Baaghi TV

Tag: islamabad

  • فرروی میں ملک کے شمال اورمغربی حصوں میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی

    فرروی میں ملک کے شمال اورمغربی حصوں میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد ورخشک رہے گا-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اوربالائی علاقوں میں موسم سرد رہےگا،خیبرپختونخوا،آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں چندمقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے،آزادکشمیراورگلگت میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دھند ہو گی،اسلام آبادمیں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،مری،گلیات اور گردونواح میں موسم سرد رہےگا-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر،گھوٹکی اورجیکب آباد میں دھند ہو گی ،چترال، دیر،سوات،مالاکنڈ ،ایبٹ آباد،مانسہرہ میں ہلکی بارش متوقع ہے، کوہستان، کرم اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات نے کا کہنا ہے کہ فروری میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا فرروی میں ملک کے شمال اورمغربی حصوں میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، خشک سالی کے باعث گندم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوگی۔
    مو
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری کے دوران جنوبی پنجاب اور سندھ میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی فروری میں دھند کا سلسلہ کم پڑ جائے گا جبکہ خشک موسم اوردرجہ حرارت بڑھنے کے باعث پولن کا آغاز جلد ہوگا۔

  • پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: پی سی بی کے مطابق ہارون رشید سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ سابق کپتان کامران اکمل، سابق فاسٹ باﺅلر محمد سمیع، یاسر حمید، توصیف احمد اور ارشد خان کمیٹی اراکین میں شامل ہیں۔

    آئی سی سی رینکنگ جاری،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اور رضوان کونسے نمبر پر


    پی سی بی نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کر دیا جس کا سربراہ کامران اکمل کو بنایا گیا ہے۔ جونیئر کمیٹی میں شاہد نذیر، شعیب خان، توصیف احمد اور ارشد خان شامل ہیں۔

    کامران اکمل پشاور زلمی کےہیڈکوچ بنادیئےگئے

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جس میں عبد الرزاق، راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینر کے طور پر شامل تھے۔

    پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے چارج سنبھالنے کے بعد محمد وسیم کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا تھا۔

    پی ایس ایل؛ نمائشی میچ کیلئے اسکواڈز کی حتمی شکل مکمل

  • خیبر پختونخوا کے معروف شاعرغلام محمد قاصر

    خیبر پختونخوا کے معروف شاعرغلام محمد قاصر

    کتاب آرزو کے گم شدہ کچھ باب رکھے ہیں
    ترے تکیے کے نیچے بھی ہمارے خواب رکھے ہیں

    نام غلام محمد قاصر اور قاصر تخلص ہے۔ 04 ستمبر 1941ء کو پہاڑپور(ڈیرہ اسماعیل خاں) میں پیدا ہوئے۔ 1958ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ پہلے اپنے طور پر فاضل اردو اور پھر ایم اے (اردو) کے امتحانات پاس کیے۔ میٹرک کے بعد ٹیچر کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا۔ 1975ء سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان میں شعبۂ اردو سے وابستہ رہے۔ 20 فروری 1999ء کو پشاور میں انتقال کرگئے۔ ان کا مجموعۂ کلام ’’تسلسل‘‘ کے نام سے شائع ہوگیا ہے۔ ان کی دیگر تصانیف کے نام یہ ہیں: ’’دریائے گمان‘‘، ’’آٹھواں آسمان بھی نیلا ہے‘‘۔ انھیں صدارتی ایوراڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:353

    متفرق اشعار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام
    مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا

    کتاب آرزو کے گم شدہ کچھ باب رکھے ہیں
    ترے تکیے کے نیچے بھی ہمارے خواب رکھے ہیں

    بارود کے بدلے ہاتھوں میں آ جائے کتاب تو اچھا ہو
    اے کاش ہماری آنکھوں کا اکیسواں خواب تو اچھا ہو

    یہ بھی اک رنگ ہے شاید مری محرومی کا
    کوئی ہنس دے تو محبت کا گماں ہوتا ہے

    یاد اشکوں میں بہا دی ہم نے
    آ کہ ہر بات بھلا دی ہم نے

    تری آواز کو اس شہر کی لہریں ترستی ہیں
    غلط نمبر ملاتا ہوں تو پہروں بات ہوتی ہے

