Baaghi TV

Tag: jhanvi kapoor

  • جھانوی کپور شادی سے پہلے نہیں پیدا ہوئی بونی کپور نے افواہوں کی تردید کر دی

    جھانوی کپور شادی سے پہلے نہیں پیدا ہوئی بونی کپور نے افواہوں کی تردید کر دی

    سری دیوی کا انتقال 24 فروری 2018 کو دبئی میں ہوا۔ ان کی موت کی المناک خبر نے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پورے ملک میں صدمے کی لہر دوڑادی۔ ان کے انتقال کے بعد پہلی بار ان کے شوہر اور فلم پروڈیوسر بونی کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے ان افواہوں کے بارے میں‌بھی بات کی کہ جھانوی کپور شادی سے پہلے پیدا ہوئی. انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں تھا. یہ غلط بات ہے. بونی کپور نے کہا کہ سری دیوی سے شادی کے بعد میری دو بیٹیاں پیدا ہوئیں . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ میں نے فیصلہ کر رکھا تھا کہ میں سری دیوی کی موت کے بارے میں‌کبھی بات نہیں کروں گا لیکن آج کررہا ہوں.

    بونی کپور نے کہا کہ ”سری دیوی کی موت حادثاتی تھی” ، لیکن مجھے تقریبا 48 گھنٹے تک پوچھ تاچھ ہوتی رہی ، میں اس دوران بہت ساری تکلیف سے گزرا لیکن میں نے سب برداشت کیا، انہوں نے کہا کہ سری دیوی کی موت کا مجھے آج بھی دکھ ہے وہ میری جیون ساتھی تھی میرے دکھ سکھ کی ساتھی تھی . سری دیوی کا انتقال 24 فروری 2018 کو دبئی میں ہوا۔ ان کی موت کی المناک خبر نے نہ صرف بالی وڈ بلکہ پورے ملک میں صدمے کی لہر دوڑادی۔

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

    سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

    بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور ہو گئی ہیں پریشان اور ان کی پریشانی کی وجہ ہے ان کی فلم کی شوٹنگ کا ملتوی ہوجانا. کہا جا رہا ہے کہ بھارت میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے جھانوی کپور کی فلم الاج کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے. بھارت میں ہونے والی مون سون کی تباہ کن بارشوں نے جہاں شمالی ریاستوں میں تباہی مچاہی وہیں دارالحکومت نئی دہلی کو بھی شدید متاثر کیا ، موسلا دھار بارشوں کے باعث نئی دہلی کی جمنا ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ بارشوں سے شہر کے بیشتر علاقے سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

    ”الاج کی شوٹنگ کے لئے نئ دہلی کے کچھ مقامات کا انتخاب کیا گیا تھا” ، لیکن دہلی میں جا بجا پانی ہے جس کی وجہ سے پرڈیوسر کو شوٹنگ ہی کینسل کرنی پڑ گئی ہے. جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ الاج ایک الگ اور مختلف فلم ہے جس میں میرا کردار میری پہلی فلموں سے کافی الگ ہے. یاد رہے کہ جھانوی کپور بونی کپور اور سری دیوی کی صاحبزادی ہیں. انہوں نے نہایت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے. جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور جو کہ بالی وڈ میں جلد ہی ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں.

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • اننیا کن ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟‌

    اننیا کن ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟‌

    24 سالہ بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے جو کہ چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جھانوی کپور اور سارا علی خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بہت زیادہ معترف ہوں ، مجھے لگتا ہےکہ اگر ہم تینوں اداکارائوں کو ایک ساتھ کسی فلم میں کاسٹ کیا جائے تو وہ فلم نہ صرف بہت چلے گی بلکہ ہم تینوں کو ایک ساتھ دیکھ کر شائقین بہت زیادہ خوش ہوں گے. اننیا پانڈے نے کہا کہ جھانوی کپور اور سارا علی خان کی ایکٹنگ دیکھ کر میرے تو رونگھٹے ہی کھڑے ہوجاتے ہیں.یہ دونوں اداکارائیں جہاں بہت سارے لوگوں کے لئے انسپریشن ہیں

    وہیں میری بھی انسپریشن ہیں. اننیا پانڈے نے کہا کہ میں وہ فلم اور کردار منتخب کرتی ہوں جس میں اداکاری کا مارجن ہو اور میرا کردار کہانی کو آگے لیکر چلنے والا ہو. یاد رہے کہ اننیا پانڈے نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں وہ بالی وڈ کے نامور اور منجھے ہوئے فلم میکرز کی اولین چوائس ہیں. ان کی ایوشمان کھرانہ کے ساتھ فلم ڈریم گرل کا سیکوئل اور ’کھو گئے ہم کہاں پائپ لائن میں ہیں. اننیا آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم پرائم ویڈیو کی آنے والی سیریز ’کال می بے‘ میں اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیں گی.

