Baaghi TV

Tag: islamabad

  • سی سی پی او لاہور نے پرویز الہیٰ کی سیکیورٹی کم کردی

    سی سی پی او لاہور نے پرویز الہیٰ کی سیکیورٹی کم کردی

    لاہور:سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی کم کرتے ہوئے پولیس کی ایک گاڑی اور اہلکاروں کو واپس بلوا لیا۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کو سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حاصل سیکورٹی سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر واپس لے لی گئی۔ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو جو سکیورٹی قانون کے مطابق دی گئی ہے وہ بھی واپس لے لی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو پولیس کی دو گاڑیاں رکھنے کی اجازت ہے مگر سی سی پی او لاہور نے ایک گاڑی واپس منگوا لی ہے۔
    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بلال صدیق کمیانہ قانون سے تجاوز کرکے انتقامی کارروائیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔

    ادھر دوسری طرف پنجاب اور لاہور پولیس کی نئی قیادت نے زمان پارک کی سکیورٹی میں کمی بیشی پر غور شروع کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے دوران زمان پارک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی پر 6 سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہے۔

    چودھری پرویز الٰہی کے دور میں اپوزیشن نے زمان پارک میں حد سے زیادہ سکیورٹی لگانے پر اعتراض بھی کیا تھا۔پنجاب اور لاہور کی نئی کمان کے آتے ہی زمان پارک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی اور تعینات نفری کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • کراچی میں‌آن لائن کاروبار میں دوسرا بڑا سکینڈل ،دونوں واقعات میں خواتین سرغنہ نکلیں

    کراچی میں‌آن لائن کاروبار میں دوسرا بڑا سکینڈل ،دونوں واقعات میں خواتین سرغنہ نکلیں

    کراچی:کراچی میں‌آن لائن کاروبار میں دوسرا بڑا سکینڈل ،دونوں واقعات میں خواتین سرغنہ نکلیں،اطلاعات کے مطابق کراچی شہر میں دوایسے سکینڈلز سامنے آئے ہیں کہ جن کی سرغنہ دوخواتین ہیں ، تازہ واقعہ کی مرکزی کردار خاتون کراچی میں مقیم ایم ایچ کولیکشن کی مالک ردا ادمانی ہیں حسین آباد میں رہتی ہیں۔

     

    وہ 2 دن سے گھر پر نہیں ہے۔

    اس حوالے سے اہل کراچی کی دیگرخواتین کی طرف سے ان کے ساتھ ہونے والے فراڈ کی ایسی پریشان کن تفصیلات سامنے آرہی ہیں کہ دیکھنے اور سننے والے بھی حیران وپریشان ہیں،

     

    ردا ادمانی کے حوالے سے متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ردا ادمانی وہ ہمارے ساتھ آن لائن کاروبار کر رہی تھی اور اب وہ ہمیں جواب نہیں دے رہی ہے اور ایکٹیو فون بھی بند نہیں ہےپہلے اس کے مندرجہ ذیل نمبر تھے اب سب نمبرز بند جارہے ہیں‌، 03020290259، 03256064091،03004911604

    ان خواتین نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں بتایاکہ یہ خاتون ایک بہت بڑا فراڈ ہے اس نے بہت سارے ڈیلرز/سپلائرز اور چھوٹے ری سیلرز کے ساتھ 20 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہےجو اس کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

    آن لائن کمیٹیاں، فراڈ کرنیوالی باجی کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل

    ان متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ وہ 2 سال سے اپنا کاروبار چلا رہی تھی لیکن اب وہ غائب ہو گئی ہے۔ ہمارے پاس کوئی سراغ نہیں ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہے، وہ اب بھی پاکستان میں ہے یا نہیں۔بہت سے لوگ پریشان ہیں اگر کوئی اسے ذاتی طور پر جانتا ہے اور اسے ڈھونڈنے میں ہماری مدد کرتا ہے تو براہ کرم ہماری مدد کریں۔

     

    یاد رہے کہ چند ہفتے پہلے بھی کراچی میں ایک ایسا ہی فراڈ سامنے آیا تھا جسکی مرکزی کردار بھی خاتون تھی ، یہ سدرہ حمید نامی خاتون تھی جس نے آن لائن کمیٹیوں کے ذریعے پاکستانی خواتین کے 42 کروڑ روپے ہڑپ کرلیے ، وہ بڑی ڈھٹائی سے اس دھوکہ دہی کو ایک حادثے کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں‌کہ میرا نام سدرہ حمید ہے اور میں معذرت کے ساتھ دنیا کو اپنی کمیٹیوں کے حوالے سے اپنے موجودہ موقف کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کر رہی ہوں۔

