Baaghi TV

Tag: juhi chawla

  • سلمان خان ایشوریا سے پہلے کس اداکارہ کے تھے دیوانے؟‌

    سلمان خان ایشوریا سے پہلے کس اداکارہ کے تھے دیوانے؟‌

    بالی وڈ کے اداکار سلمان خان جو کہ اپنے سکینڈلز کی وجہ سے آج تک مہشور ہیں، ان کی بہترین اداکاری کے جہاں چرچے رہتے ہیں وہیں ان کے سکینڈلز بھی ان کا پیچھا کرتے رہتے ہیں، انہوں نے جہاں سومی علی ، سنگیتا بجلانی ، ایشوریا رائے ، کترینہ کیف سے محبت کی پینگیں بڑھائیں وہیں انہوں نے خود کیا ہے کہ انکشاف کہ وہ جوہی چاولہ کی زلفوں کے بھی اسیر تھے. انہوں نے کہا کہ میں جوہی چاولہ کوبہت پسند کرتا تھا اور میں ان سے شادی کرنا چاہتا تھا، میں نے شادی کی بات جوہی سے نہیں بلکہ ان کے والد سے کی تو انہوں نے صاف صاف انکار کر دیا، میں اب

    محسوس کرتا ہوں کہ جب میں نے جوہی چاولہ کا رشتہ مانگا اس وقت میں کوئی بہت بڑا سٹار نہیں تھا لیکن جوہی چاولہ سٹیبلش سٹار بن چکی تھی. اسلئے ان کے والد نے رشتے سے انکار کر دیا. انہوں نے کہا کہ انکار کے بعد میں نے جوہی چاولہ سے اس ھوالے سے بات نہیں کی. واضح رہے کہ جوہی چاولہ نے جے مہتا جو کہ ان کے بھائی کے دوست تھے ان کے ساتھ شادی کی اور دونوں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں.

  • جوہی چاولہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کے لیے جیسلمیرپہنچ گئیں

    جوہی چاولہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کے لیے جیسلمیرپہنچ گئیں

    سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی تین روزہ شادی کی تقریبات جاری رہنے کے بعد آخر کار ان دونوں کے ایک ساتھ پھیرے لینے کا وقت آن پہنچا ہے .گزشتہ رات سدھارتھ اور کیارا کی ہلدی اور مہندی کے فنکشن ہوئے. اس شادی میں‌شریک ہونے کےلئے جہاں شاہد کپور، میرا راجپوت اور دیگر مشہور شخصیات پہنچ چکی ہیں وہیں اداکارہ جوہی چاولہ بھی جیسلمیر پہنچ چکی ہیں. جوہی چاولہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلائٹ سے اپنی ایک جھلک شیئر کی اور تصویر کا کیپشن کچھ یوں لکھا #SidKiara. . کہا جا رہا ہے کہ جوہی چاولہ کیارا ایڈوانی کے والد کی قریبی دوست ہیں. اس چیز کا انکشاف کیارا نے خود اپنے ایک انٹرویو میں کیا تھا انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جوہی چاولہ ہی نہیں بہت سارے دوسرے بالی وڈ فنکار بھی میرے والد کے دوست ہیں.کیارا نے یہ بھی کہا تھا کہ میں‌ نے کبھی یہ محسوس نہیں‌کیا تھا کہ جوہی چاولہ ایک بہت بڑی فلم اسٹار ہیں .

    یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ کاسنگیت گزشتہ رات گیارہ بجے شروع ہوا اور صبح تقریباً چار بجے تک جاری رہا۔اس میں کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے خاندانوں نے اداکاروں کے مقبول چارٹ بسٹرز پرفارمنس دیں، ان کے ساتھ کیارا اور سدھارتھ نے بھی ڈانس کیا .کیارا یڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا پہلی بار 2018 میں ملے تھے اور پانچ سال کی مسلسل دوستی کے بعد آج یہ دونوں ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں.