Baaghi TV

Tag: islamabad

  • انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلباء کا مالم جبہ کا دورہ، آئی ایس پی آر

    انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلباء کا مالم جبہ کا دورہ، آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے سو سے زائد طلباء نے مالم جبہ کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے اس دوران دن بھر ونٹر اسپورٹس سرگرمیوں میں شرکت کی۔

    طلبہ کی جانب پرامن ماحول میں کھیلوں کے انعقاد کیے گئے جس پر انہوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا۔طلباء کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایسے خوبصورت پہاڑ اور پرامن ماحول دنیا میں کہیں اور نہیں دیکھے۔

  • اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پابندی عائد؛ نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پابندی عائد؛ نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی،نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباڈ کے ٹوئیٹر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہر اقتدار میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پتنگ بازی پر دفعہ 144 نافذ کر دی جبکہ نوٹیفکیشن کا اطلاق آج سے دو ماہ تک کیلئے ہو گا.


    ڈی سی آفس کے مطابق پتنگ بازی کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون ہو گا اور خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی لہذا تمام ایسے افراد کا آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس معاملہ میں قانون اور ہدایات پر عمل کریں ورنہ اس خلاف ورزی پر جیسے بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو جواب دیا کہ اس حبس ذدہ ماحول میں پریشان عوام کو کچھ مزہ کرنے دیا جاتا تو کیا اچھا ہوتا جبکہ F-9 پارک میں دھاتی تار کو کنٹرول کرکے اسکی اجازت دے دی جاتی تو اچھا ہوتا تاکہ عام کو کچھ تفریح کا موقع مل جاتا لیکن دوسری جانب ایک اور صارف نے اختلاف کیا اور کہا کہ اس کی اجازت شہر یا آبادی کے بجائے یا میدانوں میں بھی دی تو ادھر بھی انسانوں کی طرح باقی حیات جیسے پرندے اور دوسرے جانور ہیں کو نقصان ہوا لہذا اچھا ہے کہ اس پر پابندی عائد کردی گئی.

  • پی ایس ایل نمائشی میچ؛ چیئرمین سینیٹ نے  کھلاڑیوں کو بلوچستان میں کیا خوش آمدید

    پی ایس ایل نمائشی میچ؛ چیئرمین سینیٹ نے کھلاڑیوں کو بلوچستان میں کیا خوش آمدید

    پی ایس ایل نمائشی میچ؛ چیئرمین سینیٹ نے کھلاڑیوں کو بلوچستان کیا خوش آمدید

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پی ایس ایل نمائشی میچ کا کوئیٹہ میں انعقاد کا فیصلہ اچھا اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ بلوچستان کے عوام کھیلوں سے دلچسپی رکھتے ہیں ، مزید ایونٹس بھی منعقد کئے جائیں. چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میچ کے انعقاد کے سلسلے میں بلوچستان حکومت ، وزیر اعلی بلوچستان ، پاک فوج،  قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ مشکل حالات میں تمام اداروں نے ملکر اس ایونٹ کے لئے بھر پور انتظامات کئے ہیں، کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ بلوچستان کے عوام کا جوش وخروش دیکھنے کے لائق ہے ، ہر بندہ کھیل کے میدان میں اپنے قومی کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہے مستقبل میں بھی ایسے میچز کا انعقاد کیا جائے تاکہ عوام کو تفریح کا ذریعہ میسر ہو ۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    دوسری طرف وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں معروف قومی کر کٹرز جاوید میانداد بابر اعظم شاہد خان آفریدی سرفراز احمد عمر اکمل سمیت دیگر کھلاڑی بھی شریک ہوئے. اس موقعے پر صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور چیف سیکریٹری بھی موجود تھے. وزیراعلئ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ہیروز کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دو دن میں تمام ٹکٹ فروخت ہو گیۓ ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کے عوام کرکٹ لور ہیں . ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں کر کٹ میچ کا انعقاد صوبے میں امن کے قیام کا مظہر ہے پی سی بی بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دے بابر اعظم سرفراز احمد اور شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی بھی بلوچستان سے سامنے آئیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا. کرکٹ میچ کو اپنے بہادر کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی اور امن کے شہداء کے نام کرتا ہوں.

