Baaghi TV

Tag: islamabad

  • مریم نواز لاہور پہنچ گئیں

    مریم نواز لاہور پہنچ گئیں

    پارٹی پہاڑ، جو اس سے گرے گا وہ پتھر سے زیادہ نہیں ہو گا، مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز لاہور پہنچ گئیں

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کےہمراہ ہیں ، مریم نواز کا پاکستان پہنچنے پر کہنا تھا کہ میں کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوں مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہوں گی شاہدخاقان عباسی کی پارٹی اور نوازشریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا، مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ پاک سر زمین شاد باد

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف وطن واپسی کیلئے تیاری کررہے ہیں،پارٹی پہاڑ کی طرح ہے جو اس سے گرے گا وہ پتھر سے زیادہ نہیں ہو گا،عمران خان نے سیاسی مخالفین کیساتھ جو کچھ کیا اس کی سزا قانون فطرت سے ملے گی، نوجوانوں کو ن لیگ میں لانا چاہتی ہوں،مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں،نوازشریف اور شہبازشریف نے اہم ذمہ داریاں دی ہیں ماضی کی طرف دیکھتی ہوں توخوف آتاہے کہ کس انتقام کا نشانہ بنایاگیا، میری تربیت نواز شریف نے کی ہے ،ساڑھے تین ماہ بعد وطن واپس آئی ہوں ،4ماہ والد کے ساتھ سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کا موقع ملا،پیر سے رمضان تک مکمل پلاننگ کےساتھ شیڈول لیکر آئی ہوں ،نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتی، عمران خان اور حواریوں کے ساتھ جو ہوگ اوہ مکافات عمل ہوگا،پارٹی کو نئی سمت دیں گے اورنوجوانوں کو آگے لائیں گے،شاہد خاقان نے کہا کہ میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتا،جاوں گا تو گھرجاوں گا،پارٹی میں اختلافات چلتے رہتے ہیں،شاہد خاقان عباسی کا نوازشریف اورپارٹی سے 3 دہائیوں کا ساتھ ہے،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورنوازشریف اکٹھے نیچے گئے تھے،نوازشریف بہت جلد وطن واپس آرہے ہیں پارٹی کیلئے قربانیاں بھی دینی پڑتی ہیں جب تک قوم کی تقدیر نہیں بدل دیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے، نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والے کردار سب سامنے آ رہے ہیں ،نوازشریف،شہبازشریف اور مریم نواز نے آپ سے انتقام نہیں لیا،نوازشریف اس بار پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے مجھے احساس ہے ملک میں مہنگائی ہے،نوازشریف کو احساس ہےکہ ملک میں مہنگائی ہے،نوازشریف کو ملک سے نکالنا ایک بڑا سانحہ تھا،ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا ہے،
    ترقی کرتاہوا پاکستان واپس آئےگا،سازش کرنے والے سارے کردار اپنے انجام کو پہنچے یا نہیں،وہ دن دور نہیں جب نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، آج ان کو مہنگائی کا خیال آرہا ہے جو کہتے تھے مہنگائی کی خبر ٹی وی سے پتہ چلی، رونے کی تیاری کر لو اب باقی کی زندگی رونا پڑے گا، خیبرپختونخوا،پنجاب اور گلگت بلتستان میں حکومت کرنے والے ذمہ دارہمیں قرار دے رہے ہیں،عمران خان نے حکومت خود توڑی اوراب رو بھی خود رہا ہے،8 ماہ کا حساب بعد میں ہوگا، پہلے چار سال کا حساب دینا ہوگا، ہم الیکشن سے ڈرنے والے نہیں الیکشن جب بھی ہوں گے ن لیگ اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گیمیں آپ سے وعدہ کرتی ہوں پارٹی کیلئے ایک منٹ نہیں بیٹھوں گی، نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے تمام کردار اپنے اپنے انجام کو پہنچے،

    مریم نواز شریف کی آمد کے موقع پر جاتی عمرہ انٹری گیٹ کو پھولوں سے سجا دیا گیا ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

    جنید صفدر مریم نواز کو لینے جانی امراء سے ائیرپورٹ کے لیئے روانہ ہوئے، جنید صفدرنے والدہ کا لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کیا، مریم نواز کا لاہور ایئر پورٹ پر کارکنان کی جانب سے استقبال کیا گیا،

    مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کا نظریہ آگے چلانے کے لیے آرہی ہیں، الیکشن سے پہلے معیشت کو ٹھیک کرلیا جائے گا ،مسلم لیگ ( ن ) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے استقبال کے لئے لاکھوں کی تعداد میں کارکن پہنچیں گے لاہور ائرپورٹ کی حدود میں استقبالیہ کیمپ لگ گیا ہے راستوں پر بینرز آویزاں کئے گئے ہیں،نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کے پورٹریٹ بھی آویزاں کئے گئے ہیں مریم نواز کے لئے کنٹینر بھی تیار کر لیا گیا مریم نواز کنٹینر سے کارکنوں سے خطاب کریں گی سائونڈ سسٹم اور لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے استقبالیہ سے باہر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں، کارکنان واک تھرو گیٹس سے گذر کر ہی استقبالیہ کی طرف جا سکیں گے

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگی نائب صدر مریم نواز آج شام لاہور پہنچیں گی،پارٹی رہنما، کارکنان اورعوام مریم نواز کا خوشی سے انتظار کر رہے ہیں مریم نواز پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گی ملک بھر میں ورکرز اور عوام سے رابطہ مہم شروع کی جائے گی،

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    قبل ازیں مریم نواز کی پاکستان واپسی ، پرواز میں ایک گھنٹہ تاخیر ہوسکتی ہے ،جہاز عملہ کے مطابق پرواز کے اندر ن لیگ کے کارکن کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے،پی آئی اے عملے کی جانب سے ایمبولینس طلب کرلی گئی جہاز کو واپس ہینگر میں لے جایا جا رہا ہے،مریم نواز وطن واپسی کیلئے ابوظہبی ائرپورٹ پہنچیں تو مریم نوازکے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پربرف برفباری کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پربرف برفباری کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،کوئٹہ، ژوب،بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق چمن، پشین،پنجگور، تربت، نوکنڈی، دالبندین اور خضدار میں بارش کا امکان ہے،قلات اور مکران میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے،مری ،گلیات اور گردو نواح میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، ایبٹ آباد اور بونیر میں برفبار ی متوقع ہے،باجوڑ،کرم اور وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے-

  • عافیہ صدیقی کو ہرماہ بات کرنے کی اجازت مگر وہ گھروالوں سے نہیں کر رہیں، انکشاف

    عافیہ صدیقی کو ہرماہ بات کرنے کی اجازت مگر وہ گھروالوں سے نہیں کر رہیں، انکشاف

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ولید اقبال کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے 4 جنوری2022 کو منعقد ہونے والے سینیٹ اجلاس میں گوانتا ناموبے جیل میں قید پاکستانیوں کی تعداد ان کے مقدمات کی تفصیلات اور قید کی مدت سے متعلقہ معاملات کے علاوہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹرانس جینڈرکے حوالے سے 6 بلوں جن میں سینیٹر مشتاق احمد، سینیٹر فوزیہ ارشد، سینیٹر محسن عزیز،سینیٹر سید محمد صابر شاہ، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر عطا الرحمان، سینیٹر مولوی فیض محمد اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کے بل شامل تھے کاجائزہ لیا گیا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین و اراکین کمیٹی نے وزیر انسانی حقوق کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ وزیر کو کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ معاملات پر فیصلہ کرنے میں آسانی ہو سکے۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے 4 جنوری2022 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں گوانتا ناموبے جیل میں قید پاکستانیوں کی تعداد ان کے مقدمات کی تفصیلات اور قید کی مدت سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ کمیٹی اجلاس میں وزارت خارجہ امور کی جانب سے تین افراد کی تفصیلات بتائی گئی تھیں۔جن میں سے سیف اللہ پراچہ اور ربانی برادران کے بارے میں معلومات تھیں۔ سیف اللہ پراچہ گھر پہنچ چکے ہیں۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ سیف اللہ پراچہ 19 سال کے بعد وہ اپنے گھر پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ربانی برادران کے اوپر کوئی مقدمہ نہیں،کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ان کو بغیر کسی جرم کے گوانتانامو بے جیل میں 20 سال سے قید کیا ہوا ہے۔ایک اور پاکستانی ماجد خان بھی اسی جیل میں قید ہے جس پر بدترین تشدد کیا گیا ہے وزارت خارجہ امور ماجد خان کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو تفصیلات فراہم کرے۔ وزارت خارجہ امور کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ربانی برادران کی واپسی کا عمل فروری کے آخر تک مکمل ہو نے کا امکان ہے اوراُس سے ایک ہفتے کے بعد وہ پاکستان پہنچ جائیں گے۔وزارت خانہ امور نے ربانی برادران سے متعلق امریکی حکومت سے رابطہ کیا۔ ہماری طرف سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ امریکی حکومت اس حوالے سے جب آگاہ کرے گی عمل شروع کر دیا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی کے ماجد خان کے حوالے سے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ ہمارے پاس ابھی معلومات نہیں ہیں جلد معلومات حاصل کر لی جائیں گی۔ ماجد خان ان قیدیوں میں شامل ہے جن کی پاکستانی شناخت نہیں ہو سکی۔ سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ بیرون ممالک جو بھی پاکستانی قید ہوتا ہے متعلقہ ملک پاکستانی سفارتخانے کو اس کے حوالے سے آگاہ کرتے ہیں۔ وزارت داخلہ اس پاکستانی کی شناخت کرتی ہے۔ سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہ کہ سمیرا نامی پاکستانی خاتون جو انڈیا میں 4 سال قید میں رہی اس کی شناخت میں تاخیر کی وجہ سے اسے مزید قید میں رہنا پڑا۔ شناخت میں تاخیر متعلقہ محکمے کی نا اہلی ہے۔

    وزارت خارجہ امور کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پارلیمان میں بیرون ممالک قید پاکستانیوں کے حوالے سے بہتر اقدام اٹھائے جا رہے ہیں اور اس معاملے پر وزارت خانہ امور نے بہت زیادہ توجہ دی ہے۔ وزارت خارجہ امور میں بیرون ممالک پاکستانیوں کے لئے ایک سیل بنایا ہے اور دیگر محکموں میں بھی ایک فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی وجہ سے اس حوالے سے ہمارے سسٹم میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر ولید اقبال نے کہاکہ بیرون ممالک قید پاکستانیوں کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے بیرون ممالک قید پاکستانیوں سے متعلق معلومات کے حصول اور ان کی رہائی کے حوالے سے یہ قائمہ کمیٹی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے مزید وقت کیلئے درخواست کرے گی۔ سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ گوانتا موبے جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کوبین الاقوامی قوانین کے تحت فی ماہ 300 منٹ بات کرنے کی اجازت ہے۔ وہ کسی سے بھی رابطہ کر سکتی ہیں۔ جیل اتھارٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ یہ ان کا اپنا حق ہے وہ خود ہی اپنے گھر والوں سے بات نہیں کر رہیں ان کے خاندان اورہائیکورٹ کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ سینیٹر سیمی ایزدی نے تجویز دی کہ یہ قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا موقف سنے۔

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

     ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹرانس جینڈر سے متعلق مختلف چھ بلوں کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ ان بلوں کے حوالے سے حکومت شریعت کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے اور کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ وقت کی کمی کے باوجود متعلقہ ماہرین سے رائے حاصل کی جائے گی اور ان کے موقف کو سنا جائے گا۔ سیکرٹری وزارت انسانی حقوق نے کمیٹی کو بتایا کہ فیڈرل شریعت کورٹ میں یہ بل آخری مراحل میں ہے ان کا فیصلہ آنے تک انتظار کیا جائے۔ 7 فروری کو فیڈرل شریعت کورٹ میں سماعت ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ٹرانس جینڈر سے متعلق بلوں کو قائمہ کمیٹی منظور، مسترد اور ترامیم کر سکتی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے اس کو دو دفعہ غیر اسلامی بھی قرار دیا ہے۔ ہمیں موثر قانون سازی کرنی چاہیے۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اراکین کمیٹی اور محرک بلوں کے ساتھ بل کا تفصیلی جائزہ لے کر ان بلوں کی رپورٹ کے حوالے سے توسیع حاصل کی جائے اور شریعت اور میڈیکل کے ماہرین سے رائے بھی حاصل کی جائے گی اور چھ بلوں کو کلب کر کے ایک بل مرتب کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