    آن لائن بینک فراڈ کے بڑھتے واقعات پرصدر مملکت کا نوٹس

    میں نے واقعی اپنی کمیٹیوں میں گڑبڑ کر دی ہے اور اب میں عملی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہوں اور میرے پاس کمیٹی جمع کروانے والوں کی کمیٹیوں کو ادا کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ میں نے چھوٹی کمیٹیوں سے شروعات کی اور اس نے میرے لیے اچھا کام کیا لیکن جیسے جیسے یہ بڑھتا گیا اور میں نے اپنے دوستوں اور عزیزوں کی مشکلات میں مدد کرنے کے لیے مزید کمیٹیاں کھولتی گئی ،

    آن لائن کمیٹی:پاکستانی خواتین کے 42 کروڑ روپے ڈوب گئے

    اس خاتون نے اپنی جان چھڑانے اور ہتھیائی جانے والی رقم کوہڑپ کرنے کے لیے ایک ایسی کہانی گھڑی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، یہ خاتون کہتی تھیں کہ میں نے اپنے آپ کو ہر ماہ زیادہ سے زیادہ رقم ادا کرنے کی پریشانی میں پایا۔ ماہانہ ادائیگیوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مجھے مزید کمیٹیاں شروع کرنی پڑیں اور اس کے نتیجے میں آخرکار ایک ایسا رولنگ لوپ نکلا جس کا کوئی اختتام نہیں تھا۔ اب مجھے اتنی رقم ادا کرنی ہے، جس کا میں حساب بھی نہیں کر سکتی۔

  • ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسرعہدوں سے فارغ

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسرعہدوں سے فارغ

    لاہور: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 97 لاء افسروں کو بھی عہدوں سے فارغ کر دیا گیا، جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق 32 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 65 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چودھری جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل کے امور دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے 55 وکلا کا بطور ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایڈووکیٹ جنرل آفس میں 20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 35 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا تقرر کیا گیا ہے۔

    اس سے پہلے زمان پارک لاہورمیں عمران خان اور پرویز الہٰی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق کیا، محسن نقوی کی تقرری کے معاملے پر عدالت سےکل رجوع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں احمد اویس نے آئینی وقانونی شقوں سے متعلق بریفنگ دی۔

  • عمران خان اور پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

    عمران خان اور پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان اور پرویز الہٰی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق کیا، محسن نقوی کی تقرری کے معاملے پر عدالت سےکل رجوع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں احمد اویس نے آئینی وقانونی شقوں سے متعلق بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں آئندہ انتخابات سمیت دیگر سیاسی معاملات پربھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں موجود دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز الہٰی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کی جانب سےکی جانے والی تعیناتیوں پر اظہار تشویش بھی کیا گیا۔

    عزیر بلوچ لیاری آپریشن میں پولیس پر حملہ سمیت مزید تین مقدمات میں بری

    عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے بتایا کہ ملاقات میں الیکشن کمیشن کے اقدامات کے خلاف آئینی آپشنز پربات ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کے متنازع اقدامات کے خلاف احتجاج جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

  • ناقابل فراموش اور پراسرار کہانیاں:مقبول جہانگیرکی داستان حقیقت

    ناقابل فراموش اور پراسرار کہانیاں:مقبول جہانگیرکی داستان حقیقت

    مقبول جہانگیر
    24 جنوری یوم پیدائش
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پاکستان میں ڈائجسٹوں کے ابتدائی دور میں اردو ڈائجسٹ اور سیارہ ڈائجسٹ کا نام خاصہ نمایاں رہا ۔ اس زمانے میں مقبول جہانگیر اپنی ناقابل فراموش اور پراسرار کہانیوں کی وجہ سے قارئین کا ایک وسیع حلقے بنانے میں کامیاب رہے ۔ شکاریات اور مہم جوئی پر مبنی ان کی کہانیاں کافی مقبول رہیں ۔ مقبول جہانگیر 24 جنوری 1937 میں پیدا یوئے اور 24 اکتوبر 1985 میں ان کا انتقال ہوا معروف ادیبہ و شاعرہ امینہ عنبرین ان کی اہلیہ اور عافیہ جہانگیر ان کی بیٹی ہیں۔ مقبول جہانگیر ایک عرصہ تک سیارہ ڈائجسٹ کے مدیر بھی رہے۔ مقبول جہانگیر کا اصل نام مقبول الاہی ہے۔ ” موت کے خطوط” ہیبتناک افسانے ، خوفناک کہانیاں ، افریقہ کے جنگلوں میں ، فرار ہونے تک ، سمیت ان کی کئی یادگار کتابیں ہیں ۔

