Baaghi TV

Tag: islamabad

  • خواتین آزادی مانگتی ہیں کیونکہ وہ ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتی ہیں،شازیہ مری

    خواتین آزادی مانگتی ہیں کیونکہ وہ ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتی ہیں،شازیہ مری

    وفاقی وزیر شازیہ مری نے گوگل کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے سیمینار میں شرکت کر کے خوشی ہوئی جہاں خواتین کو بھی قابل بنایا جا رہا یے، ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے آگاہی ضروری ہے،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اس انقلاب کی ضرورت پاکستان کو ہے ،دو مرتبہ جزل الیکشن لڑا اور جیت کر واپس آئی،آصف زرداری کا فوں آیا کہ سیٹ خالی ہے میں نے کہا میں الیکشن لڑوں گی،1 ماہ بعد اسمبلی دوبارہ واپس آئی اور وہاں سے جیتی جہاں سے پیپلز پارٹی کبھی نہیں جیتی تھی ،22 اگست 2013 کو سندھ آزاد ہوا،سندھ میں ایک انقلاب برپا ہوا جس نے پورے ضلعے کی عوام کو حقیقی ووٹ کا حق دیا،گوگل کے شکرگزار ہیں جس نے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے،میں نے اپنے گاؤں میں گدھے گاڑی میں بھی سواری کی ہے،اگر ایک والد اہنی بیٹیوں کی بہتر تربیت کرے ایک عورت کبھی بھی پیچھے نہیں رہ سکتی پاکستان کی خواتین میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ ہے،ہم خواتین پریشانیوں، تکلیفوں کے باوجود ہم آگے بڑھنا جانتے ہیں پاکستان کی خواتین بہت تکلیفوں سے گزرتی ہیں،میرے والد صاحب کی خواہش ہوتی تھی کہ میرے بچے میرے پاس رہیں،

     انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن کمیشن کے ممبران کے اہلِ خانہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دہشتگردی ہے 

    شازیہ مری اپنے والد کا ذکر کرتے ہویے آبدیدہ ہو گئی،کہا میرے پاس جو کچھ ہے اپنے والد کی تربیت کی وجہ سے ہے، میڈیا سمیت سب کو دیہاتی علاقوں کا دورہ لازمی کرنا چاہیے ،جس سطح پر یہ کام کر رہے ہیں اسی سطح پر آگاہی کی بھی ضرورت ہے،عورت کو آپ ایمپاور نہیں کر سکتے وہ ایمپاور ہے،ہماری گروتھ 33 فیصد سے بڑھائی جا سکتی ہے،خواتین کے کردار سے ملکی معیشت کو فائدہ ہو گا،خواتین کو برابر ہے کے حقوق ملیں گے تو وہ کردار ادا کر سکیں گی ،خواتین آزادی مانگتی ہیں کیونکہ وہ ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتی ہیں،کامیاب ملک کے لیے مردوں اور خواتین کی پڑھائی سب سے زیادہ ضروری ہے،

  • الیکٹرانک میڈیا کی قانون سازی کے حق میں ہوں۔ حامد میر کا جج سے مکالمہ

    الیکٹرانک میڈیا کی قانون سازی کے حق میں ہوں۔ حامد میر کا جج سے مکالمہ

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پی ایف یو جے اور ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پوچھا کہ چیئرمین آئی ٹی این ای کوشش کر رہے ہیں قانون سازی کے لیے، کیا کوئی پراگریس ہوئی ہے؟

    اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وکیل عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم نے وزارت اطلاعات کو ترمیمی بل کا مجوزہ ڈرافٹ تیار کر بھجوا دیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین آئی ٹی این ای نے بھی ڈرافٹ تیار کر رکھا ہے، نیوز پیپر ایمپلائیز کے لیے آئی ٹی این ای کا ایک فورم کام کر رہا ہے، قانون سازی کے بعد الیکٹرانک میڈیا کو بھی شامل کر کے اس کا دائرہ اختیار بڑھایا جا سکتا ہے، ویسے معذرت کے ساتھ کہتا ہوں کہ مجھے نیوزپیپر والا قانون بھی آج تک سمجھ نہیں آیا کہ وہ ہے کیا ؟۔

    صحافی اویس یوسفزئی نے اپنے ٹوئیٹر پر لکھا؛ "الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی درخواست پر سیکرٹری قانون اور سیکرٹری انفارمیشن 6 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ طلب۔ سینئر صحافی حامد میر نے عدالتی معاونت کی۔ نیوز چینلز کے صحافیوں کو انشاء اللہ جلد خوشخبری ملے گی.”

