Baaghi TV

Tag: islamabad

  • روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 1 روپے 84 پیسے بڑھ گئی۔


    جبکہ اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 287.54 روپے سے بڑھ کر 289.38 روپے ہوگئی ہے۔ اور مرکزی بینک کے مطابق کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت میں 0.64 فیصد تنزلی دیکھی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
    اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
    میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
    عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر

    علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 77 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 63 روپے، یورو کی قیمت 317 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3.5 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 370 روپے ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1951 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں سیکڑوں کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    علاوہ ازیں آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس سونے کی قیمت میں بالترتیب 800 روپے 686 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار روپے اور دس گرام سونا اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 91 ہزار 187 روپے کا ہو گیا، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 2800 روپے پر ہی برقرار رہی۔

  • برقع پوش خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت، ملزم فرار

    برقع پوش خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت، ملزم فرار

    شہر قائد میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن کے بعد فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں بھی موٹر سائیکل سوار شخص گلی سے گزرتی برقع پوش خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرکے فرار ہوگیا ہے ۔ جبکہ اس واقعے کی سی سی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منگل کی صبح 10 بجکر 55 منٹ پر سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 مدینہ مسجد کے قریب گلی سے گزرنے والی برقع پوش خاتون کو موٹر سائیکل سوار باریش شخص جو کہ سر پر سفید ٹوپی بھی پہنا ہوا ہے تھا خاتون کے تعاقب میں ہوتا ہے اور قریب سے گزرتے ہوئے خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے۔

    جبکہ اس حوالے سے ایس ایچ او سمن آباد مظفر صدیقی سے نجی ٹی وی کے صحافی نے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے پاس اس ضمن میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو کس علاقے کی ہے تاکہ مزید چھان بین کی جا سکے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
    واضح رہے کہ اس سے قبل راہ چلتی ہوئی خواتین کو گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن میں ہراساں کیا گیا تاہم اورنگی ٹاؤن واقعہ میں ملوث ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ گلستان جوہر کا جنسی درندہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال ایسٹ پولیس کے شکنجے میں نہیں آسکا ہے اور اس واقعہ کو پیش آئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے۔ جبکہ کراچی کی عوام کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں سے ہم تنگ ہیں لہذا حکومت کو چاہئے کہ سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں.

  • وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کردیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کردیا

    شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کر دیا

    وزیر اعظم شہبا زشریف نے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہےکہ نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا چاہیئے اور مردم شماری ہوئی ہے تو اسی پر انتخابات ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہے کہ وہ انتخابات کرائیں گے، مردم شماری کے نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 12 اگست کو حکومت کی مدت مکمل ہو رہی ہے، نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا ہے، جبکہ عوامی مینڈیٹ سے لیس حکومت 5 سال حکومت کرےگی۔ تاہم نگران سیٹ اپ کے حوالے سے نواز شریف سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے ، قائد حزب اختلاف سے مشاورت کروں گا، پاکستان کی معاشی صورتحال کو آگے لے کر جائیں گے، اپوزیشن لیڈر سے مشاورت آئین کا تقاضہ ہے، پر امید ہوں اپوزیشن لیڈر مل کر نگران سیٹ اپ کا فیصلہ کریں گے، الیکشن میں مسلم لیگ ن کا امیدوار نوازشریف ہے۔

    جبکہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ9 مئی کو دوست نما دشمن بن کر یہ حرکت کی گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجبوراً اضافہ کرنا پڑا،دو تین ماہ میں کئی بار پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں ایک دوبار قیمت بڑھائی،پیٹرول کی قیمت کا دار و مدار عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پر ہے، پیٹرول کی قیمت میرے کنٹرول میں نہیں عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت پر دارو مدار ہے،بدقسمتی سے اس مرتبہ پیٹرول کی قیمت عالمی منڈی میں آسمان پر چلی گئی۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار میں مثبت رجحان رہا ہے جبکہ کاروبارکے دوران ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوا۔ امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 287 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو سو چھیاسی روپے چونسٹھ پیسے ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت پچاس پیسے کمی سے دو سو نوے روپے پچاس پیسے پر آئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 195 پوائنٹس اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے

    ادھر عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بینالاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1950 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 222200 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

    اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدر 190501 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ اُدھر فی تولہ اور دس گرام کی چاندی بھی استحکام کے بعد بالترتیب 2800 روپے اور 2400.54 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

  • قومی اسمبلی نے بھی پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا

    قومی اسمبلی نے بھی پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا

    سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 منظورکثرت رائے سےمنظور کرلیا۔

    قومی اسمبلی میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا جس کے مطابق سرکاری حیثیت میں پاکستان کی سلامتی اورمفاد میں حاصل معلومات کا غیر مجاز انکشاف کرنے والے شخص کو پانچ سال تک سخت قید کی سزا دی جائے گی۔ جبکہ ترمیمی بل کے مطابق آرمی چیف یا بااختیار افسر کی اجازت سے انکشاف کرنے والے کو سزا نہیں ہوگی، پاکستان اور افواج پاکستان کے مفاد کے خلاف انکشاف کرنے والے سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا۔

    آرمی ترمیمی بل کے مطابق اس قانون کے ماتحت شخص سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا، علاوہ ازیں عام عہدے پر تعینات افسر ریٹائرمنٹ، استعفیٰ ، برطرفی کے دو سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ
    ترمیمی بل کے مطابق حساس ڈیوٹی پر تعینات اعلی افسران ریٹائرمنٹ کے بعد پانچ سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال تک سخت سزا ہو گی۔ بل میں کہا گیا ہےکہ آرمی ایکٹ کے ماتحت شخص اگر الیکٹرانک کرائم میں ملوث ہو جس کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہو تو اس کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 کے مطابق آرمی ایکٹ کے تحت شخص اگر فوج کو بدنام کرے یا اس کے خلاف نفرت انگریزی پھیلائے تو اسے دو سال تک قید اور جرمانہ ہو گا۔

  • گھریلو ملازمہ تشدد معاملہ؛ سول جج کا موقف سامنے آگیا

    گھریلو ملازمہ تشدد معاملہ؛ سول جج کا موقف سامنے آگیا

    گھریلو ملازمہ رضوانہ پر مبینہ تشدد کرنے والی خاتون کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کا کہنا ہے کہ جب بچی گھر گئی تو بالکل ٹھیک تھی، میری اہلیہ سخت مزاج ہے لیکن اس نے مارپیٹ نہیں کی ہے، بچی کے والدین پیسوں کی لالچ یا کسی کی ہدایت پر الزامات لگا رہے ہیں۔ جبکہ گھریلو ملازمہ 14 سالہ رضوانہ پر مبینہ بہیمانہ تشدد کرنے والی خاتون کے شوہر سول جج عاصم حفیظ نے نجی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری اہلیہ نے گھر کے کاموں کے لئے اپنی دوست کو ملازمہ کا کہا تھا، جس پر رضوانہ کو ہمارے گھر لایا گیا جبکہ بچی کے والدین اس کی عمر 14 سال بتارہے ہیں، لیکن جب وہ ہمارے گھر آئے تو بتایا تھا کہ رضوانہ کی عمر 16 سے 17 سال ہے، اور ضلعی قوانین کے تحت یہ عمر ملازمت کے قابل تھی، جس پر بچی کو گھر میں ملازمت پر رکھا، اور اس کے گھر والوں کو 10 ہزار یا اس سے زیادہ رقم بھجواتے تھے۔

    سول جج کا کہنا تھا کہ میں بچی سے کوئی چیز لانے کا کم ہی کہتا تھا، اور بات بھی کم ہی کرتا تھا، وہ ملازمت کے دوران متعدد بار اپنے والدین سے ملنے گئی، تاہم وہ گھر جانے سے ڈرتی تھی، مجھے اہلیہ نے بتایا تھا کہ بچی کہتی ہے کہ وہ گھر گئی تو اسے والدین ماریں گے، کیوں کہ تنخواہ بند ہوگی اور انہیں اس کا خرچ برداشت کرنا پڑے گا۔ سول جج نے بتایا کہ بچی کا تعلق غریب خاندان سے تھا، وہ گندی رہتی تھی اور چہرے اور سر پر خارش کرتی تھی، جس کی وجہ سے اس کے سر میں زخم بن گئے تھے، 8 جولائی کو اسے انفیکشن ہوا تو میں نے اس کا علاج بھی کروایا۔

    عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کا مسئلہ ہے کہ وہ سخت مزاج ہیں، اور کبھی سخت بول دیتی ہیں، لیکن بچی کے حوالے سے اہلیہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے کبھی مار پیٹ نہیں کی۔ سول جج نے بتایا کہ رضوانہ جس دن اپنے گھر واپس جارہی تھی اس کی حالت ایسی نہیں تھی جو میڈیا پر دکھائی گئی، اس کے جاتے ہوئے میں ناشتہ کررہا تھا، وہ میرے پاس سے گزری اس نے سامان بھی اٹھا رکھا تھا، اس کے بازو یا چلنے میں کوئی تکلیف نہیں تھی۔

    عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ ہم بچی کو بھوکا رکھتے تھے، بچی کے والدین پیسوں کی لالچ یا کسی کے کہنے پر الزامات لگا رہے ہیں، انہیں اس حوالے سے کوئی ہدایات دے رہا ہے، میرے حوالے سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں جا کر پوچھ لیں، جہاں مجھے ملنے والا خاکروب بھی کھائے پیے بغیر واپس نہیں جاتا، اور میرے گھر میں کوئی بھوکا رہے تو مجھے مر جانا چاہئے۔

    سول جج نے کہا کہ میڈیا ٹرائل کی وجہ سے میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی سے اپنی پوسٹنگ کھو دی ہے، آپ جا کر معلوم کرسکتے ہیں کہ میرے جانے پر لوگ افسردہ اور اور ان کی آنکھیں نم ہیں، میرے حلقہ احباب سے پوچھا جائے کہ میں کس شخصیت کا مالک ہوں۔ عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ میں اور میرا پورا خاندان سفاکانہ میڈیا ٹرائل کا شکار ہیں، ہمارا ذہنی سکون اور عزت سب برباد ہوچکا ہے، سول سوسائٹی اور میڈیا کو سمجھنا چاہیے کہ جج اور ان کے اہلِ خانہ بھی انسان ہیں، وحشیانہ میڈیا ٹرائل سے بہتر ہے کہ ہمیں ذبح کردیا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ
    سول جج نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں ہم بااثر اور طاقتور ہیں، لیکن ہم عام مزدور کی طرح ایسے حالات میں اپنا دفاع بھی نہیں کر پا رہے، ملازمت کے ضابطہ اخلاق کے تحت میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں جو ان کی بدقسمتی ہے، رضوانہ کے جسم پر چوٹوں کا فیصلہ وقت کرے گا، لیکن اگر ہم بے قصور ثابت بھی ہوگئے تو ہمارے خاندان پر لگنے والے وحشیانہ زخموں کا ازالہ کون کرے گا، ہمارے بچے مستقبل میں معاشرے کا سامنا کیسے کریں گے۔ تاہم واضح رہے کہ جنرل اسپتال لاہور میں مالکن کے تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کا 7 روز سےعلاج جاری ہے، بچی کی حالت مسلسل کبھی بگڑ اورکبھی سنبھل رہی ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق رضوانہ کو مسلسل سانس میں دشواری کا سامنا ہے، ان کی برونکوسکوپی دوبارہ کی گئی ہے، اس کے آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

  • چین کے نائب وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات

    چین کے نائب وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے جبکہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔


    خیال رہے کہ چین کے نائب وزیر اعظم ان دنوں اسلام آباد میں پاکستان کے دورہ پر ہیں اور سی پیک کی دس سالہ تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم منصوبہ ہے، سی پیک سے خطے میں سماجی ترقی کا آغاز ہوا، سی پیک ہمارے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔چین کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔انہوں ںے مزید کہا کہ سی پیک کی دس سالہ تقریبات میں شرکت کرنے پر خوشی محسوس کررہا ہوں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

    علاوہ ازیں اس سے قبل چین کے نائب وزیراعظم نے صدر مملکت اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئیندہ کا لائحہ عمل بھی زیر بحث لایا گیا جبکہ پاک چین دوستی کو سراہا گیا اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کا عزم کیا.

