Baaghi TV

Tag: karachi

  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ

    امریکی ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے سے کئی ڈالرز ملنے کے باوجود بھی ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار ہے. اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے دوران انٹر بینک میں روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے.


    جبکہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 81 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 92 پیسے ہو گیا۔ علاوہ ازیں مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی ادھر کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد 293 روپے ہو گئی ہے۔

    دوسری طرف یورو کی قیمت 319 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 370 روپے، آسٹریلوی ڈالر 194 روپے، کینیڈین ڈالر 218 روپے، سعودی ریال 76 روپے، ملائیشین رنگٹ 62 روپے، کویتی دینار 937 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3.5 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم واضح رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر 134.08 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    جبکہ حصص مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت انداز ریکارڈ کیا گیا اور صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد کی بڑھوتری دیکھی گئی، تاہم اس دوران غیر یقینی کے باعث اُتار چڑھاؤ غالب آ گیا، دوپہر بارہ بجے کے قریب انڈیکس میں تیزی کی سطح 70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

    جبکہ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 134.08 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 46054.81 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ اور پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.29 فیصد کی بہتری دیکھی گئی علاوہ ازیں 15 کروڑ 4 لاکھ 95 ہزار 51 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

    دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے کے بعد 1965 امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قدر 225300 روپے ہو گئی ہے۔

    اُدھر دس گرام سونے کی قدر 2143 روپے اضافے کے بعد 193158 روپے ہو گئی ہے۔ مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور قدریں بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

  • ایڈووکیٹ پر تشدد، گاڑی بھی نذرآتش

    ایڈووکیٹ پر تشدد، گاڑی بھی نذرآتش

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں نامعلوم افراد نے ایڈووکیٹ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی گاڑی کو نذرآتش کردی ہے جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن نے ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کردی ہے۔ ایڈووکیٹ علی اختر کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے خالی پلاٹ میں لے جا کرتشدد کیا۔ فیصل بشیر میمن نے کہا کہ واقعے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ کو تھانے لے کرآئے ہیں، اس نے اپنی اسٹیٹ ایجنسی کھولی تھی، اورنگی الطاف نگرمیں لینڈ گریبرز ہیں، جنہوں نے گاڑی کوآگ لگائی ہے۔ مزید بتایا کہ واقعے کامقدمہ درج کیا جارہا ہے کچھ افراد ہیں جن کی شناخت کی ہے اور واقعےمیں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارےجارہےہیں۔

    جبکہ دوسری جانب کراچی کے علاقے لانڈھی سیکٹر36B میں محمد عثمان بن عفان مدرسہ کے قریب سے خاتون کی برآمد ہونے والی لاش سے متعلق پولیس نے کہا کہ لڑکی کو موٹر سائیکل سے اُتارنے کے بعد لڑکے نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔ لاش سے متعلق ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی،عینی شاہدین نے بتایا ہے ایک لڑکا موٹر سائیکل پر لڑکی کو لے کر آیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ
    انہوں نے کہا کہ لڑکی کو موٹر سائیکل سے اتارنے کے بعد لڑکے نے اس سے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ لڑکی کی عمر30 سال کے قریب ہے اسے پیٹ میں ایک گولی لگی ہے۔ طارق نواز نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول ملے ہیں، پولیس کی تلاش ایب ڈیوائس کی مدد سے خاتون کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش

    ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش

    ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ ٔپوٹھوہارسمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اورسندھ میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزیدموسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،پنجاب، سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی،جبکہ زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی اور دالبندین میںدرجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ 22 سے26 جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ اسی طرح ایبٹ آباد، راولپنڈی /اسلام آباد کے مقا می ندی نالوں جبکہ 22 اور 23 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں بشمول(بارکھان ،کوہلو،شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت،آواران،پسنی،اورماڑہ،گوادار اورگردونواح) کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
    محکمہ موسمیات کے مطابق22سے 24 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث زیریں سندھ( تھرپارکر ، عمرکوٹ ، میرپور خاص، سانگھڑ ، خیرپور، ، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی اور حیدرآباد )کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

