Baaghi TV

Tag: javeria saud

  • سعود نے شادی کے بعد بھی مجھے اداکاری کرنے کےلئے متحرک رکھا جویریا سعود

    سعود نے شادی کے بعد بھی مجھے اداکاری کرنے کےلئے متحرک رکھا جویریا سعود

    جویریا سعود جو کہ ایک بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں ، ان کا حال ہی میں‌ڈرامہ بے بی باجی اختتام پذیرا ہوا ہے اس میں‌ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا. جویریا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ آج اگر میں‌ اداکاری کررہی ہوں‌تو اسکا کریڈٹ سعود کو جوتا ہے ، اس نے شادی کے بعد مجھے اداکاری کرتے رہنے کےلئے مسلسل متحرک رکھا . وہ میری حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے اور کرتا ہے. سعود نے ہمیشہ مجھے کہا ہے کہ میں‌اچھی اداکارہ ہوں اور بہت اچھا کام کر سکتی ہوں لہذا آج جو میں کام کررہی ہوں تو یہ صرف سعودکی وجہ سے ہے.

    سعودمجھے بتاتے رہتے ہیں کہ کہاں‌ میرا کام بہت اچھا تھا، اور کہاں‌نہیں، درحقیقت یہ چیز ہم دونوں ہی ایک دوسرے کو بتاتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعود کی اداکاری کی خاص بات مجھے یہ لگتی ہے کہ یہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتے ہیں. جویریا نے کہا کہ ”بے بی باجی ڈرامہ جب مجھے سنایا گیا تھا تو میں‌نے سنتے ہی کہا تھاکہ میں یہ کردار اور ڈرامہ کرنے کےلئے تیار ہوں. ”مجھے خوشی ہے کہ شائقین نے اس میں میرے کردار کو بہت سراہا ہے. اس ڈرامے کی کہانی سبق آموز ہے.

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    معروف اداکارہ جویریا سعود جنہوں نے ہمیشہ مرکزی کردار کئے ہیں اور مثبت اور ہیروئین کے کردارں میں‌نظر آئی ہیں ان کا آجکل ڈرامہ آن ائیر ہے. بے بی باجی، اس ڈرامے میں ان کا کردار منفی ہے اور ایسی بہو کا کردار ہے جو گھر اور خاندان میں سکون نہیں‌رہنے دیتی. یہ کردار کافی مقبول ہو رہا ہے. جویریا سعود نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میرا یہ کردار اتنا ہٹ ہوجائیگا مجھے اندازہ نہیں تھا جہاں جاتی ہوں لوگ بے بی باجی کی ہی بات کرتے ہیں میں ایک شاپنگ مال میں گئی تو وہاں آواز لگی کہ آپ نے تو بے بی باجی میں تباہی مچائی ہوئی ہے.

    انہوں نے کہا کہ ”میں نے حقیقی زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ لڑائی نہیں کی”، اگر میری کبھی لڑائی کبھی کسی کے ساتھ ہوئی بھی ہے تو وہ ہے سعود.. انہوں نے کہا کہ ڈرامے نے اس قدر مقبولیت حاصل کی ہے کہ جو لوگ نہیں بھی دیکھ رہے تھے انہوں نے بھی بے بی باجی دیکھنا شروع کر دیا ہے. جویریا سعود نے کہا کہ ہر گھر میں عذرا موجود ہے اور لوگ اس کردار کے بارے میں باتیں ہی اسی لئے کررہےہیں کیونکہ وہ اپنے اردگرد بہت سار عذرائوں کو دیکھتے ہیں.

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

  • بے بی باجی پسند کرنے پر شکر گزار ہوں جویریا سعود

    بے بی باجی پسند کرنے پر شکر گزار ہوں جویریا سعود

    اداکارہ جویریا سعود نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں‌انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں آپ سب کی بہت زیادہ شکر گزار ہوں کیونکہ آپ نے بے بی باجی میں میرا کردار بہت سراہا ہے. آئندہ اقساط اس سے بھی زیادہ مزیدار اور دلچسپ ہوں گی اور کچھ ایسی چیزیں بھی ہوں گی جن کو دیکھ کر آپ لوگ ہل کر رہ جائیں گے. جویریا سعود نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے لئے کام کرتی ہوں جب وہ میرا کام سراہتے ہیں تو مجھ میں مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے.

    جویریا سعود نے کہا کہ ”مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بے بی باجی ڈرامے کو اس قدر سراہا جائیگا”، اصل میں یہ ڈرامہ کہانی گھر گھر کی ہے اس لئے لوگ اس کہانی کے قریب خود کو زیادہ محسوس کررہے ہیں. یاد رہے کہ ان دنوں ڈرامہ سیریل بے بی باجی آن ائیر ہے اس میں‌جویریا نے سعود کی اہلیہ کا کردار ادا کیا ہے اور ایسی اہلیہ جو خاندانی مسائل کو کم کرنے کی بجائے بڑھانے کا سبب بنتی ہے. جویریا نے اپنے کردار کے ساتھ بہت انصاف کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کا کردار شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے.

