Baaghi TV

Tag: jamal shah

  • جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    معروف اداکار، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار، جمال شاہ کو عبوری حکومت میں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کا عہدہ دیا گیا ہے ، انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انہوں نے قومی ورثہ و ثقافت کا دورہ کیا، وزارت میں سیکرٹری فارینہ مظہر اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے دیگر افسران سے ملاقات کی۔وفاقی سیکرٹری نے جمال شاہ کو بریفنگ دی اور انہیں ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ملک میں ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کریں گے.

    ”جمال شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے جو زمہ داری دی گئی ہے اس کو میں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا. ”جمال شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں بہت شکر گزار ہوں کہ مجھے اتنی اہم زمہ داری سونپی گئی ہے اور سوشل میڈیا اور قریبی دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے مجھے مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں . یاد رہے کہ جمال شاہ نہ صرف اداکار ہیں بلکہ ایک عرصے سے وہ آرٹ کی خدمت کررہے ہیں.

    ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا

    نگران سیٹ اَپ میں وزارتِ اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی شفاعت علی کا دعوی

    پی ٹی وی کو اسکے اپنے نے برباد کیا ہے عرفان کھوسٹ

  • نگراں وزیراعظم نے کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا

    نگراں وزیراعظم نے کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد کل کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ نگراں کابینہ کی پہلی بیٹھک جمعہ کی صبح گیارہ بجے ہوگی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بلالیا ہے تاکہ ملکی مسائل پر کام شروع کیا جاسکے.

    اطلاعات کے مطابق کابینہ اجلاس کی صدارت نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کریں گے جس میں ملکی معاشی اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ نگراں وفاقی کابینہ نے آج حلف اٹھایا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے کابینہ سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں شمشاد اختر، احمد عرفان اسلم، شاہد اشرف تارڑ اور سرفراز بگٹی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹر گوہر اعجاز ، محمد علی اور انیق احمد نے بھی حلف لیا ہے اور نگراں کابینہ میں جلیل عباس جیلانی ، جمال شاہ، سید انور علی حیدر اور مرتضیٰ سولنگی بھی شامل ہیں۔ جبکہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں ڈاکٹر ندیم جان، مدد علی، خلیل جارج اور محمد سمیع سعید بھی شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    ائیر مارشل (ر) فرحت حسین، احد خان چیمہ ، وقار مسعود خان، مشعال حسین ملک، جواد سہراب ملک، وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ، وصی شاہ، ڈاکٹر جہانزیب خان اور سیدہ عارفہ زہرہ نگراں کابینہ میں شامل ہیں۔

  • اس وقت پنجاب میں فقط نوازشریف ہی اسٹیبلشمنٹ کا سچا مخالف ہے جمال شاہ

    اس وقت پنجاب میں فقط نوازشریف ہی اسٹیبلشمنٹ کا سچا مخالف ہے جمال شاہ

    اداکار جمال شاہ جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو رہتے ہیں جہاں ہر کوئی آج زمان پارک میں ہونے والے کلین اپ آپریشن پر بات کررہا ہے وہیں جمال شاہ بھی پیچھے نہیں رہے. انہوں نے مختلف ٹویٹس کے زریعے زمان پارک کلین اپ آپریشن کی حمایت کرتے نظر آئے . انہوں نے ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ”سچ تو یہی ہے کہ ضیاء الحق کے زمانے میں غُلام جیلانی نواز شریف کو آگے لائے لیکن اس سے بھی بڑا سچ یہ ہے کہ نواز شریف نے وقت کے ساتھ ساتھ وہ داغ اپنی آزاد سوچ کی بدولت دھودئے اور اس وقت پنجاب میں تو فقط نواز شریف ہی اسٹیبلشمنٹ کاُسچا مُخا لف ہے گوکہ دیگر صُوبوں میں کئی اور رہنما بھی ہیں. اسی طرح سےمریم نواز نے ایک ٹویٹ کی ” سچ کہوں تو گرفتاری کے اس قدر شدید

    خوف میں مبتلا شخص پاکستانی قوم نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ شرم آتی ہے کہ یہ بزدل کبھی اپنے آپ کو سیاسی رہنما کہتا تھا۔ اب تو وہ لبادہ بھی اتر گیا”۔ اس ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرکے جمال شاہ نے لکھا کہ ”بی بی ، برائے مہربانی اپنی پارٹی کو کہیں کہ پارلیمنٹ میں دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کرجانبدار ججوں کے خلاف ریفرینس لائیں۔ یہ جج پُوری قوم سے تنخوائیں اور مراعات لیتے ہیں لیکن نوکری ریاستی مافیا اور امریکہ کے سب سے بڑے ٹاؤٹ عمران کی کرتے ہیں ! یہ غداری ہرگز برداشت نہیں ہونی چاہئیے” .