Baaghi TV

Tag: kangna ranaut

  • کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی ٹائیگر تھری کے ساتھ ریلیز نہیں‌کی جائیگی

    کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی ٹائیگر تھری کے ساتھ ریلیز نہیں‌کی جائیگی

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو کہ اپنی نئی آنے والی فلم ایمرجنسی کو لیکر کافی پرجوش ہیں اس میں وہ اندراگاندھی کا کردار ادا کررہی ہیں ، اس کریکٹر کی تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں جنہیں بہت زیاد ہ پسند کیا گیا ہے۔ اس فلم کو ریلیز کرنے کےلئے پہلے 24نومبر کی تاریخ رکھی گئی تھی لیکن کہا جا رہا ہے کہ ٹائیگر تھری ریلیز ہونے جا رہی ہے جس کی وجہ سے ایمرجنسی فلم کے فلم میکرز نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اب اس تاریخ کو فلم ریلیز نہیں کریں گے

    کیونکہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری کی وجہ سے ہماری فلم کو نقصان ہو سکتا ہے۔ ”ایمرجنسی‘ ایک تاریخی ڈراما ہے جسے اداکارہ نے خود ہی ڈائریکٹ کیا ہے ”۔ فلم ’ایمرجنسی‘ کے اسکرپٹ میں بھی اداکارہ نے کردار ادا کیا ہے جبکہ اسے ابتدائی طور رتیش شاہ نے لکھا ہے۔تھرلر فلم کی کہانی انڈیا کی تیسری وزیراعظم اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے جن کی پالیسیوں نے انڈیا کی تاریخ کو تبدیل کیا تھا۔’ایمرجنسی‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ انوپم کھیر، شریاس تالپاڑے اور ماہیما چوہدری نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔دوسری طرف ٹائیگر تھری میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف دکھائی دیں گی ۔

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • کنگنا رناوت کرن جوہر سے کیوں ڈرنے لگیں ؟‌

    کنگنا رناوت کرن جوہر سے کیوں ڈرنے لگیں ؟‌

    بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت ہیں کرن جوہر سے خوفزدہ لیکن کیوں؟ اداکارہ نے بتایا ہے کہ جب میری فلم ”منیکارنیکا” ریلیز ہونا تھی تو کرن جوہر کا ایک بیان آیا تھا کہ میں اس فلم کو دیکھنا چاہتا ہوں اس کے بعد انہوں نے بھاری رقم دیکر میری کردار کشی کروائی میرے خلاف نیگٹیو مہم چلوائی جس کی وجہ سے میری فلم اثر انداز ہوئی ، میری فلم کے بزنس کو تباہ کرنے کے لئے ہر کوشش کی گئی ، میرے لئے وہ بہت ہی مشکل وقت تھا کیونکہ میں نے فلم میں دل سے کام کیا تھا میری وہ ایک بہترین فلم تھی لیکن کرن جوہر نے مجھ سے کھل کر دشمنی نبھائی.

    ا”ب بھی میری فلم ایمرجنسی کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ میں‌اسے دیکھنے کے لئے بے چین ہوں ”مجھے ڈر ہے اس بار بھی کرن جوہر یہی سب کچھ کروائیں گے . میں تو کرن جوہر سے اب بالکل ڈرنے لگی ہوں . یاد رہے کہ ایمرجنسی کے حوالے سے کرن جوہر نے کہا تھا کہ میں اسے دیکھنے کی خواہش رکھتا ہوں اور کنگنا کو نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا. کنگنا اور کرن جوہر کی آپسی چپقلش سے کون واقف نہیں ہے دونوں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • کنگنا رناوت کو عدالت نے جھٹکا لگا دیا

    کنگنا رناوت کو عدالت نے جھٹکا لگا دیا

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ہر وقت کسی نہ کسی کنٹرورسی میں گھری رہتی ہیں انہوں نے آدھے سے زیادہ بالی وڈ کے ساتھ اپنی دوستی دشمنی میں بدل لی ہوئی ہے. انہوں نے اداکار ہرتیک روشن پر محبت میں دھوکہ دینے کا الزام لگایا. اس حوالے سے انہوں نے جاوید اختر کو بھی دھر لیا اور کہا کہ جاوید اختر نے انہیں اور ان کی بہن کو اپنے گھر بلا کر اداکار ہریتک روشن سے تحریری طور پر معافی مانگنے پر مجبور کیا اور بات نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ دوسری طرف جاوید اختر نے اداکارہ کے خلاف 2020 میں شہرت کو نقصان پہنچانے پر ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا۔

