Baaghi TV

Tag: javeria

  • بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

    معروف اداکارہ جویریا اور ان کے شوہر سعود نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اور سعود کی شادی جب ہوئی تو اس کے بعد بہت سارے لوگوں نے کوشش کی کہ ہماری شادی ٹوٹ جائے، ہماری شادی کے کچھ ہی عرصے کے بعد ایک اخبار میں خبر چھپی کے جویریا اور سعود میں طلاق ہو گئی ہے۔ سعود نے کہا کہ ہم دونوں نے تقریبا ایک ہی وقت میں کیرئیر کی شروعات کی تھی ، میں نے 1993 میں ڈرامہ سیریل گناہ سے کیرئیر شروع کیا اور جویریا نے 1993 میں۔ جویریا نے اپنی صلاحیتوں کے بل پر بہت جلد نام اور مقام بنا لیا،

    ”میری ملاقات جویریا کے ساتھ ایک شادی میں ہوئی” ، ان کو دیکھتے ہی میں ان پر فدا ہوا گیا ۔ اور میں نے اپنے دوستوں کو ان کے گھر رشتہ لینے کےلئے بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھارت سے متعدد مرتبہ فلموں میں کام کرنے کی آفر آئی لیکن میں نے قبول نہیں کی ۔ جویریا نے کہا کہ ہماری شادی کی تقریبات 21 دن تک جاری رہیں اور ہمارا نکاح چینلز پر لائیو دکھایا جا رہا تھا۔ جویریا نے کہا کہ ہماری شادی کو 18 سال کا عرصہ گزر گیا ہے ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • مجھ سے شادی کرنا سعود کی خواہش تھی جویریا

    مجھ سے شادی کرنا سعود کی خواہش تھی جویریا

    ٹی وی اداکارہ جویریا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ سعود کے ساتھ میری شادی ان کی خواہش تھی ، انہوں نے مجھے کہیں دیکھا اور اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ہاتھ رشتہ بھیج دیا. مجھے ان سے شادی سے پہلے محبت نہیں تھی ، محبت تو شادی کے بعد ہوئی ، میں نے سعود کو بہت ہی لونگ اور کیرنگ پایا، شادی کے بعدمیں‌ہر وقت سعود کے ساتھ ہی چپکی رہتی تھی وہ جہاں جاتے تھے میں‌ان کے ساتھ جاتی تھی ، سعود نے مجھے شادی کے بعد کئی بار کہا کہ بھئی کبھی تو مجھے اکیلا چھوڑ‌دو لیکن میں‌ان کے ساتھ ساتھ رہتی تھی. انہوں نے کہا کہ میاں بیوی میں شادی کے خصوصی طور پر بچوں کے بعد زیادہ محبت بڑھ جاتی ہے اور ہمارے بھی ایسا ہی ہوا.

    ”میری بیٹی جنت کی پیدائش کے بعد سعود نے میرا پہلے سے بھی زیادہ خیال رکھا ”اور یوں ہمارے درمیان اعتماد اور محبت کا رشتہ مزید گہرا ہوا. انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کا رشتہ ہوتا ہی ایسا ہے کہ اس میں محبت آہستہ آہستہ بڑھتی ہے. یاد رہے کہ جویریا سے جب سعود نے شادی کی وہ ایک اسٹیبلش اداکارہ تھیں تاہم سعود فلموں کے ایک بڑے اداکار مانے جاتے تھے.

    ویلکم کے تیسرے حصے میں نانا پاٹیکر کیوں نہیں ؟ اداکار نے بتا دیا

    عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

    ڈرامہ سیریل جنت سے آگے تنقید کی زد میں‌کیوں‌؟‌

  • جویریا سعود بے بی باجی کے سیٹ پر کیا کرتی تھیں ؟‌ سنیتا مارشل نے بتا دیا

    جویریا سعود بے بی باجی کے سیٹ پر کیا کرتی تھیں ؟‌ سنیتا مارشل نے بتا دیا

    حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والا ڈرامہ بے بی باجی کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ چرچا ہے، ہر طرف اسی ڈرامے کی بات ہورہی ہے ، ڈرامے کے بی ٹی ایس شئیر ہو رہے ہیں تو کہیں کاسٹ ڈرامے کے حوالے سے بات کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے. جویریا سعود ، سنتیا مارشل ، سعود ، طوبی انور کے ایک انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں سنیتا مارشل کہہ رہی ہیں کہ جویریا نے جو کردار کیا ہے وہ یقینا اس سے مختلف ہیں لیکن سیٹ پر ان کو کبھی کبھی بہت غصہ بھی آجاتا تھا، ایک لمحے میں کسی کو زبردست ڈانٹ رہی ہیں تو پورے تین منٹ کے بعد اس کے ساتھ جا کر بیٹھ جاتیں اور کہتی کہ اچھا چلو جانے بھی دو ایسے ہی غصہ آگیا تھا،

    ”طوبی انور نے کہا کہ جویریا کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے”. مجھے سیٹ پو بہت مزا آیا . انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے بی باجی ایک ایسا ڈرامہ ہے جو دیکھنے والوں کو یقینا درس دیتا ہے. اور ایسے ڈرامے بنتے رہنے چاہیں. یاد رہے کہ بے بی باجی کا کردار ثمینہ احمد نے کیا ، ان کی جویریا کی ڈرامے میں‌نوک جھوک سب نے بہت پسند کی ہے.

    مجھے خلیل الرحمان قمر کچھ کہہ تو دیکھے ایمان علی کا رائٹر کو چیلنج

    ایمان علی کو ندا یاسر پر کیوں غصہ آیا

    پولیس کی اداکارہ خوشبو کے گھر ریڈ

  • جویریا اور سعود نے کیا مداحوں کا شکریہ لیکن کیوں ؟‌

    جویریا اور سعود نے کیا مداحوں کا شکریہ لیکن کیوں ؟‌

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں عذرا کا کردار کرنے والی جویریا اور جمال کا کردار کرنے سعود جو ان دنوں امریکہ میں ہیں ان دونوں نے ڈرامہ سیریل بے بی باجی ختم ہونے کے بعد ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے، جویریا نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا یے۔انہوں نے ڈرامے کے ڈائریکٹر تحسین خان اور رائٹر منصور احمد کا شکریہ بھی ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ میرے لیے بہت ہی اچھا کردار لکھا گیا، اور میرے ساتھ ساتھ جمال کے کریکٹر کو بھی پسند کیا گیا، مداح اسی طرح سے ہمیں پسند کرتے رہیں آپکے کمنٹس اور تعریف ہمیں مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے.

    ”سعود نے بھی اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرا کردار اتنا پسند کریں گے لوگ،” بے بی باجی ڈرامے کو جس طرح سے پذیرائی ملی ہے وہ یقینا قابل تحسین ہے. ہم آپ کے لئے اچھا کام کرتے رہیں گے آپ ہمیں یونہی پسند کرتے رہیں ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں. یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل بے بی باجی حال ی میں اختتام پذیر ہوا ہے، جسے ملک گیر کامیابی ھاصل ہوئی ہے اس میں جویریا کا جو کردار ان کے کیرئیر کا بہترین کردار بن گیا ہے.

    مجھے خلیل الرحمان قمر کچھ کہہ تو دیکھے ایمان علی کا رائٹر کو چیلنج

    ایمان علی کو ندا یاسر پر کیوں غصہ آیا

    پولیس کی اداکارہ خوشبو کے گھر ریڈ

  • بے بی باجی ڈرامہ دلچپسپ موڑ میں داخل

    بے بی باجی ڈرامہ دلچپسپ موڑ میں داخل

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی جس کو تحسین خان نے ڈائریکٹ کیا ہے اسکی کاسٹ میں جویریا ، سعود ، حسن احمد ، سنیتا مارشل ، طوبی انور ،جنید نیازی اور ثمینہ احمد و دیگر موجود ہیں، ڈرامہ جب شروع ہوا تو اس وقت کہا گیا کہ یہ ایک روایتی کہانی ہے ، لیکن جیسے جیسے کہانی آگے بڑھی تو شائقین کی اس میں دلچپسی بڑھنے لگی ، آج ہر ایک کی زبان ہر بے بی باجی کا نام ہے.بے بی باجی کا کردار ثمینہ احمد نے ادا کیا ہے، ان کے شوہر منور سعید کا جب انتقال ہوجاتا ہے تو بیٹوں میں سے کوئی بھی ماں کو اپنے ساتھ رکھنے کو تیار نہیں ہوتا.

    ”جویریا سعود جو کہ بے بی باجی کی بہو ہیں اور عذرا کا کردار کررہی ہیں، وہ نہایت ہی سازشی ہیں” اور پوری فیملی کی آپس میں لڑائی کرواتی ہیں. بے بی باجی کو ان کا کوئی بھی بیٹا رکھنے کو تیار نہیں ہوتا آخر کار ان کو اولڈ ہائوس میں جانا پڑتا ہے. دوسری طرف حسن احمد جن کی شادی سنیتا مارشل کے ساتھ شادی ہوئی ہے لیکن وہ اپنی محبوبہ کو پانا چاہتا ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ بے بی باجی جن کا اگر انتقال ہو جاتا ہے تو بیٹوں کا سویا ضمیر جاگتا ہے یا نہیں اور حسن احمد اپنی محبوبہ کو پانے میں‌کامیاب ہوتا ہے یا نہیں.

    کارپوریٹ سیکر فلم انڈسٹری کی مدد کرے

    دیپیکا ککڑ نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

    شادی چلانا ایک آرٹ ہے طوبی انور

  • ماں کو جگر کا کینسر تھا سعود والدہ کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

    ماں کو جگر کا کینسر تھا سعود والدہ کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

    سینئر اداکار سعود نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری ماں سے مجھے بہت محبت تھی ، میری ماں کو جگر کا کینسر تھا اور کینسر کا ہمیں ان کے انتقال سے چھ ماہ پہلے پتہ چلا. ماں کی بیماری کا پتہ چلتے ساتھ ہی میں ان کے پاس چلا گیا، ہم امریکہ میں‌تھے امی بھی وہیں تھیں ، میں سارے کام چھوڑ کر چلا گیا، جویریا بھی میرے ساتھ تھی اس نے مجھے کہا کہ ہم امی کے پاس ہی رہیں گے واپس ابھی نہیں جائیں گے ، امی کی خدمت کریں گے.

    وہاں امی جس ہسپتال میں تھیں وہاں ایک گورے نے ہمیں اپنا ایک کمرہ دیدیا ، اس نے کہا کہ آپ سب کی فیملی بڑی ہے ،آپ سب آتے ہو میرے پاس تو کوئی آتا نہیں ہے لہذا میرا کمرہ آپ استعمال کر لیا کریں. سعود نے کہا کہ گوروں کا ہماری والدہ کےلئے کنسرن دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی میری بیٹی بھی اسی دوران پیدا ہوئی ، میری امی بہت خوش ہوئیں. جنت کا عقیقہ بھی وہیں کیا امی کو اس میں شامل کیا، امی کی طبیعت بس بگڑتی جا رہی تھی ، ڈاکٹروں نے کہا کہ آخری وقت آ گیا ہے گھر لیجائیں ، بس گھر لے آئے ، اور ان کی خدمت کرتے رہے.اور ایک صبح وہ اللہ کو پیاری ہو گئیں.

     

     

     

     

     

     

     

     

     

    چھ سال کی عمر میں وسیم اکرم کے ساتھ کمرشل کیا علیزے شاہ

    انڈسٹری میں آیا تو ایک چیز سیکھی کہ کام مانگنے سے ملے گا انو ملک

    ولن بننا پسند ہے جاوید شیخ

     

  • کونسی اداکارہ تھیں جو سعود اور جویریا کا رشتہ تڑوانا چاہتی تھیں؟‌

    کونسی اداکارہ تھیں جو سعود اور جویریا کا رشتہ تڑوانا چاہتی تھیں؟‌

    اداکارہ جویریا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرے لئے جب سعود کا رشتہ آیا تو میرے والدین نے ایکدم سے ہاں نہیں کر دی تھی بلکہ وقت مانگا تھا، سعود پہلی بار میں ہی شان،ریمبو و دیگر کو لے آئے تھے ، یہاں تک کہ امجد صابری کو بھی لے آئے تھے. میرے والدین نے ایکدم ہاں کرنے کی بجائے وقت مانگا تھا، لیکن پھر ہاں کر دی ، جب ہاں ہو گئی تو میں ان دونوں میں اعتکاف میں بیٹھی ہوئی تھی، اسی دوران فلم انڈسٹری کی ایک اداکارہ میرے گھر آئی میرے والدین سے کہہ کر گئی کہ سعود نے تو امریکہ میں‌شادی کر رکھی ہے اور پہلی بیوی وہاں ہے، اسی طرح سے اس اداکارہ نے جویریا کے بارے میں سعود سے کہا کہ اسکی پہلے سے شادی ہوئی ہے اور یہ دو بچوں

    کی ماں ہے، جویریا بتاتی ہیں کہ میں جب اعتکاف سے اٹھی تو میرے گھر والوں نے مجھے بتایا، تو میں نے سعود سے پوچھا، سعود نے بتایا کہ وہ اداکارہ جھوٹ بول رہی ہے بلکہ اس نے تو مجھے بھی تمہارے بارے میں ایسا ہی کہا ہے. انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ میرا اور سعود کا رشتہ خراب کروانا چاہتی تھی ، نہیں چاہتی تھی کہ یہ شادی ہو، انہوں نے اس اداکارہ کا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ اداکارہ ہماری شادی میں آگے آگے تھیں.اب بھی ہم سے ملتی ہیں.

  • سعود کی غفلت ، امریکہ کے شاپنگ مال میں بیٹے کو بھول آئے

    سعود کی غفلت ، امریکہ کے شاپنگ مال میں بیٹے کو بھول آئے

    اداکار سعود اور جویریا سعود جو اکثر امریکہ جاتے آتے رہتےہیں، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا ہے ایک ایسے واقعہ کا جس کو سن کر آپ بھی رہ جائیں حیران. جویریا سعود نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ میرا بیٹا ابراہیم دو برس کا تھا میں نے سعود سے کہا کہ آپ اسکی دیکھ بھال کیجیے ،سعود اس کے ساتھ شاپنگ مال چلے گئے ، اس دوران میں اپنی بچیوں کا میک اپ کروانے سیلون گئی ہوئی تھی ، کچھ دیر کے بعد سعود وہاں پر پہنچ گئے ، میں نے سعود کو دیکھتے ہی کہا کہ ابراہیم کہاں ہے تو سعود کو یاد آیا کہ میں تو بیٹے کو شاپنگ مال میں

    چھوڑ آیا ہوں ، پھر ہم نے پولیس سے رابطہ کیا انہوں نے ہماری مدد کی بیٹے کو تلاش تو کر دیا لیکن ان کے دل میں شک تھا کہ شاید ہم نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے ، لہذا انہوں نے ہمارے گھر کے چکر لگائے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ کہیں ہم نے جان بوجھ کر بچہ تو شاپنگ مال میں نہیں‌چھوڑا، اس واقعہ کے بعد ہم بہت چوکنے ہو گئے اور بچوں کی دیکھ بھال پہلے سے بھی زیادہ کی . جویریا نے کہا کہ امریکہ میں بچوں کے معاملے میں قوانین بہت زیادہ سخت ہیں.