  • جب رکشہ ڈرائیور نے وسیم اکرم کے والد کو ایک دن کے لیے اغوا کرلیا

    جب رکشہ ڈرائیور نے وسیم اکرم کے والد کو ایک دن کے لیے اغوا کرلیا

    جب رکشہ ڈرائیور نے وسیم اکرم کے والد کو ایک دن کے لیے اغوا کرلیا
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم نے اپنی سوانح عمری ”سلطان“ میں وہ انوکھے واقعہ بھی بیان کیا ہے جب ایک دن کے لیے اُن کے والد کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ آسٹریلوی اسپورٹس صحافی گیڈین ہیگ کے اشتراک سے لکھی گئی یہ خود نوشت میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کرکٹ میں دلچسپی سے لے کر ریٹائرمنٹ کے بعد کے واقعات بیان کئے ہیں۔

    وسیم اکرم نے اپنی سوانح عمری میں 1996 کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے بعد والد کا اغوا ہونا، 2003 میں ریٹائرمنٹ کے بعد کوکین کی لت میں پڑ جانا اور پھر اس سے جان چھڑانے میں ان کی پہلی بیوی ڈاکٹر ہما کی کوشش پر کھل کر بات کی۔ وسیم اکرم نے اپنے والدین کی علیحدگی اور کرکٹ میں انٹری، میچ فکسنگ، بال ٹیمپرنگ الزامات، اپنی صحت، اپنی پہلی اہلیہ ڈاکٹر ہما کے انتقال، موجودہ بیوی شنیرا سے ملاقات سمیت کئی واقعات کھل کر بیان کیے ہیں۔

    ’ وسیم اکرم لکھتے ہیں کہ انہیں ہمیشہ یہ افسوس رہے گا کہ اپنی پہلی اہلیہ کی تنبیہ کے باوجود اُنہوں نے اپنے دوست ”جوجو“ سے بروقت قطع تعلق نہیں کیا۔ وسیم اکرم نے اعتراف کیا کہ اگر وہ اپنی مرحومہ اہلیہ ہما کے مشورے پر عمل کرتے تو شاید مصیبت سے بچ جاتے۔ ان کے بقول جوجو اور اس کے بھائی راجہ کو وہ کرکٹر بننے سے پہلے ہی جانتے تھے، ان سے قربت کا یہ عالم تھا کہ وسیم اکرم کی پہلی شادی کے تمام انتظامات بھی اسی نے کیے تھے۔ لیکن ان کی اہلیہ ہما کو وہ بالکل پسند نہیں تھا۔

    وسیم اکرم کو شک تھا کہ ان سے قربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جوجو نے کئی میچوں پر پیسہ لگایا اور نقصان ہونے پر سارا الزام ان پر عائد کر دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسی میچ فکسنگ کی وجہ سے ان کے والد کو بھی ایک روز کے لیے لاہور میں ایک اناڑی رکشہ ڈرائیور نے اغوا کیا۔ وسیم اکرم اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ اس شخص نے ان کے والد کو کار سے نکلتے ہوئے بندوق دکھا کر اغوا کیا تھا۔ لیکن جب ایک دن کے بعد اسے اندازہ ہوا کہ آگے کی حکمتِ عملی ان کے پاس نہیں تو انہیں چھوڑ دیا۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے ان سے اس واقعے کو چھپائے رکھا، لیکن جب انہیں اس کا پتا چلا تو بہت دیر ہوچکی تھی۔ وہ رکشہ والا جسے بعد میں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، عدالت سے ضمانت کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ تاہم اس واقعے کے بعد وسیم اکرم کو اندازہ ہوگیا تھا کہ کس دوست سے انہیں دور رہنا ہے اورکس سے نہیں۔ وسیم اکرم لکھتے ہیں کہ انہیں بہت دیر میں اندازہ ہوا کہ ان سے دوستی کی وجہ سے جوجو ایک جواری سے بک میکر بنا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    انہیں اس سے بھی زیادہ افسوس اس وقت ہوا جب اس نے جسٹس قیوم کمیشن کے سامنے جاکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے نوجوان کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ جو غلطی ان سے سرزد ہوئی اس پر وہ پشیمان ہیں اور اس کتاب میں اس معاملے کا ذکر کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ وہ اپنے مستقبل کی خاطر ان لوگوں سے دور رہیں جنہیں وہ ٹھیک نہیں سمجھتے۔