    تم یوں ہی ناراض ہوئے ہو ورنہ مے خانے کا پتا
    ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے

    ارادہ تھا جی لوں گا تجھ سے بچھڑ کر
    گزرتا نہیں اک دسمبر اکیلے

    بغیر اس کے اب آرام بھی نہیں آتا
    وہ شخص جس کا مجھے نام بھی نہیں آتا

    گلیوں کی اداسی پوچھتی ہے گھر کا سناٹا کہتا ہے
    اس شہر کا ہر رہنے والا کیوں دوسرے شہر میں رہتا ہے

    وفا کے شہر میں اب لوگ جھوٹ بولتے ہیں
    تو آ رہا ہے مگر سچ کو مانتا ہے تو آ

    کشتی بھی نہیں بدلی دریا بھی نہیں بدلا
    اور ڈوبنے والوں کا جذبہ بھی نہیں بدلا

    کوئی منہ پھیر لیتا ہے تو قاصرؔ اب شکایت کیا
    تجھے کس نے کہا تھا آئنے کو توڑ کر لے جا

    اب اسی آگ میں جلتے ہیں جسے
    اپنے دامن سے ہوا دی ہم نے

    ہم نے تمہارے غم کو حقیقت بنا دیا
    تم نے ہمارے غم کے فسانے بنائے ہیں

    پیار گیا تو کیسے ملتے رنگ سے رنگ اور خواب سے خواب
    ایک مکمل گھر کے اندر ہر تصویر ادھوری تھی

    آیا ہے اک راہ نما کے استقبال کو اک بچہ
    پیٹ ہے خالی آنکھ میں حسرت ہاتھوں میں گلدستہ ہے

    پہلے اک شخص میری ذات بنا
    اور پھر پوری کائنات بنا

    ہم تو وہاں پہنچ نہیں سکتے تمام عمر
    آنکھوں نے اتنی دور ٹھکانے بنائے ہیں

    خوشبو گرفت عکس میں لایا اور اس کے بعد
    میں دیکھتا رہا تری تصویر تھک گئی

    ہر بچہ آنکھیں کھولتے ہی کرتا ہے سوال محبت کا
    دنیا کے کسی گوشے سے اسے مل جائے جواب تو اچھا ہو

    دن اندھیروں کی طلب میں گزرا
    رات کو شمع جلا دی ہم نے

    محبت کی گواہی اپنے ہونے کی خبر لے جا
    جدھر وہ شخص رہتا ہے مجھے اے دل! ادھر لے جا

    گلابوں کے نشیمن سے مرے محبوب کے سر تک
    سفر لمبا تھا خوشبو کا مگر آ ہی گئی گھر تک

    سوچا ہے تمہاری آنکھوں سے اب میں ان کو ملوا ہی دوں
    کچھ خواب جو ڈھونڈتے پھرتے ہیں جینے کا سہارا آنکھوں میں

    سب سے اچھا کہہ کے اس نے مجھ کو رخصت کر دیا
    جب یہاں آیا تو پھر سب سے برا بھی میں ہی تھا

    ہزاروں اس میں رہنے کے لیے آئے
    مکاں میں نے تصور میں بنایا تھا

    وہ لوگ مطمئن ہیں کہ پتھر ہیں ان کے پاس
    ہم خوش کہ ہم نے آئینہ خانے بنائے ہیں

    بیاباں دور تک میں نے سجایا تھا
    مگر وہ شہر کے رستے سے آیا تھا

    ہر سال کی آخری شاموں میں دو چار ورق اڑ جاتے ہیں
    اب اور نہ بکھرے رشتوں کی بوسیدہ کتاب تو اچھا ہو

    کہتے ہیں ان شاخوں پر پھل پھول بھی آتے تھے
    اب تو پتے جھڑتے ہیں یا پتھر گرتے ہیں

    ہر سال بہار سے پہلے میں پانی پر پھول بناتا ہوں
    پھر چاروں موسم لکھ جاتے ہیں نام تمہارا آنکھوں میں

    ہجر کے تپتے موسم میں بھی دل ان سے وابستہ ہے
    اب تک یاد کا پتا پتا ڈالی سے پیوستہ ہے

    نام لکھ لکھ کے ترا پھول بنانے والا
    آج پھر شبنمیں آنکھوں سے ورق دھوتا ہے

    جن کی درد بھری باتوں سے ایک زمانہ رام ہوا
    قاصرؔ ایسے فن کاروں کی قسمت میں بن باس رہا

    جس کو اس فصل میں ہونا ہے برابر کا شریک
    میرے احساس میں تنہائیاں کیوں بوتا ہے

    اس طرح قحط ہوا کی زد میں ہے میرا وجود
    آندھیاں پہچان لیتی ہیں بہ آسانی مجھے

    امید کی سوکھتی شاخوں سے سارے پتے جھڑ جائیں گے
    اس خوف سے اپنی تصویریں ہم سال بہ سال بناتے ہیں

    زمانوں کو اڑانیں برق کو رفتار دیتا تھا
    مگر مجھ سے کہا ٹھہرے ہوئے شام و سحر لے جا

    سایوں کی زد میں آ گئیں ساری غلام گردشیں
    اب تو کنیز کے لیے راہ فرار بھی نہیں

  • برطانیہ میں 124محکموں کے لاکھوں ورکرز کی ہڑتال، نظام زندگی بری طرح متاثر

    برطانیہ میں 124محکموں کے لاکھوں ورکرز کی ہڑتال، نظام زندگی بری طرح متاثر

    لندن:برطانیہ میں اساتذہ، ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124 سرکاری محکموں کے 5 لاکھ ورکرز نے ہڑتال کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

    غیر ملکی مڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ہڑتالوں کا موسم جاری ہے، اب اساتذہ، ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124 محکموں کے 5 لاکھ ورکرز نے ہڑتال کر دی۔مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

    عدالت نے فواد چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ بھر میں اسکول، یونیورسٹیز، ٹرین اور بس سروسز بُری طرح متاثر ہیں۔

    اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ بھر میں 75 سے زیادہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ، پونے چار لاکھ سے زیادہ اساتذہ کی ہڑتال سے تقریباً 85 فیصد اسکول اور 150 یونی ورسٹیز جزوی یا مکمل طور پر بند ہیں ۔ملازمین کی یونین کی جانب سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت رقوم کا بندوبست کرےورنہ ہڑتال اوردیگراقدامات بھی کیےجاسکتےہیں۔

  • وعدے کےمطابق پیٹرول پرمزید ٹیکس لگایا: آئی ایم ایف

    وعدے کےمطابق پیٹرول پرمزید ٹیکس لگایا: آئی ایم ایف

    اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات اسلام آباد میں جاری ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے نے ٹیکس ہدف 7 ہزار 470 ارب سے بڑھا کر 8 ہزار 300 ارب روپے تک لے جانے پر زور دیا ہے جبکہ پیٹرول پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے سمیت دیگر مطالبات بھی کر دیئے۔

    مریم نواز کی واپسی پراسحاق ڈار نے35 روپے پیٹرول مہنگا کرکے سلامی دی،پرویز الہیٰ

    پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی کیلئے تکنیکی سطح پر مذاکرات جاری ہیں، جس میں آئی ایم ایف مشن اور ایف بی آر حکام نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کا ٹیکس ہدف 7 ہزار 470 ارب روپے سے بڑھا کر 8 ہزار 300 ارب روپے تک لے جانے پر زور دیا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافے اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

    ملک میں کئی مقامات پرپیٹرول کی قلت، پمپس پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں

    ایف بی آر حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے پیٹرول پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ 855 ارب روپے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی بڑھانے پر بھی زور دیا ہے۔

    گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے. وزیر مملکت پیٹرولیم

    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تجاویز پر کام جاری ہے، جس میں مختلف شعبوں کو سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس کی مد میں حاصل مراعات ختم کرنے، ٹیکسٹائل سمیت ایکسپورٹ سیکٹر کو حاصل 110 ارب روپے کی چھوٹ واپس لینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو 7 ہزار 480 ارب روپے کا سالانہ ہدف پورا کرنے کی یقین دہانی کرادی جبکہ ریونیو بڑھانے کیلئے ممکنہ اضافی ٹیکس اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے 29 جنوری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

  • پرویز الہی کے وکیل کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

    پرویز الہی کے وکیل کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

    لاہور: پرویز الہی کے وکیل کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ،اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے وکیل کو گرفتار کرلیا ہے

    ق لیگ کے لیگل ایڈوائزر عامر سعید کی گرفتاری کے حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آج ہماری پارٹی کے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں کو میری رہائش گاہ سے گھر واپس جاتے ہوئے ایف آئی اے نے اغوا کر لیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑیوں سے پتہ چلا کہ ایف آئی اے کے ساتھ کچھ لوگوں نے اغوا کیا ہے

    پرویز الہی نے فواد چوہدری کو گالیاں دیں عمران خان کیوں خاموش ہیں جواد احمد نے سوال…

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس واقعہ پر بار کے لوگوں میں بھی بہت غم وغصہ پایا جارہاہے، سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری اور طاہر نصر اللہ وڑائچ سابقہ صدر بار اور موجودہ ممبر بار کونسل نے اس واقعہ پر شدید مذمت اظہار کیا ہے

    فواد چودھری کے خلاف مجموعی طور پر 5 مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش

    اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اور ان کےحواری ایسے ہتھکنڈوں سےباز رہیں:پتہ نہیں یہ نگران حکومت کس ایجنڈے پر آئی ہے: چن چن کر ہمارے قریبی ساتھیوں کو ٹارگٹ کر کے اٹھایا جا رہا ہے:

    فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

    چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ نگران حکومت اگر امن و امان کو کنٹرول نہیں کر سکتی تو پھر بہتر ہے کہ گھر جائے،وکلاء برادری سے اپیل ہے کہ آپ اس صورتحال میں عامر راں کا ساتھ دیں: چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ورنہ ایسے ہتھکنڈوں کی زد میں کوئی بھی آ سکتا ہے

  • شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجوہات بتادیں

    شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجوہات بتادیں

    لاہور:مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجوہات بتادیں، کہتے ہیں کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، پارٹی سے کوئی ناراضی یا تحفظات نہی، میرا عہدے پر رہنا مریم نواز کیلئے رکاوٹ ہوتا، انہیں اوپن فیلڈ ملنی چاہئے، اب پارٹی کی جانب سے کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد بھی ایم این اے تھے، وراثت اہلیت کی بنیاد نہیں، پارٹی فیصلہ کرتی ہے اور موقع دیتی ہے، آپ نے خود کو ثابت کرنا ہوتا ہے، مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر استعفیٰ پارٹی صدر شہباز شریف کو بھیج دیا تھا، بینظیر بھٹو کے انکلز نے ان کی حکومت کو بھی مفلوج کردیا تھا، مریم نواز لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں، ان کو اوپن فیلڈ ملنی چاہئے۔

    شاہد خاقان نے اس لیے پارٹی عہدہ چھوڑا کہ مریم کو پورا اسپیس مل جائے،مفتاح اسماعیل

    ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پر کیسز تھے لیکن وہ مجرم نہیں تھے، شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر 18 ماہ جیل میں رہے، 4 سال عمران خان نے شہباز شریف کیخلاف کارروائیوں کے سوا کوئی کام نہیں کیا، شہباز شریف جو ذمہ داری دیتے ہیں اسے پورا کرتا ہوں، میری کوئی ناراضی اور تحفظات نہیں، نواز شریف سے استعفے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، میرا خیال تھا شہباز شریف ہی استعفے سے متعلق اعلان کریں گے۔

    شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں ان سے جلد ملاقات کروں گی. مریم نواز شریف

