Baaghi TV

Tag: kangna ranaut

  • عامر خان  اس بار کنگنا رناوت کے نشانے پر

    عامر خان اس بار کنگنا رناوت کے نشانے پر

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت سرخیوں میں رہنے کا ہنر خوب جانتی ہیں ، وہ ہر کسی کو لیتی ہیں آڑھے ہاتھوں. انہوں نے اس بار لیا ہے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو آڑھے ہاتھوں انہوں نے سنا دی ہیں انہیں کھری کھری ، بولیں کہ میں نے چار بار نیشنل ایوارڈ جیتا ہے اور میں بھارت کی واحد ایسی اداکارہ ہوں جس کے پاس نیشنل ایوارڈ ہیں. عامر خان کو اگر یہ نہیں پتہ کہ کس کردار کے لئے کونسی اداکارہ پرفیکٹ ہیں تو ان کا اللہ ہی حافظ ہے. تفصیلات کے مطابقعامر خان کو چند روز قبل بھارت کی معروف مصنفہ شوبھا ڈے کی سوانح عمری پر کتاب کی

    تقریب رونمائی میں مدعو کیا گیا. تقریب کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبھا ڈے کے کردار پر فلم بنی تو اس کردار کو کون صحیح نبھائے گا، جس پر عامر خان نے پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کا نام لیا۔اس موقع پر مصنفہ نے کہا کہ کیا وہ اس حوالے سے کنگنا رناوت کا نام لے سکتی ہیں، جس پر عامر خان نے بھی کنگنا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔اس حوالے سے جب ویڈیو وائرل ہوئی تو کنگنا رناوت نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بناڈالا اور کہا کہ انہوں نے میرا نام لینے کی بجائے پریانکا اور عالیہ بھٹ کا نام لیا.

  • کنگنا رناوت نے پٹھان کی تعریف کر دی

    کنگنا رناوت نے پٹھان کی تعریف کر دی

    بالی وڈ‌رامہ کوئین کنگنا رناوت نے حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری بہت زیادہ مشکلات سے گزر رہی ہے. لہذا ہمیں اس وقت فلموں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے. اس لئے جس کی بھی فلم ریلیز ہو اس کو سپورٹ کریں تاکہ شائقین جو گھر بیٹھ چکے ہیں وہ سینما گھروں کا رخ کریں، کنگنا رناوت نے مزید کہا ہے کہ فلم پٹھان سے بالی وڈ کو بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ فلم بہت اچھا بزنس کررہی ہے اگر اسی طرح سے فلمیں بزنس کرتی رہیں اور شائقین سینما گھروں تک آتےرہے تو نہ صرف سینما گھروں کی

    رونقیں‌بحال ہوں گے بلکہ بالی وڈ انڈسٹری ایکبار پھر اپنے پائوں‌پر کھڑی ہو جائے گی. کنگنا رناوت نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں ہر آرٹسٹ کی فلم کو سپورٹ کروں . ایک وقت تھا کہ بالی وڈ کی فلمیں لگتی تھیں تو دھوم مچ جاتا تھا. ہر آرٹسٹ کی ہر فلم ہٹ ہوتی تھی بہت کم ہوتا تھا کہ کسی کی کوئی فلم مشکل سے ہی فلاپ ہو. پٹھان کے ہٹ ہوجانے کے بعد مجھے امید ہے کہ بالی وڈ ایک بار پھر آسمان کی بلندیوں پر پہنچے گا.