Baaghi TV

Tag: islamabad

  • چھ سال سے بچیاں غائب ہیں کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں. سپریم کورٹ

    چھ سال سے بچیاں غائب ہیں کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں. سپریم کورٹ

    چھ سال سے بچیاں غائب ہیں کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں. سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کو ایک ماہ میں ڈاکٹرمہرین بلوچ کی بچیاں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے کراچی کی ڈاکٹر مہرین بلوچ کے بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے 5 سال سے بچیوں کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت ریاستی اداروں کومضبوط کرنا چاہتی ہے، ازخود نوٹس کا اختیار اس لئے استعمال نہیں کررہے کہ ادارے خود کام کریں، موجودہ سیاسی حالات میں آئینی و قانونی ادارے صرف قانون کے مطابق کام کریں، سوموٹو نہیں لے رہے لیکن بنیادی حقوق کا تحفظ کریں گے۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کے پی پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوتی، بلوچستان میں بھی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہے، پنجاب اور سندھ کو پولیس مداخلت کے معاملے میں بہتری لانا ہوگی، ملک کے خلاف جاسوسی کا کیس نہیں جوحساس اداروں کوشامل کرنا پڑا۔ چسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ تسلیم کریں انتظامیہ میں اہلیت ہی نہیں کہ شہریوں کی حفاظت کرسکے، شہریوں کے لاپتہ ہونے پر کسی کو تو جوابدہ ہونا ہی پڑے گا، 6 سال سے بچیاں غائب ہیں کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، لاپتہ افراد کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوتی توآج یہ کیس نہ سننا پڑتا، نام بتائیں کون ذمہ دار ہے اس کے خلاف کارروئی کریں گے، کسی کو تو جوابدہ ہونا ہی پڑے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ریاستی اداروں کے خلاف کارروائی کرنا اچھا عمل نہیں ہوگا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے پولیس ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ جے آئی ٹی مں آئی بی کے ساتھ آئی ایس آئی اورایم آئی کو بھی شامل کیا ہے، اعلیٰ ترین سطح پر بازیابی کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے بااثرافراد نے آصف کوبچیوں کے اغواء میں مدد کی اور ملزم کو تحفظ بھی دیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیا ایک شخص اتنا مضبوط ہے کہ پورے سسٹم کو ناکام بنا دیا ہے؟ ۔ عدالت نے سندھ پولیس کو ایک ماہ میں بچیوں کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • لاہور ہائیکورٹ کا کاربن جلانے والی اسٹیل ملز کو گرانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا کاربن جلانے والی اسٹیل ملز کو گرانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا کاربن جلانے والی اسٹیل ملز کو گرانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹس کے باوجود کاربن جلانے والی اسٹیل ملوں کو گرانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کی روک تھام کے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار اظہر صدیق نے کہا کہ ملوں میں کاربن اور ٹائر جلانے سے آلودگی ختم نہیں ہورہی۔

    عدالت نے شوکاز نوٹس کے باوجود کاربن جلانے والی اسٹیل ملوں کو گرانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ اور ڈی ایچ اے کی ڈرین واسا کے ذمے لگانے کی ہدائت کردی۔ عدالت نے کہا کہ اپنے طور پر کنٹونمنٹ والوں کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی تب انہیں اس معاملے میں بلا لیتے ہیں۔ وکیل واسا میاں عرفان اکرم نے کہا کہ ڈرین کے لئےآ نے والے بھاری اخراجات کی ادائیگی کے لئے کنٹونمنٹ اور ڈی ایچ اے کو معاہدے کاپابند کیا جائے۔ عدالت نے سی ٹی او کو لاہور کی ٹریفک کا سروے کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ان مقامات کی نشاندہی کی جائے جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    عدالت نے ٹریفک جام کی اطلاع کے لئے واٹس ایپ نمبر عوام الناس کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی رولز سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ریسٹورنٹس والوں کی درخواست پر پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹس کو عدالت ایک ماہ کے لئے ساڑھے 10 بجے تک بند کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے واضع کیا کہ ٹیک آوے اور ڈیلیوری پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی،عدالت آگاہ ہے کہ ریسٹورنٹس سے بہت سے کاروبار اور روزگار جڑے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

  • عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دیا

    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دیا

    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دیا.