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے کیا گیا فیصلہ سب قبول کرتے ہیں، مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کردی ہیں، آئندہ پارٹی کی جانب سے دیا گیا کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا، الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز چھوٹی بہن ہیں، ان کے والد سے 35 سالہ تعلق ہے، مریم نواز کی واپسی کے بعد سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، مشاورت نہ کرنے پر کبھی ناراض نہیں ہوتا، جسے بات کرنے کی ضرورت ہو حاضر ہوں۔

  • رہا ہوتے ہی فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو نشانے پر لےلیا

    رہا ہوتے ہی فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو نشانے پر لےلیا

    الیکشن کمیشن کے ارکان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے فواد چوہدری نے رہا ہوتے ہی پھر الیکشن کمیشن کو نشانے پر لے لیا۔اڈیالہ جیل کے باہرکارکنوں سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں بھی کہا ہےکہ جو باتیں کی ہیں اس پر اسٹینڈ کرتا ہوں، ایک لفظ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    گوگل و وکی پیڈیا نے حلیمہ سلطان کو یاسر حسین کی والدہ بنا دیا

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جو ایف آئی آر کٹوائی ہے، جس پر غداری کا کیس بنایا گیا، اس متعلق چیف الیکشن کمشنر کو کہتا ہوں کہ مشورہ دینے والے اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کمرے میں بلائیں،کنڈی لگائیں اور اس کو رکھ کے دو چھتر لگائیں۔

    خیال رہے کہ آج ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھےکہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

    یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

    چینی خاتون ایک دہائی تک روس سے متعلق جعلی اور فرضی تاریخ لکھتی رہی

    ذرائع کے مطابق رہائی سے قبل اڈیالہ جیل میں فواد چوہدری کا طبی معائنہ کیا گیا، جیل اسپتال کے عملے نے فواد چوہدری کو صحت مند قرار دیا۔فواد چوہدری نے رہائی کے وقت اپنا سامان اور کپڑے غریب قیدیوں کو دینےکی درخواست کی۔

    فواد چوہدری کے اہلخانہ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد فواد چوہدری کے استقبال کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی۔

  • چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا تبادلہ کردیا گیا

    چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا تبادلہ کردیا گیا

    پشاور:خیبرپختونخوا کے نگراں حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو تبدیل کردیا۔اطلاعات ہیں کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے امداد اللہ بوسل کو نئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کردیا۔

    نیے چیف سیکرٹری امداد اللہ بوسل سیکرٹری صعنت و پیدوار کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔چیف سیکرٹر ی خیبرپختونخوا شہزاد بنگش کو تبدیل کر کے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے تھے جس کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن عامر جان کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ چودھری محمد علی رندھاوا کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، کمشنر ملتان اشفاق احمد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ محمد عبدالعامر خٹک کو کمشنر ملتان ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

    ناصر محمود بشیر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن تعینات، ثاقب منان کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، لیاقت علی چٹھہ کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

    کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گجرات کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

    کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

    کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جاوید اختر محمود کی جگہ شعیب اقبال سید کو کمشنر ساہیوال ڈویژن تعینات کردیا گیا۔

    علاوہ ازیں محمد شاہد نیاز کمشنر فیصل آباد ڈویژن کا بھی تبادلہ کر دیا گیا، محمد شاہد نیازکو چیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کردیاتھا

  • امریکی وزیر خارجہ کا پشاور دھماکے پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار

    امریکی وزیر خارجہ کا پشاور دھماکے پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار

    امریکی وزیر خارجہ نے پشاور دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
    پشاور میں پیر 30 جنوری کو پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے، واقعے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی تھی۔

    دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں پشاور میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم دہشت گردی کی اس کارروائی کے نتیجے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس المیے کو یہ بات مزید گھمبیر بناتی ہے کہ متاثرین میں سے زیادہ تر سیکیورٹی اہلکار تھے جنہوں نے خود کو شہریوں کی حفاظت اور خدمت کیلئے وقف کر رکھا تھا۔

    فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    بلنکن کا کہنا ہے کہ شہریوں کیخلاف ہر قسم کے تشدد پر امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ہم پاکستانی حکومت کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