Baaghi TV

Tag: islamabad

  • سخت شرائط پر عملدرآمد کی منظوری؛ حکومت نے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو بلا لیا

    سخت شرائط پر عملدرآمد کی منظوری؛ حکومت نے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو بلا لیا

    سخت شرائط پر عملدرآمد کی منظوری، حکومت نے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو بلا لیا

    آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد پاکستان نے سیکرٹری فنانس کے ذریعے آئی ایم ایف کو تحریری طور پر درخواست بھیجی ہے کہ اپنا جائزہ مشن آئندہ ہفتے اسلام آباد بھیجیں تاکہ 7 ارب ڈالرز مالیت کے توسیعی فنڈ کی سہولت (ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی) کے 9ویں جائزے کے معاملے میں پایا جانے والا ڈیڈلاک ختم ہو۔

    اعلیٰ سینئر حکام نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے دوسرے روز بھی اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی آن لائن صدارت لاہور سے کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو اسلام آباد دورے کی دعوت دی جائے۔ اس طرح حکومت نے اب یہ نتیجہ اخذ کر لیا ہے کہ اب فوری طور پر آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنے کے معاملے میں کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں رہا۔

    سرکاری ذریعے نے کہا کہ توقع ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ماتحت معاشی ٹیم نے میکرو اکنامک اور مالی فریم ورک کو حتمی شکل دیدی ہے اور جیسے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ اس پر اتفاق ہو جاتا ہے، اس پر عمل شروع کردیا جائے گا۔

    ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ (کے کیو بلاک) کے پالیسی سازوں میں یہ تشویش پائی گئی کہ اضافی ٹیکس اقدامات کرنے اور بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھانے کے باوجود اگر آئی ایم ایف نے ان اقدامات کو ناکافی قرار دیدیا تو کیا ہوگا اس لیے پالیسی سازوں نے فیصلہ کیا کہ پہلے آئی ایم ایف کے حکام کے ساتھ تیار کی گئی پالیسی پر اتفاق رائے حاصل کیا جائے اور اس کے بعد عمل کیا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    نظرثانی شدہ میکرو اکنامک اور مالی فریم ورک کے تحت حکومت آئی ایم ایف کو اس بات پر قائل کرے گی کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) پر نظرثانی کرکے اسے 855 ارب سے 550 ارب روپے کیا جائے، ایف بی آر کا ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 7470 ارب روپے پر برقرار رہے گا۔

  • پاکستان اور آسٹریلیا کی وومن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل ہو گا

    پاکستان اور آسٹریلیا کی وومن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل ہو گا

    پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (کل) ہفتہ کو نارتھ سڈنی اوول،سڈنی میں کھیلا جائے گا.

    پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (کل) ہفتہ کو نارتھ سڈنی اوول،سڈنی میں کھیلا جائے گا. قومی خواتین ٹیم ان دونوں دورہ آسٹریلیا پر موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچ کھیلے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل ہفتہ کو نارتھ سڈنی اوول، سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔

    میزبان خواتین ٹیم کو پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی خواتین ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 10 وکٹوں سے مات دی تھی ۔ پاکستانی ٹیم کو بسمہ معروف لیڈ کر رہی ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو میگ لیننگ لیڈ کریں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا آغاز 24 جنوری سے سڈنی میں ہو گا، سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 26 جنوری کو ہوبارٹ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 29 جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا ۔

  • پاکستان بھر میں شمال سے جنوب اور مغرب سے مشرق تک سردی نے ڈیرے ڈال لیے

    پاکستان بھر میں شمال سے جنوب اور مغرب سے مشرق تک سردی نے ڈیرے ڈال لیے

    پاکستان بھر میں شمال سے جنوب اور مغرب سے مشرق تک سردی نے ڈیرے ڈال لیے.

    پاکستان بھر میں شمال سے جنوب اور مغرب سے مشرق تک سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، جہاں کہیں پارہ منفی 7 تو کہیں برف باری اور تیز سرد ہواؤں نے شہریوں کی قلفی جما دی۔ میٹ آفس کے مطابق کراچی میں آج 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مزید سرد ہوائیں چلیں گی۔ آزاد کشمیر میں برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں راستوں کی بندش سے ٹریفک کی آمدورفت رک گئی۔ مری میں برفباری کا سلسلہ تو تھم گیا مگر سردی کی شدت برقرار ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش نے سردی میں اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بروز جمعہ 20 جنوری کو 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آج دن میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی، جس کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔

    آزاد کشمیر میں ایک بار پھربارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی نیلم ، لیپہ، کرناہ ، پیر چناسی میں آسمان سے روئی کے گالے برس رہے ہیں۔ برفباری کے بعد راستوں کی بندش سے بالائی علاقوں میں لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ضلع باغ حویلی اور راولاکوٹ کے بلند علاقوں میں بھی برفباری نے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، جب کہ لکڑی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں بارش اور برفباری کا سلسلہ 2 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، تاہم سردی کی شدت کم نہ ہوئی۔ مری میں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش نے سردی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کے بعد سردی نے شدت پکڑ لی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں رات بھر بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا، جس سے دھند کا خاتمہ ہوگیا اور موسم مزيد سرد ہوگيا۔

