Baaghi TV

Tag: karachi

  • نازیبا ویڈیو وائرل کیس؛ ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

    نازیبا ویڈیو وائرل کیس؛ ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

    نازیبا ویڈیو وائرل کیس؛ ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

     عامرلیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔ کراچی کی مقامی عدالت نے عامرلیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیا شاہ کی عامرلیاقت کی سابق اہلیہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ اور عدالت نے ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

    فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سیشن جج کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، دانیا شاہ کے خلاف ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں۔ دوسری جانب اینکر پرسن عامر لیاقت مرحوم کی غیراخلاقی ویڈیوز وائرل کئے جانے سے متعلق کیس میں ملزمہ دانیا کی گرفتاری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

    ملزمہ دانیہ اور اس کی والدہ سلمیٰ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں ایف آئی اے کے ڈی جی، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر کے علاوہ تفتیشی افسر عارفہ سعید کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دانیہ کی گرفتاری کے لئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ اس لئے ملزمہ کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

    خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی نے ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جبکہ سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کے الزام میں گرفتارعامرلیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی.

    عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 18 جنوری کو سنایا جائے گا جو آج سنایا جائے گا۔ جبکہ ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ دانیہ شاہ کی خلاف عامر لیاقت کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • عمران خان حکومت میں نیب آرڈیننس سے بری اورمستفید ہونے والوں کی تفصیلات طلب

    عمران خان حکومت میں نیب آرڈیننس سے بری اورمستفید ہونے والوں کی تفصیلات طلب

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے عمران خان حکومت میں نیب آرڈیننس سے بری اور مستفید ہونے والوں کی تفصیلات طلب کرلیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی حقیقیت ہے نیب ترامیم کے بعد 386 کیسز احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے،وکیل وفاقی حکومت مخدوم علی خان نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن نے آبزرویشن دی کہ 386 کیسز میں سے کتنے اراکین پارلیمنٹ کے تھے،عدالت یہ بھی پوچھ سکتی تھی کہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور میں 5 نیب آرڈیننس لائے گئے،تحریک انصاف کے دور کے آرڈیننسز کے تحت کتنے نیب ریفرنس واپس اور افراد بری ہوئے عدالت یہ بھی پوچھے کہ تحریک انصاف کے آرڈیننسز سے بری ہونے والے ملزمان میں کون کون شامل ہے، نیب قانون میں حالیہ ترامیم پرانے قانون کا ہی تسلسل ہے،عدالت خود کو 386 نیب کیسز تک محدود نا رکھے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ بتا دیں نیب سے کیا سوالات پوچھیں نوٹ کرا دیتے ہیں، وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ نیب بتائے کہ پی ٹی آئی کے آرڈیننسز کے ذریعے کتنے ریفرنس واپس ہوئے؟نیب بتائے کہ نیب آرڈیننسز سے کتنے افراد بری ہوئے اور ٹرائل کورٹ نے بریت کی کتنی درخواستیں واپس کیں؟جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیب کو ختم کر بھی دیا جائے تو جرائم کے سد باب کے لیے دیگر قوانین موجود ہیں، ایسا کہنا درست نہیں کہ نیب کیسز سے بری ہونے والے صاف شفاف ہوکر گھر چلے جاتے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ نیب ختم ہو جانے سے قانون کی گرفت بھی ختم ہو جائے گی، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ نیب کیسز میں جرم ثابت کرنے کا معیار ہی بدل دیا گیا ہے،سوال یہ بھی اہم ہے کہ نیب کیسز میں سزائیں ہونے کے بعد حالیہ ترامیم کا اطلاق ماضی سے کیسے ہو سکتا ہے؟ ایسا نہیں ہو سکتا کہ نیب قانون میں ترامیم لا کر اطلاق 1985 سے کر دیا جائے، نیب قانون میں حالیہ ترامیم عظیم ایمنسٹی ہیں اور یہ بڑی عجیب بات ہے،مجھے یہ بھی پتا ہے کہ نیب قوانین کے علاوہ دیگر قوانین بھی موجود ہیں،اگر احتساب عدالت جرم سے بری کر سزا دے تو ملزم گھر ہی جائے گا، کیس کے دوران میرے کیے گئے سوالات عارضی نوعیت کے ہیں، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد دو درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں کوہلی نے 283 رنز بنائے جس میں 2 سینچریاں شامل تھیں۔

    پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

    ویرات کوہلی مجموعی طور پر 750 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، ڈیون وارنر 747 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں، امام الحق ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹی ان کے 740 پوائٹنس ہیں۔

    دوسری جانب ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پاکستان کو سیریز میں 1-2 شکست دے کر پہلی پوزیشن پر آ گئی ہے وہ 117 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے سیریز کے دوران 164 رنز بنائے اور تازہ ترین بلے بازوں کی درجہ بندی میں مجموعی طور پر تین درجے ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے، جب کہ ٹیم کے ساتھی ڈیون کونوے تینوں میچوں میں سنچری اور پچاس کے بعد ٹاپ 100 سے باہر سے 50 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

    محمد نواز پاکستان کے لیے بڑا موور تھا، بائیں ہاتھ کے اسپنر نے سیریز کے لیے چھ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد گیند بازوں کی فہرست میں 12 درجے بہتری کے ساتھ 28 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

    فوڈ پانڈا نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اشتراک کرلیا

  • حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی،عمران خان

    حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی،عمران خان

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کے ساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں،

    برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج تک کون سا سیاسی رہنما آیا ہے جو اپنی حکومت گرا دیتا ہے جو کہ 70 فیصد پاکستان ہے، یہ حکومت آکشن کے ذریعے آئی ہے، الیکشن کے ذریعے نہیں وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی ہے، جس نے 20، 25 کروڑ روپے دے کر لوگوں کو خریدا، انہوں نے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کروائے، ہماری معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا،کبھی پاکستان کے معاشی حالات وہ نہیں جو آج ہیں،  ایک ہی حل ہے صاف و شفاف انتخابات۔اب تک پاکستان میں الیکشن نہیں ہوتے، نہ اندر سے کوئی سرمایہ کار، کاروباری شخصیت ان پر اعتماد رکھتا ہے، نہ باہر سے کوئی ان پر اعتماد رکھتا ہے،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک دلدل میں ڈوبتے جا رہے ہیں، سری لنکا جیسی صورتحال سے بچانے کے لیے حل ایک ہی ہے فری اینڈ فیئر الیکشن، اس وجہ سے ہم نے اپنی دو حکومتیں گرائی ہیں، حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی، فرق یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے قانون کی بالادستی کی دھجیاں اُڑا دی ہیں،یعنی اپنے آپ کو قانون کے اوپر کر دیا ہے، ساری چوری معاف کروا دی ہے، یہ وہ کیسز تھے جو ان کے اپنے ادوار میں بنے ہوئے تھے شہباز، نواز، زرداری، مریم یہ سب بچ گئے ہیں، ان پر سارے کیسز ختم ہوگئے ہیں یہ جتنی دیر اور چاہیں گے، ان کا مقصد اپنے کیسز ختم کرنا ہے اس وقت دو مہینے بھی بہت دور لگ رہے ہیں،آپ نے اگست کہا مگر میں تو ابھی کی بات کر رہا ہوں، ہمیں یہ خطرہ ہے کہ جس طرح ہماری معیشت گِر رہی ہے، ہمارے چار ارب ڈالر کے ذخائر رہ گئے ہیںبندرگاہ پر چار ارب کی چیزیں پڑی ہیں جو اٹھا نہیں رہے، چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں، بے روزگاری، فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں،ہمیں ان کے دو ماہ اور گزارنا مشکل لگ رہا ہے، میری اپنی پیشگوئی ہے کہ جو بھی ہوجائے، یہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہوجائے گی، اسٹیبلشمنٹ نے پرویز الہی پر پورا زور لگایا، پرویز الہی وہ ن لیگ کے وزیر اعلی بن جائیں یا وزارت اعلیٰ عمران خان کے کہنے کے باوجود نہ چھوڑیں،ہم نے فیصلہ کیا تھا ہم اسمبلیوں کو تحلیل کریں گے،پرویز الہی نے ہم سے وفاداری نبھائی اور ہمیں وفاداری واپس دینی تھی،وہ یہ ہے کہ وہ ضم ہوجائیں گے اور ہماری پارٹی کا حصہ بن جائیں گے، ان سے کوئی یہ سوال پوچھے کہ انھوں نے سازش کر کے ہماری حکومت کیوں گرائی تھی؟ 17 سال میں ہماری سب سے بہتر معاشی کارکردگی تھی، ہم کون سی کوئی غلطی کر رہے تھے ،یہ اپنی چوریاں اور این آر او ٹو لے رہے تھے،ملک کے اندر افراتفری پیدا ہونے لگی،تو آج ذرا کاروباری شخیصت سے پوچھیں کیا یہ ہماری وجہ سے ہوا ہے؟یہ انہیں آتے ساتھ ہی اندازہ ہوا کہ ان کے پاس تو روڈ میپ ہی نہیں، آج اٹھا کر دیکھ لیں پاکستان میں اپریل میں کدھر کھڑا تھا اور آج کدھر کھڑا ہے، میری دفعہ انھوں نے تین لانگ مارچز کیے تھے، سارا وقت انھوں نے میری حکومت پر تنقید کی، اس کے باوجود ہم ترقی کر رہے تھے، ایسا نہیں ہوا جیسے ہی افغانستان میں رجیم چینج ہوئی، تو افغانستان میں بیٹھی ٹی ٹی پی کو افغان حکومت نے پاکستان واپس جانے کا کہا،غنی حکومت ان کی حوصلہ افزائی کرتی تھی اور یہ وہیں سے پاکستان پر حملے کرتے تھے، جب افغانستان میں دوسری حکومت آئی تو انھوں نے کہا واپس جاؤ، اب جب انھوں نے واپس آنا تھا تو پاکستان کے پاس کیا راستے تھے؟ دو راستے تھے یا تو ان چالیس ہزار لوگوں، جنگجوؤں اور ان کے خاندانوں کو کھڑا کر کے گولی مار دیتے، اگر وہ نہیں کرنا تھا تو ان کا ری ہیبلٹیٹ کرنا تھا، ساری سیاسی جماعتیں اس کے لیے متفق تھیں مگر ایسا نہیں ہوا، شدت پسندی میں تیزی اچانک نہیں آئی، آہستہ آہستہ جب وہ آئے تو انھیں ری ہیبلٹیٹ نہیں کیا گیا، ان پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، ان کے اوپر کوئی پیسہ نہیں خرچ کیا جو ہم نے فیصلہ کیا تھا، ہمیں خوف تھا کہ اگر ان پر توجہ نہ دی گئی تو پھر جگہ جگہ دہشتگردی شروع ہو جائے گی، جو ہو گئی ہے

