Baaghi TV

Tag: islamabad

  • اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی پرواز میں کمی

    اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی پرواز میں کمی

    اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی پرواز نیچی ہوگئی جس کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی۔

    اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی پرواز نیچی ہوگئی جس کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی۔ مسلسل 3 سیشنز کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 63 پیسے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 265 روپے پر آگیا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 3 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت پہلی بار 269 روپے 63 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔ جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 262 روپے 60 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    10 ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں کئی مرتبہ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل 26 جنوری کو انٹربینک میں ڈالر 24 روپے 54 پیسے مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 19 روپے اضافہ ہوا تھا۔ مذکورہ اضافے کے بعد سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 255 روپے 43 پیسے پر پہنچ چکی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 262 کا ہوگیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے متعلق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کے لئے مشکل ترین وقت شروع ہوچکا ہے، 75 سالہ مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط میں سے ایک شرط بھی یہ تھی کہ ڈالر کو مارکیٹ ریٹ چھوڑ دیا جائے۔ وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معیشت کی زبوں حالی اسحاق ڈار کا بروقت اقدام نہ اٹھانا ہے، نئی پٹرول کی قیمت 250 روپے سے اوپر ہوں گی، بجلی اور گیس کی قیمتوں کا تعین 250 کی قیمتوں سے ہوگا۔

  • متنازعہ ٹوئٹ کیس: عدالت نے اعظم سواتی کو کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی

    متنازعہ ٹوئٹ کیس: عدالت نے اعظم سواتی کو کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی

    متنازعہ ٹوئٹ کیس: عدالت نے اعظم سواتی کو کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی

    اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازعہ ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کو کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ اسپیشل جج سنٹرل جج اعظم خان نے اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ کیس کی سماعت کی۔ اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایاکہ اس عدالت کا امتحان ہے میں نہ ملک کا اور نہ قانون کا مجرم ہوں جب چیف جسٹس مجھے انصاف نہیں دے سکتے تو کیا ہوگا؟ لوگوں کا عدلیہ سے اعتباراٹھ رہا ہے، کچھ لوگ ہیں جوآج انصاف کر رہے ہیں۔

    جج اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ انشا اللہ انصاف ہی ہو گا۔ جبکہ علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اعظم سواتی کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے، ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقول اعظم سواتی کوملنا ان کا قانونی حق ہے الزام معلوم ہوگا تواعظم سواتی دفاع کریں گے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی کو 13 اکتوبر کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اسلام آباد چک شہزاد کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا تھا۔ خاندنی ذرائع نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رات 3 بجے کچھ افراد فارم ہاؤس پر آئے اور اعظم سواتی کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ خاندانی ذرائع نے مزید بتایا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گرفتار کیا جبکہ ایف آئی نے فوری طور پر اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    جس کے بعد ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں 20،131،500 اور 505 کی دفعات شامل تھیں۔ مقدمے میں شامل تعزیت پاکستان کی دفعہ میں بتایا گیا کہ اعظم سواتی نے بد نیتی پرمبنی ٹویٹ کیا جو کہ مقاصد کی تکمیل کے لئے انتہائی تضحیک آمیز تھا، اعظم سواتی نے ریاستی اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا۔ ایف آئی اے کے مقدمے میں متنازع ٹویٹ کا متن بھی شامل ہے، جس میں کہا گیا کہ ٹویٹ اداروں میں تقسیم پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ یاد رہے کہ اعظم سواتی منی لانڈرنگ اور فارن فنڈنگ کیس میں نامزد تھے، ایف آئی اے نےفارن فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت کل 11عہدیدارون کونامزد کیا۔

  • پشاور دھماکا:صوبے میں ایک روزہ سوگ ،قومی پرچم سرنگوں

    پشاور دھماکا:صوبے میں ایک روزہ سوگ ،قومی پرچم سرنگوں

    پشاور میں دھماکے کے پیش نظر صوبے میں آج یوم سوگ منایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے آج خیبرپختونخوا میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا اعظم خان نے کہا کہ حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    پشاور دھماکہ ، وزیراعظم، آرمی چیف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے

    ادھر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے بھی 3 روزہ سوگ کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں تین دن کیلئے پارٹی کی تمام پارٹی سرگرمیاں معطل رہیں گی پارٹی پرچم سرنگوں رہیں گے-

