Baaghi TV

Tag: kamran shahid

  • عابدہ پروین کا کامران شاہد کی فلم کےلئے گایا ہوا گیت جی سی یو میں جاری کر دیا گیا

    عابدہ پروین کا کامران شاہد کی فلم کےلئے گایا ہوا گیت جی سی یو میں جاری کر دیا گیا

    معروف اینکر کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی جیسا کہ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جا رہی ہے اس سلسلے میں اس کی پرموشن زوروں سے جاری ہے . گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اس فلم کے لئے عابدہ پروین کا گایا ہوا گیت تیرے بناء ریلیز کیا گیا. اس موقع پر کامران شاہد کے ہمراہ میکال ذوالفقار ، سہیل احمد اور ندیم مانڈوی والا بھی تھے. اس تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے. طالب علموں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور عابدہ پروین کے گانے کو سراہا. تقریب کا آغاز ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر دکھا کر کیا گیا اس کے بعد عابدہ پروین کا گانا چلایا گیا. گانے کو نوجوان نسل نے تالیوں کی گونج میں سنا. اس موقع پر کامران شاہد نے طالب علموں

    کا شکریہ بھی ادا کیا. یاد رہے کہ ہوئے تم اجنبی میں سعدیہ خان اور میکال ذوالفقار مرکزی کردار کررہے ہیں جبکہ سہیل احمد ، شمعون عباسی ، اور محمود اسلم و دیگر سپورٹنگ کرداروں میں نظر آرہے ہیں. کہانی 1971 کے پس منظر میں لکھی گئی ہے جس میں ایک لو اسٹوری کس طرح سے پروان چڑھتی ہے اور اسکا انجام کیا ہوتا ہے.تاہم شائقین فلم دیکھنے کےلئے بےتاب نظر آرہے ہیں.

  • ہوئے تم اجنبی کا میوزک لانچ کر دیا گیا

    ہوئے تم اجنبی کا میوزک لانچ کر دیا گیا

    کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی جو کہ عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اس کا میوزک کراچی میں لانچ کر دیا گیا ہے. فلم میں نو گیت ہیں اور کامران شاہد کا دعوی ہے کہ تمام گیت شائقین کو بے حد پسند آئیں گے. میوزک لانچ میں فلم کی کاسٹ سے سہیل احمد‘ علی خان‘ شمعون عباسی‘ محمود اسلم، فیصل قریشی اور میکال ذوالفقار بھی موجود تھے جبکہ اینکر پرسن کامران خان ، سیاستدان خوشبخت شجاعت ، فیصل واوڈا ، فیصل قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی. فلم کا ٹائٹل سانگ ہوئے تم اجنبی پیش کیا گیا ، اس کے علاوہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بانسری کے ماہر اور میوزک کمپوزر باقر عباس کے کمپوز کردہ اس گانے کو علی ظفر نے اپنی سریلی آواز میں پیش

    کیا۔ ٹائٹل گانے کی ویڈیو کے بعد 13 منٹ کی فلم بھی دکھائی گئی جو کہ پوری فلم کے مختلف سینز پر مبنی تھی. فلم میں عابدہ پروین‘ باقر عباس‘ ساحر علی بگا‘ نجات اور نوید ناشاد نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے.یاد رہے کہ ہوئے تم اجنبی کا سکرپٹ خود کامران شاہد نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکشن بھی انکی خود کی ہے. اس فلم میں کامران شاہد کے والد فلمسٹار شاہد نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے. مرکزی کرداروں میں میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان نظر آئیں گے.

  • ہوئے تم اجنبی میں 9 گانے ہوں گے

    ہوئے تم اجنبی میں 9 گانے ہوں گے

    معروف صحافی اور فلمسٹار شاہد کے صاحبزادے کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی میں میوزک پر ہہت زیادہ کام کیا گیاہے. کہا جا رہا ہے کہ فلم میں 9 گانے شامل کئے گئے ہیں اور پاکستان میں بہت کم ایسا دیکھا گیا ہے کہ کسی فلم میں اتنی بڑی تعداد میں گانے رکھے گئے ہیں. سب سے اہم بات یہ ہے کہ فلم کا میوزک معروف بانسری نواز باکر عباس نے ترتیب دیا ہے. کامران شاہد خود بھی میوزک سے کافی لگائو رکھتے ہیں.فلم میں شامل گیتوں کو بہت ہی خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے. فلم عید الفطر پر ریلیز ہو گی.

    فلم میں شاہد حمید نے مکتی باہنی کے سربراہ کا کردار ادا کیا ہے اندرا گاندھی کا کردار ثمینہ پیرزادہ نے ، بھٹو کا کردار عدنان جیلانی نے اور شیخ مجیب الرحمان کا کردار محمود اسلم نے ادا کیا ہے. فلم میں بطور ہیرو اور ہیروئین میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان نظر آرہے ہیں. فلم کا تکنیکی کام ہالی وڈ‌ سے کروایا گیا ہے. فلم کا سکرپٹ لکھنے میں ہی صرف دو سال لگے، مجموعی طور پر یہ فلم آٹھ سال کے عرصے میں تیار ہوئی ہے.

