Baaghi TV

Tag: kapil sharma show

  • لتا منگیشکر نے کپل نے کو افسوس کرنے کے لئے کال لیکن کپل نے کیا کیا؟

    لتا منگیشکر نے کپل نے کو افسوس کرنے کے لئے کال لیکن کپل نے کیا کیا؟

    کپل شرما جو کہ ایک شو ہوسٹ کرتے ہیں ان کے شو میں‌ بالی وڈ‌کی نامور سلیبرٹیز آ چکی ہیں، کپل کے کام کرنے کا انداز دوسروں سے کافی مختلف ہے یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی ان کا پروگرام دیکھ کر محظوظ ہوتا ہے. کپل شرما نے اپنے ہی ایک شو میں بتایا ہے کہ ہمارے اس شو کے سیٹ کو ایک بار آگ لگ گئی تھی اس حوالے سے میڈیا پر بہت خبریں آئیں ، ہر کسی نے افسوس کا اظہار کیا ، یہاں تک کہ مجھ سے ہمدردی دکھانے کےلئے بہت ساری سلیبرٹیز کی کالز آئیں. میں پریشانی میں‌گھر جا رہا تھا ، میں کیا دیکھتا ہوں کہ لینڈ لائن سے میرے موبائل پر ایک کال آئی ہے. اور میں نے سوچا پتہ نہیں کس کا نمبر ہے خیر میں نے اٹھا لیا.

    انہوں نے کہا کہ” میں نے جب فون اٹھایا تو آواز آئی کپل میں لتا بول رہی ہوں، میں‌ نے سنا تو میرے تو ہوش اڑ گئے ”میں نے گاڑی کھڑی کر لی ، اور لتا نے کال کی تھی سیٹ کو آگ لگنے پر افسوس کرنے کےلئے ، بولی بہت افسوس ہوا ، میں خوشی میں بھول گیا کہ میرے سیٹ کو آگ لگی ہے ، میں نے لتا سے کہا کہ میرے والد زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے کہ مجھے لتا منگیشر کی کال آئی ہے تو اس پر لتا نے کہا کہ کپل میں نے افسوس کرنے کے لئے کال کی ہے اس کے بعد مجھے ہوش آئی کہ میرا تو سیٹ جل گیا ہے.

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

  • عامر خان کا کپل شرما سے شکوہ

    عامر خان کا کپل شرما سے شکوہ

    بالی وڈ‌ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی فلم کی پرموشن کے دوران کر دیا ہے گلہ کپل شرما سے ، انہوں نے کہا ہے کہ مجھے کپل شرما اپنے شو میں نہیں بلاتے، اب جب کہ میں کام کررہا ہوں تو روزانہ رات کو میں کپل شرما کا شو دیکھ کر سوتا ہوں اور میں شو دیکھ کر ان کا پرستار بن گیا ہوں لیکن وہ مجھے اپنے شو میں اس وقت بلاتے ہیں جب میری کوئی فلم ریلیز ہورہی ہوتی ہے، اگر یہ مجھے فلم کی ریلیز کے علاوہ بلائیں تو یقینا میں ھاضر ہوں گا لیکن وہ بلاتے ہی نہیں، عامر خان کے اس گلے پر کپل شرما نے کہا میں‌نے

    بار بار عامر خان سے کہا کہ میرے شو میں‌آئیں وہ کہہ دیتے ہیں کہ میں کہیں جا رہا ہوں‌پھر ملوں گا، میرے شو میں‌نہ آنے کی وجہ عامر خان خود ہیں، میں ان کا مداح ہوں اور جس روز وہ میرے شو میں آئیں گے وہ میرے لئے یادگار اور خوش نصیب دن ہو گا، مجھے انتظار ہے کہ عامر خان مجھے ہاں کے لئے کال کریں اور میں ان کے ساتھ ایک اچھا سا شو کروں . یاد رہے کہ عامر خان کی فلم کیری آن جٹا 3 سے بہت ساری امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں.

  • سنگا پور میں نوکری ملی تو کشور کمار کا 200 گانا یاد کر لیا کپل شرما

    سنگا پور میں نوکری ملی تو کشور کمار کا 200 گانا یاد کر لیا کپل شرما

    معروف بھارتی کامیڈین اور میزبان کپل شرما جن کی فلم سویگیٹیو ریلیز ہونے کے قریب ہے کپل شرما اس کی پرموشن میں‌مصروف ہیں . فلم میں کپل پہلی بار نندیتا داس کے ساتھ سنجیدہ اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. اسی فلم کے پروموشنل انٹرویو کے دوران کپل شرما نے کہا کہ لافٹر چیلنج سے پہلے میں سنجیدہ تھیٹر بھی کیا کرتا تھا، کامیڈین کی چھاپ تو بہت بعد میں لگی. کپل نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کہا کہ میرے والد کا جب انتقال ہوا تو ہمارے گھر کا خرچ چلانے کےلئے میرا کام کرنا بہت ضروری بن گیا. میں نے کام ھاصل کرنے کےلئے تگ و دو شروع کر دی. مجھے سنگا پور میں مجھے ایک ہوٹل میں‌نوکری ملی اور پچیس ہزار سیلری کا کہا گیا میں بہت خوش ہوا اور