    خیال رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    پشاورپولیس لائن دھماکہ، شہید افراد کے ناموں کی فہرست

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی دھماکے سے مسجد کی دومنزلہ عمارت کر گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھامتعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، مسجد کے ملبے تلے سے تین افراد کو نکال لیا گيا ،اب بھی متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، بھاری مشینری سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

    کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

  • نہ جانے کون سے عالم ميں اس کو ديکھا تھا،جدید اردو غزل کےمعروف شاعر شاذ تمکنت

    نہ جانے کون سے عالم ميں اس کو ديکھا تھا،جدید اردو غزل کےمعروف شاعر شاذ تمکنت

    شاذ تمکنت جدید اردو غزل کا ایک معتبر حوالہ ہیں آپ کا اصل نام ڈاکٹر سید مصلح الدین ہے آپ حیدر آباد ( آندھرا پردیش ) میں 31 جنوری 1933ء کو پیدا ہوئے آپ نے عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے پی ایچ ڈی کیاجدید اردو شاعری میں شاذ تمكنت اپنے وقت کے مشہور شاعروں میں خود کو درج کرواچکے ہیں . دكن کے نامی گرامی شعرائے کرام میں شاذ کا شمار ہوتا ہے روایتی اور جدید شاعری کے درمیان جس پل کی تعمیر شاذ تمكنت نے کی وہ خود میں ایک دور کاآئینہ دار ہےان کی غزلوں اور نظموں میں جہاں ذاتی زندگی کے دکھ درد ظاہر ہیں، وہیں ان کا دکھ زمانہ کاعممومی طور پر تجربہ کرتا ہے آپ کا انتقال حیدر آباد ( آندھرا پردیش ) میں 18 اگست 1985ء کو ہوا –
    …..
    منتخب کلام
    …..
    نہ جانے کون سے عالم ميں اس کو ديکھا تھا
    تمام عمر وہ عالم رہا ہے آنکھوں ميں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کل اس کے ساتھ ہي سب راستے روانہ ہوئے
    ميں آج گھر سے نکلتا تو کس کے گھر جاتا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہر صبح سب سے پوچھتے پھرتے ہيں ہم کہ آج
    بندے ہيں کون؟ کس کو خدا مانتے ہيں لوگ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ميں يہ کہتا ہو کہ مجھ سا نہيں تنہا کوئي
    آپ چاہيں تو ميري بات ميں ترميم کرليں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کوئي گلہ کوئی شکوہ ذرا رہے تم سے
    يہ آرزو ہے کہ اک سلسلہ رہے تم سے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کيا قيامت ہے مجھے حوصلہ ضبط ہے شاذ
    کيا غضب ہے کہ ترے درد کا اندازہ ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    يہ جہاں ہے مجلس بے اماں کوئي سانس لے تو بھلا کہاں
    ترا حسن آگيا درمياں يہي زندگي کا جواز ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ميں جسے ديکھنا چاہوں وہ نظر نہ آسکے
    ہائے ان آنکھوں پہ کيوں تہمتِ بينائي ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اے ارض و سما تجھ ميں دل بن کے دھڑکتے ہيں
    کچھ يونہي نہيں ہم کو آداب ِغزل آئے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    يوں بھي کچھ دن کيلئے دور رہا ہوں تجھ سے
    ليکن اس بار سفر کي يہ تھکن اور ہي ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کچھ دير رو بھي لے ، طبعيت بحال ہو
    کيا سوچنے سے فائدہ کيوں سوچتا ہے پھر
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ذرا سي بات تھي بات آگئي جدائي تک
    ہنسي نے چھوڑ ديا لا کے جگ ہنسائي تک
    بھلے سے اب کوئي تيري بھلائي گنوائے
    کہ ميں نے چاہا تھا تجھ کو تری برائی تک
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پھر کوئي آئے جسے ٹوٹ کے چاہا جائے
    ہميں ايک عمر ہوئي ہے کف افسوس ملے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    خدا نہيں ہے تو کيا ہے ہمارے سينوں ميں
    وہ اک کھٹک سي جسے ہم ضمير کہتے ہيں

