Baaghi TV

Tag: islamabad

  • سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے

    سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے

    متحدہ عرب امارات: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد دبئی میں انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے،سفارتی ذرائع نے سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال کی تصدیق کی ہے

    11 اگست 1943 کو پیدا ہونےوالے پرویز مشرف نے 1999 میں ملک میں مارشل لاء لگا کر چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ 2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے۔

    4 فروری :افغان انقلابی خاتون مینا کشور کا کوئٹہ پاکستان میں قتل

    سابق صدر کا خاندان 1947 میں نئی دہلی سے کراچی منتقل ہوا تھا۔ پرویز مشرف 1964 میں پاکستانی فوج میں شامل ہوئے، وہ آرمی اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج کوئٹہ کے گریجویٹ تھے۔

    پرویز مشرف پاکستان کے دسویں صدر تھے۔ مشرف نے 12 اکتوبر 1999ء کو بطور رئیس عسکریہ ملک میں فوجی قانون نافذ کرنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو جبراً معزول کر دیا اور پھر 20 جون 2001ء کو ایک صدارتی استصوابِ رائے کے ذریعے صدر کا عہدہ اختیار کیا۔

    سال 2016 میں ان پر سفری پابندی ہٹا دی گئی تھی اور وہ علاج کی خاطر دبئی روانہ ہوئے تھے جہاں وہ اب تک مقیم تھے2019 میں سنگین غداری کے مقدمے میں انھیں سزائے موت سنائی گئی مگر بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اس خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

    ہماری مسکراہٹ پر نہ جانا ،دیا تو قبر پر بھی جل رہا ہے

  • پی ایس ایل 8 کا  نمائشی میچ آج کوئٹہ میں کھیلا جائے گا

    پی ایس ایل 8 کا نمائشی میچ آج کوئٹہ میں کھیلا جائے گا

    کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کا نمائشی میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 4 ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    ی ایس ایل نمائشی میچ؛ چیئرمین سینیٹ نے کھلاڑیوں کو بلوچستان میں کیا خوش آمدید

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کو پاکستانی پرچم کے علاوہ کوئی دوسرا جھنڈا اسٹیڈیم لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پی ایس ایل8 کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد جبکہ پشاور زلمی کے کھلاڑی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کریں گےکوئٹہ اور پشاور کی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز کوئٹہ پہنچ گئے-

    میچ کیلئے 13 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکےپی ایس ایل کا نمائشی میچ دیکھنے کیلئے سابق اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی، جاوید میانداد اورمعین خان بھی کوئٹہ پہنچ گئےجبکہ اداکارایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ شیڈول کے تحت پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل 8: کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے

  • ہماری مسکراہٹ پر نہ جانا ،دیا تو قبر پر بھی جل رہا ہے

    ہماری مسکراہٹ پر نہ جانا ،دیا تو قبر پر بھی جل رہا ہے

    تمہارے نام کے نیچے کھینچی ہوئی ہے لکیر
    کتاب زیست ہے سادہ اس اندراج کے بعد

    آنس معین

    آنس معین، 29 نومبر 1960ء میں پیدا ہوئے ۔ آنس معین کے والد کا نام ”فخر الدین بلے“ تھا۔ آنس معین نے 17 سال کی عمر میں 1977 میں شعری دنیا میں قدم رکھا۔ وادیِ ادب کو سونا کرنے والے نے صرف 9 سال شاعری کی 05 فروری 1986ء کو 26 سال کی عمر میں خودکشی کر کے اس دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ گیا۔

    آنس معین کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔ اُن کا رحجان صوفی ازم کی طرف زیادہ تھاکہیں سے نہیں لگتا تھا کہ وہ خودکشی کر سکتے ہیں اُن کی خودکشی سےمتعلق کئی وجوہات بیان کی جاتی ہیں پہلی یہ کہ اُن کےایک صوفی دوست نےکہاموت کےبعد زندگی اتنی خوبصورت ہے کہ اگر لوگوں کو پتہ چل جائے تو دنیا کی آدھی آبادی خودکشی کر لے۔

    دوسری یہ کہ وہ اپنی کولیگ سے شادی کرنا چاہتے تھے مگر خاندان والوں نے اس رشتے سے منع کر دیا۔ تیسری وجہ یہ بیان کی جاتی ہے جس بنک میں وہ کام کرتےتھے وہاں ایک فراڈ ہوا اور انچارج کے طورپروہ خود کو اس کا ذمہ دار سمجھ رہے تھے۔ ان تمام حالات نے انہیں خودکشی پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے 5 فروری 1985 کو ملتان میں ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی۔