    عافیہ صدیقی کیس،ساتویں آٹھویں سماعت حکومت اس حوالے سے کچھ کرنا نہیں چاہتی،عدالت

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی، سیمی ایزدی، مشاہد حسین سید، محمد طاہربزنجو، عرفان الحق صدیقی، فلک ناز،مشتاق احمد خان، فوزیہ ارشد، کامران مرتضیٰ، تاج حیدر، صابر شاہ، پروفیسر ساجد میر کے علاوہ سیکرٹری وزارت انسانی حقوق اور وزارت خارجہ امور کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • برطانیہ پاکستان کےبعدامریکہ کےحالات بگڑگئے:مونس الٰہی لندن اور25 ملین پاؤنڈ کے فلیٹ

    برطانیہ پاکستان کےبعدامریکہ کےحالات بگڑگئے:مونس الٰہی لندن اور25 ملین پاؤنڈ کے فلیٹ

    لندن :باہرنکلتے ہی اولے پڑے کہ کہاوت بیان کرتے ہوئے لندن سے سینئرصحافی مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت لندن کی شدید تری سردی میں محصور ہیں ، بارش بھی ہوتی ہے اورپھرپاکستان میں تو لوگ باہر نہیں نکلتے اور زیادہ بھی کریں تو چھتری لے کرباہرنکلتے ہیں‌، لیکن لندن میں‌ لوگ کافی کا کپ پی کراپنی سردی اتارلیتے ہیں‌

    پاکستان کی معاشی اور سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہےکہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے اوراس وقت پاکستان کے پاس ساڑھے تین بلین کے ذخائر رہ گئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ لندن میں گورے بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ برطانیہ ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے معاشی حالات بہت ابترہیں،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بھی سخت ترین مشکل میں ہے اور کہا جارہا ہےکہ اس وقت امریکہ کے ذمے 41 ٹریلین ڈالر کا قرض واجب الادا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ امریکہ کے لیے تو یہ کوئی قرض نہیں ہے ،اس وقت دنیا میں ڈالر کی بادشاہی ہے اور وہ ڈالر چھاپ کر یہ قرض اتار لے گا ہم کیسے اس بحران سے نکلیں گے ہمارے پاس تو پہلے ہی ڈالر نہیں ہیں

     

    مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تو برطانوی پونڈ بھی اپنے برے تین دور سے گزر رہا ہے اورامریکی ڈالر سے پٹ گیا ہے ، عرب ممالک تیل کی خرید وفروخت پیٹرڈالر میں کررہے ہیں ، ان کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ،امریکہ ایک سپر پاور ہے وہ اپنے مسائل حل کرلے گا مگرہمارا کیا بنے گا ،مبشرلقمان کا کہناتھا کہ ٹرمپ نے امریکی حکومت کو یرغمال بنا رکھا تھا ایسے ہی عمران خان بھی پاکستان میں ٹرمپ بنا ہواہے وہ بھی کہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام پیدا ہو ، باہر کے ممالک سے پاکستان کوڈالر نہ ملیں ، پہلے آئی ایم ایف کو کہا ک ہ پاکستان کو قرض نہ دیں‌ اب وہ بیرون ملک پاکستانیوں سے کہہ رہا ہےکہ پاکستان میں پیسے نہ بھیجیں‌، دوسری طرف مونس الٰہی اس وقت ملک سے باہر ہیں‌اور بتایئں کہ 25 ملین کے فلیٹس کس ملک میں‌ ہیں‌

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عارف علوی عمران خان کو حوصلے دے رہے ہیں‌کہ گرفتاری ہوگی مگرگھبرانا نہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عارف علوی ملک کا صدر نہیں بلکہ پارٹی کا رکن ہے اس کو ایسا نہں کرنا چاہیے ، مبشرلقمان نے مزیدکہا کہ عمران خان کی گرفتاری ہوگی اورپھراس کے بعد باقی معاملات بھی حل ہوں گے ،لیکن اس وقت مسئلہ پاکستان کی معیشت کا ہے جو کہ بہت ہی کمزور ہوچکی ہے