  • سابق وزیر اعظم عمران خان کا بنی گالہ کی رہائش گاہ منتقل ہونے کا فیصلہ

    سابق وزیر اعظم عمران خان کا بنی گالہ کی رہائش گاہ منتقل ہونے کا فیصلہ

    لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا رواں ہفتے لاہور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سینئر قیادت نے بنی گالا منتقل ہونے کی تجویز دی ہے۔

    پاکستانی روپے خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کو موجودہ صورتحال میں بنی گالا فوری منتقل ہونے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک سے زیادہ بہتر جگہ بنی گالا ہے۔پارٹی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ بنی گالہ میں سیکورٹی بھی زیادہ بہتر انداز میں کی جاسکے گی۔ پی ٹی آئی چیئرمین ایک دو روز میں اسلام آباد جانے یا نا جانے کا فیصلہ کریں گے۔

    روٹی ، کپڑا اور مکان کا جھانسا دیکر عوام کو آٹے کی لائن میں لگا دیا-احمد علی خان…

    سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی مکمل فارنزک رپورٹ کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے اور گولیوں کی رپورٹ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

    فارنزک پورٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے موقع سے 31گولیاں یا ان کے خول ملے، 3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینر پر لگے جو اسپیکر سے ملے، 3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینرکی گرل سے ملے، گولی کا ایک خول دوکان کےاندر زمین سے ملا، 14 گولیوں کے خول سڑک سے ملے جبکہ ملزم نوید کے گھرکے قریب بھی ایک گراؤنڈ سے 10 خول ملے۔

    پشاور دھماکہ ، وزیراعظم، آرمی چیف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو 2 گولیاں کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد لگیں، ایک مکمل گولی بھی عمران خان کو لگی، عمران خان کے جسم میں ایک دھات کا ٹکڑا بھی پیوست ہوا جو جسم سے نکال لیا گیا، چار گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پستول سے چلی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق موقع سے ملنے والی 2 گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں، ملزم سے ملنے والے ایک پستول کا بھی فارنزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا، حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکلنے والی گولی کا بھی فارنزک کیا گیا، اس کے علاوہ حملے میں زخمی عمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فارنزک کیا گیا۔

  • آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

    آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد:آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا، نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کل (منگل) سے شروع ہوں گے۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن پاکستان کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا، جائزہ مشن پاکستان میں 10 روز قیام کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 3 روز کیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات 9 جنوری تک جاری رہیں گے۔

    پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو جولائی تا دسمبر 2022ء معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے ہونے والے 30 ارب ڈالرز نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ کی تکمیل پر پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

    پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کو ٹیکس محاصل اور ایکسچینج ریٹ سے متعلق اقعدامات سے آگاہ کیا جائے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور توانائی شعبے کی اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، گردشی قرضے اور نجکاری پروگرام میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

  • کوئٹہ:ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ

    کوئٹہ:ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ

    کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم ملزمان ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق شالکوٹ تھانے کے حدود میں ہزار گنجی میں رئیسانی چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

    ایس ایچ او شالکوٹ عابد مینگل نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دستی بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    پشاور دھماکہ ، وزیراعظم، آرمی چیف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے

    ادھر آج پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکا، شہدا کی تعداد 59 ہو گئی، 150 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث پولیس اہلکاروں، امام مسجد اور ایک خاتون سمیت 59 افراد جاں شہید ہو گئے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس سے مسجد کی چھت منہدم ہو گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا۔

    پولیس افسران، سول انتظامیہ اورسول بیورو کریسی کے تبادلوں میں میرٹ نظر انداز

    چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہو کر تین سے چار حفاظتی لائن عبور کر کے مسجد تک پہنچا، دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائنز کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہے۔

    پشاور دھماکہ، امریکہ، ایران کی بھی مذمت،پاکستان بار کونسل کا سوگ کا اعلان

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی شدت کے باعث مسجد اور اس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں، ملبہ ہٹانے کے لیے کرین منگوائی گئی ہے، مسجد کے عقب میں سی ٹی ڈی کا دفتر بھی موجود ہے۔

  • عظمٰی کاردارن لیگ میں شامل ہوگئیں

    عظمٰی کاردارن لیگ میں شامل ہوگئیں

     

    لاہور:عظمٰی کاردارن لیگ میں شامل ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی اور اہم رہنما نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے اوراب ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے ، اس حوالے سے اج انہوں نے ن لیگ کی مرکزی چیف آرگنائزر اورسینیئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی اورن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ،