    ایکسپریس کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی آئی ٹی این ای میں ممبرز اور بینچز کا تصور بھی دیا جا رہا ہے، مسئلہ نیت کا ہے، کسی کو اس کام کے لیے رٹ پٹیشن میں آنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے، حکومت کو خود احساس کرکے ان چیزوں کو کرنا چاہیے، بہتر ہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی ہو جائے، حامد میر صاحب بھی آئے ہوئے ہیں، وہ میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہیں، بہتر بتا سکتے ہیں۔

    وکیل نے بتایا کہ زیر التوا کیس پر کمنٹ کرنے کے باعث کچھ صحافیوں کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ ہے۔ چیف جسٹس نے حامد میر سے کہا کہ جب عدالتی فیصلہ آ جائے تو وہ پبلک ڈومین میں آ جاتا ہے، تبصرے کے لیے الفاظ کا چناؤ درست ہونا چاہئے، کیا آپ الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے حقوق کے لیے قانون سازی کے حق میں ہیں۔ حامد میر نے جواب دیا کہ میں الیکٹرانک میڈیا کی قانون سازی کے حق میں ہوں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

    چیف جسٹس نے کہا کہ صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا بھی ایشو ہے؟ ڈیڑھ دو لاکھ روپے کے بقایا جات کے لیے صحافی سالوں تک ٹریبونل چکر لگاتے ہیں، جب یہ چیزوں آگے بڑھیں گی تو کیا اس میں کسی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی ہو سکتا ہے؟ کیا موجودہ حکومت کی مرضی اور خواہش ہے کہ وہ یہ کام کرے گی؟ ویسے تو یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں، کسی حکومت کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے، اگر موجودہ حکومت یہ کرنا چاہتی ہے تو اسے چاہئے کہ وہ یہ کام کر گزرے۔ عدالت نے سیکرٹری قانون اور سیکرٹری اطلاعات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

  • ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس ایف اہلکار شہید

    ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس ایف اہلکار شہید

    ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس ایف اہلکار شہید ہوگیا۔

    کوئٹہ ایئرپورٹ کے روڈ پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے اے ایس ایف اہلکار کو شہید کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی سمیت ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت مجاہد علی کے نام سے ہوئی ہے، جسے صبح ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی فوٹیجز کے علاوہ مختلف شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ بھڑکنے سے دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    امدادی ٹیموں کی جانب سے موصول اطلاعات کے مطابق واقعہ جمعرات 26 جنوری کی صبح ٹیکسلا کے محلہ صدیق آباد ڈھوک پراچہ میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے کچھ دیر بعد ہی آگ پر قابو پالیا، تاہم اس دوران کم سن د بچے جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک بچہ ، والدہ اور دادا شامل ہیں۔ جاں بحق بچوں کی عمریں چار سال اور پانچ سال ہے۔

  • جماعت اسلامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تین  یونین کونسل کے نتائج روک دیئے

    جماعت اسلامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تین یونین کونسل کے نتائج روک دیئے

    الیکشن کمیشن نے صفورہ ٹاؤن کی 2 ،چنیسرٹاؤن کی ایک یونین کونسل کے نتائج روک دیئے۔

    الیکشن کمیشن نے صفورہ ٹاؤن کی 2 ،چنیسرٹاؤن کی ایک یونین کونسل کے نتائج روک دیئے۔ الیکشن کمیشن میں کراچی کی 3 یونین کونسلز میں بے ضابطگیوں کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جماعت اسلام کے وکیل حسن جاوید نے الیکشن کمیشن کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ فارم 11 کے مطابق صفورہ ٹاؤن کی دو اور چنیسر ٹاؤن کی ایک یونین کونسل میں جماعت اسلامی کامیاب ہوئی تھی۔