    لاہور ہائیکورٹ نے مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے وکیل کو ایف آئی اے کی رپورٹ پر جواب جمع کروانے کے لیے وقت دے دیا، ڈائیریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمہ پر 3 کروڑ 34 لاکھ روپے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے مونس الہٰی کی بیوی تحریم الہٰی کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

    ڈائیریکٹر ایف آئی اے لاہور نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ تحریم الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے جس میں وہ نامزد ملزمہ ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ منی لانڈرنگ کا ایک مقدمہ عدالت نے خارج کر دیا تھا، جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ اس میں مونس الہٰی نامزد ملزم تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    عدالت نے استفسار کیا کہ وہ اب کہاں ہے، جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ وہ 28 تاریخ کو ملک سے باہر چلے گئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کہیں آپ اس کا غصہ اس کی بیوی پر تو نہیں نکالنا چاہتے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو مقدمہ اور جمع کروائی گئی رپورٹ کی نقل ملزمہ کے وکیل کو دینے کی ہدایت کی۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے جواب جمع کروانے کے لئے وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

  • جون کے پہلے ہفتے بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ

    جون کے پہلے ہفتے بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ

    جون کے پہلے ہفتے بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ

    وزارت خزانہ نے مالی سال دو ہزار تئیس اور چوبیس کا مجوزہ بجٹ شيڈول جاری کر ديا ہے۔ تمام متعلقہ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دے کر جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ پیش کردیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق مجوزہ بجٹ شیڈول میں جائزہ کمیٹی کا اجلاس بائیس سے اکتیس مارچ کے دوران منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ بجٹ اسٹریٹیجی پیپر اپریل کے دوسرے ہفتے میں کابینہ سے منظور کروانے اور سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اپریل کے چوتھے ہفتے میں بلایا جائے گا۔ اس سلسلے میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے، جب کہ بجٹ کا پہلا جائزہ اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام کو ٹریک پر لانے کیلئے شرائط پوری کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ موصول اطلاعات کے مطابق توقع ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی آمد سے قبل زیادہ تر شرائط پوری کردی جائیں گے، جس کے بعد منی بجٹ کا مسودہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے جس کے تحت متعدد لگژری اشیاء پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جارہی ہے اور 70 ارب روپے کے لگ بھگ اشیاء پر دی جانے والی ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔

    اس کے علاوہ نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ اس بارے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریونیو اقدامات سے متعلق تجاویز وزارت خزانہ کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں اور اسی تناظر میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے وزارت خزانہ میں ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے، جس کے تحت یومیہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کی بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاہم ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد پر مجوزہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے 45 سے 50 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

  • فواد چوہدری سے پرویزالہٰی نے معذرت کرلی

    فواد چوہدری سے پرویزالہٰی نے معذرت کرلی

    لاہور:پرویزالہٰی نے فواد چوہدری کے حوالے سے دیے گئے بیان پر معذرت کرلی،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے حوالے سے دیے گئے بیان پر معذرت کرلی۔اپنے بیان میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ تقریر کے دوران فوادچوہدری سےمتعلق جو گفتگو کی اس پر معذرت خواہ ہوں، فواد چوہدری کی فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر معذرت خواہ ہوں۔

    ٹھٹھہ : بھنبھور میں محکمہ مائنز اینڈ منرل کے زبردستی نمک کی فیکٹری بندکرانے پر…

    سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو اسمبلی مت توڑو مگر میری ایک نہیں مانی گئی۔

    لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ساڑھے 5 ماہ میں پانچ سال کا کام کیا، میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ ابھی کام کرنے دیں، اب اسمبلی توڑ دی ہے دیکھو کیا حال ہے، ایک سال اور کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے، ن لیگ والے ملے جو کہتے تھےکہ شکر ہے اسمبلی ٹوٹی ورنہ ہماری سیاست ختم تھی۔

    پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کو چند گھنٹوں میں بمع آلہ قتل گرفتار کرلیا

    چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا خان صاحب کے قریب موجود لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑ کاٹی، چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔اس پر حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کیا سیاست ہے کہ کبھی ایک سے مل کر پنجاب حکومت بنالیں کبھی دوسرے کے ساتھ اور کبھی کوئی اور سازش کر کے۔

    لڑکی کی مبینہ خود کشی کا کیس،تفتیشی افسر چالان پیش کرنے میں ناکام

    حماد اظہر نے کہا کہ ووٹ بینک کوئی ہے نہیں، چار بندے اِدھر سے لیے، چار اُدھر سے اور پارٹی بنالی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی توڑتے وقت اچھی طرح مشکلات کا اندازہ تھا، کل فواد چوہدری کا کوئی نقصان نہیں ہوا، وہ قوم کا ہیرو بنا ہے۔

  • کراچی: پُراسرار بخاراموات،3غیرقانونی فیکٹریاں سیل،چارافراد گرفتار

    کراچی: پُراسرار بخاراموات،3غیرقانونی فیکٹریاں سیل،چارافراد گرفتار

    کراچی:شہرقائد میں پراسرار بیماری سے اموات کے بعد ضلع کیماڑی کی انتظامیہ نے 3 غیر قانونی فیکٹریوں کو سیل کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    میرے خلاف تومقدمہ بنتاہی نہیں ہے:فواد چودھری

    کراچی کے ضلع کیماڑی میں واقع محمد علی لغاری گوٹھ میں 19 افراد کی پراسرار بخار کے باعث اموات کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی، متاثرہ علاقے میں قائم غیر قانونی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا، اب تک متعدد غیر قانونی فیکٹریوں کو سیل کرکے ان کے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ فیکٹریوں سے نکلنے والے دھویں کے باعث ان کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    میرپور ساکرو: شہریوں اور سول سوسائٹی کے جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بچوں سمیت 19 افراد پُراسرار بخار کے باعث انتقال کرچکے ہیں اور 30 سے زائد افراد اس نامعلوم بیماری میں مبتلا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں میڈیکل کیمپ قائم کرکے متاثرہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور سیمپلز اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ متاثرہ افراد کے بارے میں بتاتے ہوئے مختار علی ابڑو کا کہنا تھا کہ زیادہ تر افراد کو سینے کے انفیکشن کی شکایات ہیں۔

    ڈیرہ غازیخان۔2 سال سے مفرور قتل و اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار،

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مکینوں کی شکایت پر علاقے کا دورہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہاں پر بڑی تعداد میں غیرقانونی فیکٹریاں قائم ہیں، جن میں پلاسٹک اور پتھر جلائے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ غیرقانونی فیکٹریاں ایک ماہ قبل ہی اس علاقے میں قائم ہوئی ہیں جو کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق محمد علی لغاری گوٹھ میں قائم 3 فیکٹریوں کو سیل کر کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان فیکٹریوں میں پلاسٹک کا سامان جلایا جارہا تھا جو کہ مضر صحت دھویں کا سبب بنتا ہے۔

    دوسری طرف ضلع کیماڑی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فدا حسین جانوری نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے 4 افراد کو پولیس کی حراست میں دیا ہے، جن کو کوڈ آف کریمنل پروسیجر کی دفعہ 54 کے تحت 24 گھنٹوں کیلئے زیر حراست رکھا گیا ہے۔ ایس ایس کا کہنا تھا کی تاحال ضلعی انتظامیہ نے مقدمے کے اندراج کیلئے کوئی درخواست نہیں دی ہے۔

  • آئی ایم ایف اورپاکستان کےدرمیان مذاکرات کا شیڈول طے

    آئی ایم ایف اورپاکستان کےدرمیان مذاکرات کا شیڈول طے

    اسلام آباد:پاکستان کی معاشی بے چینی کومدنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف نے پاکستان کو بہت سے امور میں دلیرانہ فیصلے کرنے پر مجبور کردیا ہے، اس حوالےسے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا، آئی ایم ایف مشن 31 جنوری سے 9 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    آئی ایم ایف مشن نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا، نویں اقتصادی جائزے میں پاکستان کو دیئے گئے اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف مشن کو دورہ پاکستان کی درخواست کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات دس دن جاری رہیں گے، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں 1 ارب ڈالر کی قسط ملے گی، اپنے دورے کے دوران آئی ایم ایف وفد ایف بی آر، نیپرا، وزارت خزانہ اور اوگرا حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

    میرے خلاف تومقدمہ بنتاہی نہیں ہے:فواد چودھری

    آئی ایم ایف وفد توانائی شعبے میں گردشی قرضے کی صورتحال، معاشی پالیسیوں میں استحکام کیلئے روڈ میپ، مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے اقدامات اور موجودہ معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے پالیسیز کے اقدامات کا جائزہ لے گا۔

    افغانستان؛جما دینےوالی سردی میں ہلاکتوں کی تعداد 150 ہوگئی

    سیکریٹری خزانہ حامدیعقوب شیخ کی زیرقیادت پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف حکام کو پاکستان نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پاکستانی وفد کا مؤقف تھا کہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنےمیں کامیاب ہوجائیں گے۔

    حکومت سے گردشی قرضوں میں کمی کیلئے لاگت کا بوجھ صارفین پرڈالنے، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سیلاب اخراجات سمیت اضافی معاشی ڈیٹا بھی طلب کر لیا گیا۔

  • شہباز شریف سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کی ملاقات شروع

    شہباز شریف سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کی ملاقات شروع

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بڑی اتحادیوں جماعتوں کے سربراہان کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں شروع ہو گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر استقبال کیا، پی ڈی ایم رہنماؤں کی اہم بیٹھک جاری ہے۔

    ریاست کا کام کاروبار کرنا نہیں، چیف جسٹس

    ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے اور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

    ادھرپنجاب کی 8 رکنی نگران کابینہ آج رات گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں نگران کابینہ کی حلف برداری تقریب کے حوالے سے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

    سینیٹ اجلاس،بہرا مند تنگی اور سیف اللہ ابڑو میں تلخ کلامی

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے لاہور پہنچ چکے ہیں۔

    پرویز الہیٰ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

    ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نگران کابینہ میں داخلہ، اطلاعات، خزانہ، قانون، فوڈ، ہیلتھ اور دیگر وزیر بنائے جائیں گے، ڈاکٹر جاوید اکرم کو صحت، امین وینس کو داخلہ، نسیم صادق کو محکمہ فوڈ کی وزارت دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

  • ایک چہرے کے پس پشت کئی چہرے ہیں ، شاعرہ  فوزیہ تاج کا نیا شعری مجموعہ” سنگ زیرے”

    ایک چہرے کے پس پشت کئی چہرے ہیں ، شاعرہ فوزیہ تاج کا نیا شعری مجموعہ” سنگ زیرے”

    سب ہی مطلوب، حسن عشق یہاں
    کون، عورت کا حال لکھتا ہے

    ایبٹ آباد (خیبر پختونواہ) پاکستان سے تعلق رکھنے والی شاعرہ فوزیہ تاج صاحبہ کا بہت ممنون اور شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کوئٹہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف علمی، سیاسی و سماجی اور ادب دوست شخصیت فاروق مگسی صاحب کے توسط سے اپنا شعری مجموعہ ” سنگ زیرے ” میرے ذوق مطالعہ کے پیش نظر بطور تحفہ مجھے عنایت کیا۔

    خاکسار
    آغا نیاز مگسی

    فوزیہ تاج صاحبہ کے ارسال کردہ شعری مجموعہ ” سنگ زیرے” سے چند منتخب اشعار قارئین کی بصارتوں کی نذر ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اتنے چہرے ہیں یہاں جان نہ پاؤں گی کبھی
    میری ہستی کو مٹانے کا سبب کون بنا

