Baaghi TV

Tag: jugan kazim

  • حاملہ تھی تو لوگوں نے مجھے گینڈا کہا جگن کاظم

    حاملہ تھی تو لوگوں نے مجھے گینڈا کہا جگن کاظم

    ماڈلنگ اور اداکاری میں‌یکساں نام کمانے والی جگن کاظم کسی نہ کسی وجہ سے تنقید کی زد میں‌رہی ہیں. انہوں نے ہمیشہ خاموشی ہی اختیار کئے رکھی ہے وہ کسی کو جواب نہیں دیتیں. لیکن پہلی بار وہ بول پڑی ہیں اور خود پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ پر لب کشائی کردی ہے.جگن کاظم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہم سب لوگوں کی منفی باتیں سن سن کر ہی بڑے ہوئے ہیں، ہمارا وزن بڑھتا ہے تو لوگ تنقید کرتے ہیں، پتلے ہوتے ہیں تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں، کبھی چہرے کی رنگت اور قد پر تبصرے کیے جاتے ہیں، پاکستان سمیت پورے جنوبی ایشیا میں لوگ ایک دوسرے پر اتنا تبصرہ کرتے ہیں کہ بچپن سے ہی ہم ٹرولنگ کو برداشت کر رہے ہیں۔

    ”ہم لوگ تنقید میں‌اس قدر آگے بڑھ جاتے ہیں کہ یہ بھی نہیں دیکھتے کہ کسی کی دل آزاری ہو گی کوئی پریشان ہو گا” کوئی اس تنقید کو سر پر سوار کر لے گا. جگن کاظم نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ زیادتی اور سب سے زیادہ ٹرولنگ میرے ساتھ اس وقت ہوتی ہے جب میں حاملہ ہوتی ہوں اس دوران لوگوں نے مجھے گینڈاکہہ کر میرا مذاق اڑایا تھا۔مجھے اس چیز کا بہت افسوس ہے اور رہے گا.

    میرے والد ویوین رچرڈز نے میرے لئے بینک بیلنس نہیں چھوڑا مسابا

    شاہد کپور نے فوٹوگرافرز کو ڈانٹ پلا دی

    میری اور زینب کی منگنی نہیں ہوئی ہم اچھے دوست ہیں اسامہ خان

  • میری میری ساس سے بہت بنتی ہے شائستہ لودھی

    میری میری ساس سے بہت بنتی ہے شائستہ لودھی

    اداکارہ شائستہ لودھی نے جگن کاظم کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری شادی میرے پھوپھو کے بیٹے کے ساتھ ہوئی اور میری دونوں شادیاں میرے والد کی مرضی سے ہوئیں. شائستہ لودھی نے بتایا کہ میری ، میری ساس کے ساتھ بہت بنتی ہے. ہماری بہت دوستی ہے ہم بہت زیادہ بولتی ہیں اور باتیں کرتی ہیں. لیکن میرا شوہر بہت زیادہ سنجیدہ رہتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں اگر کسی بات پر ناراض ہوں اور خاموش ہوں نہ بات کررہی ہوں تو بات پوچھے بغیر ہی کہ میں کس بات پر ناراض ہوں میرا شوہر مجھے سوری کہہ دیتا ہے اس کے بعد مجھے مزید غصہ آتا ہے کہ بھئی آپ کو پتہ بھی نہیں اور پوچھا بھی نہیں کہ میں کس بات پر ناراض ہوں اور آپ نے مجھے سوری کہہ دیا. انہوں نے کہا کہ میرے شوہر بہت ہی شاندار بزنس مین ہیں وہ بات کو کھینچتے نہیں غلطی ہو یا نہ ہو سوری کہہ کر معاملہ رفع دفع کر دیتے ہیں. اداکارہ نے کہا کہ میرے تین بچے ہیں

    اور میرے گھر میں کتے بلیاں بھی ہیں، مجھے گھر میں سجاوٹ کا بہت زیادہ شوق ہے ، اور میں اس کے لئے مختلف جگہوں سے سجاوٹ کی مختلف چیزیں گھر میں لاتی ہوں اور اگر کوئی پالتو جانور وہ چیز توڑ دے تو بہت غصہ کرتی ہوں اور چیز کی قیمت اپنے بچوں‌کو بتاتی ہوں کہ اتنی مہنگی لیکر آئی تھی ، تو میرے بچے آرام سے کہہ دیتے ہیں تو کیا ہوا امی ، تو مجھے اور غصہ آتا ہے. شائستہ نے کہا کہ میں بہت ہی اچھی زندگی بسر کر رہی ہوں نہایت خوش ہوں.

  • پنجاب فلم سنسر بورڈ تحلیل

    پنجاب فلم سنسر بورڈ تحلیل

    نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے آتے ہی ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب فلم سنسر بورڈ کو تحلیل کر دیا ہے.پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین چوہدری گل زمان کے ساتھ ساتھ تمام ممبران جن میں آمنہ الفت، عمارہ حکمت، عابد رشید ، علی تنویر، ضیغم گوندل، جگن کاظم اور فاطمہ احمد خان کو فارغ کردیا گیا ہے. وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کے حکم پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات سلوت سعید نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔تاہم جلد ہی سنسر بورڈ کی تشکیل نو کی جائے گی۔ جن میں تمام شعبوں کی چیدہ چیدہ شخصیات کو شامل کیا جائیگا. نئے سنسر بورڈ کی

    تشکیل کے لئے مشاورت جاری ہے . زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ ایک سینئر اور مقبول شخصیت کو سنسر بورڈ کا چئیر مین لگائے جانے کا امکان ہے. یاد رہے کہ سنسر بورڈمیں تھؤڑا عرصہ قبل بھی اکھاڑ ٔپچھاڑ‌کی گئی تھی، ایک دن اچانک سنسر بورڈ‌ کے چئیر مین اور ممبران کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا جس میں کئی نامور فنکار شامل تھے انہیں گھر بھیج کر اگلے ہی دن موجودہ ممبران کو تعینات کر دیا گیاتھا.