  • وزیراعظم نے تشدد کا شکار رضوانہ کے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا

    وزیراعظم نے تشدد کا شکار رضوانہ کے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کا شکار رضوانہ کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کون ہے، اسے خاطر میں نہ لایا جائے، پولیس کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر قانون پر سختی سے عمل کرے۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والی رضوانہ پر مبینہ طور پر جج کی اہلیہ نے بدترین تشدد کیا، اور گزشتہ 6 روز سے بچی لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج ہے، وزیر اعظم شہبازشریف نے بچی پر تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ بچی کوعلاج کی بہترین سہولیات کی فراہم کی جائیں اور اس کی زندگی بچانے کے لئے پوری کوشش کی جائے، جب کہ مظلوم لڑکی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ ظالم اور قانون شکن رعایت کے مستحق نہیں، معاشرہ ایسی اندھیرنگری اور ظلم وجبر کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملزم کون ہے اسے خاطر میں نہ لایا جائے، پولیس کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر قانون پر سختی سے عمل کرے۔

    واضح رہے کہ لاہور کے جنرل اسپتال کے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر فرید ظفر نے انکشاف کیا تھا کہ بچی کو زہر دیا گیا ہے، اور میڈیکل بورڈ نے رضوانہ کو زہر دینے کا ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دیا ہے، بچی کے لیے 48 گھنٹے اہم قرار دیے گئے ہیں۔ پروفیسر فرید ظفر نے مزید بتایا کہ رضوانہ کو سیپسیس کی بیماری ہو چکی ہے، سیپسیس کی وجہ خون میں انفیکشن ہے، جو پورے جسم کو متاثر کر رہا ہے، آکسیجن میں کمی کے باعث رضوانہ کی برونکو سکوپی مکمل کر لی گئی ہے۔

    میڈیکل بورڈ سربراہ کا کہنا ہے کہ رضوانہ کے ایک سائیڈ کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہے، دوسرے پھیپھڑے میں خون کے لوتھڑے ہیں۔ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا تھا کہ انفیکشن اور کلاٹ کی وجہ سے سیچوریشین کم ہو رہی تھی۔ پرنسپل جنرل اسپتال پروفیسر فرید ظفر نے رضوانہ کے میڈیکل بورڈ کے چیک اپ سے قبل بھی آج نیوز سے گفتگو کی تھی ۔ انھوں نے بتایا تھا کہ رضوانہ کی طبیعت آج صبح دوبارہ خراب ہوگئی تھی، رضوانہ کا آکسیجن لیول کم ہوگیا تھا۔
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ آج دوبارہ بچی کا معائنہ کرے گا، وزیر صحت جاوید اکرم نے بھی ایڈوائس دی ہیں، رضوانہ کے میڈیکل بورڈ میں مزید 2 ڈاکٹر شامل کررہے ہیں، بورڈ میں جناح اسپتال کے کارڈیالوجسٹ کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز پروفیسر فرید ظفر نے بتایا تھا کہ رضوانہ کو ابھی بھی آکسیجن کی ضرورت پڑرہی ہے، لیول بہتر ہونے پرآکسیجن اتاردی جاتی ہے جبکہ طبعیت خراب ہوتو دوبارہ لگا دی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رضوانہ کو نرم غذا دی جارہی ہے، اس کے پلیٹ لیٹس پہلے سے بہتر ہیں لیکن ابھی بھی کم ہیں جن میں اضافے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پروفیسر فرید ظفر نے مزید بتایا کہ کینسر سے متعلق خون کے نمونہ کی رپورٹ کلیئر ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری 12 اگست سے قبل صدر مملکت کو بھجوائی جائے گی۔ جبکہ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی آدھی رات 12 بجے مکمل ہوگی۔ نواز شریف وطن واپسی پر قانون کا سامنا کریں گے۔تین بار سابق وزیر اعظم – جو 2019 سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں – اگلے چند ہفتوں میں وطن پہنچیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم شہباز نے 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری سے شروع ہونے والے فسادات کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو اس کا ’’ماسٹر مائنڈ‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فسادات کا مقصد فوجی قیادت کو گرانا اور ملک میں خانہ جنگی شروع کرنا تھا۔ واضح معلومات کی بنیاد پر انکشافات کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے علاوہ، سیاستدانوں کا ایک گروپ، کچھ فوجی جوان اور ان کے اہل خانہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے، جسے فوج نے ”یوم سیاہ“ قرار دیا تھا۔9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد عسکری قیادت کا تختہ الٹنا چاہتے تھے۔ منصوبہ ساز ملک میں ’انتشار‘ اور ’خانہ جنگی‘ چاہتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک کو پہلے سے طے شدہ خطرے سے نکالا اور گزشتہ 15 ماہ کے دوران ملک کا کھویا ہوا وقار بحال کیا۔