  • ایک سو روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار800 روپے کا ہوگیا

    ایک سو روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار800 روپے کا ہوگیا

    عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ جبکہ عالمی منڈی میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالرز کمی سے 1962 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

    عالمی منڈی میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی معمولی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ اسی طر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 91 ہزار 15 روپے رہی۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل سونے کی تیزی سے بڑھنے والی قیمت کو بریک لگ گئی تھی، بالآخر قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی تھی، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 5 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1978 امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 221100 روپے ہو گئی ہے۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
    اُدھر دس گرام سونا 4544 روپے سستا ہونے کے بعد 189558 روپے ہو گیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

  • کاروبار کے دوران انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کاروبار کے دوران انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیِزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 15 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوا سال بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے آخری دن کے ایس ای 100 انڈیکس 15 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

    پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک موقع پر 46 ہزار 29 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوال سال بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی ہے۔ ادھر دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 فیصد سے بڑھ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد پر پہنچ گئی۔ رپورٹ میں ادارہ شماریات نے مزید بتایا چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ ٹماٹر فی کلو 26 روپے 32 پیسے مہنگے ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    رپورٹ کے مطابق ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک مہنگا ہوا۔ جبکہ دوسری طرف پیاز، آٹا، چکن، آئل سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جبکہ 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

    روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

    ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں اضافہ تاحال جاری ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔


    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 4 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے جبکہ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک مرتبہ پھر روپے کی قدر میں 0.27 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
    سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
    چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
    تاہم دوسروی جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 287 روپے کی قریب پہنچ گئی ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق کینیڈین ڈالر کی قیمت 215 روپے، سعودی ریال 75 روپے، ملائیشین رنگٹ 62 روپے، کویتی دینار 925 روپے، بھارتی روپیہ 3.45 روپے، قطری ریال 77 روپے کی سطح عبور کر گیا ہے۔

  • کراچی؛  پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات گرفتار

    کراچی؛ پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات گرفتار

    کراچی میں تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات سمیت پانچ کارکنان کو کراچی پریس کلب سے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماعلی پل ضلع کیماڑی کے جنرل سیکرٹری قادر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنے آئے تھے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو پریس کلب پر نئے کارکنان کی شمولیت کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنا تھی، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے

    https://twitter.com/PTIfan2929/status/1680915846108004352
    جبکہ حکام ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر کراچی پریس کلب کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، اور پولیس کی مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
    3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
    توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
    جبکہ دوسری جانب پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 اور 10 مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے 18 کارکنان کی جانب سے گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئیں تھی، تاہم عدالت نے تمام کارکنان کی ضمانت خارج کردی تھی
    18 کارکنان کی ضمانت خارج ہوتے ہی پولیس نے تمام افراد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا تھا، اور ملزمان کو تھانہ کابلی اور فقیرآباد پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ تمام افراد کو کل جسمانی ریمانڈ کیلئے متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

  • پی آئی اے پروازیں آئے روز تاخیر کا شکار

    پی آئی اے پروازیں آئے روز تاخیر کا شکار

    قومی ائر لائن پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کی پروازیں آئے روز تاخیر کا شکار ہونے لگی ہیں جبکہ اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی اور بتایا گیا ہے طیارے میں تکنکیکی خرابی کے باعت پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے اور اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 309 نے شام 7 بجے آڑان بھرنی تھی جو تاحال اڑان بھر نہ سکی ہے.

