Baaghi TV

Tag: kangna ranut

  • نوشین شاہ کنگنا رناوت سے ملنے کی خواہشمند

    نوشین شاہ کنگنا رناوت سے ملنے کی خواہشمند

    پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ جو کرینہ کپور کی جم کر نقل بھی کرتی ہیں ان جیسا نظر آنے کے لئے تگ و دو بھی کرتی رہتی ہیں لیکن جب ان سے کوئی کہتا ہے کہ آپ کرینہ سے ملتی ہیں تو وہ اس بات کو توہین سمجھنے کا اشارہ دیتی ہیں . بغیر سوچے سمجھے بولنے والی نوشین شاہ نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور ان سے ایک سوال ہوا کہ آپ بالی وڈ کی کسی اداکارہ سے ملنا چاہتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ نہیں مجھے کسی بالی وڈ کی اداکارہ سے ملنے کا شوق نہیں ہے، ہاں لیکن کنگنا رناوت سے ضرور ملنا چاہتی ہوں ملنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

    ”.کنگنا رناوت پاکستان کے لوگوں، آرمی اور ایجینسز کے بارے میں فضول گفتگو کرتی رہتی ہیں ”حالانکہ ان کی اس معاملے میں معلومات صفر ہیں۔ نوشین شاہ نے کہا کہ وہ کنگنا سے ملاقات کر کے انہیں کہنا چاہتی ہیں کہ اپنے کاموں پر توجہ دو، اپنے ملک ، اپنی اداکاری اور ڈائریکشن کے معاملات پر دھیان دو۔یوں نوشین شاہ نے کنگنا کو کھری کھری سنانے کا اعلان کر دیا ہے.

    دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

    اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

    بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

  • کنگنا نے نام لئے بغیر کس کو ویمنائزر کہہ دیا ؟

    کنگنا نے نام لئے بغیر کس کو ویمنائزر کہہ دیا ؟

    انڈین فلم سٹار کنگنا رناوت نے اداکار رنبیر کپور کا نام لیے بغیر اپنی ایک متنازع انسٹاگرام سٹوری میں انہیں ’ویمنائزر‘ اور شادی سے ناخوش کہا ہے۔ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا کہ ’ایک اور سپر سٹار جو بطور ایک ویمنائزر جانے جاتے ہیں، میرے گھر آئے اور مجھ سے ڈیٹنگ کی درخواست کی۔نہ ماننے کے باوجود وہ میرا پیچھا کرتے رہے، وہ مجھ سے ملنے کے لیے خفیہ طور پر آئے، جب میں نے اس شرمناک رویے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ’پاپا کی پری‘ کو ڈیٹ کرنے کے لیے ایک ’تیسرا سہارا‘ چاہتے ہیں جنہیں وہ پیار نہیں کرتے۔

     

     

     

    ”کنگنا کے مطابق انہوں نے یہاں تک کہا کہ شادی فرضی تھی اور یہ بچہ فلم کی تشہیر کے لیے ایک چال ہے۔” میں شدید حیران تھی۔ میں اب بھی یقین نہیں کر سکتی کہ کوئی اخلاقی طور پر اتنا کرپٹ ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ کنگنا رناوت بالی وڈ انڈسٹری میں سفارش کلچر اور جنسی تعلقات بنیاد پر کام ملنے کے حوالے سے ہمیشہ اپنی آواز اٹھائی ہے اور اس وجہ سے وہ آئے دن خبروں میں رہتی ہیں .اداکارہ کو خبروں میں رہنا اچھا لگتا ہے ، کوئی ان کے بارے میں‌بات نہ بھی کررہا ہو تو وہ کوئی نہ کوئی ایسی بات کر دیتی ہیں کہ ہر طرف ان کے بارے میں‌بات شروع ہو جاتی ہے.

    گلوکارہ شاہدہ منی کے گھر مجلس عزاء کا اہتمام

    زارا عابد کے گھر والوں کی ابھی تک حکومت نے مالی مدد نہیں کی سنیتا …

    لانگ پلے”شاد باد منزل مراد” کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

  • نور بخاری نے کنگنا رناوت کو چھوٹی ذہینت کی عورت قرار دیدیا

    نور بخاری نے کنگنا رناوت کو چھوٹی ذہینت کی عورت قرار دیدیا

    آج کل بھارت میں فلم پٹھان کے کافی چرچے ہیں اس فلم کی سٹوری آئی ایس آئی کے گرد گھومتی ہے اور شاہ رخ خآن بھارت کا رکھوالہ بن کر آئی ایس آئی کے ہر وار کا مقابلہ کرتا ہے اور آخر میں آئی ایس آئی کو شکست دیکر اپنے ملک بھارت کو بچا لیتا ہے. اس فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے بالی وڈ‌ اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹویٹ کیا کہ پٹھان فلم میں پاکستان اور آئی ایس آئی کا مثبت امیج دکھایا گیا ہے جو کہ درست نہیں ہے اداکارہ نور بخاری نے کنگنا رناوت کی اس ٹویٹ کا سکرین شارٹ لیکر اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ خاتون مجھے بطور اداکارہ اچھی لگتی تھی اس کا کام میں نے بہت شوق سے دیکھا ہوا ہے لیکن اس نے اپنے ٹویٹ کے زریعے جس طرح سے نفرت بھرے لہجے میں پاکستان کے خلاف بات

    کی ہے اسکو دیکھ کر لگتا ہےکہ یہ خاتون نہایت ہی چھوٹی زہینت کی ہے. نور بخاری کی اس پوسٹ پر زیادہ سوشل میڈیا صارفین نے انہی کے حق میں لکھا اور کہا کہ نور آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے اور بھارتیوں‌کے دلوں میں جو پاکستان کے لئے نفرت ہے وہ کبھی بھی نہیں جا سکتی. یاد رہے کہ کنگنا رناوت اپنے بھی ملک میں‌متنازعہ سی شخصیت ہیں وہ ہر کسی کے خلاف بلاوجہ بول کر سرخیوں میں رہتی ہیں.