  • 8 یا 9 اگست کو اسمبلی ٹوٹ جائے گی.  رہنما پیپلزپارٹی کا دعویٰ

    8 یا 9 اگست کو اسمبلی ٹوٹ جائے گی. رہنما پیپلزپارٹی کا دعویٰ

    پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 8 یا 9 اگست کو اسمبلی ٹوٹ جائے گی اور انتخابات 90 روز میں ہوں گے، الیکشن کو مردم شماری کی وجہ سے تاخیر کا شکار نہیں کیا جاسکتا۔ جبکہ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر وزیراعظم قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ ممکن ہے کہ الیکشن 90 دن میں ہوں گے، سیاسی جماعتوں کو بھی یہی سوٹ کرتا ہے کہ مقررہ مدت میں الیکشن ہوں، 8 یا 9 اگست کواسمبلی ٹوٹ جائے گی، وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ اسمبلیاں توڑدیں۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کو مردم شماری کی وجہ سے تاخیر کا شکار نہیں کیا جاسکتا، بلکہ کسی بھی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے، مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں معمول کے حالات میں ہوتا ہے، عوام کو جذبات سے نہیں سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں۔
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    رہنما پی پی پی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشستوں میں تبدیلی کیلئےآئینی ترمیم کرنا ہوگی، نگراں وزیراعظم کےنام پر قبل ازوقت بحث شروع ہوگی، اب وقت آگیا ہے تو مشاورت شروع ہوگئی ہے۔ قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لئے 5 ناموں پر مشاورت ہو رہی ہے، کمیٹی کا ممبر نہیں ہوں اس لئے ناموں کی تصدیق نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار کو معیشت سمیت دیگر شعبوں میں بہت تجربہ ہے، لیکن ان کے نام پر تصدیق ہوتی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

  • رضوانہ کو انصاف ملنے کے بجائے ملزمان کو ضمانتیں ملنا افسوسناک. مریم اورنگزیب

    رضوانہ کو انصاف ملنے کے بجائے ملزمان کو ضمانتیں ملنا افسوسناک. مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رضوانہ کو انصاف دینے کی بجائے ملزمان کو ضمانتیں ملنا افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے، مظلوم بیٹی کو ہر صورت انصاف دیا جائے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کو واقعہ کا نوٹس لے کر رضوانہ کو انصاف دلانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے، مظلوم بیٹی رضوانہ کو انصاف دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کردار ادا کرے گی تاکہ جرم کرنے والے قانون کے مطابق سزا پائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ ایسا ظلم کرنے والے عناصر کو برداشت نہیں کرسکتا، رضوانہ کو اس حال میں پہنچانے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہئے۔
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    انہوں نے کہا کہ واقعہ بچوں سے مشقت اور ان کے ساتھ وحشیانہ سلوک کی انتہائی قابل شرم اور قابل مذمت مثال ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے قوم سے رضوانہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ رضوانہ کو جو جسمانی اور ذہنی صدمات پہنچے، ان کے ازالے کے لئے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا، اس بچی کو انصاف دینا عدلیہ کی ساکھ کے لئے بہت بڑا امتحان ہے۔