  • اسلام آباد؛ سوئی گیس لائن میں آگ لگنے سے  ایک شہری زخمی

    اسلام آباد؛ سوئی گیس لائن میں آگ لگنے سے ایک شہری زخمی

    اسلام آباد سوئی گیس لائن میں آگ لگنے سے ایک شہری زخمی ، ترجمان اسلام آباد پولیس

    اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کی حدود میں سوئی گیس کی مین لائن میں آگ لگ گئی ہے جبکہ سوئی گیس لائن میں آگ لگنے سے ایک شہری زخمی ہوگیا ہے اور اسلام آباد پولیس نے وقتی طور پر راستے کا رخ دوسری طرف موڑ دیا تھا تاہم اب اس راستے کو عام عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے.


    پولیس کے مطابق زخمی کو ہونے والے شخص کو طبعی امداد دی گئی جبکہ بعدازاں انہیں علاج کیلئے اسپتال بھی بھیجا گیا ہے تاکہ ان کا صحیح طرح سے علاج ممکن بنایا جاسکے اور دوسری جانب گیس عملہ بھی موقع پر پہنچا جنہوں نے گیس بند کرکے اس پر کام کرنا شروع کردیا ہے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے

    تاکہ اس لین کو ٹھیک کرکے گیس کی بحالی بھی جلد از جلد ممکن بنائی جائے دوسری جانب گیس بند ہونے سے بہت سارے صارفین کیلئے مشکلات پیدا ہوگئی تاہم سوئی عملہ کا کہنا ہے اس کو ٹھیک کرنے کیلئے ہم کوششاں ہیں اور جلد گیس بحال کی جائے گی

  • پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم

    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم

    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم

    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پولیس لائن دھماکا کیس میں تحقیقیات کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق خودکش حملہ آور دھماکے کے لئے اکیلا نہیں آیا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا اور وہ رنگ روڈ تک بمبار کے ساتھ ہی موٹرسائیکل پر سوار تھا۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق سہولت کار موٹرسائیکل چلا کر رنگ روڈ تک لایا جبکہ حملہ آور پیچھے بیٹھا ہوا تھا، بعد ازاں وہ رنگ روڈ سے علیحدہ ہوگیا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم نے حملہ آور کے ساتھ سہولت کار کی فوٹیجز بھی حاصل کرلی ہیں جس کے بعد اب اُس کی تلاش کیلیے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان پشاور پولیس کا کہنا ہے ملک سعد شہید پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 84 ہے اور مختلف زرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر مسجد میں خودکش دھماکہ کے حوالے سے شہداء کی تعداد میں ابہام کو دور کرنے کیلئے وضاحت کی جاتی کہ اب تک مذکورہ خودکش دھماکہ میں بشمول خاتون اور سویلین مجموعی طور پر 84 افراد وپولیس افسران و اہلکاران شہید ہوئے تھے.

    انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی اعداد و شمار میں ابہام کی بنیادی وجہ یہ ظاہر ہوئی کہ کچھ شہیدوں کے نام سہواً ایک سے زائد مرتبہ لسٹ میں لکھے گئے یا ابتدائی طور پر عدم شناخت شدہ شہداء کے نام بعد از شناخت بھی بطور عدم شناخت لسٹ میں موجود رہے لہذا وضاحت کی جاتی ہے کہ مورخہ 4 فروری تک شہدا کی مجموعی تعداد بشمول سویلین افراد 84 ہے،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم

    ترجمان کے مطابق دعا ہے کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اسلامی جمہوریا پاکستان کے عوام، خیبر پختونخواہ پولیس اور دیگر اداروں کو ہمارے عظیم دین اسلام اور ملک وقوم کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دینے میں سرخرو فرمائے.

  • چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی میکائل رتکوسکی سے ملاقات

    چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی میکائل رتکوسکی سے ملاقات

    چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی میکائل رتکوسکی سے ملاقات
    وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ و چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے آج واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک میں سماجی تحفظ اور ملازمتوں کے عالمی ڈائریکٹر میکائل رتکوسکی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر عالمی بنک کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کر رہی ہیں تاکہ سماجی تحفظ سے متعلق پاکستان کے تجربات سے آگاہ کیا جا سکے۔

    ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق ڈائریکٹر رتکوسکی نے بی آئی ایس پی اور دیگر اداروں کی جانب سے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران حکومت پاکستان کے تیز، بھرپور اور مثالی ردعمل کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر سیلاب کے بعد پاکستانی آبادی کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں کی روزی روٹی کے تحفظ میں بی آئی ایس پی کے بروقت کردار کو بھی سراھا۔ ڈائریکٹر رتکوسکی نے بی آئی ایس پی کی ایک کامیاب ماڈل کے طور پر تعریف کی اور کہا کہ اس سے خطے اور اس سے باہر کے دیگر ممالک بھی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر شازیہ مری نے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک کی جانب سے فوری ردعمل اور زبردست تعاون پر حکومت پاکستان کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا آغاز 2010 میں کیا گیا تھا، اور اس کے بعد سے یہ پاکستان کے غریب ترین خاندانوں کی مالی معاونت کے حوالہ سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں سماجی تحفظ کی حکمت عملی کے دائرہ کار اور وسعت کو مزید بڑھایا جائے گا اور تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور غذائیت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی بینک کی تکنیکی معاونت پاکستان میں سماجی تحفظ کے پروگراموں کی زیادہ سے زیادہ رسائی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم

    ڈائریکٹر رتکوسکی نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ ورلڈ بینک اپنی سرگرمیوں کو وسیع اور پاکستان کے لیے اپنی مدد میں اضافہ کرے گا تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ اس موقع پر محترمہ شازیہ مری نے عالمی بینک کے گلوبل ڈائریکٹر کو بی آئی ایس پی کے مختلف پروگرامز پر مبنی ایک کتابچہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

  • قلات پولیس کی جانب سے شہدائے پشاور پولیس کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد

    قلات پولیس کی جانب سے شہدائے پشاور پولیس کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد

    قلات پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس پشاور کے لیے پولیس لائن قلات میں قرآن خوانی

    قلات پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس پشاور کے لیے پولیس لائن قلات میں قرآن خوانی اور غرباء میں لنگر تقسیم کیا گیا قرآن خوانی میں شہدا کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئی جبکہ قلات میں ایس ایس پی دوستین دشتی قلات کے نگرانی میں پولیس لائن قلات میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں قرآن خوانی میں پشاور پولیس لائن بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا.


    ترجمان قلات پولیس کے مطابق شہدا پشاور پولیس کے روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور بعد از قرآن خوانی غرباء میں لنگر تقسیم کیا گیا جبکہ اس قرآن خوانی میں ڈی ایس پی ایس ڈی پی او قلات منظور احمد مینگل RI عبد الرحیم، لائن آفیسر جمعہ خان و پولیس تھانہ سٹی کے آفیسرز و جوان ،ایگل فورس ،ٹریفک سٹاف ،دفتر سٹاف لائن سٹاف، اور دیگر آفیسران و جوانوں نے شرکت کی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم

    ایس ایس پی قلات نے آفیسران پولیس اور جوانوں سے کہا کی پشاور پولیس کے شہداء نے امن وامان کے قیام کو بحال رکھنے کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن کی اس قربانی کو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیگی۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کاخیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