  • سہیل احمد نے کس اداکار کو اپنا استاد کہہ دیا ؟‌

    سہیل احمد نے کس اداکار کو اپنا استاد کہہ دیا ؟‌

    اداکار سہیل احمد جو عزیزی کے نام سے بھی جانے جاتےہیں انہوں نے گزشتہ روز معروف اینکر کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی کے ٹریلر لانچ میں شرکت کی . چونکہ سہیل احمد اس فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ سوچ کرکے کردار سائن کئے کہ ان میں کچھ مختلف ہو، اور کامران شاہد نے جو مجھے کردار آفر کیا وہ کافی مختلف تھا. انہوں نے کہا کہ فلم میں محمود اسلم نے کمال کی اداکاری ہے میں نے توہمیشہ ہی ان سے بہت کچھ سیکھا ہے. اگر میں یہ کہوں کہ وہ میرے استاد ہیں تو بے جا نہ ہوگا. انہوں نے ہمیشہ ہی ایسا کام کیا ہے جو ان کو دوسروں سے یکسر منفرد بناتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم ہوئے تم اجنبی کو بڑے سکیل پر بہت محنت کے ساتھ بنایا گیا ہے اگران کو کوئی سین

    دوبارہ کرنا پڑا تو انہوں نے کیا. کامران شاہد ایک باصلاحیت ڈائریکٹر ہیں انہوں نے کہانی کے مطابق کاسٹنگ کی ہے اور اپنے والد سے بھی انہوں نے ڈائریکٹر بن کر ہی کام لیا. امید ہے کہ شائقین کو ہم سب کی یہ کوشش ضرور پسند آئیگی. سہیل احمد نے یہ بھی کہا کہ ایسی فلمیں سالوں میں بنتی ہیں اور پاکستان میں ایسی فلمیں کم بنی ہیں جیسی ہوئے تم اجنبی ہے.

  • شاہد فلمز کے علاوہ کسی کے لئے فلم ڈائریکٹ نہیں‌ کروں گا کامران شاہد

    شاہد فلمز کے علاوہ کسی کے لئے فلم ڈائریکٹ نہیں‌ کروں گا کامران شاہد

    کامران شاہد نے حال ہی میں اپنی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ کیا ہے. اس موقع پرانہوں‌ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم کا سکرپٹ میرے دل کے بہت قریب تھا، اورمیری بہت خواہش تھی کہ اس پر کام کروں گا اسلئے یہ بنائی اور فلم تیار ہو چکی ہے عید الفطر پر ریلیز ہوگی. مجھے بہت امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم پسند آئیگی. انہوں نے مزید کہا کہ میرا پیشہ صحافت ہے ، میں نے اپنے شوق سے فلم ڈائریکٹ کی، اگر کوئی اور مجھے کہے کہ میں تمہیں اتنے پیسے دیتا ہوں فلم ڈائریکٹ کر دو میں ایسا نہیں کروں گا ، میں ہمیشہ شاہد فلمز کی فلمیں ہی ڈائریکٹ کروں گا. میرا جب دل کرے گا تب ہی فلم ڈائریکٹ کروں گا اور شاہد فلمز کے بینر تلے ہی وہ فلم بنے گی. کامران شاہد نے کہا کہ میری فلم کا موضوع سنجیدہ ہے

    لیکن اس میں ایک لڑکی اور لڑکے کی محبت کی کہانی دکھائی گئی ہے. میری پوری ٹیم نے میرے ساتھ بہت زیادہ تعاون کیا. کامران شاہد نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ ہی اس قسم کا تھا کہ اس کو بنانے میں ہی کافی وقت لگ گیا لیکن مجھے خوشی ہے کہ آخر کار مجھے اپنا کام لوگوں کے سامنے رکھنے کا موقع میسر آگیا ہے.

  • کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

    کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

    اینکر پرسن کامران شاہد نے گزشتہ روز لاہور میں اپنی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ کیا. اس فلم کے زریعے کامران شاہد نے ڈائریکشن کی دنیا میں قدم رکھا ہے. تقریب میں محمل سرفراز ، حفیظ اللہ نیازی ، مجیب الرحمان شامی ، میکال ذوالفقار ، شمعون عباسی ، سہیل احمد ، شفقت چیمہ ، محمود اسلم نے شرکت کی. فلم سے جڑی کاسٹ نے میڈیا بریفنگ دی اور ٹریلر لانچنگ کا شاندار اہتمام کیا گیا.تقریب کی میزبانی کے فرائض فاروق حسن نے انجام دیئے ۔ فلم میں مرکزی کردار میکال ذوالفقار نے ادا کیا ہے. اس فلم میں سہیل احمد ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گےجبکہ محمود اسلم نے شیخ مجیب الرحمان کا کردار ادا کیا ہے. فلم کی ڈائریکشن تو کامران شاہد نے کی ہی ہے لیکن سکرپٹ بھی انہوں نے خود ہی لکھا ہے. کہانی سقوط ڈھاکہ

    کےپس منظر میں بنائی گئی ہے جبکہ شاہد فلمزکے زیر سایہ بننے والی اس فلم میں سب سے زیادہ دلکش رومانوی کہانیوں میں سے ایک غیر معمولی فلیش بیک ناظرین کے لئے پیش کیا گیاہے۔ ہوئے تم اجنبی میں 9 گانے شامل کئے گئے ہیں. ٹائٹل سانگ علی ظفر نے گایا ہے. فلم پاکستان بھر میں مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ریلیز کی جا رہی ہے جسے عیدالفطر کے موقع پر ملک کے تمام سینما گھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کیا جا ئے گا۔پہلی بار ٹریلر لانچ کے موقع پر 12 منٹ کی فلم کے مختلف سینز بھی دکھائے گئے.