  • پلاسٹک سرجری کروانے کی خبروں پر راج کمار رائو کا رد عمل

    پلاسٹک سرجری کروانے کی خبروں پر راج کمار رائو کا رد عمل

    بالی وڈ اداکار راج کمار رائو ہیں آج کل خبروں میں ، ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے. راج کمار رائو نے ایک عرصہ تک تو ایسی خبروں پر کوئی رد عمل نہیں دیا لیکن اب انہوں رد عمل دیا ہے. راج کمار کہتےہیں کہ جب میں اپنے بارے میں سنتا ہوں کہ میں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے تو مجھے غصہ نہیں آتا بلکہ میں مسکرا دیتا ہوں . راج کمار رائو نے کہا کہ میں نے بالکل بھی پلاسٹک سرجری نہیں‌کروائی اور کبھی ایسا سوچا بھی نہیں ، مجھے نہیں‌معلوم یہ بات کہاں‌سے چلی ہے کہ میں نے پلاسٹ سرجری کروائی ہے. میں‌ویسے حیران ہوں. راجکمار رائو نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں ان کی فلموں اور اداکاری کو بے حد سراہا

    جاتا ہے. اداکار بہت جلد فلم مسٹر اینڈ مس ماہی میں نظر آئیں گے۔ اس کو فلم کو شرن شرما ڈائریکٹ کررہے ہیں جبکہ جھانوی کپور ہیروئین کا کردار کررہی ہیں. شائقین راج کمار رائو اور جھانوی کپور کو دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں. جھانوی کپور کی ایک عرصہ سے کوئی فلم ہٹ نہیں‌ ہوئی لہذا انہیں فلم مسٹر اینڈ مس ماہی سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ان کا ماننا ہے کہ یہ فلم منفرد ثابت ہوگی.

  • والدہ کی ڈیتھ اینیوسری پر ارجن کپور ایموشنل ہو گئے

    والدہ کی ڈیتھ اینیوسری پر ارجن کپور ایموشنل ہو گئے

    بالی وڈ اداکار اور بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور نے اپنی والدہ کی 11 ویں برسی پر انہیں کیا یاد اور جذباتی ہوگئے. ارجن نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک جذباتی نوٹ لکھا اور اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اپنی والدہ کی کمی آج بھی کس قدر محسوس کرتے ہیں. ارجن کپور نے اپنی ماں مونا شوری کپور کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میری ماں میں‌ آپ کی اس محبت کو یاد کرتا ہوں جو آپ نے مجھے دی اور ہر مشکل وقت میں حوصلے سے کھڑے رہنے کی ہمت کی .میں آج بھی آپ کے بغیر ادھورا ہوں. آپ کو دنیا سے گئے 11 سال بیت گئے ہیں لیکن آج بھی آپ کا احساس ڈھال بن کر میری حفاظت کررہا ہے. مجھے آپ کی محبت نے ایک زندہ دل اور خوش

    رہنے والا انسان بنایا. میں آج بھی آپ کے بغیر ایک کھویا ہوا بچہ ہوں ، میں آپ کو ہر جگہ تلاش کرتا ہوں. ہم جلد ملیں گے کسی دن . ارجن کی اس پوسٹ پر ان کے ساتھیوں ورون دھون، سمانتھا روتھ پربھو، راکل پریت سنگھ، سنجے کپور، اور بہت سے دوسرے لوگوں نے کمنٹس کئے اور ان کی والدہ کے لئے دعائیں کیں. واضح رہے کہ ارجن کپور کی والدہ کو چھوڑ کر بونی کپور نے سری دیوی کے ساتھ شادی کی.

  • سارا علی خان کو بالی وڈ نے وہ مقام دیا جو ملنا چاہیے تھا؟‌

    سارا علی خان کو بالی وڈ نے وہ مقام دیا جو ملنا چاہیے تھا؟‌

    بالی وڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان فلموں سے زیادہ خبروں میں نظر آتی ہیں تاہم انہوں نے کم ہی وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. سارا علی خان کافی ہنس مکھ ہیں ، انہوں نے اپنے ایک ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب سے انڈسٹری میں آئی ہوں مجھے وہ مقام ملا ہے جو ملنا چاہیے تھا ، مجھے ایسا کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ جو کام مجھے ملا وہ میں نے کیا اور کررہی ہوں. میرے والد اور والدہ نے میرے لئے سفارش نہیں کی میں نے کام ھاصل کرنے کےلئے پرڈیوسرز کے آفسسز کے چکر لگائے ، تب جا کر کام ملا . میں اپنا کام ایمانداری سے کرنے کی کوشش کرتی ہوں باقی آڈینز پر منحصر ہے کہ وہ میری اداکاری کو کہاں ریٹ کرتے ہیں . صحافی نے ان سے جب کہا کہ

    جھانوی کپور کوتو گلہ رہتا ہے کہ انکو جائز مقام نہیں ملا بالی وڈ می،ں آپ اتفاق کرتی ہیں توانہوں نے کہا کہ ہو سکتاہے کہ وہ بطور اداکارہ اپنی صلاحیتوں کو مزید منوانے کی بات کررہی ہوںلیکن مجھے ان کو دیکھ کر کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ان کو ان جائز مقام یا مرتبہ نہیں ملا.