایمل خان، نسیم شاہ، محمد حسنین، عمید آصف، عبدالواحد بنگلزئی

    پشاور زلمی

    بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سلمان ارشاد

  • پرویزمشرف کی میت پاکستان لانےکیلئے خصوصی طیارہ دبئی جائے گا

    پرویزمشرف کی میت پاکستان لانےکیلئے خصوصی طیارہ دبئی جائے گا

    دبئی: اہلخانہ کی درخواست پر پرویزمشرف کی میت پاکستان لانےکیلئے خصوصی طیارہ دبئی جائے گا-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان لے کر جانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے-

    سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے

    ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کی میت لینے کیلئے پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس سے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پہنچے گا-

    واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں، سفارتی ذرائع سمیت ان کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے سابق صدر پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل تھے اور دبئی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

    پرویز مشرف کی وفات پر صدر مملکت،وزیراعظم ،عسکری قیادت اور سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

  • پرویز مشرف کی وفات پر صدر مملکت،وزیراعظم ،عسکری قیادت اور سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

    پرویز مشرف کی وفات پر صدر مملکت،وزیراعظم ،عسکری قیادت اور سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

    صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل(ر)پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اورآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنرل (ر)پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اورمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی ہے۔

    سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اللہ تعالی ان کے اہلخانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس کیا ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا عارف علوی نے پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت کی اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔


    اس کے علاوہ وزیر اعظم شہبازشریف نے پرویز مشرف کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا اور ایک بیان میں کہا کہ مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔


    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی پرویز مشرف کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو صبرجمیل عطا کرے۔


    معروف صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا-

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان آرمی اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرا دکھ اور رنج و غم ہے،بیگم صہبا مشرف، بیٹے بلال مشرف اور بیٹی عائلہ مشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    بھارتی فلم انڈسٹری پاکستان کو لے کر پاگل کیوں؟

    پی آتی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی سابق صدر کے انتقال پر تعزیتی بیان جاری کیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے، ہمیشہ پاکستان فرسٹ سابق صدر پرویز مشرف کی سوچ اور نظریہ تھا۔

    پاک فوج کے سابق سربراہ اور سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویزمشرف آج دبئی میں طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئےہیں ذرائع کےمطابق جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف طویل عرصےسےامریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھےپرویزمشرف اپنے غیرمعمولی فیصلوں اور متنازع اقدامات کے باعث ملکی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

    "سب سے پہلے پاکستان” کا نعرہ متعارف کرانے والے پرویز مشرف 11 اگست 1943 کو وہ دہلی میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے بعد والدین کے ہمراہ کراچی منتقل ہوگئے، ان کے والد مشرف الدین محکمہ خارجہ سے منسلک تھے، پرویز مشرف عمر کے ابتدائی سالوں میں والدکی پوسٹنگ کے دوران ترکی انقرہ میں رہے، اس کے بعد کراچی میں سینٹ پیٹرک ہائی اسکول اور ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔

    انہوں نے 1961 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور اسپیشل سروسز گروپ میں شمولیت اختیار کی، 1965اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کی اور رائل کالج اور ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سے بھی کورسز کیے۔

    اپنے ملٹری کیرئیر میں پرویز مشرف نےکئی کمانڈز اور تربیتی سربراہ کے عہدوں پر کام کیا اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے اہم عہد ے پر بھی فائز رہے، انہیں فوجی تاریخ میں کارگل آپریشن کے مرکزی کردار کےطور پر جانا جاتا ہے پاکستان کی تاریخ میں پرویز مشرف کا کردار اہم اور متنازع رہا ہے، وہ 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے، وہ پاک فوج کے 13 ویں آرمی چیف تھے۔

    پرویز مشرف 12 اکتوبر 1999 کو نواز شریف کی حکومت ختم کرکے چیف ایگزیکٹو بن گئے، پرویز مشرف کو کارگل آپریشن کے مرکزی کردار کے طورپربھی جانا جاتا ہے، انہوں نے نائن الیون حملے کے بعد القاعدہ کےخلاف افغان جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی بننے کی امریکی پیش کش بھی قبول کی۔

    جیل بھرو تحریک کے لیے پہلے اپنی گرفتاری دینا ضروری ہے،حافظ حمداللہ کا عمران خان کے…

    اپریل 2002 میں وہ ریفرنڈم کرا کے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوگئے، 2004 میں اسمبلی سے مسلم لیگ ق کی حمایت سے آئین میں 17 ترمیم کراکے مزید 5 سال کے لیے باوردی صدر منتخب ہوگئے۔

    نومبر 2007 کو انہوں نے ایک بار پھر آئین مخالف اقدامات کرکے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو معزول کردیا جو بڑا تنازع بنا اور عدلیہ آزادی تحریک شروع ہوئی، جنرل پرویز مشرف کو فوج کے سربراہ کے عہدے سے نو سال بعد 28 نومبر 2007 کو سبکدوش ہونا پڑا، انہوں نے 29 نومبر 2007 کو پانچ سال کے نئے دور کے لیے صدرکا حلف اُٹھایا لیکن اس عہدے پر زیادہ عرصے برقرار نہ رہ سکے اور 18 اگست 2008 کو مستعفی ہوکر ملک سے باہر چلے گئے۔

    پرویزمشرف کےخلاف سنگین غداری کیس نوازشریف دورحکومت میں دائرکیا گیا تھا،پرویزمشرف کو17 دسمبر2019 میں خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ،خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو آرٹیکل 6 کا مجرم قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی ،31 مارچ2016 کوفرد جرم عائد ہونےکے وقت پرویز مشرف عدالت میں موجود تھے،بعد میں بیماری کے باعث پرویز مشرف ملک سے باہر چلےگئے تھے-

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم…

    پرویز مشرف نے اس کے بعد اپنی زندگی کا باقی حصہ لندن اور دبئی گزارا، وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور دبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    پرویز مشرف سوشل میڈیا سے بھی دور دکھائی دیتے تھے اور کم و بیش ہی کسی موقع پر سوشل میڈیا پر کوئی پیغام جاری کرتے تھے،انہوں نے انتقال سے تقریباً 6 ماہ قبل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے جاری کیا تھا-


    انہوں نے 14 اگست کے موقع پر اپنے خطاب کے الفاظ دہراتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’آج کے دن ہم ان تمام خواتین و حضرات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی جارحانہ انداز میں گزاری اور وطن کو محفوظ بنانے کے لیے جدوجہد کی تاکہ آنے والی نسل جو کہ ہم ہیں، ایک آزاد ملک میں رہ سکیں۔

    سابق صدر کے ٹوئٹر پر 26 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں جبکہ یہ خود صرف ایک اکاؤنٹ کو فالو کرتے ہیں جو ڈی جی آئی ایس پی آر کا ہے۔

    ہماری مسکراہٹ پر نہ جانا ،دیا تو قبر پر بھی جل رہا ہے