  • اندرون سندھ کے سیاستدانوں کی علاقہ کی  تعلیم و ترقی میں عدم دلچسپی کیوں؟

    اندرون سندھ کے سیاستدانوں کی علاقہ کی تعلیم و ترقی میں عدم دلچسپی کیوں؟

    اندرون سندھ کے سیاستدانوں کی علاقہ کی تعلیم و ترقی میں عدم دلچسپی کیوں؟

    اندرون سندھ ہو یا پھر قبائلی علاقے یہاں سیاستدان اس لیئے تعلیم کے حق میں نہیں ہوتے کیوں ان کی چھوٹی سوچ کے مطابق اگر ان کے علاقوں کے لوگ پڑھے لکھے ہوگئے تو پھر ان کو کوئی ووٹ نہیں دے یا پھر ان کا سرداری والا نظام ختم ہوجائے گا اور پھر یہ کہا جائیں گے لہذا یہی خوف ان وڈیرہ مزاج لوگوں کو تعلیم میں عدم دلچسپی پر مجبور کرتا ہے.

    آپ کو ایک ویڈیو یاد ہوگی جس میں قومی اسمبلی کے ممبر اور پیپلزپارٹی کے رہنماء امیر علی شاہ ایک چار پائی پر بیٹھے تھے اور لوگ آس پاس زمین پر حالانکہ پر یہ صاحب ان غریب سیلاب زدگان کی خیر و آفیت درفیات کرنے گئے جو گزشتہ سیلاب میں متاثرہ ہوئے تھے لیکن اس صاحب کی بے حسی کا عالم یہ تھا کہ ان غریبوں کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں تھا مگر یہ مینرل واٹر سے جوتی صارف کرتے نظر آئے.
    https://twitter.com/sanjaysadhwani2/status/1564241383128432640ہ ویڈیو صحافی سنجے سادھوانی نے شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ "سیلاب اور وڈیرے کے بیٹے ۔ فرش پر بیٹھی غریب عوام ہے ۔ چارپائی پر بیٹھے کولڈ ڈرنک پیتے یہ ایم این اے پیر امیر علی شاہ جیلانی ہے ۔ سائیں بوتل پینے کے بعد سگریٹ سُلگاتے ہیں ۔ پھر پیر صاحب منرل واٹر پانی سے اپنا جوتا صاف کرتے ہیں ۔ ہائے میری سندھ کے نصیب”

    مزید یہ بھی پڑھیں
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    صارف منصور بدوی کے مطابق؛ "ایک تاثر یہ بھی ہے کہ اگر پسماندہ علاقوں کی عوام میں شعور بیدار ہوگیا تو وہاں کے سرداروں، وڈیروں اور بادشاہت کے شوقین سیاستدانوں کی وڈیرہ شاہی کو خطرہ لاحق ہوجائے گا اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی عوام کو تعلیم سے دور رکھتے ہیں.
    https://twitter.com/hansbadvi/status/1376403135044935680
    لہذا اس رائے سے بالکل اختلاف ممکن نہیں کیونکہ ایسے علاقوں میں تعلیم کو فروغ دینے کیلئے کوئی آگے نہیں بڑھتا ہے لہذا یہ جو لوگ وہاں سے زبردستی منتخب ہوکر آتے ہیں وہ خود نہیں چاہتے کہ ان علاقوں میں تعلیم عام ہو لیکن اس کا حل یہ ہے ہماری سیاسی جماعتیں ایسے لوگوں اپنی پارٹی میں نہ لیں جبکہ ایسے علاقوں کے نوجوان اور پڑھے لکھے لوگوں کو ترجیح دیں.

  • بلوچستان میں کرکٹ کے میدان سجنے کو تیار

    بلوچستان میں کرکٹ کے میدان سجنے کو تیار

    بلوچستان میں کرکٹ کے میدان سجنے کو تیار

    بلوچستان میں کرکٹ کے میدان سجنے کو تیار۔ سپر لیگ کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں سپر مقابلے کیلئے تیاریاں مکمل. سپر لیگ کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں سپر مقابلے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑیگا بابر اعظم پشاور زلمی، سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرینگے سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، محمد یوسف، انضمام الحق بھی ایکشن میں دکھائی دینگے معین خان، وہاب ریاض، کامران اکمل، عمر اکمل، واحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، حسیب اللہ ایکشن میں ہونگے.

