Baaghi TV

Tag: jannat mirza

  • جنت مرزا کو کبھی کسی نے تحفہ کیوں نہیں دیا ؟

    جنت مرزا کو کبھی کسی نے تحفہ کیوں نہیں دیا ؟

    نامور ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا جو کہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ تحفے ہمیشہ یادگاری کے طور پر یاد کئے جاتے ہیں لیکن میرے پاس کسی کی ایسی یادگاری نہیں ہے کیونکہ مجھے کبھی کسی نے کوئی تحفہ نہیں دیابلکہ مجھے ساکگرہ کے موقع پر بھی کسی نے تحفہ نہیں دیا ،فیملی کے لوگ بھی یہی کہتے ہیں پیسے رکھ لو جو چاہو خرید لینا۔ایک انٹر ویو میں جنت مرزا نے کہا کہ میری بھی یہی خواہش ہے کہ مجھے بھی باقاعدہ کوئی چیز تحفے میں ملے تاکہ میں اسے کسی محفوظ جگہ پر سنبھال کر رکھ سکوں۔جنت مرزا نے کہا کہ میرے خیال میں شعور کا پہلا درجہ خاموش رہنا ہے ۔

    جنت مرزا نے مزید کہا کہ ”میں دوسروں کو تحفے دیتی ہوں” ، انہوں نے کہا کہ ابھی میرا فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن اگر کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو کر بھی سکتی ہوں .لیکن پہلی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں کام کرنے کا تجربہ کافی اچھا رہا ہے. یاد رہے کہ جنت مرزا کے ٹک ٹک پر ملینز میں‌فالورز ہیں ان کو دیکھنا ان کے پرستار بہت پسند کرتے ہیں ، کچھ عرصہ پہلے ٹک ٹاکر کی منگنی بھی ٹوٹی ہے جس پر وہ کہتی ہیں کہ جب خدا کو منظور ہو گا کوئی میری ندگی میں آجائیگا.

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا …

    میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں

  • جنت مرزا پولیس آفسیر کیوں بننا چاہتی تھی ؟

    جنت مرزا پولیس آفسیر کیوں بننا چاہتی تھی ؟

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کبھی بھی سوشل میڈیا سٹار نہیں بننا چاہتی تھی ، یہ تو قسمت تھی تو میں سوشل میڈیا سٹار بن گئی مجھے ٹک ٹاک سے شہرت مل گئی ، ورنہ میں تو پولیس آفیسر بننا چاہتی تھی ، میرے والد انجم کمال ایک پولیس آفسیر ہیں اور ان کو میں نے شاہانہ زندگی گزارتے ہوئے دیکھا ہے ، ان کو بہت سہولیات اور مراعات ملی ہوئی ہیں وہ دیکھ کر میں‌بہت زیادہ متاثر ہوتی ہوں ، اسی لئے میری خواہش رہی کہ میں پولیس آفیسر بنوں .

    انہوں نے کہا کہ میں کسی پولیس آفیسر سے ہی شادی کرنا چاہتی تھی ، اور یہ خواہش بھی اسی لئے رہی کہ میں نے پولیس آفیسرز کو مراعات انجوائے کرتے ہوئے دیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سٹار بن گئی ہوں تو اس کےلئے بھی میں خدا کی بہت شکر گزار ہو کہ اس نے مجھے اتنی عزت دی . انہوں نے کہا کہ شہرت عزت ذلت سب اللہ کے ہاتھ ہوتی ہے وہ جس کو جو چاہے نوازے یہ اسکے فیصلے ہیں . یاد رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی لڑکی ہیں، ان کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے.

    خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

    ٓآئمہ بیگ نے اپنی کونسی غلطی مان لی؟

    شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

  • ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    اداکار ہمایوں سعید کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو ٹی وی پر آئیں تو دھوم مچا دیتے ہیں اگر فلموں میں آئیں تو باکس آفس پر راج کرتے ہیں. ہمایوں سعید آخری بار ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں نظر آئے تھے اس کے بعد وہ فلموں میں نظر آئے ہیں ابھی تک ڈراموں میں نہیں. ان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ جلد ہی وہ ان کی ٹی وی سکرینز پر ہوں گے. جی ہاں ، ہمایوں سعید ڈرامہ سیریل جنٹلمین میں دکھائی دینے والے ہیں اس میں ان کے ساتھ یمنہ زیدی ہوں گی، اور یہ دونوں پہلی بار ایک ساتھ سکرین شئیر کرنے جا رہے ہیں ، دونوں کے مداح ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے چین ہیں.

    ”جنٹلمین ڈرامے کو ان کے ساتھی خلیل الرحمان قمر لکھ رہے ہیں” جبکہ پروڈیوس ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں اور ان کی بیٹی ثناء شاہنواز کررہی ہیں. یہ ڈرامہ گرین انٹرٹینمنٹ پر دکھایا جائیگا. اگر ہمایوں سعید ایک بہترین اداکار ہیں تو یمنہ زیدی بھی ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں. ان کا حال ہی میں ڈرامہ سیریل تیرے بن اختتام پذیر ہوا ہے اس میں انہوں نے جو اداکاری کی ہے اس پر خوب داد سمیٹی ہے.

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

  • فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میرے پاس فلم تیرے باجرے راکھی آئی تو اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ سید نور کون ہیں اور کیا کرتے ہیں، مجھے بعد میں معلوم پڑا کہ سید نور ملک کے معروف ڈائریکٹر ہیں. انہوں نے کہا کہ صائمہ اور سید نور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. جنت مرزا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زمانہ طالب علمی میں ، میں بہت زیادہ پڑھائی نہیں کرتی تھی، بلکہ جب امتحان ہوتے تھے تو ایک دن پہلے بس پڑھائی کرتی تھی اور اچھے نمبر لے آتی تھی.

    جنت مرزا نے کہا کہ ”میں نے فلموں کی بڑی بڑی آفرز کو ٹھکرایا ” کیونکہ میں اپنی مرضی سے کام کرنے کی عادی ہوں، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے اگر میں نے کارتک آریان کے ساتھ فلم کو منع کیا ہے. انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک میری پہچان ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ٹک ٹاکر ہوں . واضح رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر ملینز کے حساب سے فالورز رکھتی ہیں یوں ان کی ایک بڑی فین فالونگ ہے، ان کی وڈیوز کو بہت زیادہ پسند بھی کیا جاتا ہے. جنت آگے کس ایکٹنگ پراجیکٹ میں نظر آئیں گی ، اس حوالے سے انہوں نے کوئی بات تاحال نہیں کی .

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

  • جنت مرزا نے کارتک آریان کے ساتھ فلم کیوں نہیں کی ؟

    جنت مرزا نے کارتک آریان کے ساتھ فلم کیوں نہیں کی ؟

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میں کہا ہےکہ مجھے پاکستان کی بہت بڑی فلموں کی آفر ہوئی تھی لیکن بعض وجوہات کی بناء پر میں نے ان میں کام نہیں کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے انڈیا سے کارتک آریان کے ساتھ ایک فلم آفر ہوئی تھی لیکن جب فلم مجھے آفر ہوئی اس وقت میں جاپان میں تھی ، جس کی وجہ سے یہ موقع میرے ہاتھ سے نکل گیا. انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں سپر ہٹ فلمیں چھوڑیں جنہیں بعد میں‌دوسری ہیروئنز نے کیا اور داد سمیٹی. جنت مرزا کا کہنا ہے کہ مجھے اگر مناسب اور میری مرضی کا کردار ملا تو ضرور کروں گی.

    ”جنت مزرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے پاکستان سے باہر کی فلمیں آفر ہوئیں تو ان میں مجھے بولڈ ڈریسز پہننے تھے جس کی وجہ سے نہ کر دی” . یا رہے کہ جنت مرزا نے سید نور کی فلم تیرے باجرے دی راکھی سے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی ، یہ فلم بری طرح فلاپ ہوئی ، اور جنت مرزا بھی شائقین کو اپنی اداکاری کے زریعے بہت زیادہ متاثر نہ کر سکیں. تاہم جنت کا کہنا ہے کہ مجھے بہت ساری ایکٹنگ کی آفرز آتی رہتی ہیں لیکن میں سوچ سمجھ کر ہاں کروں گی.

     

    علیزے شاہ کاجول بن گئیں؟

    مہوش حیات کا انڈین اداکارہ نرگس دت کے ساتھ مقابلہ کس نے کیا ؟

    وہاج علی کو مداحوں نے گھیر لیا

  • کسی پر بھروسہ نہیں جنت مرزا نے ایسا کیوں کہا؟

    کسی پر بھروسہ نہیں جنت مرزا نے ایسا کیوں کہا؟

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا جو کہ انسٹاگرام پر ایک بہت بڑی فین فالونگ رکھتی ہے، انہوں نے ٹک ٹاک کے زریعے دنیا بھر میں شہرت پائی ہے ان کی شہرت کو دیکھتے ہوئے معروف ہدایتکار سید نور نے اپنی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں بھی کاسٹ کیا ۔ لیکن فلم میں جنت مرزاشائقین کو زیادہ متاثر نہ کر سکیں ۔ جنت مرزاکی جب سے منگنی ٹوٹی ہے تب سے وہ خاصی ڈسٹرب دکھائی دیتی ہیں۔ اس کا اظہار وہ بلواستہ کرتی بھی رہتی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاﺅں کی ہریالی سے لطف اندوز ہو

    رہی ہیں ۔ اس کا کیپشن انہوں نے کچھ یوں لکھا ” اب میں کسی پر بھروسہ نہیں کرتی “ ۔ جنت مرزا کی اس پوسٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جنت مرزا نے اپنے سابقہ منگیتر عمر بٹ کے ھوالے سے ایسی بات لکھی ہے۔ شاید وہ ابھی بھی ان کو مس کرتی ہیں، اس لئے بلواسطہ اپنی پوسٹوں میں ایسی باتیں لکھتی رہتی ہیں۔ یاد رہے کہ جنت مرزا کا اس سال کے آغاز میں عمر بٹ کے ساتھ بریک اپ ہو گیا تھا ، انہوں نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ میرا اور عمر بٹ کا اب کوئی تعلق نہیں ہے لہذا ان کے ساتھ اب میرا نام نہ جوڑا جائے۔

  • جنت مرزا کے انسٹاگرام پر 22 ملین فالورز ہو گئے

    جنت مرزا کے انسٹاگرام پر 22 ملین فالورز ہو گئے

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت رکھتی ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے فالورز کی تعداد کا ایک سکرین شارٹ لگایا اور لکھا کہ میرے فالورز کی تعداد 22 ملین ہو گئی ہے. اور میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے سب بہت زیادہ پیار کرتے ہیں. انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میرے فالورز ہیں تو میں ہوں . اتنی بڑی تعداد میں‌فالورز پا لینا ایک بڑی کامیابی ہے. میں اس کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہوں اور میراخیال خوش ہونا بھی چاہیے کیونکہ جب آپ کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد محبت دے رہی ہوں وہ معمولی بات نہیں ہوتی. جنت مرزا پاکستان کی واحد ٹک ٹاکر ہیں جن کے فالورز کی تعداد 22 ملین ہے. یاد رہے کہ جنت مرزا نے پاکستانی فلموں میں بھی

    گزشتہ برس ڈیبیو کیا. انہوں نے سید نور کی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں کام کیا ان کی اداکاری کو بھی بہت سراہا گیا. جنت مرزا جن کی منگنی عمر بٹ نامی لڑکے ساتھ ہوئی تھی وہ بھی ٹوٹ گئی اور اس منگنی کے ٹوٹنے کا اعلان عمر بٹ نے خود کیا ، بعد ازاں جنت مرزا نے بھی اس کی تصدیق کی اور کہا کہ اس نے مجھے دوسری لڑکیوں کی خاطر دھوکہ دیا ہے.