     

     

     

     

    پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی رکن قومی اسمبلی علی زاہد ،سابق رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری سعدیہ تیمور اور عظمٰی کاردار سے ملاقات۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت *وومن ونگ، سوشل میڈیا اور یوتھ افیرز* کو بہتر کرنے کے لئے میٹنگز کا انعقاد کیا گیا

     

     

     

    عظمی کاردار 8 اپریل 1956 کو پاکستان کے شہر لاہور میں آرائیں خاندان میں پیدا ہوئی تھیں ۔ عظمی کاردار نے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

    عظمی کاردار 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئیں مگر نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر انھیں اس نشست سے ہاتھ دھونا پڑا۔

    وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کےخلاف نازیبا کلمات کی آڈیو کال منظر عام پر آنے کی وجہ سے انھیں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔ انھیں صوبائی اسمبلی سے استعفی دینے کا حکم بھی دیا گیا

     

     

     

     

     

     

  • 27 شہداء پولیس کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

    27 شہداء پولیس کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

    پشاور:پاکستان کے صوبےخیبرپی کے میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور درجنوں شدید زخمی ہوگئے، ان 27 شہداء پولیس کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،

    پشاور دھماکہ، امریکہ، ایران کی بھی مذمت،پاکستان بار کونسل کا سوگ کا اعلان

    یاد رہے کہ آج پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکا، شہدا کی تعداد 59 ہو گئی، 150 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث پولیس اہلکاروں، امام مسجد اور ایک خاتون سمیت 59 افراد جاں شہید ہو گئے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    پشاورپولیس لائن دھماکہ، شہید افراد کے ناموں کی فہرست

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس سے مسجد کی چھت منہدم ہو گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا۔چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    پشاور دھماکہ ، وزیراعظم، آرمی چیف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہو کر تین سے چار حفاظتی لائن عبور کر کے مسجد تک پہنچا، دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائنز کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہےپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی شدت کے باعث مسجد اور اس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں، ملبہ ہٹانے کے لیے کرین منگوائی گئی ہے، مسجد کے عقب میں سی ٹی ڈی کا دفتر بھی موجود ہے۔

  • آئی ایس آئی کے آفیسرز کو شہیدکرنے والا دہشت گرد جہنم رسید

    آئی ایس آئی کے آفیسرز کو شہیدکرنے والا دہشت گرد جہنم رسید

    خانیوال میں آئی ایس آئی کے دو آفیسرز کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو سیکورٹی اداروں نے ایک آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمر نیازی نامی دہشت گرد نے 3 جنوری 2023 کو حساس ادارے کے ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس کو خانیوال میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔انٹیلیجنس ایجنسیز نے شب و روز دہشت گرد کا پیچھا کیا، انتہائی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اس کو افغانستان فرار ہونے سے پہلے قابو کر لیا

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،لاہور سمیت کئی شہروں سے مشتبہہ دہشتگرد گرفتار

    انٹیلیجنس کی بنیاد پر کرم ایجنسی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کاروائی کی اور عمر نیازی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ تاہم وہ بعد میں ہلاک ہو گیا۔آپریشن ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد چاہے کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ عمر نیازی کا تعلق بھی ایک ایسے ہی گروہ سے تھا جس کا وطن عزیز کی مٹی سے خاتمہ کرنے کیلئے حساس ادارے کے دونوں اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار

    یاد رہے کہ چند دن پہلے خانیوال کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گولیاں لگنے سے سی ٹی ڈی کا ڈائریکٹر اور انسپکٹر جاں بحق ہو گئےتھے

    وزیراعظم کی سی ٹی ڈی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر آمد،لواحقین سے اظہارتعزیت

    رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈائریکٹر اور 2 انسپکٹر خفیہ کارروائی کیلئے خانیوال پہنچے تھے اور بسم اللہ ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک شخص نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ڈائریکٹر اور ایک انسپکٹر موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔

    واقعہ میں ایک سی ٹی ڈی انسپکٹر محفوظ رہا، وقوعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مارے جانے والوں کی شناخت ڈائریکٹر سی ٹی ڈی نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے نام سے ہوئی تھی۔