Baaghi TV

Tag: kamal hasan

  • شروتی ہاسن ائیرپورٹ پر پریشان کیوں ہوئیں؟

    شروتی ہاسن ائیرپورٹ پر پریشان کیوں ہوئیں؟

    کمل ہاسن کی بیٹی شروتی ہاسن نہایت ہی خوبصورت ہیں، شروتی ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا بہت کم عرصے میں منوایا ہے۔ ان کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں گزشتہ دنوں شروتی ہاسن ممبئی ایئرپورٹ سے باہر نکل رہیں تھیں ، ان کو دیکھ کر ان کے ایک مداح نے ان کے ساتھ تصویر بنانے کی فرمائش کر دی ، شروتی مداح کی اس فرمائش کو سن کو پریشان ہو گئیں۔ وہاں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے ایک نامعلوم مداح نے ان سے فوٹو کی فرمائش کی جس پر شروتی ایئرپورٹ پر موجود فوٹوگرافرز سے پوچھتی رہیں کہ یہ کون ہے؟

    ”انہیں پرستار کی موجودگی سے کوفت ہو رہی تھی”۔ بعد ازاں اداکارہ گاڑی کی طرف گئیں تو وہاں بھی پرستار ان کے پیچھے پیچھے آگیا اور تصویر لینے کی فرمائش کی۔ شروتی نے جواب دیا کہ میں آپ کو نہیں جانتی سر، یہ کہہ کر وہ گاڑی میں بیٹھیں اور روانہ ہوگئیں۔شروتی کے اس رویے کے بعد ان کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ اداکار مداحوں کو کیسے ڈی گریڈ کرسکتے ہیں۔ اور شروتی کا یہ عمل اور رویہ کسی طور درست نہیں تھا،

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • چاچی 420 کا گیٹ اپنانے میں روزانہ 6 گھنٹے لگتے کمل ہاسن

    چاچی 420 کا گیٹ اپنانے میں روزانہ 6 گھنٹے لگتے کمل ہاسن

    بالی وڈ کے اداکار کمل ہاسن جن کے کریڈٹ پر بڑے کردار اور فلمیں ہیں انہوں نے نوے کی دہائی میں چاچی 420 کے نام سے ایک فلم کی ، اس فلم کو بہت زیادہ پذیرائی ملی، شائقین چاچی کے کردار کے سحر میں مبتلا ہو گئے. چاچی 420 کا کردار کرنے والے کمل ہاسن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اس گیٹ اپ کو اپنانے کے لئے روزانہ مجھے 6 گھنٹے لگ جاتے تھے . بہت ہی مشکل ہوتا تھا یہ سب کرنا لیکن کسی بھی کردار کو کرنے کے لئے میں کسی بھی مشکل سے گزر جاتا ہوں. انہوں نے کہا کہ ہم جہاں پر شوٹ کررہے تھے وہاں پر کوئی ایسی جگہ نہیں

    تھی جہاں سارے سٹارز بیٹھ سکیں ، میک اپ روم اتنا تھا کہ جتنا ایک ٹیلی فون بوتھ ہوتا ہے، وہاں بیٹھا میں میک کروا رہا ہوتا تھا خاتون کے مکمل گیٹ اپ میں ہوتا تھا تو جو لڑکا مجھے سین سمجھانے آتا تھا ایک دن اس کو میں کانپتے ہوئے دیکھا. وجہ یہ تھی کہ میں خاتون کے گیٹ اپ میں تھا اور میرا پلو نیچے اترا ہوا تھا. کمل ہاسن نے کہا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے وقت بہت سارے دلچپسپ واقعات رونما ہوئے جو کہ یقینا میرے دل کے قریب ہیں اور رہیں گے.