  • کھلے سمندر سےپاک بحریہ اور کسٹمز نے15 ارب مالیت کی منشیات ضبط کرلی

    کھلے سمندر سےپاک بحریہ اور کسٹمز نے15 ارب مالیت کی منشیات ضبط کرلی

    کراچی: پاک بحریہ، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 1450 کلو گرام منشیات ضبط کرکے 12 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہیڈ کواٹرز میری ٹائم سکیورٹی ایجسنی میں ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کموڈور عامر اقبال اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹم علی رضا سپرا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور کسٹمز انفورسمنٹ نے شمالی بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب انٹیلیجنس اطلاع کی بنیاد پر ایک مشترکہ آپریشن کیا۔

    سیلاب سے60 لاکھ پاکستانیوں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے:عالمی بینک

    آپریش کے دوران منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرلی گئی، کامیاب مشترکہ کارروائی کے دوران پکڑی گئی منشیات میں 586 کلو گرام آئس کرسٹل اور 864 کلو گرام ہیروئن شامل ہے، جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں تقریباَ 15 ارب روپے ہے۔سمندری آپریشن کے دوران 12 اسمگلرز کو بھی گرفتارکیا گیا ہے، حالیہ کارروائی میں تحویل میں لی گئی منشیات سابقہ 7 کارروائیوں کے برابر ہے۔

    ایڈیشنل کلکٹر کسٹم علی رضا سپرا کا کہنا تھا کہ مذکورہ منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی، جب کہ اسے سمندری راستے سے بیرون ممالک اسمگل کیا جانا تھا۔ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی عامر اقبال کا کہنا تھا کہ گرفتارمنشیات فروشوں کو قانونی کاروائی کے لیےکسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • عزیر بلوچ لیاری آپریشن میں پولیس پر حملہ سمیت مزید تین مقدمات میں بری

    عزیر بلوچ لیاری آپریشن میں پولیس پر حملہ سمیت مزید تین مقدمات میں بری

    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے، پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمے میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کردیا۔

    کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا

    ۔ پراسیکیوشن ایک بار پھر گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ جس پر عدالت نے پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے میں عذیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامز نہیں تو انہیں رہا ردیا جائے۔ عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ میرے مؤکلین کیخلاف استغاثہ کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا ہے لہذا انہیں بری کیا جائے۔

    پولیس کے مطابق 2012 میں کلاکلوٹ میں پولیس آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا تھا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ کلاکوٹ میں پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • گورنرپنجاب نے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کردیں،14 بلوں پردستخط

    گورنرپنجاب نے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کردیں،14 بلوں پردستخط

    لاہور:گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عوامی مفاد میں پنجاب اسمبلی سے پاس کیے گئے مندرجہ ذیل 14 بلوں کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے ذرائع گورنرپنجاب آفس کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب نے منظوری دے کرقانون سازی میں اپنا بہتر کردار ادا کیا ہے ،

    پاکستان کیلئے میں اپنی جان دے دوں گا،وزیراعظم شہباز شریف

     

    ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب کی طرف سے منظور ہونے والے بلز میں پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2022،پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(ترمیمی)بل 2020،پنجاب فنانس (ترمیمی)بل 2021،پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن، پرزرویشن، کنزرویشن اور منیجمنٹ(ترمیمی) بل 2021،پنجاب جنرل پروویڈنٹ انویسٹمنٹ فنڈ(ترمیمی)بل 2021، پنجاب اریگیشن، ڈرینج اینڈ ریورز بل 2021،پنجاب شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ (ترمیمی)بل 2021،پنجاب ویمن ہاسٹلز اتھارٹی بل 2021،صوبائی موٹر وہیکلز(ترمیمی)بل 2022،پنجاب پنشن فنڈ (ترمیمی)بل 2021،لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز بل 2022،پنجاب ہوم بیسڈ ورکرز بل 2021،پنجاب اربن امویو ایبل پراپرٹی ٹیکس (ترمیمی)بل 2021 اورپنجاب متبادل تنازعات کے حل(ترمیمی) بل 2023 شامل ہیں۔

     

    علاوہ ازیں اس کے باوجود کہ مذکورہ بلوں کی منظوری عوامی مفاد میں دی گئی ہے، گورنر سیکرٹریٹ کی طرف سے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو ایک مناسب طریقہ کار اور چینل کے ذریعے بلوں کو بھجوانے کی ایڈوائس کو دوبارہ دہرایا گیا ۔

  • ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنےکا فیصلہ

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنےکا فیصلہ

    کراچی: ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ ملک بوستان کی زیر صدارت منعقدہ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زوم اجلاس میں کیا گیا جس میں ملک بھر کے تمام اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ڈالر ریٹ روکنے کے لیےڈالر کی فروخت پر پابندی لگائی تھی، فیصلہ منفی ثابت ہوا اور مارکیٹ میں ڈالر ریٹ کم ہونے کے بجائے بڑھ گیا۔