    بلوچستان پولیس نے اسٹار فاسٹ باؤلرنسیم شاہ کو اعزازی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے کے ساتھ اپنا خیر سگالی کا سفیرمقر ر کر دیا ہے جبکہ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کرکٹرنسیم شاہ کواعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگا ئے۔ اور تقریب میں پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران سمیت سینئر صحافیوں اور پولیس شہدا ءکے خاندانوں نے شرکت کی ۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے نسیم شاہ کی خیر سگالی سفیر کے طور پر تقرری کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیانوجوانوں کو اُ ن کی تکلید کر تے ہوئے معاشرے کا کارآمد شہر ی بننا ہو گا.

    ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق انہوں آئی جی نے امید ظاہر کی نسیم شاہ پولیس فورس کے امیج کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔آئی جی پولیس نے کہا کہ صوبے کے نواجوانوں میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں بلکہ مواقعوں کی کمی ہے اگر انہیں موقع دیا جائے تو ملک کے دیگر صوبوں کے نوجوانوں سے کسی طرح کم نہیں ، ہمارے نوجوانوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی قابلیت منوائی ہے چاہیے وہ فورس کی ڈیوٹی ہو ،کھیل ہو، دُکی انسانیت کے خدمت میں مصروف عمل ڈاکٹر ہوں ، صحافت کے شعبے سے وابستہ صحافی ہوں یا معاشرے کے دیگر شعبائے زندگی سے تعلق رکھنے والا صوبے کا کوئی بھی نوجوان قابلیت میں کسی سے کم نہیں ۔

    ترجمان نے بتایا کہ فورس کمانڈر نے اس امر کا اظہار کیا کہ بلوچستان پولیس محدود وسائل کے باوجود مختلف حکمت عملی اپناتے ہوئے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ایک مہذب معاشرے کا قیام عمل میں لانے کیلئے ہم سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ خاص طور پرہماری نوجوان نسل نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مشن میں ہمارا ساتھ دینا ہوگااوربلوچستان پولیس خصوصی طور پر پاکستان کرکٹ کے نوجوان کرکٹر نسیم شاہ کا شکریہ ادا کرتی ہے اور انہیں آج اپنا خیر سگالی کا سفیر مقرر کرنے پر انتہائی خوش ہے اس اُمید کے ساتھ کہ وہ بلوچستان پولیس کی سافٹ امیج کو دنیا بھر میں بھر پور طریقے سے مشتہر کرینگے ۔ میں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہو ں کہ صوبہ بلوچستان پولیسنگ کے اعتبار سے وسائل کی کمی اور بے پنا مسائل کا شکار ضرور ہے لیکن اس کے باوجود بلوچستان پولیس نے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔بلوچستان پولیس کا یہ مشن ہے کہ وہ صوبے سے منشیا ت کے ناسوراور گن کلچر کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی روک تھام میں بلوچستان پولیس کی قربانیا ںکسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

    آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام صر ف قانون پر عملدرآمد تک محدود نہیں بلکہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے تما م قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کی زندگی کو آسان بننا ہے بلوچستان پولیس صنفی مساوات و امتزاج پر یقین رکھتی ہے اور ہم سمجھتے ہے کہ صوبے بلکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاشرہ میں خواتین کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ خواتین کو معاشرہ میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے ساتھ ساتھ محکمہ میں بھی خواتین اہلکاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے بلوچستان پولیس کوشاں ہے۔ پولیس ٹریننگ سکول و کالج کو جدید خطوط سے آراستہ کیا گیا ہے جس میں مزید بہتری لائی جارہی ہے، تاکہ نہ صر ف مرد بلکہ خواتین ریکروٹس کو بہترین تربیت فراہم کر کے عوام کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کر سکیں۔میں اُمید رکھتا ہوں کہ نسیم شاہ بلوچستان پولیس کی ان تمام کا وشوں کی تشیہر و ترویج کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم

    تاکہ عوام میں بلوچستان پولیس کا سافٹ امیج کو تقویت مل سکے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ اعزازی ڈی ایس پی نسیم شاہ کوبلوچستان پولیس کا فورم ہر وقت مہیا ہو گا اور بلوچستان پولیس اس امر کا بھی اعادہ کرتی ہے کہ نسیم شاہ اب سے بلوچستان پولیس کی فیملی کا حصہ ہیں۔بلوچستان پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی و خیر سگالی سفیر نسیم شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور سفیر بلوچستان پولیس سے منسلک ہونے پر فخر ہے، اور وہ بلوچستا ن پولیس کے خیر سگالی سفیرکے طور پر بلوچستان پولیس کے سافٹ امیج اور امن و امان کے قیام کے لئے اُن کی بیش بہا قربانیوں کو نہ صرف ملکی سطح بلکہ دنیا کے ہر فورم پر مشتہر کرنے کی بھر پور کو شش کرینگے ۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا اعزازی ڈی ایس پی بننا اور پولیس کی وردی پہننا فخر سمجھتے ہیںاوروہ بلوچستان پولیس کو اپنے ہر ممکن تعاون اور دستیابی کا یقین دلاتے ہیں نسیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان پولیس عوام کے حقیقی ہیرو ہیں کیونکہ وہ انتہائی مشکل حالا ت میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیںاُن کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ملک و قوم کے امن و امان کی حفاظت کی خاطر اپنے کئے گئے حلف پر قائم ہیں ۔

  • شاہد آ فریدی کی بیٹی اور داماد شاہین آفریدی کو مبارکباد،سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شئیر

    شاہد آ فریدی کی بیٹی اور داماد شاہین آفریدی کو مبارکباد،سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شئیر

    کراچی: سابق کرکٹرشاہد آفریدی اپنی بیٹی انشاء آفریدی کے نکاح پرجذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کردیا۔

    باغی ٹی وی: شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دی۔ دونوں کو اس موقع پر مبارک باد دیتا ہوں۔

    شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ہوگیا

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1621757937600413699?s=20&t=Y6n1wIeLcA974g7UEoufyQ
    شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹیاں آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول اوررحمت ہوتی ہیں۔ بیٹی وہ ہوتی ہے جو آپ کے ساتھ ہنستی ہے، خواب دیکھتی ہے اور پورے دل سے آپ سے محبت کرتی ہے۔

    ساتھ ہی شاہد آفریدی نے تصاویر شئیر کیں ایک تصویر میں دلہا شاہین آفریدی اور دلہن انشاء آفریدی اور دوسرے گروپ فوٹو میں شاہد آفریدی کو شاہین آفریدی، بابر اعظم اور دیگرکرکٹرز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی اور انشاء آفریدی کا نکاح ڈی ایچ اے کی مقامی مسجد میں انجام پایا جس میں قریبی رشتے دار شریک ہوئے پاکستانی پیسر اپنے بڑے بھائی ریاض آفریدی کے ہمراہ نکاح کے لیے پہنچے تھے-

    تھرڈ امپائر کو غلطی کا احساس ہوا تو فیصلہ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں دیا

    نکاح کی تقریب کے بعد دلہا کی جانب سے مہمانوں کے لیے نجی ہوٹل میں عصرانے کا انتظام کیا گیا، جس میں قومی کپتان بابر اعظم، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، محمد حفیظ، سرفراز احمد، نسیم شاہ آل راونڈر شاداب خان، سابق عالمی اسکواش چیمپئین جہانگیر خان و دیگر نے بھی شرکت کی۔

    دوسری جانب نکاح کی خوشی میں شاہد آفریدی کی جانب سے جمعہ کی شب مقامی کلب میں عشائیہ دیا گیا جس میں انکے عزیز و اقارب کے علاوہ قومی کرکٹرز اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئے-

    انشاء آفریدی کی رخصتی انکی تعلیم مکمل ہونے کے بعد عمل میں آئے گی، واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصا کی شادی گزشتہ ماہ نصیر ناصر خان سے انجام پائی تھی۔