    بلوچستان کے فینز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 30 جنوری سے شروع ہوگی میچ کے ٹکٹ المحمود مارٹ ائرپورٹ، گلزاری ٹریولز مری آباد، جان مال، ڈسکہ سپورٹس سٹور بگٹی سٹیڈیم اور بولان کرکٹ سٹیڈیم میں دستیاب ہونگے زلمی بمقابلہ کوئٹہ معرکہ پی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائیگا چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت اعلیٰ شخصیات بھی میچ دیکھیں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

    معروف کھیلاڑی جاوید میانداد نے اس بارے ایک بیان میں کہا کہ میں بھی یہ میچ دیکھنے آرہا ہوں جبکہ انہوں نے اس پر بلوچستان حکومت کو سراہاتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے کہ یہاں کی کرکٹ اوپر جائے اور بچے اس سے انسپائیر ہوں اور وہ بھی اسی طرح کرکٹ میں آئیں اور ملک کی نمائندگی کریں. ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو آنا چاہئے.

  • ملک میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی

    ملک میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی

    ملک میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی ہے.

    ملک میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی جبکہ کراچی میں آج بھی بلوچستان کی معمول سے تیز یخ بستہ ہوائیں برقرار رہ سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں کل سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی جوکہ 28 سے 30 جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں میں رہیں گی۔ اس دوران مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان، کوہستان اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ 29 اور 30 جنوری کو اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گجرات، گوجرانولہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، پشاور، کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    شدید برفباری سے سڑکیں بند اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ دوسری جاب، کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد رہا۔ شہر میں آج بھی بلوچستان کی معمول سے تیز یخ بستہ ہوائیں برقرار رہ سکتی ہیں۔ اس وقت ہواؤں کی رفتار 22 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ رات میں ہواؤں کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اگلے چند روز تک سمندری ہوائیں مکمل طور پر غیر فعال رہ سکتی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے سبب سندھ کے مختلف اضلاع سردی کی لپیٹ میں رہیں گے، دیہی سندھ کے اضلاع میں ہلکی بارش اور بونداباندی متوقع ہے البتہ کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سسٹم کے زیر اثر کراچی میں موسم جزوی اور مکمل ابر آلود ہوسکتا ہے، شہر کے مضافات سمیت کچھ علاقوں میں بوندباندی ہوسکتی ہے۔ دیہی سندھ کے شہر موہنجودڑو میں آج کم سے کم پارہ 2 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

  • بلوچستان کو پولیو فری صوبہ ہونے کے آج دو سال مکمل

    بلوچستان کو پولیو فری صوبہ ہونے کے آج دو سال مکمل

    بلوچستان کو پولیو فری صوبہ ہونے کے آج دو سال مکمل ہو گئے. 27 جنوری 2021 سےپولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

    بلوچستان کو پولیو فری صوبہ ہونے کے آج دو سال مکمل ہوگئے جہاں پولیو کا آخری کیس 2سال قبل آج ہی کے دن رپورٹ ہواتھا۔ ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائَے انسداد پولیو بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں پولیوکا آخری کیس ضلع قلعہ عبداللہ سے27 جنوری 2021 کورپورٹ ہواتھا جس کےبعد سے اب تک صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوااس طرح صوبے کومسلسل2 سال سے پولیو فری صوبہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیاہے۔

    ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کےمطابق بلوچستان کےماحولیاتی سیمپل میں بھی اپریل 2021 سے پولیووائرس نہیں پایاگیا جو کہ انسداد پولیو کے حوالے سے خوش آئند ہے۔ راشد سعید کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 2 سال سے پولیو کے کیسز رپورٹ نہ ہونے میں محکمہ صحت کےعلاوہ ضلعی انتظامیہ اور سب سے بڑھ کر انسداد پولیو ورکرز کی انتھک محنت، جدوجہداور عزم شامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    جس کا اندازہ حال ہی میں ختم ہونےوالی انسداد پولیو مہم سے بھی لگایاجاسکتاہے کہ جس کےدوران سخت موسمی حالات اور برفباری کےباوجود انسداد پولیو ورکرز نے جاں فشانی سے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا۔ بلوچستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کی کاوشیں بھی قابل تعریف رہی ہیں۔ اس سے قبل سال 2020 میں بلوچستان میں پولیو کے 26 اور 2019 میں پولیو کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے تھے–

  • جہانگیر ترین اور علی ترین کیخلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ مقدمہ خارج

