Baaghi TV

Tag: karachi arts council

  • کراچی میں دو روزہ ”پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023”

    کراچی میں دو روزہ ”پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023”

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ ”پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023“ (سکھر چیپٹر) کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیاگیا۔
    پریس کانفرنس سے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف صحافی غازی صلاح الدین، مشہور ادیبہ نور الہدیٰ شاہ اور فوک اینڈ ہیریٹیج کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ نے بریفنگ دی۔اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تھیٹر فیسٹیول کور کیا جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مثبت چہرہ سامنے آیا، جو قابل ستائش ہے،ہم آج تک میڈیا کی مبارکبادیں وصول کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ” پاکستان کے ادارے اپنا کام کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے”، ان اداروں پر اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں لیکن کام کوئی نہیں ہو رہا ہے، پاکستان کے تمام ثقافتی اداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے، مجھے اچھا نہیں لگتا کہ آرٹس کونسل کراچی کام کرے اور دوسرے نہ کریں۔پریس کانفرنس سے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف صحافی غازی صلاح الدین، مشہور ادیبہ نور الہدیٰ شاہ اور فوک اینڈ ہیریٹیج کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ نے بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حیدر آباد، ملتان، اسکردو، گوادر سمیت دیگر شہروں سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں کہ آپ ہمارے شہر کب آئیں گے، انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی سندھ کا دارالخلافہ ہے، آرٹس کونسل لاہور اور کشمیر میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) منعقد کیا۔

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • 23ستمبر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بڑا کامیڈی شو پیش کیا جائیگا

    23ستمبر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بڑا کامیڈی شو پیش کیا جائیگا

    کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا منفرد کامیڈی شو 23ستمبر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اوپن آئر تھیٹر زیڈ اے بخاری آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا. کامیڈی فیسٹول میں بین الااقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فنکار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنیگے جس میں شہزاد رضا، شکیل صدیقی، روف لالا، سلیم آفریدی، حنیف راجہ، ذاکر مستانہ، شکیل شاہ، پرویز صدیقی، ولی شیخ، سلیم شیخ، عرفان ملک، علی حسن، برکت علی، عظمیٰ، عامر ریمبو، فیصل مسعود، کاشف خان، نعمان خان، گلوکارہ افشین حیات ( سسٹر مہوش حیات) ندرت مغل، شاہد علی سونو چھوٹے استاد، جمی صنم، مہک نور، صبا شیخ، شاہدہ مرتضیٰ، عمران ساجن، پرفارم کرینگے مذکورہ شو میں فنکاروں کو محدعلی ایوارڈ بھی دیا جائے گا شو میں ڈانس گروپ، ٹک ٹاکرز یو ٹیوب اسٹار بھی پرفارم کرتے ہوئے نظرآئیں گے .

    ”جب کہ شاہد علی سونو چھوٹے استاد اسپیشل قوالی آئٹم کے ساتھ جلوہ گر ہونگے ”اس کامیڈی شو کے حوالے سے سلیم آفریدی کا کہنا ہے کہ جاپان کے کامیاب ٹوز کے بعد میرا پہلا کمرشل شو ہے جس میں کراچی کے تمام سپراسٹارز پہلی بار ایک ساتھ پرفارم کررہے ہیں 23 ستمبر کی شام آرٹس کونسل کراچی میں قہقہوں کی برسات ہوگی کراچی کی عوام کے لئے یہ ایک یادگار کامیڈی شو ثابت ہو گا اس شو کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی