Baaghi TV

Tag: kapil sharma

  • شاہ رخ خان نے  کپل شرما کی زندگی کے بد ترین دور میں کس طرح  انکی مدد کی ؟

    شاہ رخ خان نے کپل شرما کی زندگی کے بد ترین دور میں کس طرح انکی مدد کی ؟

    ہندوستان کے معروف اداکار. کامیڈین اور میزبان کپل شرما برسوں سے اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ ان کا ‘دی کپل شرما شو،’ ناظرین شوق سے دیکھتے ہیں اس شو کو ٹی وی کی تاریخ کا ایک بہترین انٹرٹینمنٹ شو مانا جاتا ہے . کپل شرما نے حال ہی میں ایک انکشاف کیا ہے کہ جب انکی زندگی اور کیرئیر کے معاملات ٹھیک نہیں‌چل رہے تھے تو اس وقت وہ ڈپریشن کا شکار ہوتے چلے جا رہے تھے ایسے میں شاہ رخ خان نے ان سے ملاقات کی اور انہیں ایک گھنٹے تک تسلی دی اور کہا کہ سب تم سے پیار کرتےہیں تم پریشان مت ہو،

    آج اگر اچھا وقت نہیں ہے تو کل آجائیگا بس انتظار کرو ، خود کو خوش رکھو. کپل شرما پر رجت شرما کے شو میں ایک الزام لگا کہ انہوں نے شو پر انیل کپور، اجے دیوگن، اکشے کمار اور شاہ رخ خان جیسے بڑے سٹارز کو انتظار کروایا اور شو پر گئے نہیں تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ اُن وقتوں‌کی باتیں ہیں جب میں شدید ڈپریشن میں تھا اور شدید زہنی مسائل سے جُوج رہا تھا. یاد رہے کہ کپل شرما کی بالی وڈ انڈسٹری کے تقریبا تمام بڑے فنکاروں کے ساتھ دوستی ہے سب ان کے کام اور ٹیلنٹ کی وجہ سے کافی سراہتے ہیں.

  • ہاں میں فضول خرچ نہیں‌ ہوں اکشے کمار نے ایسا کس کو اور کیوں کہا ؟‌

    ہاں میں فضول خرچ نہیں‌ ہوں اکشے کمار نے ایسا کس کو اور کیوں کہا ؟‌

    کپل شرما کا شو بھارت میں کافی پسند کیا جاتا ہے، اس شو میں بالی وڈ کی نامور سلیبرٹی آتی ہیں اور کپل کی مزے دار باتوں سے لطف اندوز ہوتی ہیں. اکشے کمار جن کی کپل شرما سے کافی دوستی ہے وہ کئی بار شو پر آچکے ہیں، اچھی دوستی ہونے کی وجہ سے کپل شرما اکشے کمار سے ایسے سوال کرتے ہیں جن کا جواب وہ زرا تیکھا ہی دیں. کپل شرما نے اکشے کمار سے کہا کہ دوسرے ہیرو کمرہ بند کر کے ابھی سکرپٹ ہی پڑھ رہے ہوتے ہیں اتنی دیر میں آپ کی تین فلمیں سینما گھروں میں لگ چکی ہوتی ہیں. آپ نے بہت پیسہ کمایا ہے. اور آپ پارٹیز میں بھی نہیں جاتے آپ کا پارٹیز میں نہ جانے کی وجہ کہیں‌یہ تو نہیں کہ آپ اپنے گھر پر پارٹی رکھ کر پیسے خرچ نہیں کرنا چاہیے اسلئے نہ جاتے ہیں کسی کے گھر

    نہ بلاتے ہیں، اس پر بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ میں صبح جلدی اٹھ کر کام پر چلا جاتا ہے رات کو دس بجے سے پہلے گھر آجاتا ہوں اور سو جاتا ہوں نو بجے کے بعد میں کسی فلمی پارٹی میں نہین‌جاتا ، میرا فوکس صرف میرے کام پر ہوتا ہے اسلئے میری فلمیں جلدی مکمل کروا لیتا ہوں ، رہی بات کسی کو پارٹی دینے کی تو یقینا میں کنجوس ہوں ، میں پارٹیز میں اپنا پیسہ کیوں برباد کروں یوں کپل تمہارا جو آئیڈیا ہے کہ میں اس لئے نہیں جاتا کہ کل کو مجھے بھی گھر بلانا پڑے گا اسکو ٹھیک بھی کہہ سکتے ہیں. مجھے آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں‌کہ میں فضول خرچ نہیں ہوں.

  • تم ہیرو نہیں بن سکتے تمہارا چہرہ بھائیوں والا ہے شاہ رخ خان نے ایسا کس کو بول دیا

    تم ہیرو نہیں بن سکتے تمہارا چہرہ بھائیوں والا ہے شاہ رخ خان نے ایسا کس کو بول دیا

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان جو بھارت سمیت پوری دنیا میں ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں ، ان کی آئندہ کل پٹھان ریلیز ہونے جا رہی ہے. لہذا اس وقت بھارت میں صرف ایک ہی سٹار کے چرچے ہیں اور اسکا نام ہے شاہ رخ خان، شاہ رخان اکثر کپل شرما کے شو میں شریک ہوتے ہیں وہاں ان کے مداح ان کی مزاح کی حس سے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں، شاہ رخ خان نے کپل شرما کے شو میں شرکت کی وہاں باتوں‌ باتوں میں شاہ رخ خان نے کپل شرما سے کہا کہ تم جو بھی کر لو تم کبھی بھی ہیرو نہیں‌بن سکتے تمہارا تو چہرہ ہی بھائیوں والا. یہ بات سن کر کپل شرما نے سامنے

    بیٹھی آڈینز سے پوچھا کہ کیا میں بھائی لگتا ہوں؟ جس کو میں بھائی نہیں‌لگتا وہ ہاتھ اٹھائیں تو کافی لڑکیوں نے ہاتھ اٹھائے یوں کپل شرما نے خود کو ہی ایک جگت لگاتے ہوئے کہا کہ جتنی بھی شادی شدہ خواتین ہیں ان کو میں بھائی نہیں‌لگتا باقی سب کو لگتا ہوں. یاد رہے کہ کپل شرما کے شو میں‌ہندوستان کی نامور شخصیات شرکت کر چکی ہیں. اور شاہ رخ خان بھی متعدد مرتبہ شرکت کر چکے ہیں اور وہ کپل شرما کے مزاح کو پسند بھی کرتے ہیں.