    جہانگیر ترین اور علی ترین کیخلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ مقدمہ خارج

    جہانگیر ترین اور علی ترین کیخلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ مقدمہ خارج

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو ایف آئی اے سے بڑا ریلیف مل گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا عدالتی احکامات کے بعد باقاعدہ طور پر جہانگرترین کا مقدمہ داخل دفتر کردیا جائے۔

    عدالت آئی او کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے ایف آئی آر کینسل کرنے کا حکم دیتی ہے۔ دوران انکوئری منی لانڈرنگ اور ڈالر کی صورت میں رقم کی منتقلی کا کو ئی غیر قانونی طریقہ نہیں سامنے آیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق تمام ٹرانزیکشنز ایس ای سی پی کے قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔ جہانگیر ترین اور علی ترین پر لگائےگئے الزمات اور دفعات درست نہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کی کمپنیوں سےدوران تفتیش میں کوئی بھی غیر قانونی ٹرانزیکشن سامنے نہیں آئی جب کہ رقم کی ٹرانزیکشن جے ڈی ڈبلیو اور جے کے ایف ایس ایل کے درمیان ہوئی جو 2013 کے سالانہ ریٹرنز میں بھی واضح ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جہانگیر خان فیملی پر اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنے کا الزام تھا، جس کی دستاویزات ان کی جانب سے فراہم کی گئی تھیں۔ اوپن مارکیٹ سے خریدے گئے ڈالر بینک کے ذریعے اور قانونی طریقے سے لیے گئے، جس کا ریکارڈ سالانہ ریٹرنز میں موجود ہے۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین پر ایف آئی آر میں لگائی گئی دفعات میں دھوکا دہی یا جعلی سازی ثابت نہیں ہوتی ہیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق جہانگیر خان ترین اور علی ترین کی کمپنی کے درمیان ہونے والی 2013 کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ فنانشل رپورٹ میں موجود ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے اس ٹرانزیکشن پر کسی بھی قسم کا کوئی اعتراض نہیں لگایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کمپنی رول سیکشن 213,216 کے آرڈیننس کے تحت کسی اسٹیک ہولڈر،شیئر ہولڈر اور نہ ہی کسی ڈائریکٹر نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کوئی شکایت ایس ای سی پی میں درج کروائی۔ اگر ایسا ہوتا تو ایس ای سی پی اثاثہ جات کی انکوئری کرنے کا مجاز تھا، تاہم ابھی تک جہانگیر ترین اور علی ترین کی کمپنیوں کے خلاف کسی بھی شحص نے کس قسم کی کوئی شکایت درج نہیں کروائی۔

  • آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی جنوری میں ہی ہوجائے گا. شہباز شریف

    آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی جنوری میں ہی ہوجائے گا. شہباز شریف

    آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی جنوری میں ہی ہوجائے گا. شہباز شریف

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف ) سے اسی ماہ معاہدہ ہو جائے گا، جس کے بعد ملک مشکل حالات سے نکل آئے گا۔ اسلام آباد مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ گرین لائن ٹرین کا افتتاح نواز شریف نے کیا تھا، بد قسمتی سے گزشتہ دور حکومت میں کئی منصوبے دم توڑ گئے، آج گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

    اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے بڑی محنت سے ریلوے کو بہتر کیا تھا، ریلوے کو دیگر اداروں کی طرح مشکلات کا سامنا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف) سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا، جلد ہم اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے، اتحادی حکومت دن رات بہتری کیلئے کوشاں ہے، مشکلات کا سامنا کرنے والی قومیں آگے بڑھتی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فارن ایکسچینج ریزرو کو دیکھ کر امپورٹ کی فوقیت کے لحاظ سے فہرست تیار کی ہے،امپورٹ میں کس کوفوقیت ہونی چاہیے ہم نے اس کی فہرست بنائی ہے، اس میں کھانے پینے کی اشیا اورادویات سمیت دیگر چیزیں فہرست میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کب تک دوسروں کے سہاروں پر چلیں گے؟ سفر مشکل ضرور مگر ناممکن نہیں لیکن شرط ہے قربانی اور ایثار سے کام لینا ہوگا اور دن رات محنت کرنا ہوگیا، یہ ملک خداداد آگے بڑھے گا۔