Baaghi TV

Tag: japan

  • سپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی

    سپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی

    اسکردو: اسپنٹک کی چوٹی پر مہم جوئی کے دوران لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی۔

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے تصدیق کی ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران لاپتا جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کی لاش برآمد ہوگئی، لاش کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے کوہ پیما کی تلاش جاری ہے دونوں جاپانی کوہ پیما اسپنٹک کی چوٹی پر مہم جوئی کے لئے گئے تھے، یہ کوہ پیما کیمپ 2 سے نیچے گرے جنہیں ممکنہ طور پر مہم جوئی کے دوران حادثہ پیش آیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جان کی بازی ہارنے والے کوہ پیما کی شناخت کا عمل جاری ہے، امید ہے ریسکیو ٹیمیں دوسرے کوہ پیما کو بھی جلد تلاش کرلیں گی، جاپانی سفارت خانے کے آفیشلز اور کوہ پیماؤں کے قریبی ساتھی بھی بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ

    نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کرنے کی تجویز

  • جاپانی وزیراعظم فومیو کِشیدا 3 روزہ دورے پر سعودیہ عرب پہنچ گئے

    جاپانی وزیراعظم فومیو کِشیدا 3 روزہ دورے پر سعودیہ عرب پہنچ گئے

    جاپان کے وزیر اعظم فومیو کِشیدا مشرقِ اوسط کے تین روزہ دورے پراتوار کوسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ان کے دورے کا مقصد خطے کے ممالک اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جاپان کی وزارت خارجہ کے مطابق کِشیدا نے سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے توانائی، جاپانی کاروباری اداروں کے لیے کاروباری مواقع اور جی سیون ہیروشیما سربراہ اجلاس میں بیان کردہ کھلے بین الاقوامی نظام کو فروغ دینے جیسے کلیدی شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ہم جاپان کو تیل کی ترسیل کی ضمانت دیتے ہیں اور سب سے قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔ سعودی عرب جاپان کا سب سے بڑا تیل برآمد کنندہ ہے اور اس کی کل ضروریات کا 40 فی صد پورا کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب صاف ہائیڈروجن اور ری سائیکل شدہ کاربن ایندھن کے شعبے میں جاپان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں 50 سال سے زیادہ عرصے سے ہمارے تعلقات مضبوط ہیں اور ان میں اضافہ اور تنوع جاری ہے۔

    سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے 26 معاہدوں پر دست خط کیے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ’’جاپان مملکت کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ہم صاف توانائی کے شعبے میں جاپان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط کریں گے‘‘۔ وزیر اعظم کِشیدا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جاپان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے اور ٹوکیو ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے مملکت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    شاہراہ قراقرم؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 6 افراد جانبحق
    بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق
    سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے
    معیشت مضبوط ہوگی تو قرض سے نجات ملے گی۔ وزیراعظم
    فضائی میدان میں 3 عرب ممالک 20 طاقتور ترین ملکوں میں شامل
    9 خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری. احسن اقبال
    انھوں نے کہا کہ ہم صاف توانائی کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سعودی عرب کی مدد کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جاپان سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرے گا اور وہ اس کو کان کنی کے شعبے میں اپنی منزل بنانے کا خواہاں ہے۔ یہ جنوری 2020 کے بعد کسی جاپانی رہ نما کا مشرقِ اوسط کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ کِشیدا پیر کو سعودی عرب سے ابوظبی کے دورے پر روانہ ہوں گے اور اس کے بعد قطر جائیں گے۔

  • پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خارجہ پالیسی پر توجہ دی. بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خارجہ پالیسی پر توجہ دی. بلاول بھٹو زرداری

    جاپان میں پاکستانی کمیونیٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرا جاپان کا یہ پہلا دورہ ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خارجہ پالیسی پر توجہ دی، ہم پاکستانی عوام کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں پاکستان اورجاپان کےدرمیان تعاون بڑھے، ہمارے نوجوانوں کو روزگار اور ہمیں اپنے نوجوانوں کی اسکلرز بڑھانے کی ضرورت ہے، چاہتے ہیں جاپان میں پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگار کے دروازے کھلیں، اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کا حل ہو۔


    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، جمہوریت کے نام پر کسی کو بھی توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے، جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے ہمارا معاشرہ امتحان سے گزر رہا ہے۔ اس سے قبل بلاول بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جاپان کے دورے کے دوران انہیں بڑی کمپنیز کے ایگزیکٹوز سے ملنے کا موقع ملا، اور ان کی زراعت، تعلیم، ٹیکنالوجی، اسکلڈ ورک فورس اور توانائی کی فیلڈ میں دلچسپی دیکھی اور کئی فیلڈز میں ان کی دلچسپی دیکھ کر حوصلہ افزائی ہوئی۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
    سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وزیرخارجہ سے جاپانی کاروباری شخصیات نے ملاقات کی، جب کہ جائیکا اور جیٹرو کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی، اور سرمایہ کاری اور تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور جاپان کے وزیر خارجہ یوشی ماسا ہایاشی کی ٹوکیو میں ملاقات کل ہوگی

  • جاپان میں منشا پاشا کے سیر سپاٹے

    جاپان میں منشا پاشا کے سیر سپاٹے

    اداکارہ منشا پاشا جنہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ بڑی سکرین پر بھی اپنے فن کا جادو جگایا ، وہ آج کل جاپان ہیں اور وہاں وہ خوب سیر سپاٹے کررہی ہیں، منشا پاشا مسلسل جاپان سے اپنی وڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر جا ری کررہی ہیں جن کو دیکھ کر محسوس کیا جا سکتا ہے کہ اداکارہ جاپان کا دورہ بہت انجوائے کررہی ہیں. انہوں نے سوشل میڈیا پر کھانے پینے کی تصاویر شئیر کیں اس کے علاوہ انہوں نے جاپان یونیورسل اسٹوڈیوز کا دورہ کیا اور اس دورے کی یادگاری کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا. یہی نہیں منشا پاشا نے

    جاپان کے جراسک پارک کا بھی دورہ کیا، مصنوعی جھیل میں کشتی کی سیر کی۔منشا پاشا کی ان تصاویر اور وڈیوز کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے اور شائقین ان تصاویر اور وڈیوز پر طرح طرح کے دلچپسپ کمنٹس کررہے ہیں. یاد رہے کہ منشا پاشا نے معروف وکیل جبران ناصر کے ساتھ شادی کی ہے اور دونوں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں . منشا پاشا جلد ہی دلاور ملک کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے میں نظر آئیں گی.