    وکیل حسن جاوید نے مؤقف پیش کیا کہ آر او کے جاری نتائج میں مخالف امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، اور آر او نے نتائج تبدیل کرکے 2 سیٹیں پیپلزپارٹی ایک پی ٹی آئی کو دے دی۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے ممبر بابر بھروانہ نے کہا کہ کراچی کی چھ یونین کونسلز کا کیس کل سنا تھا، بظاہر کل اور آج والے مقدمات ایک جیسے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    اشرافیہ کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہئے، اسحاق ڈار نے ملک کو نقصان پہنچایا. مفتاح اسماعیل
    بجلی بحران؛ فریکوئنسی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنزپرٹرپنگ ہوئی. رپورٹ

    الیکشن کمیشن نے صفورہ ٹاؤن کی یوسی ایک اور 8، جب کہ چنیسرٹاؤن کی ایک یونین کونسل 6 کے نتائج روک دیئے، اور تینوں یونین کونسلز کا مقدمہ دیگر 6 یونین کونسلز والے کیس کےساتھ منسلک کر دیا۔ جبکہ لیکشن کمیشن نے کراچی کی مجموعی طور پر 9 یونین کونسلز میں نتائج تبدیلی کے کیس کی آئندہ سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی۔

  • اشرافیہ کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہئے، اسحاق ڈار نے ملک کو نقصان پہنچایا. مفتاح اسماعیل

    اشرافیہ کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہئے، اسحاق ڈار نے ملک کو نقصان پہنچایا. مفتاح اسماعیل

    اشرافیہ کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہئے، اسحاق ڈار نے ملک کو نقصان پہنچایا. مفتاح اسماعیل

    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کوشش کی ہے جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں اشرافیہ کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے کیونکہ چھوٹی سی اشرافیہ پورے ملک کے تمام فیصلے کر رہی ہوتی ہے۔

    اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کوشش کی ہے جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا اور اسحاق ڈار نے پبلک میں میرے خلاف بات کی اور میری صلاحیت پر سوال اٹھائے جس پر میں نے صرف اسحاق ڈار کو جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور میں مسلم لیگ ن کا ہی حصہ ہوں۔ وزیر بنانا وزیر اعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی انہی کی صوابدید ہے جبکہ مستقبل میں میرا انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے جمہوری طرز اور صدارتی نظام حکومت آزما کر دیکھ لیا جبکہ ہم تو آمریت بھی دیکھ چکے ہیں۔ ہر ملک ہم سے آگے جا رہا ہے لیکن ادھر گورننس ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط تسلیم کرنے پر راضی ہو گئی ہے تاہم اب نچلے طبقے کے لیے روزگار پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

  • بجلی بحران؛ فریکوئنسی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنزپرٹرپنگ ہوئی. رپورٹ

    بجلی بحران؛ فریکوئنسی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنزپرٹرپنگ ہوئی. رپورٹ

    بجلی بحران؛ فریکوئنسی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنزپرٹرپنگ ہوئی. رپورٹ

    نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) نے 23 جنوری کو ملک میں ہونے والے بجلی بریک ڈاؤن کے معاملے پر اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کرادی۔ این ٹی ڈی سی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 23 جنوری کی صبح فریکوئنسی میں اتار چڑھاؤ پیدا ہوا جس وجہ سے 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنزپرٹرپنگ ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیاجس سے 11 ہزار 356 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی۔ این ٹی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق بنیادی فالٹ گڈو ٹرانسمیشن لائنوں میں آیا، بریک ڈاؤن سے پہلے سسٹم کی فریکوئنسی 50 میگا ہرٹز تھی جو اچانک بڑھ کر 57 میگا ہرٹز تک پہنچ گئی، فریکوئنسی اچانک سے بڑھنے سے سسٹم پر لوڈ اور وولٹیج غیرمتوازن ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی، تربیلا، منگلا اور وارسک سے بجلی بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیاا ور شام 5 بجے بجلی کیلئے منگلا کا سسٹم اسکروٹنائز کیا گیا۔ تاہم دوسری جانب تاحال بھی ڈیرہ اسماعیل خان اور کے پی کے اکثر شہروں میں تیسرے روز بھی بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ہے. اور شہریوں کا بتانا ہے بجلی بحران کے بعد ایک بجلی پورے پورے دن ہوتی نہیں جبکہ دوسرا جب آتی ہے تو 100 سے کم اور پھر ایک منٹ آکر فورا چلی جاتی ہے.

  • زمان پارک کے گھر کی نئی تعمیر کے لیے فنڈ کس نے دیا؟ سلیمان  شہباز

    زمان پارک کے گھر کی نئی تعمیر کے لیے فنڈ کس نے دیا؟ سلیمان شہباز

    زمان پارک کے گھر کی نئی تعمیر کے لیے فنڈ کس نے دیا؟ سلیمان شہباز

    وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے تین سوالات پوچھے ہیں۔ عمران خان اکثر اپنے بیان میں سلیمان شہباز اور مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور حال ہی میں جب نیب نے سلیمان شہباز کے خلاف شواہد کی عدم موجودگی پر منی لانڈرنگ کیس بند کرنے کی استدعا کی تو اس پر بھی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
    https://twitter.com/SulemanSharif82/status/1618464847422980097-
    اب سلیمان شہباز نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی مولانا طارق جمیل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سے تین سوالات پوچھے ہیں۔ اور سلیمان شہباز سوالات یہ کرتے ہیں کہ نمبر ایک زمان پارک کے گھر کی نئی تعمیر کے لیے فنڈ کس نے دیا؟ نمبر دو اس گھر پر 260 ملین خرچ ہوئے، ذریعہ نامعلوم؟ جبکہ نمبر تین کیا ای سی پی میں یہ معلومات ظاہر کی گئی ہیں؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

    اس پر ایک صارف نے کہا کہ یہ سوال اور ان کی تحقیقات تو حکومت اور ایف بی آر کو کرنی چاہیے. پتہ نہیں کب پاکستان میں ایک منصفانہ اور غیر جانبدارانہ حکومت آئے گی جو کہ لوگوں کے پیسوں کی قدر کرے گی اور اشرفیہ کو دیے گئے بے جا اختیارات اور مالی مفادات کی تحقیقات کرے گی.

  • پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ

    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ

    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ

    امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ روسی پیٹرولیم مصنوعات پر پرائس کیپ (قیمتوں کی حد) پر دستخط نہ کرنے کے باوجود پاکستان روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خرید سکتا ہے۔

    نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان ان رعایت سے بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے، جو امریکا نے دیگر ممالک کو روس سے تیل خریدنے کے لیے دی ہیں۔ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ ہم نے مختلف ممالک کو اس سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے، حتیٰ کہ ان ممالک کو بھی جنہوں نے قیمتوں کی حد (پرائس کیپ) پر باضابطہ طور پر دستخط نہیں کیے تاکہ وہ دوسرے ممالک کے بجائے بعض صورتوں میں روس سے بڑی رعایت پر تیل خرید سکیں۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا نے جی 7 سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر روس سے تیل کی خریداری کے بارے میں (قیمت کی حد پر) پرائس کیپ کا طریقہ کار اپنایا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پرائس کیپ کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس سے روس کو ریونیو سے محروم رکھنے کے باوجود توانائی کی منڈیوں کو وسائل حاصل ہوں گے جبکہ روس کو یوکرین کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے تیل سے ہونے والی آمدن کی ضرورت ہو گی۔ ہم نے جان بوجھ کر روسی تیل پر پابندی عائد نہیں کی بلکہ اب یہ پرائس کیپ کا معاملہ ہے، امریکا واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ یہ وقت روس کے ساتھ اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کا نہیں ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ توانائی کی عالمی منڈیوں میں وسائل کی موجودگی اور انہیں اچھی طرح سپلائی کرنے ضرورت ہے اور ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ پرائس کیپ ان مقاصد کے حصول کے لیے طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    واضح رہے کہ 3 دسمبر 2022 کو جی 7اور یوپی یونین کے ممالک نے روسی تیل کی فی بیرل کیپ 60 ڈالر مقرر کی تھی، تاکہ ماسکو کو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال کرنے سے روکا جاسکے، جب کہ رواں ماہ روس کا اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان کا دورہ بھی کیا ہے۔ دورے کے دوران روسی وفد نے پاکستان کو سستے داموں تیل اور گیس فراہمی پر اتفاق کیا، بلکہ ساتھ ہی پاکستان کومقامی سطح پر توانائی ذخائر کی تلاش میں جدید معاونت بھی فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ حکام کے مطابق پاکستان اپنی ضرورت کیلئے خام تیل کا ایک تہائی حصہ جبکہ تیار ڈیزل اور پیٹرول 50 فیصد روس سے خریدنے کا خواہاں ہے، پاکستان کو عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں روس سے 30 تا 40 فیصد سستا خام تیل ملے گا۔

  • سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد بارے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار

    سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد بارے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار

    سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد بارے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار

    سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ لاپتہ افراد کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے لاپتہ 6 افراد کی بازیابی پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی ٹریول ہسٹری اور ملک بھر میں قائم حراستی مراکز میں موجود افراد کی رپورٹ طلب کرلی۔

    جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ کچھ شہری 10 سال سے لاپتہ ہیں، بے شمار جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سے نتیجہ نہیں نکلا، پولیس لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے میں کیوں ناکام ہے؟۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ حراستی مراکز سے تفصیلات مانگی ہیں جواب نہیں آیا۔ عدالت نے 10 فروری کو پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ لاپتہ افراد کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے

    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

  • نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ توقع ہے نگراں کابینہ غیرسیاسی اورغیر جانبدارہوگی نگراں کابینہ میں سیاسی جماعت کے ورکرکو شامل نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اپوزیشن کے نامزد لوگوں کوشامل کرنا افسوسناک ہےغیرجانبداری کیلئے پی ٹی آئی نے کوئی نام نہیں دیا، نگراں وزیراعلیٰ کو متفقہ طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نگراں کابینہ اپوزیشن لیڈرنے گورنرہاؤس میں بیٹھ کر تشکیل دی، نگراں وزیراعلی نےکس کےکہنےپرگورنرہاؤس میں مشاورت کی۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نگراں کابینہ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کو نظر انداز کرنامفاد میں نہیں، کابینہ کی تشکیل میں پی ٹی آئی سےمشاورت نہ کرنا افسوسناک ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر گورنرحاجی غلام علی اور نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کی مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق حتمی کابینہ کا اعلان اور حلف برداری آج متوقع ہے جبکہ گورنر ہاؤس میں حلف برداری تقریب کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ نگراں کابینہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے وہ ہی بنائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں 12 وزراء اور 3 ایڈوائزر کو شامل کرنے کا امکان ہے۔ نگران کابینہ میں حاجی غفران،حامد شاہ، ایڈوکیٹ ساول نزیر، فضل الہی کے نام زیر گردش ہیں، اس کے علاوہ عدنان جلیل، تاج محمد آفریدی،محمد علی شاہ،جسٹس(ر) ارشاد قیصر،ریاض انور کو بھی شامل کرنے کا امکان ہے۔ نگراں کابینہ میں رحمت اسلام خٹک، شاکر اللہ اور حمایت اللہ خان کے نام بھی متوقع ہیں جبکہ کابینہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما انجم الدین کے بیے شاکر اللہ کوبھی شامل کرنے کا امکان ہے۔