    میں نے ہوٹل میں کشور کمار کے گانے گانے کےلئے پریکٹس شروع کر دی اور ان کے دو سو گانے یاد کر لئے، سنگار پور جانے سے پہلے کسی قریبی دوست کو بتایا تو اس نے کہا کہ پچس ہزار سیلری پر خوش ہو رہے ہو، پچاس ہزار وہاں جو رہنے کھانے پینے کا خرچہ آئیگا اسکا کیا کرو گے اس سے بہتر ہے کہ یہیں اپنے ملک میں دس ہزار کی نوکری کر لو.مجھے ان کی بات ٹھیک لگی اور میں سنگار پور نہیں گیا. کپل نے مزید یہ بھی کہا کہ آج جس مقام پر ہوں کبھی سوچا نہیں تھا. والد ہمیشہ کہا کرتے تھے محنت کرو گے تو عیش کرو گے اگر محنت نہیں‌کرو گے تو عیش کرنے کا کبھی موقع نہیں ملے گا اب میں سوچتا ہوں کہ میرے والد ٹھیک ہی کہا کرتے تھے.

  • پاکستان میں کپل شرما شو کیوں نہیں بن سکتا شکیل صدیقی نے بتا دیا

    پاکستان میں کپل شرما شو کیوں نہیں بن سکتا شکیل صدیقی نے بتا دیا

    پاکستان کے معروف کامیڈین شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ہی کامیڈی میں آگے رہا ہے اور رہے گا، پاکستان نے کامیڈی کے میدان میں جیسے آرٹسٹ پیدا کئے ہیں وہ بھارت چاہ کر بھی نہیں کرسکتا . ہمارے آرٹسٹوں کی کامیڈی ٹائمنگ بہت زبردست ہے. انہوں نے کہا کہ کپل شرما شو پاکستان میں ہم نہیں‌بنا سکتے ، ایسا شو بنانے کےلئے اکشے کمار ، عامر خان ، شاہ رخ خان اور سلما ن خان جیسے آرٹسٹوں کی ضرورت ہے. بڑا بجٹ چاہیے اور متعد رائٹرز چاہیں ، ہمارے ہاں تو ایک ہی رائٹر سے کام لیا جاتا ہے جبکہ کپل شرما شو کو 14 سکرپٹ رائٹرز لکھ رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ان سب چیزوں کے باوجود میں یہ کہوں گا کہ کامیڈی کے میدان میں پاکستان

    کو کوئی بھی مات نہیں دے سکتا. انہوں نے کہا کہ اپنے فنکاروں کو ڈی گریڈ کرنا بالکل بھی مناسب نہیں ہے. میں بھارت میں کام کرکے آیا ہوں وہ لوگ ہمارے کامیڈینز کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں. ان کو بہت زیادہ عزت دیتے ہیں . ہمارے ہاں اچھے سے اچھا کام ہو سکتا ہے لیکن بس بجٹ اور پروفیشنلزم کی ضرورت ہے، ہمارے ہاں شوز میں آرٹسٹ پرفارم نہیں کرتے لیکن وہاں پر ہوتا ہے. آرٹسٹ منع نہیں کرتے ہمارے ہاں تو آرٹسٹ شو پر آتے ساتھ ہی پرفارمنس کےلئے منع کر دیتے ہیں.

  • ارچنا پُورن سنگھ کس اداکارہ کو  دیکھ کر  رو پڑیں

    ارچنا پُورن سنگھ کس اداکارہ کو دیکھ کر رو پڑیں

    ہندوستان میں کپل شرما کا کامیڈی شو بہت مشہور ہے اس شو کو پاکستان میں بھی شوق سے دیکھا جاتا ہے.اس شو میں جہاں کپل شرما مختلف مہمانوں کو بلا کر ان سے کھٹی میٹھی باتیں کرتے ہیں وہیں اداکارہ ارچنا پورن سنگھ جج کے فرائض انجام دیتی ہیں. ارچناکا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ رو رہی ہیں ، کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارچنا پورن سنگھ ماضی کی اداکارہ وحیدہ رحمان سے گلے مل کر رو رہی ہیں اور روتے ہوئے وہ کہہ رہی ہیں کہ آپ کو میں بچپن سے دیکھ رہی ہوں اور دیکھتے ہوئے ہی بڑی ہوئی ہوں، آپ نے تین سے زیادہ دہائیوں تک بالی وڈ انڈسٹری پر راج کیا ہے. اور میرے لئے نہایت ہی عزت افزائی کی بات ہے کہ میں جس شو میں ہوں وہاں آپ بطور مہمان

    شریک ہوئی ہیں‌.آپ کی موجودگی میں آج مجھ سے تو شاید جج کی کرسی پر بیٹھا ہی نہیں جائیگا. آپ کو دیکھ کر میری کیا فیلنگز ہیں ان کو لفظوں میں بیان کرنا نہایت ہی مشکل ہے. میں کبھی اس طرح سے جذباتی نہیں ہوئی جس طرح سے آج ہو رہی ہوں. شاید یہ میری زندگی کا قابل فخر لمحہ ہے کہ میں آپ کے ساتھ ایکسٹیج پر کھڑی ہوں.