Baaghi TV

Tag: ISPR

  • بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید

    بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی نکیال سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شخص شہید جبکہ تین خواتین زخمی ہوگئیں جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 21 اگست 2023 کو بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ، اس دوران ضلع کوٹلی کے گاؤں اولی کے 60 سالہ رہائشی غیاث شہید ہو گئے جبکہ اس دوران کھیت میں گھاس کاٹتے ہوئے 3 خواتین زخمی ہوئیں۔

    بیان کے مطابق یہ کھلم کھلا بھارتی جارحیت موجودہ سیزفائرمفاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اپنی سرحدوں پرامن وسکون کا خواہاں ہے تاہم اپنے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔پاکستانی عوام کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا ہماری مرضی کے وقت اورجگہ پربھرپورجواب دیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    برادر ممالک کے باہمی فائدے کیلئے تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت. ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ
    تاہم خیال رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے دورمیں پاکستان اوربھارت کی افواج کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا ، جس کے مطابق ایل او سی پرامن برقراررکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں‌آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں‌آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

    آئی ایس پی آر کی جانب جاری اعلامیہ کے مطابق سسیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے اور اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا.

    علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف وارداتوں میں استعمال ہوتا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    جبکہ آئی ایس پی آ ر کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے علاقے کی ان درندوں کے صفائے کیلئے مزید آپریشن بھی جاری ہے اور علاوہ ازیں علاقے کے مقامی لوگوں نے اس آپریشن کو ناصرف آپریشن کو سراہا ہے بلکہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا ہے۔

  • بلوچستان؛ دو دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان؛ دو دہشتگرد ہلاک

    آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا

    سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کیخلاف خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا جس کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ ہلاک دہشتگرد شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے جبکہ سکیورٹی فورسز اپنے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ خان کی آرمی چیف سے ملاقات

    ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ خان کی آرمی چیف سے ملاقات

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ خان سے ملاقات کی ہے ۔ جبکہ آرمی چیف نے نوجوان چیمپیئن کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی جس سے ملک کا نام روشن ہوا ہے.

    جبکہ آئی ایس پی آر نے جاری اعلامیہ میں کہا کہ آرمی چیف نے دوران ملاقات کہا کہ آپ (محمد حمزہ خان) جیسے ٹیلنٹ پر ہم سب کو فخر ہے اور آپ کی عظیم کامیابی اس قوم کی عظیم صلاحیتوں کو کو ظاہر کرتی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
    توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
    علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
    زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا
    آئی ایس پی آر نے مزید لکھا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کی مدد جاری رکھے گی اور انہیں تعلیمی اور کھیلوں میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ جبکہ آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ ہمارے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور توجہ، لگن و محنت سے ایسا کچھ نہیں ہے جو پاکستان حاصل نہیں کرسکتا ہوں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے ولے حمزہ خان اب سینیئر چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ گزشتہ 37 برس میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے حمزہ خان کی نظریں اب سینئر ٹائٹل پر ہیں۔

    17 سالہ حمزہ خان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں مصر کے محمد ذکریا کو شکست دے کر پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کی کامیابی کی تقلید کی، جنہیں 1986 میں جونیئر چیمپئن کا تاج پہنایا گیا تھا۔ پاکستان کے اسپورٹس شائقین کو اسکواش کی طرف متوجہ کرنے والے جونیئر چیمپیئن حمزہ خان کو ملک بھر سے داد وصول ہوئی ہے۔

  • کور کمانڈرز کانفرنس؛ داخلی سیکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ

    کور کمانڈرز کانفرنس؛ داخلی سیکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ

    آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے جس میں شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت میں 258 ویں کور کمانڈر کانفرنس تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ہمسایہ ممالک میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دہشت گرد گروپوں پر بھی بریفنگ دی گئی ہے، اور دہشت گرد گروپس کے پاس جدید اسلحے کی موجودگی پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں اور ٹریننگ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ٹریننگ اور پیشہ ورانہ تیاریاں داخلی سلامتی کیلئے ضروری ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
    3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
    توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
    آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس میں فورم کو حکومت پاکستان کے معاشی اصلاحات کے پروگرام اور افواج پاکستان کے زراعت اور آئی ٹی اور ڈیفنس پروڈکشن کے شعبوں میں کردار پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے زیر اہتمام کیے جانے والے اقدامات پر بھی فورم کو بریف کیا گیا، جب کہ شرکاء نے حکومت پاکستان کی جانب سے معاشی اصلاحات کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، اہم امور زیر بحث

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، اہم امور زیر بحث

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دو روزہ دورہ ایران مکمل ہو گیا ہے، اس دوران سربراہ پاک فوج نے ایرانی عسکری قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بارڈر بارے تحفظات اور دہشتگردی بارے بھی بات ہوئی جبکہ ایک دوسرے کے ساتھ انٹیلی جنس نیٹورک شیئرنگ بارے بھی گفتگو کی گئی، علاوہ ازی ابراہیم رئیسی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے تہران میں ملاقات کی اور ہم خیال اور مسلم ملکوں کے ساتھ تعلقات میں توسیع کو ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی معاہدوں پر عمل در آمد کی رفتار میں تیزی سے ایران و پاکستان کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون میں بہتری پیدا ہوگی اور اس کے نتیجے میں دونوں پڑوسیوں کے سیاسی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ ایچ ای حسین امیر عبداللہ سے ملاقاتیں ہوئیں، جس میں علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر کی ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں اطراف کے فوجی کمانڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی خطے کے لیے بالعموم اور دونوں ممالک کے لیے بالخصوص مشترکہ خطرہ ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انٹیلی جنس کے تبادلے سے سرحدی علاقوں میں دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا، جب کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف موثر ایکشن پر بھی اتفاق کیا گیا، اور سیکورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے راستے تلاش کرنے کا عزم کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق رئيسی نے اسی طرح علاقائی ملکوں کے تعلقات خراب کرنے کی دشمنوں کی کوششوں کا ذکر کیا اور موجودہ گنجائشوں اور باہمی لین دین میں اضافے کے ذریعے باہمی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ جنرل عاصم منیر کی ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات میں سرحدوں کے تحفظ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جغرافیائی سالمیت کے لیے مل کر کام کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

    ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ سید عاصم منیر نے بھی پڑوسیوں خاص طور پر پاکستان کے ساتھ تعلقات میں توسیع کی ایران کی پالیسیوں کو سراہا اور اسے عالم اسلام کے لئے خاص قرار دیا۔ جنرل عاصم منیر نے ایران اور پاکستان کی طولانی مشترکہ سرحدوں اور سرحدی لین دین کی گنجائش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی ومعاشی تعاون سے سکیورٹی کے حالات میں بہتری آئے گی۔ ہم سکیورٹی کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    اس سے قبل پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے ایرانی وزير خارجہ حسین امیر عبد اللھیان سے بھی ملاقات کی تھی، وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور جنرل عاصم منیر کی ملاقات میں باہمی دلچپسی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گيا تھا ۔ جبکہ گزشتہ دو دنوں کے دوران جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت کئی اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔

  • آرمی چیف کا کوئٹہ گیریژن دورہ؛ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تشویش

    آرمی چیف کا کوئٹہ گیریژن دورہ؛ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تشویش

    آرمی چیف کا کوئٹہ گیریژن دورہ؛ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تشویش

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں ژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے پر بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی عیادت کی اور جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کے عزم اور استقلال کی تعریف کی۔


    ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں اور انہیں دہشت گردانہ کاروائیوں کی اجازت ہونے پر افواج پاکستان کو شدید تشویش ہے، امید کرتے ہیں کہ افغان عبوری حکومت کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
    اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
    واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
    نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
    روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ افغان عبوری حکومت کو دوحہ میں ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کرنا چاہیئے۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے یہ بیان بدھ کو بلوچستان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے خلاف 2 دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ جب ژوب اور سوئی میں حملوں میں 12 فوجی شہید ہوئے تھے۔

