Baaghi TV

Tag: jalsa

  • خانیوال میں استقبال کی تیاریاں

    خانیوال میں استقبال کی تیاریاں

    میاں چنوں:مہر محسن ہراج ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ڈیرہ پر پاکستان مسلم لیگ ن لائئر ونگ و شوشل میڈیا ٹیم پی پی 207 کی سابق ایم پی اے سابق چیٸرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی مہر عامر حیات ہراج کے ساتھ ملاقات
    ملاقات میں سابق ایم پی اے مہر عامر حیات ہراج نے کہا ہے کہ این اے 152 تحصیل میاں چنوں تلمبہ سے مسلم لیگ ن کے کارکنان کی گرفتاریوں انتقامی کاروائیاں ہیں جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں یہ چھاپے اور گرفتاریاں ہماری جدوجہد کو متاثر نہیں کرسکتیں 30نومبر کو پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کیلئے خانیوال لاہورموڑ پر مریم نواز کا شانداراستقبال کیا جائیگا این اے 152 کے تمام ورکرز کارکنان 9 بجے میاں چنوں پنہچیں
    مہر عامر حیات ہراج نے کہاکہ30 نومبر کو ملتان میں پی ڈی ایم کاجلسہ جنوبی پنجاب کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگاجسے روکنے کے لیے موجودہ سلیکٹڈ حکومت اپنی نااہلیوں کو چھپانے کے لیے بدترین انتقام کی راہ پر چل پڑی ہےنیازی حکومت نے عوام کو جومعاشی خواب دکھائے وہ سب الٹے ثابت ہورہے ہیں جو عوام کی نفرت اوربیزاری کا باعث بن کر سامنے آرہے ہیں‘موجودہ حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے بازآجائے وگرنہ عوام سڑکوں پر آجائے گی اورپھردما دم مست قلندرہوگا۔

  • مریم نواز نے اپنا اگلا جلسہ کہاں کرنا تھا؟ ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

    مریم نواز نے اپنا اگلا جلسہ کہاں کرنا تھا؟ ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی قائد مریم نواز نے اپنا اگلا جلسہ نریندر مودی کیخلاف مظفر آباد میں 15 اگست کو کرنا تھا.

    تفصیلات کے مطابق سابق تاحیات نااہل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنا اگلا جلسہ 15 اگست کو مظفر آباد میں نریندر مودی کیخلاف کرنا تھا، ساتھ ہی انہوں نے ریلی بھی نکلالنی تھی اور نریندر مودی کو للکارنہ تھا. تاہم اب وہ یہ جلسہ گرفتاری کی وجہ سے نہیں کرسکتیں. یاد رہے کہ مریم نواز کو آج نیب کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل کے احاطے سے گرفتار کیا جہاں وہ اپنے والد نواز شریف سے ملنے کیلئے آئیں تھیں. نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے، اس حوالے سے ن لیگی کارکنان کا سخت ردعمل بھی دیکھنے کو مل رہا ہے.

    واضح رہے کہ مریم نواز نے گرفتاری سے قبل اپنا آخری جلسہ پاکپتن میں کیا تھا.