Baaghi TV

Tag: karachi

  • ناصر حسین شاہ کی کراچی مرکزی دھرنے میں شرکت.

    ناصر حسین شاہ کی کراچی مرکزی دھرنے میں شرکت.

    مرکزی دھرنے شرکت کے بعد ناصرحسین شاہ کی میڈیا سے گفتگو.

    ہزارہ برادری کی نسل کشی کی جا رہی ہے ۔
    ہزارہ برادری کی وجہ شہادت اہلبیت علیہ السلام کے ماننے والے ہیں۔

    بلوچستان دہشتگردی میِں ملک دشمن بیرونی قوتیں ملوث ہیں ۔سخت سردی میں ہزارہ برادری انصاف مانگ رہیں ہیں ۔

    ہزارہ برادری کی ایک ہی ڈیمانڈ ہے کے وزیر اعظم وہاں جائیں ۔ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی ہونی چاہئے۔

    وفاقی حکومت کی نا اہلی ہے کے ہزارہ برادری سے مزاکرات ناکام ہوئے ہیں. عمران خان وزیر اعظم ہیں تو اخلاقی طور پر وہاں جائیں۔

    ملک دشمن عناصر ملک میں فرقہ واریت و لسانیت پہلا رہے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

  • فوڈ سپلائی کی آڑ میں لوٹ مار کرنیوالا گرفتار

    فوڈ سپلائی کی آڑ میں لوٹ مار کرنیوالا گرفتار

    شہر قائد میں پولیس نے آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    کراچی میں آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    فیروزآباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے کہا کہ گرفتار ملزم سے فوڈ سپلائی کا یونیفارم،بیگ اور پستول برآمد کیاگیا۔

    انہوں نے کہا کہ ملزم گھر کا دروازے پر دستک دے کر فوڈ سپلائی کے بہانے واردات کرتا تھا۔۔گرفتار ملزم نے اکیس واردتوں کا اعتراف بھی کیا۔

  • رینجر اور پولیس کا آپریشن، انتہائی اہم ملزم گرفتار

    رینجر اور پولیس کا آپریشن، انتہائی اہم ملزم گرفتار

    رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب منشیات فروش پکڑا گیا.

    رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے انتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اورپولیس کی انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران پرانا گولیمار سےانتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرلیا گیا جو کئی مقدمات میں مفرور تھا.

  • رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا اہم رکن گرفتار

    رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا اہم رکن گرفتار

    کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب رینجرز نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم رکن کو گرفتا کر لیا.

    ترجمان رینجرز کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران احمد علی مگسی گروپ کے کارندے کو گرفتار کرلیا.

    ملزم نے 7 دسمبرکو ساتھیوں کے ہمراہ بہادرآباد میں بلڈر کو بھتے کی پرچی دی تھی۔

    ترجمان کے مطابق واردات کے وقت ملزم اور ساتھیوں کے پاس اسلحہ اور دستی بم موجود تھا جس کو. پولیس کے حوالے کر دیا گیا.

  • پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا کراچی میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن.

    پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا کراچی میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن.

    پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا کراچی میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن.

    پاک بحریہ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کے دوران ابراہیم حیدری کے علاقے سے 100 کلو گرام آئس ڈرگ ضبط کرلی ۔

    منشیات کو ویران علاقے میں چھپایا گیا تھا۔ 3.8 ملین ڈالر مالیت کی منشیات کو بحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا۔

    ضبط شدہ منشیات کو قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

    مشترکہ انسدادِ منشیات آپریشن پر کامیابی سے عمل درآمد بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پاکستان بحریہ کے مضبوط عزم کا مظہر ہے ۔

    پاک بحریہ اپنے ساحلوں اور سمندر میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔

  • انسان از وہاب ادریس خان

    انسان از وہاب ادریس خان

    دنیا چاند پر پانی ڈھونڈنے میں مصروف ہے اور ہم کراچی کے گٹروں کے پانی کو لے کر پریشان ہیں۔ ہر سال مون سون کا موسم آتے ہی کراچی کے گٹر اُبل پڑتے ہیں اور حسبِ معمول شہری چیختے چلاتے نظر آتے ہیں۔ سینکروں ٹی وی شوز بھی اس موضوع پر کر دئے جاتے ہیں اور اس سال محکمہ موسمیات نے بھی بیس فیصد زیادہ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کراچی کی سٹی گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ کراچی کے گٹر صاف کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ یہ سننا تھا کہ بس ہمارا دھیان فوراَ اس بات پر چلا گیا کہ ہم نے ایٹم بم بنا یا بھی ہے یاایسے ہی غلط بیانی کی ہے، لیکن پھر جب چاغی کے پہاروں کا بدلہ رنگ یاد آیا تو یقین ہوا کہ ایٹم بم تو ہم نے بنایا ہےاور وہ علیحدہ بات ہے کہ ہم گٹر صاف نہیں کر سکتے۔ بات صرف کراچی تک ہی محدود نہیں ہے، اسلام آباد میں تو ورلڈ ریکارڈ بنتے بنتے رہ گیا۔ دنیا کہ تمام ممالک اب تک صرف جہاز اڑانے میں کامیا ب ہوئے ہمارا تو ائیر پورٹ اڑتے اڑتے رہ گیا۔ پچھلے دنوں اِک ہلکی سی آندھی نے جو تباہی مچائی وہ پوری دنیا نے دیکھی۔ یہ سب دیکھ کر تو حیرانی ہی ہوئی تھی لیکن سخت پریشانی اس وقت ہوئی جب لاہور میں دو بزرگوں کا مکالمہ سُنا۔ ایک بزرگ دوسرے بزرگ سے پوچھ رہے تھے اڑے بھائی کورونا وائرس کو تم کہیں دیکھے ہو کیا؟ اور جواب تو اور بھی متا ثر کُن تھا؛ نہیں میاں پتہ نہیں کیا ڈرامہ ہے ہمیں تو کہیں نہیں ملا ابھی تک، تمہیں ملے تو ضرور بتانا۔

    یکِ بعد دیگرِ تین بڑے شہروں کے واقعات بیا ن کرنے کا مقصدیہ ہے کہ ہمارے مسائل علاقائی یا شہری نہیں بلکہ اجتماعی ہیں، اور یہ مسائل ہماری سوچ اور ذہنیت میں پائے جاتے ہیں۔ چاہے وہ کوئی سی گورنمنٹ ہو یا کوئی کنٹریکٹر جو تھوڑے سے پیسے بچانے کی خاطر پورے ملک کو خطرہ میں ڈال دیتے ہیں اور منافع اور سیاست کوانسانیت پر ترجیح دیتے ہیں اور یا چاہےوہ پاکستان کا عام آدمی ہو جو شعور نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں ایسی باتیں پھیلا دیتا ہےجس کے نتائج بہت خطر ناک نکل سکتے ہیں۔

    حکومتِ پاکستان نے احساس پروگرام تو شروع کر دیا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وقت آگیا ہے کہ پورے پاکستان میں "انسان” پروگرام شروع کیاجائے جس پر انسانوں کی ذہنی سوچ پرکام ہونا چاہئےجس کے تحت انسانوں کو حقیقی معنوں میں انسان بنایا جائے۔ میرا ایمان ہےجس دن ہم مکمل انسان بن جائیں گے پاکستان دن دُگنی رات چُگنی ترقی
    کرے گا

    غالب نے بھی کیا خوب کہا ہے۔

    بس کے دشوار ہے ہر کام کا آسان ہونا
    آدمی کو بھی میسر نہیں انسان ہونا

  • چہار اطراف دشمن کی جارحیت کے مقابل ہماری دفاعی حکمت عملی از طہ منیب

    چہار اطراف دشمن کی جارحیت کے مقابل ہماری دفاعی حکمت عملی از طہ منیب

    آج سے ڈیڑھ سال قبل ملک کی ایک بڑی دعوتی، فلاحی ، دفاعی جماعت کی قیادت و اثاثے بھارتی و بین الاقوامی دباؤ پر بند کر دئیے گئے ، ملکی ناقص معاشی صورتحال کی وجہ سے تحویل میں لیے گئے جماعت کے اداروں کا بوجھ اٹھانا حکومت کیلئے مسئلہ بن چکا ہے ، لاکھوں غرباء مساکین بے آسرا ہو گئے محض اس بات پر کہ شاید عالمی قوتیں اور بھارت خوش ہو جائے ، شاید ہمارے وجود کو تسلیم کر لیا جائے، شاید ہم اچھے ہمسائے بن جائیں ، شاید معاشی پابندیاں کم ہو جائیں،شاید ایف اے ٹی ایف کوئی رعایت کر دے مگر مہینوں گزرنے کے بعد بھی۔۔۔۔۔

    5 اگست سے کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور سینکڑوں جوانوں کی شہادت ، ایل او سی پر مسلسل فائرنگ اور آزاد کشمیر کے شہریوں کی شہادتیں، بلوچستان میں آرمی پر حملے اور فوجی جوانوں کی شہادتیں، چند دن قبل کراچی کی طرف بھارتی فضائیہ کی اڑانیں، بھارتی قیادت کی مسلسل پاکستان پر حملے کی دھمکیاں۔۔۔۔۔۔

    اور دشمن کی چہار اطراف جارحیت کے مقابل ماشاءاللہ دفاعی حکمت عملی میں پہلے جماعت کے سربراہ اور اب باقیماندہ قیادت کو سزائیں و جرمانے۔

    اللہ ہمارے فیصلہ سازوں پر رحم کرے اور درست فیصلے کرنے کی توفیق دے۔ آمین

  • پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2019 کے اختتامی اجلاس کا انعقاد

    پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2019 کے اختتامی اجلاس کا انعقاد

    کراچی (10 اکتوبر 2019): پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط2019- کے اختتامی اجلاس کا انعقاد پاکستان نیوی ٹیکٹیکل اسکول ، کراچی میں منعقد ہوا۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر بات کرتے ہوئے وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے لڑاکا یونٹس کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ مشترکہ آپریشنل مشقیں عصر حاضر کی جدید جنگوں کا مظہر ہیں اور دفاع ِوطن کے لیے ضروری پیشہ ورانہ تربیت اور دفاعی تیاری کے لیے اہم ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے ملک کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے افسران و جوانوں کے حوصلے ، تیاری کے درجے اورعزم کی تعریف کی۔

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے اسٹیل کٹنگ کی تقریب

    انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن و خوشحالی چاہتا ہے۔ تاہم، کسی بھی جارحیت یا حملے کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے شمالی بحیرہ عرب میں جنگی منصوبوں کا عملی مظاہرہ پیش کرنے والے مشق کے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا۔

    پاک بحریہ کے اثاثے اور جوان پاکستان کی سمندری حدود اور اس کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔ اپنے افسران اور جوانوں کی مہارت کو مزید بہتر کرنے کے لیے پاک بحریہ دیگر دفاعی افواج کے ساتھ مستقبل میں بھی ایسی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرتی رہے گی۔

    روس کے اسٹیشن میں اچانک ایسا کیا ہوا کہ سب کی دوڑیں لگ گئیں

    رباط مشقوں کا مقصد روایتی اور گرے ہائبرڈ جنگوں سے لاحق کثیر جہتی خطرات کے زیر سایہ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کو موثربنانا تھا۔ اس ضمن میں رباط 2019 مشق کی خصوصی توجہ پاک فضائیہ کے شانہ بشانہ پاک بحریہ کے جنگی منصوبوں کا عملی مظاہرہ پیش کرنا تھا تاکہ دونوں فورسز کے مابین اعلیٰ درجے کی ہم آہنگی پیدا کی جائے۔

  • کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے اسٹیل کٹنگ کی تقریب

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے اسٹیل کٹنگ کی تقریب

    کراچی (10 اکتوبر 2019): کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے تعمیر کیئے جانے والے پشر ٹگز کی سٹیل کٹنگ کی تقریب مورخہ ۰۱ اکتوبر ۹۱۰۲ کومنعقد ہوئی۔

    کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں حکومتی عہدےداران ، پاک بحریہ ، ،کراچی شپ یارڈ اور دیگر نجی اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس ٹگ کی مجموعی لمبائی ۱۲ میٹر جبکہ ہٹاﺅ ۵۵۲ ٹن ہے۔ اس کی حد رفتار ۰۱ ناٹس ہے جبکہ اس میں دو ڈیزل انجن لگے ہیں۔ ٹگنگ کے امور کے انجام دہی کیلئے اس کے تمام اطراف میں مضبوط فینڈرنگ کا انتظام ہے۔ اس میں آبدوزوں کی محفوظ حرکات کیلئے پانی کی سطح کے نیچے بھی منفرد فینڈرنگ کا انتظام ہے۔

    جمعہ کو یکجہتی کشمیر کا مرکزی پروگرام کہاں ہو گا؟ وزیراعظم بول پڑے

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمان خصوصی نے کہا کہ بلا شبہ یہ منصوبہ وزارت دفاعی پیداوار کا خود انحصاری کی پالیسی کے طرف ایک ٹھوس قدم ہے۔ انہوں نے پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی جہاز سازی میں خود انحصاری کے حصول کیلئے گراں قدر کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ماہی گیری کی صنعت پر خصوصی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کراچی شپ یارڈ میں ماہی گیری کیلئے جدید فشنگ ٹرالرز اور بوٹس تعمیر کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ ملک کے واحد جہاز سازی کے ادارے کی خدمات حاصل کرتے ہوئے اس شعبہ کو ترقی دیں۔

    اس موقع پر ریئر ایڈمرل اطہر سلیم مینجنگ ڈائریکٹرکراچی شپ یارڈ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں پاک بحریہ اور وزارت دفاعی پیداوار کے مسلسل تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شپ یارڈ نے ماضی میں ۰۱ سے ۰۴ ٹن گنجائش کے ٹگزپہلے بھی تعمیر کرچکا ہے۔

    رافیل ہو یا کچھ اور.. 27 فروری کی طرح دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان کا دبنگ اعلان

    انہوں نے مزید کہا کہ شپ یارڈ میں جہازوں کی مرمت اور جنرل انجینئرنگ کے شعبہ جات کے ساتھ جہاز سازی کے متعدد منصوبے جاری ہیں جن میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کا ۰۰۵۱ ٹن میری ٹائم پیٹرول ویسل، پاک بحریہ کیلئے میزائل بردار جہاز اور پاکستان کی بری افواج کیلئے برج ایرکشن بوٹس شامل ہیںجبکہ پاک بحریہ کیلئے ۴ جدید آبدوزوں اور ۲ ملجم کلاس کارویٹس جیسے عظیم منصوبوں کی تعمیر کی تیاریاں بھر پور انداز سے جاری ہیں۔

    کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    انہوں نے شپ یارڈ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یہ یقین دلایا کہ قومی اہمیت کے حامل یہ منصوبے عالمی معیار کے مطابق بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائے جائے گے۔

  • کراچی کی صفائی اب مصطفیٰ کمال خود کریں گے

    کراچی کی صفائی اب مصطفیٰ کمال خود کریں گے

    کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے میئر کراچی وسیم اختر کا کراچی صاف کرنے کا چیلنج قبول کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو کراچی کا کچرا صاف کرنے کا چیلنج دیا تھا، جسے مصطفیٰ کمال نے قبول کرلیا ہے. وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ "مصطفیٰ کمال صرف باتیں ہی کرسکتیں ہیں، اگر مصطفیٰ کمال میں اتنی ہی ہمت ہے تو کراچی کا کچرا خود ہی صاف کیوں نہیں کردیتے؟ میں انہیں ذمہ داری دیتے ہوئے کچرا صاف کرنے کی ٹیم کا ہیڈ بناتا ہوں، وہ میرا چیلنج قبول کریں” تاہم اب مصطفیٰ کمال نے وسیم اختر کا چیلنج قبول کرلیا ہے. لیکن اب دیکھنا ہوگا کہ مزید اس میں کیا پیشرفت ہوتی ہے.

    واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے وسیم اختر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وسیم اختر سے کراچی کی صفائی کا کام نہیں ہوسکے گا وہ صرف ڈرامے ہی لگا رہے ہیں. جس پر وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو کراچی صاف کرنے کا چیلنج دیا تھا، جسے اب مصطفیٰ کمال نے قبول کرلیا ہے.