  • حوالدار لالک جان شہید کو پاک فوج کا خراج عقیدت

    حوالدار لالک جان شہید کو پاک فوج کا خراج عقیدت

    افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا حوالدار لالک جان شہید، نشان حیدر کے 24ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت جبکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حوالدار لالک جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اُنکی ثابت قدمی، فرض سے لگن اور بیمثال جرات جیسی صفات افواج پاکستان کا طُرّہ امتیاز رہا ہے۔

    ترجمان آئی ایس پی ار کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں پہ ہمیشہ انکی مقروض رہے گی اور پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن کی خاطر دی جانے والی یہ قربانیاں ہمارے لیے اور ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
    عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
    نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
    عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
    تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
    بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم

    واضح رہے کہ شہید لالک جان گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل یاسین میں10فروری 1967 کو ایک غریب کسان نیت جان کے گھرپیدا ہوئے۔ نومولود کا نام لالک جان(سورج جیسا )رکھا گیا تب یہ بات کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوگی کہ لالک جان سچ مچ سورج کی طرح نہ صرف اپنے بزرگوں کا نام روشن کریگا بلکہ ملک کے لیے بھی باعثِ وقار ہوگا۔ لالک جان کی والدہ فوت ہوگئیں تو والد نے دوسری شادی کرلی تھی. لیکن سوتیلی ماں نے انہیں اپنی ماں جیسا پیار دیا.

    روزنامہ ہلال کے مطابق مئی1999میں جب یہ معلوم ہوا کہ دشمن ایک بڑے زمینی حملے کی تیاری کررہا ہے تو حوالدار لالک جان جو کسی اگلے مورچے پر نہیں بلکہ کمپنی ہیڈکواٹر میں اپنے فرائض سر انجام دے رہاتھا۔ اس موقع پر انھوں نے اگلے مورچے پر لڑائی لڑنے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ اگلے مورچے دشمن کے حملوں کی زد میں ہیں، حوالدار لالک نے اپنے سینئر افسروں سے اگلے مورچوں پر جانے کے لئے اصرار کیا اورایک انتہائی مشکل پہاڑی چوکی پر دشمن سے نبردآزما ہونے کے لیے کمر باندھ لی۔ جون کے آخری ہفتے کی ایک رات دشمن کی ایک بٹالین کی نفری نے حوالدار لالک جان کی چوکی پر بھر پور حملہ کیا۔

    حملے کے دوران حوالدار لالک جان اپنی جان سے بے پروا ہوکر مختلف پوزیشنوں سے فائر کرتے رہے اور ہر مورچے میں جاکر جوانوں کے حوصلے بڑھاتے رہے۔ رات بھر دشمن کا حملہ جاری رہا اور لالک جان نے دشمن کے تمام ارادوں کو ناکام بنادیا اور صبح تک دشمن سپاہ لاشوں کے انبار چھوڑ کے پسپا ہوگئی تھی۔ دوسری رات مزید کمک حاصل کرنے کے بعد دشمن نے ایک بار پھر مختلف اطراف سے حملہ شروع کردیا لیکن زیرک لالک جان نے اس رات بھی بے باکی اور جرأت کا مظاہر کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

    7 جولائی کو دشمن نے لالک جان کی پوسٹ پر توپ خانے کا بھر پور فائرکیا، پورا دن گولیوں کی بارش ہوتی رہی اور رات کو دشمن نے ایک بار پھر لالک جان کی پوسٹ پر تین اطراف سے حملہ کردیا اور حملے کے دوران دشمن کے فائر سے لالک جان شدید زخمی ہوئے لیکن کمپنی کمانڈر کے اصرارکے باوجود اپنی پوسٹ پر زخمی حالت میں بھی ڈٹے رہے اور دشمن کا مقابلہ جاری رکھا۔ آخر کار اس سپوت نے دشمن کے اس حملے کو بھی ناکام بنادیا لیکن اس کے ساتھ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے حوالدار لالک جان 7جولائی 1999 کواپنی پوسٹ پر ہی شہید ہوگئے۔

    حوالدارلالک جان نے جس بے باکی اور جرأت مندی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے مورچے کا آخری وقت تک بھر پور دفاع اور دشمن کے پے درپے حملوں کو پسپا کیا، اس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔ زخمی حالت میں بھی لالک جان دشمن سے نبردآزما رہے اور آخری وقت تک ملک کا دفاع کیا۔ان کی بے باکی، حوصلہ مندی اور جذبہ شہادت پر ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیاگیا۔کارگل کے ہیرو شہید لالک جان نشان حیدر کے یوم شہادت پرہر سال عوام کی ایک بڑی تعداد ان کے مزار پر حاضری دے کر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

    گلگت بلتستان کا ضلع غذر جس کو شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔ 65یا71کی جنگیں ہوں یا کارگل معر کہ یہاں کے بہادر سپوتوں نے ہر میدان میں اپنی بہادری کی لازوال دستانیں رقم کیں ـ کارگل جنگ میں غذر کے ایک سو سے زائد جوانوں نے ملک کی گلشن کی آبیاری کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور چالیس کے قریب جوانوں کو عسکری اعزات سے نوازا گیا۔ غذر کو شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین کہا جاتا ہے یہاں کے ہر گائوں اور قصبہ میں شہدا کے مزار کے اوپر سبز ہلالی پرچم نظر آرہا ہے۔

  • کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا  24 واں یوم شہادت

    کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا 24 واں یوم شہادت

    افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشان حیدر کے 24ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل شیر خان شہید کی شاندار قائدانہ صلاحیت اور بے مثال بہادری مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت یقینی بنانے میں ہمارے لیئے مشعل راہ ہے۔

    کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان نے کٹھن حالات کے باوجود اپنے خون سے دفاع وطن کیلئے جرأت، ثابت قدمی اور حب الوطنی کی لازوال تاریخ رقم کی۔
    بِلا شُبہ کیپٹن کرنل شیر خان کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے جبکہ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
    گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر

    خیال رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو جی ٹی روڈ سے ملانے والی ایک سڑک کا نام کیپٹن کرنل شیر خان روڈ رکھا گیا ہے۔ صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان کے نام پر ایک کیڈٹ کالج بھی ہے اور اس نام پر ملک کے دیگر علاقوں میں بھی کچھ ٹائون، سڑکیں اور تعلیمی ادارے موجود ہیں جبکہ سب جانتے ہیں کہ کیپٹن کرنل شیر خان نے 1999ء میں کارگل کے محاذ پر ایک معرکے میں ایسی شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کیا کہ دشمن بھی انہیں سلیوٹ کرنے پر مجبور ہو گیا اور کیپٹن کرنل شیر خان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر دیا گیا۔

  • تربت؛ شہید نوجوان آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

    تربت؛ شہید نوجوان آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

    تربت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا جبکہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ شب جنوبی بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں ایک فائرنگ کا تبادلہ پیش آیا تھا جس میں دو نوجوان شہید ہوگئے تھے جبکہ شہید ہونے والے میجر ثاقب اور نائیک باقر علی کی نماز جنازہ پہلے تربت اور پھر ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی اور دونوں کی نمازجنازہ میں حاضرو ریٹائرڈ افسران، جوانوں سمیت ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔


    آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ جرات اور بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے 31 سالہ میجر ثاقب حسین کو سانگھڑ جب کہ 26 سالہ نائیک باقرعلی کو دادو میں سپرد خاک کیا گیا ہے اور میجر ثاقب حسین نے سوگواران میں والدین اور بیوہ چھوڑی ہے، جب کہ نائیک باقر علی نے سوگواران میں تین سالہ بیٹی اور بیوہ چھوڑی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی بلوچستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی کمبیٹ پیٹرول پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے جام شہادت نوش کیا جبکہ میجر ثاقب اور ان کی ٹیم نے آخری سانس تک چھپ کر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہمت نہ ہاری، اسی اثناء میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی کو گولیاں لگیں، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، ہمارے تمام شہداء بشمول میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید کی وطن عزیز کے دفاع کی خاطر دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