    کنگنا رناوت کو عدالت نے ایک جھٹکا لگا دیا ہے اور”ممبئی کی ایک عدالت نے اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے رائٹر اور شاعر جاوید اخترپراستحصال کے الزامات مسترد کردئیے ہیں”۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی مجسٹریٹ کورٹ نے اداکارہ کنگنا رناوت کی رائٹر جاوید اختر کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کسی شخص سے تحریری معافی کا کہنے سے کوئی قانونی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔ دوسری طرف بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے مشہور رائٹر جاوید اختر پر استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مجھے گھر بلا کر ہرتیک روشن کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا کہنے اور تحریری طور پر معافی مانگنے پر اصرار کیا ہے.

  • عالیہ اور رنبیر آپس میں خوش نہیں  کنگنا رناوت کا انکشاف

    عالیہ اور رنبیر آپس میں خوش نہیں کنگنا رناوت کا انکشاف

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کئے ہیں اہم انکشافات ، انہوں نے کہا ہے کہ بالی وڈ کی ایک ایسی جوڑی جس نے کچھ عرصہ پہلے شادی کی ، وہ آپس میں خوش نہیں ہیں، وہ اپنے گھر میں الگ الگ فلورز پر رہتے ہیں، انہوں نے عالیہ اورنبیر کا نام لئے بغیر کہا کہ بالی وڈ جوڑے نے اس لئے شادی کی کیونکہ مافیا ڈیڈی نے ہیرو کو تین فلمیں دینے کا وعدہ کیا تھا، کنگنا نے بالی وڈ جوڑا عالیہ رنبیر کو کہا اور مافیا ڈیڈی کرن جوہر کو کہا. انہوں نے کہا کہ میں اس جوڑے کی حقیقت دنیا کو بتانا چاہتی ہوں،

    بیوی ممبئی میں اپنی بیٹی کے ساتھ تھی جبکہ شوہر اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں سیر سپاٹے کررہا تھا، یہی نہیں انہوں نے کہا کہ ہیروئین کا شوہر مجھے میسجز کرتا رہا کہ میں اس سے ملوں، بلکہ میسجز پر گڑ گڑاتا رہا کہ میں‌ ملاقات کر لوں. بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا نے عالیہ اور رنبیر کی بات کی ہے اور مافیا ڈیڈی کرن جو ہر کو کہا ہے،لیکن رنبیر عالیہ اور کرن جوہر کی طرف اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا نہ ہی آئے گاکیونکہ کنگنا نے نام لئے بغیر ان تینوں‌کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے.

     

    کونسا پروڈکشن ہائوس فنکاروں کواچھا معاوضہ دیتا ہے آغا علی نے بتا دیا

    ڈنکی کی ریلیز سے پہلے ہی شاہ رخ خان کی چاندی ہو گئی

    کیا ٹام کروز بھی فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف ہیں؟‌

  • شادی کرنا چاہتی ہوں خاندان بنانا چاہتی ہوں لیکن ……. کنگنا رناوت

    شادی کرنا چاہتی ہوں خاندان بنانا چاہتی ہوں لیکن ……. کنگنا رناوت

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ایک ناموراداکارہ ہیں انہوں‌ نے ہندی فلم انڈسٹری میں نہایت مختصر عرصے میں اپنا نام اور مقام بنایا ، وہ اپنی ورسٹائل اداکاری کی مہارت اور اوٹ پٹانگ بیانات کے لئے جانی جاتی ہیں۔ وہ ہندوستانی سنیما کی سب سے مشہور اور بااثر شخصیات میں سے ایک کے طور پر ابھری ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ساتھ حال ہی میں بات چیت میں کنگنا رناوت نے کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور اگر وہ وقت میری زندگی میں آنا ہے تو وہ آئے گا۔ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور اپنا خاندان بنانا چاہتی ہوں لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ صحیح وقت پر، یہ ہو ہی جائے گا.