    کتنی مضبوط عمارت کا گماں تھا مجھ کو
    پیار تو ریت گھروندا ہے بناؤں کیسے

    جو خود بڑے ہیں مگر ظرف ان کا چھوٹا ہے
    میں ان بڑوں کا بھلا کیسے احترام کروں

    غول مرغابیوں کے اڑتے گئے ساحل سے
    یہ اڑانیں کسی طوفان کا پتہ دیتی ہیں

    عمر ساری کے جمع خرچ سےپھر کیا حاصل
    آخری وقت فقط ، ایک کفن ہوتا ہے

    حل نہ ہو پائے جو تقدیر کے ہاتھوں پھر وہ
    فیصلہ مرگ مفاجات کیا کرتا ہے

    صرف موسیٰ ہی نہیں طور پہ بسمل کی طرح
    وہ ملاقات نظارہ تو میرے پاس بھی ہے

    ایک چہرے کے پس پشت کئی چہرے ہیں
    ہر ایک تن کا ہی اجلا ہے ، دل کا میلا ہے

    بستی جل کر راکھ ہوئی تو بادل برسا پھر
    راکھ کے ڈھیر پہ بیٹھ کے دریا بہتا دیکھے کون

    میرے دہقان کے پسینے کا قرض ہے مجھ پہ
    غریب شہر کو رتبہ دلا کے جائوں گی

    میں شہر بھر کے مکانوں کو دعا دیتی تھی
    میرے اس گھر کو گرانے کا سبب کون بنا

  • افغانستان کا پولیو وائرس ویرینٹ لاہورپائے جانے کا انکشاف

    افغانستان کا پولیو وائرس ویرینٹ لاہورپائے جانے کا انکشاف

    پنجاب پولیو پروگرام نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کا پولیو وائرس لاہور میں پایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پنجاب پولیو پروگرام کا کہنا ہےکہ پولیو کا افغانستان ویرینٹ لاہورکےسیوریج میں پایا گیاآؤٹ فال روڈ سے لیے گئے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، لاہور میں ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر دوبارہ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

    پنجاب پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر آبادیوں کی میپنگ کا فیصلہ کیا ہے، افغان پولیو وائرس رپورٹ ہونے پر مزید تحقیقات جاری ہیں، لاہور کی 28 یوسیز میں آئندہ ماہ پولیو مہم چلائی جائے گی۔

    قبل ازیں وزارت صحت نے لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی تھی،وزارت صحت کے ترجمان اور وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئےکہا تھا کہ رواں برس لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پہلا وائرس پایا گیا ہے۔

    پروٹوکول واپس:پرویزالہی، عثمان بزدارسمیت متعدد شخصیات سےاضافی سیکیورٹی واپس

    وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہاتھا کہ حکومت پولیو مہم کی کامیابی کے لئے پر عزم ہے، سال کی پہلی قومی پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، والدین کے تعاون سے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیں گے۔

    پولیو ایک انتہائی متعدی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے، جو شخص در شخص منتقل ہو سکتی ہے۔ یہ دراصل اعصاب کو کمزور کرنے والی بیماری ہے۔ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے۔ یہ بیماری بچوں میں عام ہے لیکن اس کے شکار بالغ افراد بھی ہوسکتے ہیں۔

    پولیو وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے اور دوسرے شخص کو متاثر کرتا ہے۔ یہ وائرس متاثرہ شخص کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر اثر انداز ہوتا ہے جس کے نتیجے میں فالج (جسم کے حصوں کو حرکت نہیں دے سکتے ) ہو سکتا ہے۔ پولیو 1998 میں تقریباً دنیا کے تمام ہی ممالک میں موجود تھا اور براعظم افریقہ کے تمام ہی ممالک اس وائرس سے شدید متاثر تھے۔

    چونیاں :چھوٹے بھائی کوقتل کرنے والے بڑے بھائی نے بھی خود کشی کرلی

    سن 2011 تک پولیو صرف بھارت، پاکستان، افغانستان اور ناجیریا میں رہ گیا تھا۔ جبکہ بھارت کو 2011 میں پولیو فری ملک کرا دیے جانے کے بعد 2014 میں نائجیریا میں بھی پولیو ختم ہوچکا ہے۔