     

    میں خواتین کے ساتھ تُو تڑاک نہیں‌کرتا شاہ رخ خان

    والد کی فلموں کے لئے میں‌موزوں نہیں ہوں عاشر وجاہت

    میرا نے اپنے بھائی کےلئے دعائوں کی اپیل کر دی

  • جویریا سعود کو ریمبوکے بیٹے احسن کی ڈرامہ بے بی باجی کی کامیابی پر مبارکباد

    جویریا سعود کو ریمبوکے بیٹے احسن کی ڈرامہ بے بی باجی کی کامیابی پر مبارکباد

    ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے احسن خان جنہوں نے حال ہی میں اپنا ایکٹنگ کیرئیر شروع کیا ہے. انہوں نے اپنے والد اور والدہ کی کولیگ اور دوست جویریا سعود کو مبارکباد دی ہے. انہوں نے ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو ڈھیروں مبارکباد ڈرامہ سیریل بے بی باجی کی کامیابی پر، آپ کے کردار نے ٹی وی سکرین کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، چھا گئیں ہیں آپ میں بہت خوش ہوں کہ آپ کو شائقین نے بے بی باجی میں اس قدر پسند کیا ہے. احسن خان کی اس پوسٹ پر جویریا کے دوستوں اور مداحوں نے بھی ان کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے یقینا بہت اچھا کردار کیا ہے اور یہ کردار شاید اس طرح سے آپ ہی کر سکتی تھیں.

    ”جویریا سعود نے بھی اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ مجھے آپ کی سپورٹ سے حوصلہ ملتا ہے”. یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں جویریا کے ساتھ ان کے شوہر سعود بھی ہیں جو ان کے شوہر کا ہی ڈرامے میں کردار کررہے ہیں دونوں کو بہت پسند کیا جا رہا ہے. جویریا نے کریکٹر میں اپنی اداکاری سے حقیقت کے رنگ بھر دئیے ہیں.

     

     

    سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

    وہاج علی بھی یمنہ زیدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

  • جویریا سعود کو افطاری مہنگی پڑ گئی

    جویریا سعود کو افطاری مہنگی پڑ گئی

    اداکارہ جویریا اور سعود دونوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، اپنی مصروفیات کی پل پل کی خبر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتےہیں. حال ہی میں‌جویریا اور سعود نے اولڈ ایج ہومز کی خواتین کی افطاری کروائی جس میں انہوں نے بے سہارا خواتین کو بلوایا. جویریا اور سعود کی طرف سے جب اس افطار کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے لیا انہیں آڑھے ہاتھوں اور جم کر کی تنقید. ازی نامی ایک صارف نے لکھاکہ پہلے لوگوں کے پیسے تو ان کو دو خصوصی طور پر سلمی ظفر نامی اداکارہ جنہوں نے آپ کی پروڈکشن میں کام کیا، جن کے پیسے دینے ہیں دیں اس کے بعد چیرٹی کرنا. ایک صارف نے لکھا کہ ٹھیک ہے اچھے کام کرو لیکن دونوں میاں بیوی

    لوگوں کے جو حلال کے پیسے کھا گئے ہو وہ تو واپس کرو ، ایک صارف نے لکھا کہ بڑی آئی چیرٹی کرنے والی پہلے اداکاروں کے پیسے تو دو. ایک صارف نے لکھا کہ پہلے جن کا ھق مارا ہے انکو انکا حق تو دو. یوں جویریا اور سعود کو افطاری کروانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا. واضح رہے کہ جویریا اور سعود پر اداکارہ سلمی ظفر نے الزام لگایا تھا کہ ان کے پیسے کئی سال گزرنے کے بعد بھی دونوں میاں بیوی نے ادا نہیں کئے.

  • میرے گھرکے چولہوں میں گیس نہیں جویریا سعود بھڑک اٹھیں

    میرے گھرکے چولہوں میں گیس نہیں جویریا سعود بھڑک اٹھیں

    اداکارہ جویریا سعود نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پوسٹ کی. اس میں وہ غصے کا اظہار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ، وہ بتا رہی ہیں کہ روزہ کھلنے میں‌ کچھ منٹس باقی ہیں اور ہمارے چولہوں میں گیس نہیں‌ہے. جویریا اپنے گیس کے چولہے آن کرکے دکھا رہی ہیں وڈیو میں اور گیس نہیں ہے. جویریا نے دکھایا کہ ہمارے پاس ایک الیکٹرک چولہا ہے اور اس پر ہلکی آنچ پر چیز بنائی جا سکتی ہے آنچ تیز کریں گے تو چیزیں جل جائیں گی. روزے کا وقت ہو رہا ہے اور ہمارے گھر افطاری میں کچھ بھی تیار نہیں ہے. جویریا نے کہا کہ شرم آنی چاہیے حکومت کو کہ جو اس

    طرح کی چیزوں کے خلاف ایکشن نہیں لیتی. اب جو باہر سے چیزیں لانا افورڈ نہیں کر سکتے وہ کیسے روزہ افطار کریں. بے شرمی کی انتہا ہے. جویریا سعود نے کہا کہ یہ مسلسل ہو رہا ہے کہ عین افطاری کے سے پہلے گیس نہیں ہوتی. سارا دن کا روزہ رکھا ہوتا ہے افطاری میں کچھ نہ ہو تو کتنی بری بات ہے . حکومت کے لئے باعث شرم ہے ایسا ہونا. جویریا نے کہا کہ ایک رمضان کے مہینے میں‌ تو لوگوں کو تنگ نہ کیا جائے انہیں سکون سے روزہ رکھنے اور کھولنے دیا جائے.