    کنگنا اس وقت اپنی آنے والی فلم Tiku Weds Sheru کی تشہیر میں مصروف ہیں۔”اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ فلم اور اس میں میرا کردار بہت مختلف ہے ، دیکھنے والے یقینا محظوظ ہوں گے”. دوسری طرف وہ فلم ایمرجنسی میں وہ اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔ ایمرجنسی ان کی پہلی فلم ہے جس کی انہوں نے خود ہدایت کاری کی ہے۔ فلم میں ماہیما چوہدری، وشاک نائر، شریاس تلپڑے اور انوپم کھیر نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔اس کے علاوہ، کنگنا رناوت چندر مکھی 2 میں نظر آئیں گی، جس کی ہدایت کاری پی واسو نے کی ہے۔

    گوندا نے دیوداس اور فلم تال کو رد کیوں کیا؟ اداکار نے کھل کر بتا دیا

    عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ”تیری میری کہانیاں“ کے لئے شائقین منتظر

    سلمان خان پٹھانوں کا پٹھان قرار

  • کنگنا رناوت کرن جوہر کو آئینہ دکھانے کےلئے تیار

    کنگنا رناوت کرن جوہر کو آئینہ دکھانے کےلئے تیار

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کس سے لڑائی جھگڑا نہیں چل رہا، ہر دوسرے فنکار کے خلاف اداکارہ بیان داغ دیتی ہیں اس کے بعد جب شدید رد عمل آتا ہے تو دھمکیاں دینے پر اتر آتی ہیں ان کو گندا کرنے لگ جاتی ہیں، کرن جوہر اور کنگنا کا آپسی جھگڑا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، کرن جوہر نے ایک بار کہا تھا کہ مجھے کنگنا کے ساتھ کام نہیں‌کرنا ، جس پر اداکارہ بھڑک اٹھیں تھیں اور کہا تھا کہ کرن جوہر ایک مووی مافیا ہے، اس پر کرن جوہر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ دراصل ہم کنگنا کو گھر بیٹھے کام نہیں‌دیتے اس لئے یہ مجھے مووی مافیا کہتی ہیں. اس

    پر کنگنا مزید بھڑک اٹھیں اور کہا کہ کرن جوہر نے مجھے بےروزگار کہا ہے. تاہم اب کرن اور کنگنا کی لڑائی ایک اور مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جی ہاں‌ کنگنا کا کہنا ہے کہ میں جب فلمساز بنوں گی تو کرن جوہر کو آئینہ دکھائوں گی اور جو کالک اس نے میرے منہ پر ملنے کی کوشش کی ہے اس کے منہ پر ملوں گی. کنگنا کا کہنا ہے کہ میں کرن سے بہتر ڈائریکٹر ثابت ہو سکتی ہوں. تام کنگنا کے بیان کے حوالے سے کرن جوہر کا تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا.

  • کنگنا رناوت نے ایک ڈائریکٹر کی مشکلات بتا دیں

    کنگنا رناوت نے ایک ڈائریکٹر کی مشکلات بتا دیں

    سکینڈلز میں گھری رہنے ولیااداکارہ کنگنا رناوت جو کہ اب ڈائریکٹر بھی بن چکی ہیں انہوں نے اپنا تجربہ شئیر کرتے ہوئے حال ہی میں ایک انسٹاگرام سٹوری شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایک ڈائریکٹر کو روزانہ پانچ پانچ سو سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ آسان کام نہیں ہوتا اور یہ سب ڈائریکٹر کو بہت آرام سکون سے برداشت کرنا پڑتا ہے. انہوں نے کہا کہ ایک فلمی ہدایت کار کو روزانہ تمام ڈیپارٹمنٹ کیمرہ، آرٹ، اداکار، پروڈکشن، میک اپ اور ڈائریکشن کے مختلف سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یاد رہے کہ کنگنا رناوت اپنی اگلی فلم ایمرجینسی میں نظر آئیں گی اور اسی کی انہوں نے ہدایتکاری کی ہے، اس میں وہ بھارت کی سابقہ وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کررہی ہیں۔کنگنا اس

    حوالے سے کہتی ہیں کہ میں نے یہ کردار چیلنج سمجھ کر کیا ہے ، اور اندرا گاندھی کا کردار کرنا آسان نہ تھا لیکن میں نے پوری جان لگا کر یہ کردار کیا ہے. میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھروں اس میں کتنی کامیابی حاصل ہوتی ہے اسکا فیصلہ تو شائقین خود کر سکتے ہیں.

  • کنگنا رناوت نے دیا سلمان خان کو مشورہ

    کنگنا رناوت نے دیا سلمان خان کو مشورہ

    جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آج کل سلمان خآن ہیں گینگسٹر بسنوئی کے نشانے پر ، انہیں مسلسل جان سے مار دینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اسی چیز کو دیکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے اداکار کو ہیوی سیکیورٹی فراہم کر رکھی ہے. تاہم سلمان خان کہتے ہیں کہ اب تومیں اکیلا باہر بھی نہیں جا سکتا کیونکہ میرے اردگرد گولیان ہی گولیاں ہیں، گو کہ مجھے بہت زیادہ سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے لیکن میں جب باہر نکتا ہوں تو سڑکوں پر ٹریفک صرف اس لئے بلاک ہوجاتی ہے کیونکہ میری سیکیورٹی بہت زیادہ ہوتی ہے لوگ تنگ ہوتے ہیں تو مجھے اچھا نہیں لگتا. کنگنا رناوت نے