    جس کے باعث رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو بھی پرواز کی تاخیری کے باعث کراچی وقت پر نہ پہنچی چکیں ہیں اور پھر رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو پرواز کی تاخیر پر عملے پر برہم ہو گئیں ہیں اور سائرہ بانو نے کہا کہ پی آئی اے والے بتا رہے ہیں شارجہ سے آنے والے جہاز کو کراچی کے لیے استمال کیا جائےگا، اور جہاز آنے کے بعد ہی جہاز کو کراچی روانہ کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
    اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
    واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
    نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
    روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
    رکنی قومی اسمبلی سائرہ بانو نے مزید کہا کہ وقت پر بتا دیا جاتا تو مسافر کچھ اور بندوبست کرلیتے، مسافر پریشانی کا شکار ہیں کوئی پرسان حال نہیں لیکن انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے کہ مسافروں کو جو بھی تکلیف اٹھانی پڑے، خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کو بتایا تھا کہ حکومت نے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ہوائی اڈوں کے انتظام اور آپریشن آؤٹ سورس کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

  • کوکنگ آئل لوٹنے والا گینگ گرفتار، سرکاری اہلکار بھی ملوث

    کوکنگ آئل لوٹنے والا گینگ گرفتار، سرکاری اہلکار بھی ملوث

    کوکنگ آئل لوٹنے والا گینگ گرفتار، سرکاری اہلکار بھی ملوث نکلا ہے، کراچی میں پولیس موبائل کے ذریعے کوکنگ آئل لوٹنے والا گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ دنوں کوکنگ آئل لوٹنے کی متعدد وارداتین رپورٹ ہوئی تھیں پولیس حکام کے مطابق چارملزمان کو گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب سے گرفتارکیا گیا ہے۔ ملزمان کے گروپ میں پولیس اہلکاربھی شامل ہے جومفرور تھا۔ ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے سی ٹی ڈی افسر ظفر اقبال کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس موبائل کی جانب سے پک اپ کو روکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ ملزمان پولیس موبائل میں کوکنگ آئل کی گاڑیاں لوٹ رہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس موبائل میں موجود افراد نے کوکنگ آئل کی گاڑیوں کو روکا اورگاڑی سے آئل پولیس موبائل میں منتقل کرنا شروع ہوگئے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    علاوہ ازیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار پک اپ کے ساتھ موبائل لگا کرکولنگ آئل اپنی موبائل میں منتقل کرلیتے تھے، اور گودام میں خالی کرتے تھے، جب کہ کوکنگ آئل شفٹ کرنے کے دوران پک اپ ڈرائیور کو نامعلوم مقام پر چھوڑ دیتے تھے، اس گروہ میں گودام کا ملازم بھی شامل ہے۔ تاہم حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

  • بائیکیا رائڈر کی شکل میں وارداتیں کرنے والے چار ملزمان گرفتار

    بائیکیا رائڈر کی شکل میں وارداتیں کرنے والے چار ملزمان گرفتار

    ایس آئی یو نے ایک کارروائی میں بائیکیا رائڈر کی شکل میں وارداتیں کرنے والے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے جس کے بعد کراچی کے علاقے یوپی موڑ پر ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا رائڈرکے روپ میں وارداتیں کرنے والے چار ملزمان کو حوالات بند کردیا ہے اور ضابطہ کی کاروائی شروع کردی ہے ترجمان ایس آئی یو کے مطابق یہ ملزمان بائیکیا رائڈر بن کر وارداتیں کرتے تھے اور شہرکے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو بھی لوٹتے تھے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان سے اسلحہ اور دو موٹرساٸیکلز برآمد ہوئی ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور مزید تفتیش کی جارہی ہے، جب کہ ان کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں لڑکی پر جنسی حملے کے کیس میں گلی کے چوکیدار اور گھریلو ملازمہ سمیت 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم بنادی ہے،کمیٹی میں ایس پی گلشن، 2 ڈی ایس پیز اور 2 ایس ایچ اوز شامل ہیں، لڑکی نے قانونی کارروائی سے منع کیا ہے، سرکار کی مدعیت میں واقعے سے متعلق مقدمہ درج کیا جائےگا، لڑکے کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