    اجلاس میں شرکا نے کہا کہ لوگوں کومختلف ضروریات زندگی کے لیے ڈالر کی ضرورت تھی، کل گورنراسٹیٹ بینک اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک اسلام آباد میں ہیں، انہیں اعتماد میں لیا ہے۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زوم اجلاس میں شرکا نے متفقہ طور پر کہا کہ کل سے ہم ڈالر کی خرید پر پابندی اٹھادیں گے۔شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت، اسٹیٹ بینک اور ایکس چینج کمپنیوں کی بدنامی تھی، لوگ سمجھ رہے تھے ہم جان بوجھ کر بلیک کررہے ہیں، بعض ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے شکایات بھی آئی ہیں۔

    اجلاس میں شرکا نے مؤقف اختیار کیا کہ بلیک مارکیٹ کی فورسز کا مقابلہ کرنے کے لیے کل اسٹیٹ بینک کو بتانا ہے، اس فیصلے کا فائدہ زیادہ ہے، جب ڈالر ملنا شروع ہو گا تو بلیک مارکیٹ ختم ہو جائے گی، آہستہ آہستہ ڈالر کی قیمت کم ہوجائے گی، ایکس چینج کمپنیز کو ڈالر کہیں سے نہیں مل رہا ہے۔

    پاکستان کیلئے میں اپنی جان دے دوں گا،وزیراعظم شہباز شریف

    اجلاس کی صدارت کرنے والے چیئرمین ملک بوستان نے مؤقف اختیار کیا کہ لوگوں کے گھروں میں 10 ارب سے زائد ڈالرز پڑے ہیں، ہمارے ہاں ڈالر کا ریٹ اصل قیمت سے کم ہے، ہم درآمد نہیں کریں گے تو ڈالر آسمان سے تو نہیں آئے گا۔ملک بوستان نے کہا کہ لوگوں کے پاس بے حساب ڈالرز پڑے ہیں لیکن حکومت کے پاس نہیں ہیں، لوگوں نے ڈالرز غیرقانونی طریقے سے بیچنا شروع کر دیا ہے، کیپ سے فائدہ یہ ہوگا جس کو جتنے ڈالر کی ضرورت ہوگی وہ مل جائیں گے۔

     

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئلی مذاکرات

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئلی مذاکرات

    اسلام آباد:‏پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئلی مذاکرات ہوئے ، مذاکرات پاکستان کے وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے شروع ہوئے تھے جو تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق معاشی ٹیم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ورچوئلی شریک ہوئی، وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف کو منی بجٹ میں نئے ٹیکس اقدامات پر بریف کیا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل بڑھانے، بجلی پرسبسڈی ختم کرنے کی شرط عائد کی ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ڈالر ریٹ کا تعین مارکیٹ کے مطابق کیا جائے، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں فرق کو ختم کیا جائے۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر ریونیو اہداف اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں رکھے گئے اہداف کو پورا کیا جائے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاقی کابینہ گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری جلد دے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سیلاب سے متعلقہ منصوبوں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں اہم پیش رفت کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ گلے اقتصادی جائزہ کی تکمیل اور پروگرام ٹریک پر لانے کے لیے فیزیکل مذاکرات کا شیڈول طے پانے کے امکانات ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ رواں ہفتے آئی ایم ایف سے شیڈول بارے اہم پیش رفت ہوگی۔

    پاکستان کیلئے میں اپنی جان دے دوں گا،وزیراعظم شہباز شریف

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کو ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور اقتصادی اعشاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے زیر غور ریونیو اقدامات اور توانائی کے شعبے میں متوقع اہم فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف حکام کو گیس کی قیمتوں میں جلد اضافے کے متوقع فیصلے سے بھی آگاہ کیا، وفد نے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2022ء سے ہوگا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری جلد ہی کابینہ دے گی، ساتھ ہی گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ بھی ختم کیا جارہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بھی مرحلہ وار بڑھائی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان روپے کی قدر میں کمی کو مصنوعی طریقے سے نہ روکے، بجلی پر سبسڈی بھی ختم کی جائے، ٹیکس کا جی ڈی پی تناسب بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، مختلف شعبوں کو دیے گئے استثنیٰ بھی ختم کیے جائیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وزارت خزانہ حکام سے رواں ہفتے بات چیت کا امکان ہے، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کو تمام اہداف پر اعتماد میں لیں گے، ورچوئل مذاکرات پر مطمئن ہونے سے آئی ایم ایف مشن کا شیڈول طے پانے کا امکان ہے۔