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

    شاہنواز امیر نے پولیس کو ڈمبل کا بھی بتایا جو صوفے کے نیچے چھپایا ہوا تھا،

  • بابر اعظم کے خلاف مہم، پی سی بی کی آسٹریلوی ٹی وی چینل کو شٹ اپ کال

    بابر اعظم کے خلاف مہم، پی سی بی کی آسٹریلوی ٹی وی چینل کو شٹ اپ کال

    بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پرپاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے آسٹریلوی ٹی وی چینل کو شٹ اپ کال دے دی۔

    باغی ٹی وی: فاکس کرکٹ کی اسٹوری میں کپتان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کو نازیبا میسجز کیے جبکہ جنسی تعلق بنائے رکھنے کے بھی سنگین الزامات لگائے فاکس نیوز کی اسٹوری کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ضلاف مہم چلتی رہی جس پر پی سی بی فاکس نیوز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم


    پی سی بی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فاکس کرکٹ کی اسٹوری کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہمارا میڈیا پارٹنر ہے اسے بےبنیاد الزامات نظر انداز کرنے چاہیئے تھا کیونکہ اس پر بابراعظم کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    پی سی بی کے جواب پر ادارے نے ٹوئٹ حذف کردی لیکن خبر تاحال ویب سائٹ پر موجود ہے۔

    اس سے قبل بھی سال 2020 میں ایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کیے تھے اور ان کے خلاف دھوکا دہی اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جو ثابت نہ ہوا۔

    فوڈ پانڈا نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اشتراک کرلیا

  • ہم سے بات کریں، میئرٹی وی پربات کرنے سے نہیں ملے گا،سعیدغنی کا حافظ نعیم کو پیغام

    ہم سے بات کریں، میئرٹی وی پربات کرنے سے نہیں ملے گا،سعیدغنی کا حافظ نعیم کو پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ آج سے پیپلزپارٹی ٹکٹ پرکارکنان سے ریزروسیٹس پردرخواستیں جمع کروانے کاسلسلہ شروع کریں گے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن آفس میں 22جنوری تک جمع کرواسکتے ہیں کے ایم سی کے لئے دوہزارٹی ایم اے میمبرکے لئے ایک ہزاراوریوسی کے لئے پانچ سوروپے فیس ہوگی

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی ہارا ہے حافظ نعیم نے الزام لگایا کہ سعید غنی نے بھائی کو جتوایا ہے میرے بھائی نے کوئی ری کائونٹنگ کی درخواست نہیں دی میرے دوبھائی الیکشن لڑے تھے ایک جیت گیا تھا ایک ہارا ہے ہم جماعت اسلامی سے سنجیدگی سے بات کرناچاہتے ہیں، ہمیں جن نشستوں پراعتراضات ہیں ہم قانونی طریقے سے ری کائونٹنگ کی درخواستیں دے رہے ہیں یہ عمل ہے اورجاری ہے جہاں جماعت اسلامی جیتی ہے ہم نے ان کی کامیابی کومتنازعہ نہیں بنایا کل ایک سیٹ پرری کائونٹنگ جاری تھی جب ان کولگا کہ ہمارا امیدوار جیت رہاہے انہوں نے وہاں ہنگامہ کیا،جوقانون کاطریقہ کارہےاس پرعمل کریں اگرکسی کوری کائونٹنگ پراعتراض ہے تواگلے فورم پرچلے جائیں کل ویسٹ میں نتاج پرحافظ نعیم نے خود کمشنرکراچی کودھمکیاں دی ہراساں کیا یہ نامناسب بات ہے ہمارے لوگ کل شکایت لیکرآئے میں نے ان کو سمجھایا اکسایا نہیں،پیپلزپارٹی کے لوگ وہاں سے جیتے ہیں جہاں سے ہم جیتتے تھے پیپلزپارٹی اورجماعت اسلامی کوکراچی نے مینڈیٹ دیاہے وہ میچوئر سیاسی جماعت ہے ہم دھشگردی بدامنی اورنفرت کی سیاست کا سامنا کرتے رہے کچھ اشوز کو بنیاد بنا کر پورے ماحول کوخراب نہ کریں

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ آپ ہم سے بات کریں، میئر ٹی وی پربات کرنے سے نہیں ملے گا ہم سے بات کرنی پڑے گی قانون میں دوبارہ گنتی کا اختیار آراو کو ہے، ہمارا اگربس چلتا ان کی دوبارہ گنتی پردرخواستیں دے دیتے پیپلزپارٹی نے بائیکاٹ کیاتھا ایم کیوایم نے 93 میں بائیکاٹ کیا تھا، ہماری کوشش تھی ایم کیوایم انتخابات میں حصہ لے حقیقت یہ ہے کہ منتخب لوگ اپناکام کریں گے ہم چاہتے ہیں میئرپیپلزپارٹی کا ہو جماعت کہہ رہی ہے ہمارا ہو،بیٹھنا تو پڑے گا یاکوئی ہاں کرے یانہ کریں کوئی رشتہ بھیجے گاتو ہاں یاناں ہوگی نا،پیپلزپارٹی کی ایک نشست بڑھی ہے کورنگی سے،یوسی چھ اورنگی سے ایک نشست جماعت نے جیتی ہے وہ پی ٹی آئی کی تھی صفوراں کی ری کائونٹنگ کاعمل آج ہوگا پی ٹی آئی کے کہنے پرگنتی ہوگی

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے
    پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کردی، سعید غنی کا کہنا تھا کہ مئیر کس جماعت کا ہو،بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے،کراچی میں موجود ہرسیاسی شخص کومہذب اندازمیں بات کرنی چاہیئے قومی اسمبلی پی ٹی آئی والوں کے خالہ کا گھرنہیں جب چاہیں چلے جائیں جب چاہیں آجائیں ہم نے ان کے چھکے چھڑالئے ہیں۔ ہم جماعت اسلامی سے ترجیحی بنیادوں پر بات کرنا چاہتے ہیں،

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما، مولانا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ہم کراچی اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن جیتے ہیں ، حیرت ہمارے سیٹیں جیتنے پر نہیں ، جماعت اسلامی کی جیتنے پر ہے،حافظ نعیم لہجہ تھوڑا نرم رکھیں ،جماعت اسلامی کے جن لوگوں نے انتخاب جیتا انہیں خوش ہولینے دیں ،ہم ہر دور میں ایم این اے ایم پی ایز جیتتے آئے ہیں جماعت اسلامی نے پہلی بار سیٹیں جیتی ہیں ،بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں جیالا مئیر بنے گا کراچی کے لوگ تشدد سے تنگ آگئے تھے،کراچی والوں نے جمہوریت والا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی کے ساتھ تمام جماعتوں کو بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں ،پیشگی شرائط کے ساتھ بات چیت کی بات کرنا مناسب نہیں ہے،مپاکستان میں افرا تفری کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،کراچی بلدیاتی انتخاب میں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں ،عمران خان نے سیاسی طور پر پیچھے کا سفر شروع کردیا ہے ،مل بیٹھ کربات چیت کے لیے تیار ہیں ،کراچی کو آگ اور خون میں دوبارہ نہ دھکیلا جائے ، روشن خیال لوگ کراچی کو امن اور سکون چاہیے،

  • پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت،تکنیکی تعاون کا آٹھواں اجلاس شروع

    پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت،تکنیکی تعاون کا آٹھواں اجلاس شروع

    پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کا آٹھواں اجلاس آج شروع ہو گیا ہے

    روسی وفد 78-80 ارکان پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی طرف ڈاکٹر کاظم نیاز سیکرٹری وزارت اقتصادی امور نمائندگی کررہے ہیں ،روسی فیڈریشن کی وزارت اقتصادی ترقی کے ڈپٹی ڈائریکٹراسرافیل علی زادے نمائندگی کررہے ہیں ۔ڈاکٹر کاظم نیاز سیکرٹری وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تقابلی برتری سے فائدہ اٹھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچا۔ بحران کے وقت میں بین الاقوامی برادری کی طرف سے دی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں۔ اس پورے وقت میں مسلسل تعاون کے لیے روسی حکومت کے شکر گزارہیں ،اس اجلاس کا مقصد تعاون کے موجودہ شعبوں کا جائزہ لینا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔ اقتصادی تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینا پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

    اسرافیل علی زادے روسی وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔معیشت کے تمام شعبوں میں تعاون کی اچھی سطح ہے اور ہم اسے مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں دونوں معیشتوں کے درمیان بہت زیادہ امکانات ہیں جنہیں مزید تلاش کرنے کی ضرورت ہے

    دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں فوری 30 فیصد رعایت پر تیل اور سستا ڈیزل خریدنے پر بات ہوگی، جب کہ معاہدے کے بعد امپورٹ بل میں 50 فیصد کمی کا بھی امکان ہے۔ روس سے ایل این جی کی طویل مدتی خریداری کے ساتھ ساتھ نارتھ ساؤتھ گیس منصوبے پر بھی بات ہوگی۔ وفود کے درمیان ملکی ضرورت کا 50 فیصد پیٹرول روس سے لینے سمیت ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار طے ہوگا۔

    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    اس دوران مجموعی طور پر 3ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہونے کی توقع ہے۔ پاکستانی ریفائنریز روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار پہلے ہی ممکن قرار دے چکی ہیں۔ پاکستان ماہانہ 2 لاکھ ٹن ڈیزل درآمد کرتا ہے۔ روس سے معاہدے کے بعد امپورٹ بل میں 50 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔

  • الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    سپریم کورٹ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف عمران خان اور شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    سپریم کورٹ نے عمران خان اور شیخ رشید کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا ،سپریم کورٹ کی جانب سے نادرا اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ،وکیل دائوود غزنوی کی الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف اپیل پر بھی نوٹس جاری کر دیا گیا

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا مسئلہ صرف طریقہ کار کا ہے، اوورسیز کو ووٹ ڈالنے پاکستان آنا ہوگا یا باہر رہ کر بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں، بظاہر ووٹنگ کا طریقہ کار اتنا مشکل بنا دیا گیا ہے کہ اوورسیز ووٹ ڈال ہی نہ سکتے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا تھا،الیکشن ایکٹ میں ترمیم عدالتی فیصلے کی روح کیخلاف ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر نادرا نے سسٹم بنایا اور ضمنی انتخابات میں تجربہ ہوا تھا، ضمنی انتخابات میں تجربے پر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا تھا، ترمیم کرکے دوبارہ پائلٹ پراجیکٹ کرنے کا کہا گیا تاکہ قانون سازی ہوسکے،

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    عدالت نے حکم دیا کہ نادرا اور الیکشن کمیشن معاونت کریں کہ بنایا گیا سسٹم معیار کے مطابق ہے یا نہیں، کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی ،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی

  • پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم مقام حاصل کرتا جارہا ہے،امریکی سفیر

    پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم مقام حاصل کرتا جارہا ہے،امریکی سفیر

    وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی وٹیلی کام سیکٹر میں امریکی کمپنیوں کیلئے بے پناہ مواقع ہیں۔ پاک امریکہ بزنس تعلقات و دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق معاملات پر ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ براڈ بینڈ سرسز کیلئے 65 ارب روپے سے 70 سے زائد منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ پرسنل ڈیٹا پرٹیکشن بل اورسوشل میڈیا رولز بزنس فرینڈلی اورملکی تقاضوں کے مطابق ہیں۔ دونوں بلزآئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں منظوری کیلئےمتعلقہ فورمزکوارسال کردیئےجائیں گے۔

    دونوں ممالک کے مابین اسکلز کی تربیت کیلئے پروگرام شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹرکیلئے مشترکہ حکمت عملی سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بھی دستیاب ہے۔ہچکچاہٹ کا شکار امریکی کمپنیوں کو پاکستان کی جانب راغب کر رہے ہیں۔ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم مقام حاصل کرتا جارہا ہے

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

     ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

  • برصغیر کے روحانی پیشوا اورپنجابی زبان کےممتازادیب و شاعراحضرت سلطان باہو

    برصغیر کے روحانی پیشوا اورپنجابی زبان کےممتازادیب و شاعراحضرت سلطان باہو

    شالا مسافر کوئی نہ تھیوے ککھ جنہاں توں بھارے ہو
    تاڑی مار اڈار نہ باہو اساں آپے اڈن ہارے ہو

    حضرت سلطان باہو
    یوم ولادت : 17 جنوری 1628

    برصغیر کی ایک معروف روحانی پیشوا اور پنجابی زبان کے ممتاز ادیب و شاعر شمس العارفین حضرت سلطان باہو 40 سے زائد کتابوں کے مصنف اور منفرد شاعر کا مقام رکھتے ہیں ۔ یہ واحد شاعر ہیں جن کی شاعری کے تمام اشعار، غزل، قوالی اور ابیات وغیرہ کے آخر میں ” ہو” کا لفظ استعمال کیا گیا ہے ۔ ان کی 40 سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں جمیل الاسرار، اورنگ شاہی، مجالس نبی ، کلب توحید، اینل فقر، عقل بیدار ، ابیات باہو ، اور” دیوان باہو ” جھوک سلطان و دیگر شامل ہیں ۔ ان کی شاعری اور تصانیف کا اصل موضوع اسلام ، اسلامی تصوف اور صوفی عزم ہے ۔ سروری قادری تنظیم کی انہوں نے بنیاد رکھی۔ یکم مارچ 1691 میں ان کی وفات ہوئی ضلع جھنگ پنجاب میں آسودہ خاک ہوئے جہاں سال بھر ان کے مزار شریف پر رشد و ہدایت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

    آغا نیاز مگسی