Baaghi TV

Tag: islamabad

  • چیف سیکرٹری بلوچستان  برطرف

    چیف سیکرٹری بلوچستان برطرف

    وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ شکیل قادر خان صوبے کے نئے چیف سیکریٹری بلوچستان تعینات کردیئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے افسران کے تبادلے کرتے ہوئے گریڈ 21 کے شکیل قادر کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کردیا ہے اور گریڈ 22 کے افسر عبدالعزیز عقیلی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

    افسران کے تقرر اور تبادلوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، متعدد وفاقی سیکرٹریز کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ کی حلف برداری کے دوسرے روز ہی وفاقی بیو رو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیئے گئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گریڈ 22 کے کامران علی افضل کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کردیا گیا اس سے قبل کامران علی افضل ڈی جی سول سروس اکیڈمی تعینات تھے۔ علاوہ ازیں گریڈ 21 کے صادق بلوچ کو اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن، گریڈ 21 کے عبداللہ خان سنبل کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج داخلہ، گریڈ 22 کے حسن ناصر جامی کو سیکرٹری آئی ٹی، گریڈ 21 کے مومن آغا کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
    جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج فوڈ سیکیورٹی، گریڈ 22 کے شہزاد بنگش کو سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس، گریڈ 22 کے آصف حیدر شاہ کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی، گریڈ 22 کی حمیرہ احمد کو سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت، گریڈ 22 کے سید علی مرتضیٰ کو سیکرٹری آبی وسائل، داؤد محمد کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات کردیا گیا ہے اور اس کے علاوہ گریڈ 20 کے محمد انوار الحق کو چیف کمشنر اسلام آباد، گریڈ 22 کے علی رضا بھٹہ کو سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی، گریڈ 22 کی سارہ سعید کو اسپیشل سیکرٹری تجارت تعینات کیا گیا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ سیکرٹری آئی ٹی نوید احمد شیخ، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل کو اسٹیبلمشنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اور مصطفیٰ جمال قاضی ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

  • اسلام آباد  پولیس اور مظاہرین  آمنے سامنے

    اسلام آباد پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے

    سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد پولیس آمنے سامنے ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اپنی پوسٹس میں لکھا کہ پولیس اور پی ٹی ایم مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں اور مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے بعد پولیس موقع سے فرار ہوگئی خیال رہے کہ اس احتجاج کو پی ٹی ایم رہنماء منظور پشتين لیڈ کررہے جبکہ اس احتجاج میں متعدد مظاہرین جو جن کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے شریک ہیں.

    https://twitter.com/Hablbakram/status/1692588357694390766
    تاہم خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز ایسی بھی ہیں جس میں پولیس کچھ لوگوں کو پکڑ کر لے جارہی ہے اور دوسری ایسی ویڈیوز بھی ہیں جس میں کچھ لوگ سرکاری اہلکاروں پر حملہ آور ہیں اور ان کی طرف پتھراؤ کررہے ہیں ذرائع کے مطابق اس پتھراؤ میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور اب پولیس نے گرفتاری کیلئے پیش قدمی شروع کردی ہے.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی


    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی ایم رہنماؤں جو احتجاج کیلئے سپریم کورٹ کی طرف آرہے تھے کو پولیس نے ترنول پر روک لیا تھا جبکہ ایک صارف کے مطابق پی ٹی ایم خیبر اور باڑہ کے تین سو سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

    تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے لکھا کہ گزشتہ رات پی ٹی ایم قیادت سے کامیاب مزاکرات ہوئے جس میں انہوں نے اسلام آباد جلسہ گاہ کی جگہ سپریم کورٹ سے تبدیل کر کے ترنول کرنے پر اتفاق کیا تھا ۔ پی ٹی ایم کے لاہور، پشاور اور دیگر شہروں سے گرفتار کارکنان کو سختی سے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ اور میں پی ٹی ایم قیادت کا حکومت کے ساتھ تعاون پر شکر گزار ہوں۔

  • بغیر ٹیکس والے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری

    بغیر ٹیکس والے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری

    نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے فیڈر بورڈ آف ریونیو کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے بغیر ٹیکس والے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور رواں مالی سال محصولات کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت کردی جبکہ نگراں وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں شمشاد اختر کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے رواں مالی سال کے تفویض کردہ اہداف کے حصول کی حکمت عملی سے آگاہ کیا، انھوں نے بتایا گذشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے 7200 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 7169 ارب روپے کے محصولات جمع کی۔ علاوہ ازیں بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال محصولات کا ہدف 9415 ارب مقرر کیا گیا ہے جس کے حصول کے لئے ایف بی آر تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
    تاہم ملک امجد زبیر ٹوانہ نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے ٹیکس ادائیگی کا عمل آسان بنایا گیا ہے اور طریقہ کار میں بہتری لائی گئی ہے۔ جبکہ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور پوائنٹ آف سیل سسٹم کے تحت محصولات بڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

  • نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی کام کیلئے پرجوش

    نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی کام کیلئے پرجوش

    نگراں وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ انہیں پاور سیکٹر سے متعلق پیشرفت اور چیلنجز کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ہے اور عہدے کا چارج سنبھالتے ہی وفاقی وزیر توانائی نے اعلیٰ سطح کےاجلاس کی صدارت بھی کی ہے۔ وزارت توانائی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاور سیکٹر سے متعلق پیشرفت اور چیلنجز کے بارے میں نگران وزیر کو بریفنگ دی گئی جس کے بعد محمد علی نے توانائی کے شعبے میں مؤثر کام کے لیے عمومی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    نگراں وزیر توانائی مختلف شعبوں میں 30 سالہ تجربہ رکھتے ہیں جبکہ خیال رہے کہ محمد علی اینگرو کارپوریشن اور کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ادھر دوسری جانب ڈاکٹر عمر سیف نے نگراں وفاقی وزیر کے طور پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں ہیں۔ اور نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف کے وزارت آنے پر سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی عبداللہ خان سنبل نے دیگر اعلی افسران کے ہمراہ استقبال کیا۔

    جبکہ واضح رہے کہ سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے نگراں وفاقی وزیر کو وزرات کے ملحقہ اداروں، کونسلز اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے بریفنگ دی جس کے بعد عمر سیف نے اس موقع پر کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے معیشت کا بڑا پوٹینشل ہے لہذا آئی ٹی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کو ملا کر نالج اکانومی بنائیں گے۔ علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ سے ملکی معیشت کو آگے لیکر جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
    ادھر معروف مصنف اور صحافی مدد علی سندھی نے نگراں وفاقی وزیر برائے وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں جبکہ وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے حکام نے نئے تعینات ہونے والے وفاقی وزیر کا استقبال کیا اور مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اہم کاموں اور ذمہ داریوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی جس کے بعد مدد علی سندھی نے کہا کہ ایجوکیشن سیکٹر کی پچیدگیوں کو سمجھ کر حل کرنا چاہتا ہوں ارادہ ہے کہ اس مختصر عرصے میں بھی ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری لائی جائے اور نگراں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے قوم کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

  • صدر  مملکت نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی ہے جبکہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی ہے اور صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے بل کی منظوری کے بعد سابق پی ڈی ایم کی حکومت کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا خاص طور پر میڈیا ورکرز کو باضابطہ مبارک ہو، پرویز مشرف کی آمریت سے جنم لینے والے پیمرا کے سیاہ کالے قانون کو پیمرا ترمیمی بل 2023 کی صورت میں دستور پاکستان کی جمہوری و بنیادی انسانی حقوق کی حدود میں لے آئے ہیں، آرٹیکل 19 کو قانون کا حصہ بناکر اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنادیا ہے۔


    جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ دوماہ کے اندر واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر سرکاری اشتہارات کی بندش، پیمرا چیئرمین سے اختیارات کی کونسل آف کمپلینٹس کو منتقلی، جبکہ پی بی اے اور پی ایف یو جے کے نمائندوں کی کونسل میں شمولیت سمیت ایسے کئی اقدامات اب قانون بن چکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
    سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مشاورت سے تیار ہونے والا یہ متفقہ قانون میڈیا ورکرز اور میڈیا ہاؤسز کی مشترکہ کامیابی ہے۔ اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے، ایمینڈ، پی ایف یو جے، آر آئی یو جے، وزارت اطلاعات اور پیمرا کے افسران سمیت تمام احباب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے راہنمائی، معاونت اور مدد کی۔ جبکہ مریم اونگریب نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، سابق کابینہ، پارلیمان کے تمام ارکان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے یہ تاریخ ساز فیصلہ کیا۔

  • غیر منقولہ جائیداد کی فروخت  پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا

    غیر منقولہ جائیداد کی فروخت پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا

    غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایک اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا جبکہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای میں جزوی ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق فائلرز یا نان فائلرز سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایک فیصد ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

    تاہم خیال رہے کہ نئے بجٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ٹرانسفر پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا اور یہ ٹیکس پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے عائد ہوا تھا جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
    نمائندہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر احسن ملک کے مطابق فیصلے کا اطلاق اٹک سے رحیم یار خان تک پنجاب کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں پر ہوگا۔

  • نگراں وزیراعظم کی  نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

    نگراں وزیراعظم کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت مختلف وزارتوں کے اہم امور پر اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں مختلف وزارتوں کے اہم امور پر انہیں بریفنگ دی گئی اور وزیرِ اعظم کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    اجلاس کو کوئٹہ سکھر ہائی وے پر پنجرا پُل اور کوئٹہ ژوب شاہرہ پر سوار پُل پر جاری کام پر پیشرفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا جبکہ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجرا پُل جو گزشتہ برس سیلاب سے تباہ ہو گیا تھا کی تعمیر نو پر کام آئندہ ماہ سے شروع ہوگا، اور گزشتہ برس سیلاب کے بعد پُل سے گزنے والی ٹریفک کے لیے کازوے بنا دیا گیا تھا جس سے ٹریفک میں خلل کو دور کر دیا گیا تھا۔ نگراں وزیرِاعظم نے پُل کی تعمیر کے لیے درکار وقت میں کمی لانے کی ہدایت بھی کی۔

    اعلامیہ کے مطابق پنجرا پُل کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 118 کلومیٹر طویل کوئٹہ دھادر روڈ اور 188 کلومیٹر طویل دھادر جیکب آباد روڈ کی ازسر نو تعمیر و بحالی بھی کی جائے گی جس سے نہ صرف وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی بلکہ ٹریفک کا رش بھی کم ہوگا۔ علاوہ ازیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوار پُل کی ازسر نو تعمیر پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا جس میں درکار مدت کا تخمینہ 6 ماہ لگایا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو جاری منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
    جبکہ اس موقع پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے اور ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے اور بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

  • اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  موسلادھار بارش کا امکان

    اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان

    محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، اس دوران خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی تھی۔

    جبکہ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی (کچہری 68، چکلالہ ایئرپورٹ 67 ، شمس آباد 63)، اسلام آباد ( ایئرپورٹ 47، زیرو پوائنٹ ، بوکرا 46، گولڑہ 37، سید پور 8)، مری 12، اٹک 10، چکوال 2، دیر (بالائی 25، زیریں 18)، چراٹ، کاکول 10، بالاکوٹ 8، پاراچنار 3، مردان 2،کوٹلی 25، راولاکوٹ 16، مظفر آباد (سٹی 5 اور ایئرپورٹ 3)اور بونجی میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں پیر کو ریکارڈ کیےگئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت 47 اور ڈی آئی خان میں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
    76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان

    تاہم محکمہ موسمیات نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ 14 سے16 اگست کے دوران تیز / موسلادھار بارش کے باعث کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی /اسلام آباد کے مقا می اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جبکہ 14 اور15 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورگردونواح میں تیز / موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

  • عام انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے. الیکشن کمیشن

    عام انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے. الیکشن کمیشن

    سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے عام انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں جبکہ نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا تھا آئین کے تحت الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے لیکن مردم شماری کے نوٹیفکیشن کے بعد ہم نئی حلقہ بندیاں کرانے کے بھی پابند ہیں۔

    جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں میں 4 ماہ سے زیادہ وقت لگے گا جس کے باعث انتخابات زیادہ سے زیادہ ساڑھے 4 ماہ تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں جبکہ عمر حمید کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے باقی تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
    76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان

    یاد رہے کہ ملک میں نئی مردم شماری کی حتمی اشاعت کے بعد الیکشن کمیشن نئے سرے سے حلقہ بندیاں کرتا ہے۔ جبکہ اسلام آباد سمیت تمام صوبوں کے لیے حلقہ بندی کمیٹیاں قائم کی جاتی ہیں۔ اور قومی اسمبلی کے 266 حلقے ہیں اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقے ہیں، الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے لیے شیڈول کا اعلان کرے گا جس کے بعد کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جا سکتا۔

    جبکہ گزشتہ حلقہ بندی شیڈول کے اعلان کے بعد تقریباً چار ماہ میں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کیا تھا۔ حلقہ بندیوں کے لیے ملک کو آبادی اور جغرافیائی لحاظ سے انتخابی حلقہ جات میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ کسی بھی حلقے میں آبادی کا فرق 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہوناچاہیے۔ حلقہ بندی کے بعد الیکشن کمیشن ووٹر لسٹوں کا کام مکمل کرکے انہیں منجمد کر دیتا ہے اور اس کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ اسمبلی قبل از وقت تحلیل ہونے پر الیکشن 90 روز کے اندر کرانا ہوتے ہیں، اگر مدت پوری ہوجائے تو 60 دن میں اور یوں اب الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کرانے میں کم و بیش 6 سے7 ماہ درکار ہوں گے۔

  • راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے اور نوٹیفیکشن کے مطابق یہ دفعہ 7 روز کیلئے نافذ کیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر کے مطابق پابندی کا اطلاق 13 اور 14 اگست کی رات تک نافذ العمل رہے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ عوام کی پریشانی کے خدشے کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں یوم آزادی کے موقع پر دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ اس بارے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر ہارن بجانے یا خریدنے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی اس اصول کو توڑتا ہے تو وہ قانون کے شکنجے میں آجائے گا۔ اور اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاوے گی.

    اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر پولیس افسران اور اہلکار سب کی حفاظت کے لیے موجود ہوں گے۔ علاوہ ازیں ان میں سے 1500 سے زیادہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعہ سے بچا جاسکے، مزید برآں، 550 افسران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔

    نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے 14 اگست کے دن فیلڈ میں افسران بھی موجود ہونگے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر چیز پرامن ہے اور ٹریفک میں رکاوٹ نہ بنے جبکہ لوگوں کو ایک پہیے پر بائیک چلانے سے روکنے کے لیے خصوصی اشارے لگائے گئے ہیں، اور پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر اضافی پولیس بھی بھیج دی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    خیال رہے کہ پولیس موبائل گشت بھی جاری رہے گا اور سی ٹی ڈی کمانڈوز اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جبکہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کر رہے ہیں جو خطرناک اسٹنٹ کے لیے استعمال ہونے والی بائیک تیار کرتے ہیں جبکہ پولیس کسی بھی برے رویے یا قواعد کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گی۔ یوم آزادی پر، وہ خاص طور پر قانون شکنی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جاوے گی.