    میٹ آفس کے مطابق آج دن بھر ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہر کا صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 10ڈگری سينٹی گريڈ ریکارڈ کیا گیا، جو مزید کم ہو کر 7 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ جب کہ آج کوالٹی انڈیکس کی موصول رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ٹاپ 10 سے نکل گیا۔ چمن ميں بارش اور پہاڑی علاقوں پر برفباری سے موسم مزيد سرد ہوگيا، جب کہ کوژک ٹاپ پر شدید برفباری کی وجہ سے ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق شاہراہ سے برف ہٹانے کا آپریشن جاری ہے۔ شہر میں رات سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔ قلعہ عبداللہ اور گلستان سمیت کئی علاقوں میں بھی برفباری جاری۔ توبہ اچکزئی کے تمام علاقوں میں کئی کئی فٹ برف پڑ چکی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعہ 20 جنوری کو بلوچستان کے بالائی شمالی علاقوں میں بھی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ آج کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ، تربت میں میں درجہ حرارت 9 ، سبی میں 4 اور گوادر میں11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ

    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ

    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ

    وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پارٹی قائد ہیں، ووٹ اور سپورٹ ان کی ہے، ان کی انتخابات سے قبل واپسی ضروری ہے، نواز شریف کی قیادت میں تمام لوگ متحد ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے کہا کہ وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرزپورے تھے۔

    پی ٹی آئی کے کچھ اپنے لوگ ہی ان سے ناراض تھے، ہمارا 179 کا نمبر پیر کو بھی پورا تھا اور منگل کو بھی پورا تھا، عمران خان نے بار بار اسمبلیاں توڑنے کی تاریخیں دیں، انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے، عمران خان کی گرفتاری بنتی ہے تو اداروں کو گرفتار کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی، آج نواز شریف سے رہنمائی لی ہے اس کے مطابق ہی آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    نوازشریف عام انتخابات میں ن لیگ کی مہم چلائیں گے، نواز شریف کی واپسی طے ہے بس کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں، وہ پارٹی قائد ہیں، ووٹ اور سپورٹ ان کی ہے۔ مریم نواز کے پاکستان واپس آنے کے بارے میں کہا کہ مریم نواز اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گی، ان کا 26،27 کو وطن واپسی کا پروگرام ہے۔

  • جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر

    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے سال 2023 کے پہلے ماہ جنوری 2023کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 533.453ارب روپے جبکہ نئے سال کی پہلی سہہ ماہی (جنوری تا مارچ2023) کیلیے 1744.361 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے سال 2023 کے پہلے ماہ جنوری 2023کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 533.453ارب روپے جبکہ نئے سال کی پہلی سہہ ماہی (جنوری تا مارچ2023) کیلیے 1744.361 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کو دستیاب دستاویز کے مطابق جنوری کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے 23.8 فیصد جبکہ (جنوری تا مارچ2023) کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے 19.8فیصد ریونیو گروتھ درکار ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کیلیے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پر مشتمل ان لینڈ ریونیو ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 438.953ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں گے۔ جس میں سے ڈائریکٹ ٹیکس(انکم ٹیکس) کی مدمیں وصولیوں کا ہدف186.664 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں225.490 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 26.80ارب روپے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف94.50 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

  • وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات

    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر کے ساتھ ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر کے ساتھ ملاقات کی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے مل کر خوشی ہوئی۔


    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہر سطح پر دیرینہ مضبوط تعلقات قائم ہیں، جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ سے باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر اچھا تبادلہ خیال کیا اور سیلاب کے بعد جنوبی افریقہ کی حمایت اور یکجہتی کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز ایکسل وین ٹراٹسنبرگ سے ملاقات کی تھی.
    وزیر خارجہ نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہیں ڈیووس میں عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز سے مل کر خوشی ہوئی جن سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ عالمی بینک کی بات چیت پر تبادلہ خیال کیا اور بینک کے 2 بلین ڈالر کے وعدے کو سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پاکستان کے بڑے ترقیاتی پارٹنر کے طور پر عالمی بینک کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مشترکہ اہداف، پائیدار ترقی کے اہداف اور عالمی اقتصادی فورم 2023 کے حصول کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا.

  • جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن

    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن

    روس نے جنوبی ایشیا میں پاکستان کو اہم اتحادی قرار دیدیا ہے.