    سلمان خان کے اس بیان کے بعد کہا ہے کہ سلمان خان کو حکومت نے سیکیورٹی فراہم کر رکھی ہے تو انہیں کس بات کا ڈر ہے ، ہمارا ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے. اداکارہ نے سلمان خان کو مشورہ دیا کہ آپ پریشان نہ ہوں پورا بھارت آپ کے ساتھ ہے. مجھے بھی جب دھمکیاں موصول ہوئیں تھیں تو مجھے بھی مرکزی حکومت نے سیکیورٹی فراہم کی تھی . واضح رہے کہ کنگنا رناوت کا شمار بالی وڈ کی متنازعہ اداکارائوں میں ہوتا ہے، انہوں نے ہمیشہ اپنے بیانات کی وجہ سے خود کے لئے مشکلات کھڑی کی ہیں.

  • اگلہ جنم ملے تو بھی اپنے والدین کی بیٹی ہونا چاہوں گی کنگنا رناوت

    اگلہ جنم ملے تو بھی اپنے والدین کی بیٹی ہونا چاہوں گی کنگنا رناوت

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو کہ ہمیشہ ہی سکینڈلز کا شکار رہتی ہیں، وہ بے لاگ ہر بات ہر تبصرہ کرتی ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتی ، انہوں نے بالی وڈ کے ھوالے سے بھی ہمیشہ کھل کر سچ بولا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کو قانونی نوٹسسز کا سامنا بھی کرنا پڑا. سب جانتے ہیں کہ کنگنا رناوت نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا. اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے اپنے والدین کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی ،ساتھ ہی انہوں نے اپنے والدین کی ایک پرانی تصویر بھی شئیر کی . کنگنا رناوت نے یہ بھی لکھا کہ میرے والدین نے ایک دوسرے کے ساتھ محبت کی شادی کی ، اس شادی کے لئے دونوں کی

    فیملیز راضی نہیں تھیں لیکن میرے ماں باپ نے اپنی محبت کی ہار نہیں ہونے دی اور سب کے خلاف جا کر شادی کی ، اس وجہ سے میرے ماں‌باپ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں ، میں چاہوں گی کہ اگلے جنم میں‌بھی میں اپنے والدین کے گھر پیدا ہوں ان کی بیٹی بنوں. میرے والدین میرے لئے انسپریشن ہیں. انہوں نے زندگی میں جو کیا ہے کھل کر کیا ہے اور میں نے اس حوالے سے بہت کچھ سیکھا ہے.

  • کنگنا کے ساتھ  ڈیٹ پر مینڈکوں کا آڈر دینے والا ہرتیک روشن تھا ؟

    کنگنا کے ساتھ ڈیٹ پر مینڈکوں کا آڈر دینے والا ہرتیک روشن تھا ؟

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو ہمیشہ ایسی بات کرتی ہیں کہ جن سے وہ آجاتی ہیں سرخیوں میں . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کامیابیوں اور ناکامیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے اور اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کے بارے میں بھی بات کی . انہوں نے کہا کہ ایک بار میں پیرس میں تھی اور وہاں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک ڈیٹ پر تھی ، میں نے کیا دیکھا کہ اس نے مینڈکوں کا آڈر دیا ، میں حیران ہو کر دیکھ رہی تھی ، یہ ایک فرینچ ڈش تھی ، مینڈک مکھن میں فرائی ہوئے تھے. میرے بوائے فرینڈ نے وہ مینڈک کھائے اور میں اسکی طرف دیکھتی رہی. کنگنا رناوت نے جب یہ قصہ اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا تو سب نے گمان کرنا شروع کر دیا کہ شاید یہ جس بوائے فرینڈ کی بات کررہی ہے وہ ہرتیک روشن ہے

    کیونکہ کنگنا کا دعوی ہے کہ اسکی دوستی ہرتیک روشن کے ساتھ رہ چکی ہے لیکن ہرتیک روشن نے کبھی بھی کنگنا کے ساتھ اپنی دوستی کا اعتراف نہیں کیا. زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا یہی کہنا ہے کہ کنگنا نے ہرتیک کی ہی بات کی ہے جبکہ کنگنا نے اپنے انٹرویو میں آگے چل کر خود ہی بتا دیا کہ میرا بوائے فرینڈ ایک انگریز تھا.