    اشعار
    ۔۔۔۔۔۔
    انجام کو پہنچوں گا میں انجام سے پہلے
    خود میری کہانی بھی سنائے گا کوئی اور

    ہماری مسکراہٹ پر نہ جانا
    دیا تو قبر پر بھی جل رہا ہے

    حیرت سے جو یوں میری طرف دیکھ رہے ہو
    لگتا ہے کبھی تم نے سمندر نہیں دیکھا

    ممکن ہے کہ صدیوں بھی نظر آئے نہ سورج
    اس بار اندھیرا مرے اندر سے اٹھا ہے

    اک ڈوبتی دھڑکن کی صدا لوگ نہ سن لیں
    کچھ دیر کو بجنے دو یہ شہنائی ذرا اور

    عجب انداز سے یہ گھر گرا ہے
    مرا ملبہ مرے اوپر گرا ہے

    گونجتا ہے بدن میں سناٹا
    کوئی خالی مکان ہو جیسے

    وہ جو پیاسا لگتا تھا سیلاب زدہ تھا
    پانی پانی کہتے کہتے ڈوب گیا ہے

    اندر کی دنیا سے ربط بڑھاؤ آنسؔ
    باہر کھلنے والی کھڑکی بند پڑی ہے

    یہ انتظار سحر کا تھا یا تمھارا تھا
    دیا جلایا بھی میں نے دیا بجھایا بھی

    یاد ہے آنسؔ پہلے تم خود بکھرے تھے
    آئینے نے تم سے بکھرنا سیکھا تھا

    گہری سوچیں لمبے دن اور چھوٹی راتیں
    وقت سے پہلے دھوپ سروں پہ آ پہنچی

    کیوں کھل گئے لوگوں پہ مری ذات کے اسرار
    اے کاش کہ ہوتی مری گہرائی ذرا اور

    عجب تلاشِ مسلسل کا اختتام ہوا
    حصولِ رزق ہوا بھی تو زیرِ دام ہوا

    آخر کو روح توڑ ہی دے گی حصارِ جسم
    کب تک اسیرِ خوشبو رہے گی گلاب میں

    گئے زمانے کی چاپ جن کو سمجھ رہے ہو
    وہ آنے والے اداس لمحوں کی سسکیاں ہیں

    نہ جانے باہر بھی کتنے آسیب منتظر ہوں
    ابھی میں اندر کے آدمی سے ڈرا ہوا ہوں

    آج ذرا سی دیر کو اپنے اندر جھانک کر دیکھا تھا
    آج مرا اور اک وحشی کا ساتھ رہا پل دو پل کا

    اک کربِ مسلسل کی سزا دیں تو کسے دیں
    مقتل میں ہیں جینے کی دعا دیں تو کسے دیں

    بکھر کے پھول فضاؤں میں باس چھوڑ گیا
    تمام رنگ یہیں آس پاس چھوڑ گیا

    نہ تھی زمین میں وسعت مری نظر جیسی
    بدن تھکا بھی نہیں اور سفر تمام ہوا

    اتارا دل کے ورق پر تو کتنا پچھتایا
    وہ انتساب جو پہلے بس اک کتاب پہ تھا

    گیا تھا مانگنے خوشبو میں پھول سے لیکن
    پھٹے لباس میں وہ بھی گدا لگا مجھ کو

    کب بارِ تبسم مرے ہونٹوں سے اٹھے گا
    یہ بوجھ بھی لگتا ہے اٹھائے گا کوئی اور

    درکار تحفظ ہے پہ سانس بھی لینا ہے
    دیوار بناؤ تو دیوار میں در رکھنا

    میں اپنی ذات کی تنہائی میں مقید تھا
    پھر اس چٹان میں اک پھول نے شگاف کیا

    تمہارے نام کے نیچے کھنچی ہوئی ہے لکیر
    کتابِ زیست ہے سادہ اس اندراج کے بعد

    یہ اور بات کہ رنگِ بہار کم ہوگا
    نئی رتوں میں درختوں کا بار کم ہوگا

    یہ قرض تو میرا ہے چکائے گا کوئی اور
    دکھ مجھ کو ہے اور نیر بہائے گا کوئی اور

    وہ میرے حال پہ رویا بھی مسکرایا بھی
    عجیب شخص ہے اپنا بھی ہے پرایا بھی

    اک ڈوبتی دھڑکن کی صدا لوگ نہ سن لیں
    کچھ دیر کو بجنے دو یہ شہنائی ذرا اور

  • لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

    لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

    لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کی ہدایت پر پولیس لائنز سے انسپکٹر آصف عطاء ایس ایچ او اسلام پورہ، سب انسپکٹر شبیہ رضا ٹاؤن شپ سے ایس ایچ اولوئر مال، سب انسپکٹر وقاص افسر چوکی ایف سی کالج سے ایس ایچ او نیو انارکلی تعینات کردیا گیا۔

    اسی طرح سب انسپکٹر عرفان محمود اشرف ایس ایچ اوداتا دربار تعینات، انسپکٹر محمد جاوید ڈولفن ہیڈ کوارٹر سے ایس ایچ اوبھاٹی گیٹ، سب انسپکٹر عامر انجم ایس ایچ اوٹبی سٹی، انسپکٹر حمزہ نواز ہڈیارہ سے ایس ایچ اومستی گیٹ، سب انسپکٹر شہریار علی ایس ایچ اویکی گیٹ، سب انسپکٹرمحمد بلال پولیس لائنز سے ایس ایچ اورنگ محل، انسپکٹراختر حسین وحدت کالونی سے ایس ایچ اولوہاری گیٹ، انسپکٹرحافظ عبیداللہ قلعہ گجر سنگھ سے ایس ایچ اونولکھا، انسپکٹر محمد ندیم اختر کو رائیونڈ سٹی سے ایس ایچ اوموچی گیٹ تعینات کردیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر انسپکٹر سردار محمد افضل کو باغبانپورہ سے ایس ایچ او شاہدرہ، سب انسپکٹر خرم شہزاد مناواں سے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن، سب انسپکٹرفاروق اعظم کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او شفیق آباد، سب انسپکٹر عثمان یونس ایس ایچ او راوی روڈ، سب انسپکٹر خالد پرویز کو قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے ایس ایچ او بادامی باغ تعینات کردیا گیا ہے۔

    جبکہ سب انسپکٹر محمد شہزاد کو گوالمنڈی، سب انسپکٹر محمد یونس کو لاری اڈہ، انسپکٹرقمر عباس کو شادباغ، انسپکٹر ریحان انور مسلم ٹاؤن سے ایس ایچ او ریس کورس، انسپکٹرظہیر الدین کو ایس ایچ اوسول لائنز تعینات، انسپکٹرعارف ایوب پولیس لائنز سے ایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ، انسپکٹرمحمد عاصم کو ایس ایچ اوگڑھی شاہو تعینات کردیا گیا۔

    علاوہ ازیں عظیم انور لٹن روڈ، انسپیکٹر محمد جمیل امزنگ، آصف ادریس شالیمار، سب انسپکٹرخضر حیات کو ہربنس پورہ سے ایس ایچ اوگجرپورہ، سب انسپکٹر عاصم حمید کو کاہنہ سے ایس ایچ اومغلپورہ، لیڈی سب انسپکٹر جیبہ منصور سرور روڈ سے ایس ایچ او ویمن ریس کورس، سب انسپکٹر حسن رضا ہاشمی کو نصیر آباد سے ایس ایچ اوڈیفنس بی تعینات کردیا گیا۔

  • وہاڑی میں  چلتی بس میں اسلحہ دکھا کر 18 سالہ ہوسٹس سے زیادتی

    وہاڑی میں چلتی بس میں اسلحہ دکھا کر 18 سالہ ہوسٹس سے زیادتی

    وہاڑی میں چلتی بس میں اسلحہ دکھا کر زیادتی کرلی گئی

    وہاڑی میں بس کے گارڈ نے 18 سالہ ہوسٹس کو چلتی گاڑی میں اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بس وہاڑی پہنچی تو لڑکی نے شور مچادیا، ملزم فرار ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق نجی بس کمپنی کی گاڑی میلسی بس اسٹینڈ پر سواریوں کو اتار کر خالی ہوگئی، خالی بس میلسی سے وہاڑی روانہ ہوئی تو بس کے گارڈ شیراز نے ڈرائیور کے پیچھے بیٹھی رحیم یار خاں سے تعلق رکھنے والی بس ہوسٹس سے موبائل چھینا اور پچھلی سیٹوں پر چلاگیا۔

    اطلاع کے مطابق گارڈ نے بس ہوسٹس کو موبائل دینے کے بہانے پچھلی سیٹوں پر بلایا اور اسلحہ کے زور پر لڑکی سے زیادتی شروع کردی، بس وہاڑی اسٹینڈ پر پہنچی تو لڑکی نے شور مچا کر لوگوں کو جمع کرلیا جس پر ملزم شیراز فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو اسپتال منتقل کیا اور ملزم شیراز کو بھی گرفتار کرلیا، میڈیکل کے بعد تھانہ دانیوال میں زنا بالجبر کا مقدمہ 81/23 درج کرلیا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے

    یاد رہے دوسری جانب اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں خاتون کو گن پوائنٹ پر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بھی گیا ہے۔ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق میاں چنوں سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون کا پمز اسپتال میں میڈیکل کرا کر سیمپل فارنزک لیبارٹری ارسال کردیا گیا۔

  • فروری انتہائی اہم:عمران خان پہلےگرفتار پھرنا اہل ٹیریان کیس گلے کی ہڈی

    فروری انتہائی اہم:عمران خان پہلےگرفتار پھرنا اہل ٹیریان کیس گلے کی ہڈی

    لاہور:پاکستان کی سیاسی اورمعاشی صورت حال پرسیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں پاکستانی سیاست میں بڑی تبدیلیاں‌ دیکھ رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اگلے چند دنوں تک عمران خان سیاست سے آوٹ کردیئے جائیں انکا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کی نااہلی یقینی ہے وہ ٹیریان وائٹ کے حوالے سے ہویا توشہ خانہ کے حوالے سے بھی وہ نااہل ہوسکتے ہیں

     

     

    مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فروری کا مہینہ انتہائی اہم ہے ہوسکتا ہے کہ عمران خان پہلے گرفتار ہوں اور ساتھ ہی ان کی نااہلی بھی ہوجائے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ٹیریان کیس عمران خان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اسی کیس کی بنیاد پر عمران خان کو نااہل کیا جائے، مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیکنڑوں نہیں بلکہ امریکہ سے ہزاروں ایسے ثبوت آگئے ہیں کہ جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان نے ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم کیا لیکن پاکستان میں الیکشن کمیشن کواس سے متعلق دھوکے میں رکھا

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان پروجیکٹ اب مکمل ہوچکا ہے اور یہ بھی دکھائی دیتا ہے کہ مستقبل میں عمران خان کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں ، مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ عمران خان اور عارف علوی کے درمیان شدید اختلافات ہیں اور عمران خان یہ چاہتے ہیں کہ صدر کے استعفے سے حکومت پر مزید دباو بڑھ سکتا ہے ، لیکن وہ یہ نہیں‌جانتے کہ اس سے آئینی بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے

    مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان نے اپنے دورحکومت میں ہر مخالف سیاستدان کو گرفتاررکھالیکن اب شیخ رشید کو گرفتار کیا گیا ہے تودو دنوں کے اندر ہی اکڑ ٹوٹ چکی ہے اور اب تو یہ کیفیت ہوچکی ہے کہ ایک موقع پر شیخ رشید احمد ایک پولیس والے کے سینے ساتھ لگ کر زاروقطار رو رہے ہیں‌ ، اب تو ان کو بڑا رونا ہے ہے اور بھی رلائے جائیں گے ، مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے سی پیک پر کام روک دیا اور دوسری طرف یہ دعوے کیے جارہے تھے کہ ملک خوشحال ہوگیا ، پانچ کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیاکس کس کو ملی، ریاست مدینہ کہاں گئی ، خوشحال اور فلاحی پاکستان کہا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب کے ساتھ جھوٹ بولا اب اس کی باری ہے اور دیکھیئے کہ اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے ، نااہل بھی ہوگا اور سات فروری تک گرفتاری بھی متوقع ہے

  • شاہین افریدی نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو منع کردیا

    شاہین افریدی نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو منع کردیا

    شاہین افریدی نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو منع کردیا

    ومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکرنے والوں سے ناراض ہو گئے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ مایوسی کی بات ہے کہ میری درخواست کے باوجود بھی ہماری پرائیویسی کا احترام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے لوگ کس طرح دوسروں کی چیزیں سوشل میڈیا پر جاری کرتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ درخواست کرتا ہوں ہماری فیملی سے تعاون کریں اور ہمارا یادگار دن خراب نہ کریں۔


    تاہم پھر بھی صارفین ان تصاویر کو شیئر کرنے سے بعض نہ آئے اور شاہین افریدی کو کہا کہ اگر شیئر نہیں کرنی تو پھر کھینچوائی کیوں تھی جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ ہم معزرت کرتے ہیں اور ایسا نہیں ہونا چاہئے جبکہ زیادہ تر فین ان تصاویر کو شیئر کرتے نظر آئے.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے

    ایک صارف نے شاہین افریدی کو مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ بھابھی ویسے بہت خوبصورت ہے مگر میک اپ کرکے تو انہوں نے اپنا چہرا خراب کردیا ہے لہذا آئیندہ بغیر میک اپ کے کوئی تصویر بنائے گا

  • وزیراعظم کا بڑے پروٹوکول قافلوں اور نمائش کی آڑ میں قومی پرچم کی توہین پر نوٹس

    وزیراعظم کا بڑے پروٹوکول قافلوں اور نمائش کی آڑ میں قومی پرچم کی توہین پر نوٹس

    وزیراعظم کا بڑے پروٹوکول قافلوں اور نمائش کی آڑ میں قومی پرچم کی توہین پر نوٹس

    وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے پروٹوکول قافلوں اور نمائش کی آڑ میں قومی پرچم کی توہین کا نوٹس لے لیا ہے. وزراء نے کہا کہ حکومتی شخصیات کی گاڑیوں پر غروب آفتاب کے بعد پرچم لہرا کر توہین کی جارہی ہے جبکہ وزراء، مشیران اور معاون خصوصی کا گاڑیوں پر قومی پرچم لہرانا فیلگ رولز کی خلاف ورزی ہے اور سیاستدانوں کے نمائشی پروٹوکول پر عوام میں غصہ بڑھ رہا ہے.

    جبکہ اس حوالے وزیر اعظم نواز شریف نے سخت نوٹس لیا اور ہدایات جاری کیں کہ اس شکایت کے بعد کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ملنی چاہئے جبکہ سب کو اس بارے میں آگاہ کیا جائے کہ وہ کوئی بھی ایسا عمل نہ کریں جس سے پرچم کی توہین ہو انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ پرچم ہی ہمارے ملک پہچان اور دنیا بھر میں ایک نمایاں علامت ہے. جبکہ بڑے پروٹول سے بھی وزرا کو منع کیا گیا ہے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی دی گئی ہدایات پر عمل کیا جائے.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    خیال رہے کہ پاکستان میں قومی پرچم کی توہین ایک ایسا جرم ہے جس پر ملزم کا قصور ثابت ہونے پر جرمانے سمیت قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ ایسی ہی صورتحال چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہے جہاں پرچم کی توہین پر قید بھی ہو جاتی ہے۔ قومی پرچم، قومی نشان کی توہین، اس کے نذر آتش کیے جانے یا اسے مسخ کیے جانے یا سر عام اسے پاؤں سے کچلنے کے خلاف بھی سخت قوانین موجود ہیں۔

  • ایشین کرکٹ کونسل اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

    ایشین کرکٹ کونسل اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

    منامہ: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیاء کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔ اس بارے میں مزید پیش رفت اگلے ماہ اجلاس میں ہوگی۔بحرین میں ہوئے اجلاس میں پی سی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میزبانی کا ڈٹ کر کیس لڑاجبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا موقف پیش کیا۔

    بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے مطابق حکومتی اجازت کے بغیر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے اپنے اپنے موقف سے نہ ہٹنے کے بعد اب مارچ میں اے سی سی کے اجلاس اہمیت اختیار کرگیا ہے جس میں ایشیاء کپ کے حوالے سے فیصلے ہوگا۔اگر پاکستان میں یہ ایونٹ ممکن نہ ہو پایا تو سری لنکا اور یو اے ای ممکنہ متبادل آپشن ہوسکتے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اجلاس کے بعد بحرین سے دوبئی پہنچ گئے ہیں جہاں ایک روز قیام کےبعد وطن واپس لوٹیں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جاپان اور انڈونیشیا کو پاتھ وے پروگرام میں شامل کرنے کے ساتھ سالانہ کیلنڈر آف ایونٹس اور بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔

  • ایشین کرکٹ کونسل اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

    منامہ: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیاء کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔ اس بارے میں مزید پیش رفت اگلے ماہ اجلاس میں ہوگی۔بحرین میں ہوئے اجلاس میں پی سی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میزبانی کا ڈٹ کر کیس لڑاجبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا موقف پیش کیا۔

    بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے مطابق حکومتی اجازت کے بغیر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے اپنے اپنے موقف سے نہ ہٹنے کے بعد اب مارچ میں اے سی سی کے اجلاس اہمیت اختیار کرگیا ہے جس میں ایشیاء کپ کے حوالے سے فیصلے ہوگا۔اگر پاکستان میں یہ ایونٹ ممکن نہ ہو پایا تو سری لنکا اور یو اے ای ممکنہ متبادل آپشن ہوسکتے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اجلاس کے بعد بحرین سے دوبئی پہنچ گئے ہیں جہاں ایک روز قیام کےبعد وطن واپس لوٹیں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جاپان اور انڈونیشیا کو پاتھ وے پروگرام میں شامل کرنے کے ساتھ سالانہ کیلنڈر آف ایونٹس اور بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