    صدر پیوٹن نے پاکستان کو جنوبی ایشیا اور عالم اسلام میں روس کا اہم شراکت دار ملک قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے روس کی بھرپور دلچسپی ظاہر کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے روس کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف کی قیادت میں وفد نے لاہور میں ملاقات کی، اس دوران وزیراعظم نے پاکستان اور روس کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

    ملاقات کے دواران وزیر اعظم نے ستمبر 2022 میں سمرقند میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکرکرتے کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی معاملات میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں اطراف سے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ترقی کے لیے توانائی کے شعبے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا، اس سلسلے میں روس سے پاکستان کو طویل المدتی بنیادوں پر تیل اور گیس کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور گیس پائپ لائنز سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    لاہور میں روسی وزیر سے ہوئی ملاقات میں پاکستان اور روس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے تھے، اس موقع پر روس کے وزیر توانائی نے وزیر اعظم کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ صدر پیوٹن نے اپنے پیغام میں پاکستان کو جنوبی ایشیا اور عالم اسلام میں روس کا اہم پارٹنر قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے روس کی بھرپور دلچسپی کا اعادہ کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    وزیراعظم نے آج 20 جنوری 2023 کو اسلام آباد میں ہونے والے پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے آٹھویں دور کے کام کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔

  • ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار

    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار

    اسلام آباد: ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے پاکستانی حکام نے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان دفتر خارجہ نے پنجگور میں ایرانی دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے چار اہلکاروں کی شہادت پر ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کو طلب کیا اور اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

    ایران کی حدود سےدہشت گردوں کا حملہ،4 سکیورٹی اہلکار شہید

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے سفیر سے کہا گیا کہ امید کرتے ہیں ایرانی حکومت ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی اور ایران اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گا پاکستان دہشت گردی کی لعنت سے لاحق مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پنجگور کے چکاب سیکٹر میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 جوان شہید ہو گئے تھےفوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق دہشت گردوں نے سرحد پر گشت کرنےوالےقافلے کو نشانہ بنایا دہشت گردوں کی طرف سےایرانی سرزمین استعمال کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں سپاہی اسد علی، لانس نائیک فریداللہ، عبدالرزاق اور یونس خان شامل ہیں۔

    حکومت کا بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ

  • لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق رولز بنانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق رولز بنانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہورہائیکورٹ نے اقلیتی خاتون کی طلاق کے بعد والد کے نام سے شناختی کارڈ کے اجرا کی درخوست پر فیصلہ جاری کردیا درخواست گزار کےمطابق یونین کونسل اقلیتوں کو طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی طلاق سرٹیفکیٹ کے بغیر نادرا شناختی کارڈ میں تبدیلی نہیں کرتا۔

    ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید

    جسٹس طارق سلیم نے خاتون شہری کی درخواست پر 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

    جسٹس طارق سلیم نے درخواست گزار کے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکا حکم دے دیا ریمارکس دیئے کہ مسیحی برادری کی جانب سے ‎طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونےکی شکایات آرہی ہیں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز کا اجراضروری ہے۔

    ننکانہ : ڈی سی آفس میں قائم کیے گئے RTI مرکز کا باقاعدہ افتتاح

    لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ رولز بنائےجائے تک نادرا رجسٹریشن پالیسی کے تحت سہولت فراہم کرےعدالت نے درخواست گزارکو شناختی کارڈ کیلئےدوبارہ نادراسے رجوع کرنےکی ہدایت بھی کردی۔

  • لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

    لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

    اسلام آباد: وزارت صحت نے لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

    باغی ٹی وی: وزارت صحت کے ترجمان اور وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پہلا وائرس پایا گیا ہے۔

    پیپلزپارٹی سےعملی اقدامات کےبعدہی مزیدبات چیت ہوسکتی ہے،حافظ نعیم

    وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا کہ حکومت پولیو مہم کی کامیابی کے لئے پر عزم ہے، سال کی پہلی قومی پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، والدین کے تعاون سے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیں گے۔

    پولیو ایک انتہائی متعدی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے، جو شخص در شخص منتقل ہو سکتی ہے۔ یہ دراصل اعصاب کو کمزور کرنے والی بیماری ہے۔ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے۔ یہ بیماری بچوں میں عام ہے لیکن اس کے شکار بالغ افراد بھی ہوسکتے ہیں۔

    سعودی عرب کا بغیر شرط کےمالی امداد نہ دینے کا عندیہ

    پولیو وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے اور دوسرے شخص کو متاثر کرتا ہے۔ یہ وائرس متاثرہ شخص کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر اثر انداز ہوتا ہے جس کے نتیجے میں فالج (جسم کے حصوں کو حرکت نہیں دے سکتے ) ہو سکتا ہے۔ پولیو 1998 میں تقریباً دنیا کے تمام ہی ممالک میں موجود تھا اور براعظم افریقہ کے تمام ہی ممالک اس وائرس سے شدید متاثر تھے۔

    سن 2011 تک پولیو صرف بھارت، پاکستان، افغانستان اور ناجیریا میں رہ گیا تھا۔ جبکہ بھارت کو 2011 میں پولیو فری ملک کرا دیے جانے کے بعد 2014 میں نائجیریا میں بھی پولیو ختم ہوچکا ہے۔

    عمران خان 35 سے لڑیں یا 70 حلقوں سے…رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا