Baaghi TV

Tag: karachi

  • کشمیر توجہ چاہتا ہے کے عنوان سےسیمینار کراچی میں 30 اگست کو ہوگا

    کشمیر توجہ چاہتا ہے کے عنوان سےسیمینار کراچی میں 30 اگست کو ہوگا

    کراچی: کشمیر توجہ چاہتا ہے کے عنوان سے کراچی میں سیمینار 30 اگست کو ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس اور جاگ کراچی کے زیراہتمام کشمیر توجہ چاہتا ہے کے عنوان سے کراچی میں سیمینار 30اگست کو ہوگا۔ جس کی صدارت صدر پریس کلب کراچی امتیاز خان فاران کریں گے جبکہ اینکرپرسن سلمان مرزا، سینئر صحافی برائے امور جنگ فیض اللہ خان اور سید فواد رضا بھی گفتگو کریں گے۔ سیمینار وفاقی اردو فیڈرل یونیورسٹی کے بالمقابل جاگ کراچی کے ہیڈ آفس ٹوپرا پلازہ، گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوگا۔

  • کراچی میں قدرتی چشمہ ابھر آیا، ویڈیو دیکھیں

    کراچی میں قدرتی چشمہ ابھر آیا، ویڈیو دیکھیں

    کراچی: مون سون کی حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب کراچی شہر میں چشمہ ابھر آیا.

    تفصیلات کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں نے کراچی شہر کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے. طوفانی بارشوں کے سبب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گندے پانی کا چشمہ ابھر آیا ہے. چشمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے. ویڈیو میں‌ دیکھا جاسکتا ہے کہ گندے پانی کا چشمہ سڑک کے درمیان میں‌ ہی ابھر آیا ہے. ٹریفک بھی اسی چشمے کے پاس سے گزر رہی ہے.

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے سندھ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے. ساتھ ہی طنزیہ انداز میں یہ لکھا ہے کہ یہ گندے پانی کا چشمہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی والوں کیلئے تحفہ ہے جبکہ بلاول بھٹو کا بھی شکریہ ادا کیا جارہا ہے.

  • کراچی کو بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    کراچی کو بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    اسلام آباد (اے پی پی) 10 ویں کلیگن جونیئر گرلز تھروبال چیمپئن شپ 17 ستمبر سے شروع ہوگی.

    پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 10ویں کلیگن جونیئر گرلز تھروبال چیمپئن شپ 17 ستمبر سے سٹی سکول (پی اے ایف چپٹر)کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ چیمپئن شپ میں سکول، کالجز اور یونیورسٹی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج 5 ستمبر سے قبل پاکستان تھروبال فیڈریشن آفس میں کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 45 سو روپے انٹری فیس جبکہ 5 ہزار روپے پروٹیسٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔ پروٹیسٹ کرنے والی ٹیم میچ کے ختم ہونے کے ایک گھنٹہ کے اندر پروٹیسٹ فیس کے ہمراہ اپنے اعتراض کے ساتھ درخواست جمع کر سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم 12 کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگی اور میچ کے وقت کھلاڑیوں کو سکول کارڈ اور ‘ ب’ فارم اپنے ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میچز 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر چیمپئن شپ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں میں نقد انعامات، ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ مقبول آرائیں نے کہا کہ چیمپئن شپ پہلی اور دوسری پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو انٹرنیشنل ایونٹس اور ایشین تھروبال چیمپئن شپ میں شرکت کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

  • کراچی گورا قبرستان کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق

    کراچی میں گورا قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے. ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں. مقتول کی لاش کوپوسٹمارٹم کیلئے قریبی قبرستان شفٹ کر دیا گیا ہے. پولیس نے وقوعہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.