Baaghi TV

Tag: karachi

  • ڈالرکی اڑان اور بجلی کے بل میں اضافے نے پاور لومز انڈسٹری تباہ کر دی

    ڈالرکی اڑان اور بجلی کے بل میں اضافے نے پاور لومز انڈسٹری تباہ کر دی

    فیصل آباد:بجلی اور ڈالرکی قدر میں اضافے سےخام مال اس قدرمہنگا ہو چکا ہےکہ فیصل آباد کے پاورلومزمالکان پیدواری نقصان سے بچنے کے لیے فیکٹریاں بند کر رہے ہیں جس سے مزدور بے روزگار ہونے پر مجبور ہیں۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پیدواری لاگت ناقابل برداشت سطح پر پہنچ جانے سے فیصل آباد میں پاور لومز بندش کا شکار ہو رہی ہیں، روزگار کے دروازے بند ہونے پر مزدور انہتائی پریشان ہیں۔

    مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں ڈبا ہوتا ہےجب ہم فیکٹری آتے ہیں، آگے فیکٹری بند ہوتی ہے تو مالک کہتا ہے کہ سوتر مہنگا ہو گیا ہے فیکٹری نہیں چلنی، ہم گھر جاتے ہیں تو گھر میں نہ دودھ نہ گھی نہ چینی نہ آٹا ہم کہاں جائیں۔

    چیئرمین لیبر قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی اور خام مال نے پاور لومز سیکٹر کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 30فیصد پاور لومز انڈسٹری مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، ڈیڑھ لاکھ سے زائد پر دیسی مزدور اپنے گھروں کو واپس روانہ ہو چکے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کباڑخانوں کے اندر پاور لومز انڈسٹری توڑ کر بیچی جا رہی ہے۔

    فیصل آباد میں 24 گھنٹے چلنے والی فیکڑیوں کی بندش اور کام کی شفٹیں کم ہونے سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور انہتائی پریشان ہیں۔

  • چیئرمین نیپرا کی سپلائی یقینی بنانے اور معاملہ 10 دن میں حل کرنے کی ہدایت

    چیئرمین نیپرا کی سپلائی یقینی بنانے اور معاملہ 10 دن میں حل کرنے کی ہدایت

    چیئرمین نیپرا کی سپلائی یقینی بنانے اور معاملہ 10 دن میں حل کرنے کی ہدایت

    سندھ میں لگے ونڈ پاور پلانٹس سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی 5 ماہ سے معطل ہے، نیپرا نے سپلائی یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔ جبکہ نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 1835 میگاواٹ کے وِنڈ پاور پلانٹس کی بندش کے معاملے پر پاکستان ونڈ انرجی ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، نیپرا نے این ٹی ڈی سی اور نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کو 10 دن میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

    چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے دوران سماعت کہا کہ حکومت متبادل توانائی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، پہلے سے موجود پاور پلانٹس کیوں بند ہیں؟۔ ونڈ انرجی ایسوسی ایشن نے سماعت کے دوران بتایا کہ گزشتہ 5 ماہ سے پاور پلانٹس بند ہیں، بندش کا آغاز نومبر سے ہوا، جنوری میں پوری انڈسٹری کو بند کردیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بارکھان واقعہ،عبدالرحمن کھیتران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    سابق نیب چیئرمین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش</aَََ
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ جاری
    عدلیہ پر حملوں کا مقصد الیکشن سے بچنا ہے،عمران خان
    وزیراعظم کا صدر کو غیر آئینی کاموں سے باز رہنے کامشورہ دے دیا
    شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکرنہ کریں انکا احتساب کریں،مریم نواز

    چیئرمین نیپرا نے سندھ میں لگے ونڈ پاور پلانٹس سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ ونڈ انرجی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ باقی پاور پلانٹس بند ہوں تو ان کو کیپسٹی چارجز ملتے ہیں، ونڈ پاور پلانٹس کی بندش کا مطلب پوری ونڈ انڈسٹری بند کرنا ہے۔ جبکہ نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی نے پلان کے مطابق ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ اسٹیشن نہیں بنائے۔ جس پر چیئرمین نیپرا نے ہدایت کی کہ این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن لائنز کا بندوبست کرے، ونڈ سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی عوام کی ضرورت ہے۔

  • ایمان مزاری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو  کھری کھری سنادی

    ایمان مزاری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو کھری کھری سنادی

    شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اۤئی) کی مرکزی رہنما شیری مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو کھری کھری سناتےہوئےکہا ہے کہ براہ کرم مجھے نہ سکھائیں کیونکہ آپ کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر شیری مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کی اور ساتھ ہی کپتان کےساتھی ڈاکٹر ارسلان کو بھی اۤڑے ہاتھوں لیا۔


    ایمان مزاری نےلکھا کہ اپنے حامیوں کو جیل بھیجنا جبکہ آپ خود محفوظ ہیں نہ صرف بزدلانہ عمل ہے بلکہ قابل مذمت ہے، عمران خان کی سیاست نے اپنے ہی حامیوں کا استحصال کیا ہے۔ مزید کہا کہ ایک منافق جو اپنے ہی لوگوں سے قربانیاں مانگتا جارہا ہے جبکہ خود ایک دن بھی جیل جانے کے لیے تیار نہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر ارسلان خالد نے ٹویٹ میں اپنے قائد عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھے تھے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ جس نے ایک دن بھی پاکستان سے جانے کا نہ سوچا۔ جس پر 50 سے اوپر سیاسی مقدمات بنائے گئے، قاتلانہ حملہ کیا گیا اور پھر بھی زخمی حالت میں لانگ مارچ میں شرکت کی، عدالت کی پیشی میں حاضری بھی دی۔ ڈاکٹر ارسلان نے جیل بھرو تحریک میں عمران خان پر کی جانےوالی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ تنقید وہاں کریں جہاں بنتی ہو ، ایک چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے انسان پر آپکی تنقید بلاوجہ ہے۔


    شیری مزاری کی بیٹی ایمان زینب نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پارٹی قائد عمران خان پر تنقید ڈاکٹر ارسلان سے ہضم نہیں ہوئی، اس کےبعد ایمان زینب نے پی ٹی اۤئی قیادت پر کی جانے والی تنقید کو دہرایا جبکہ ایمان مزاری نے لکھا کہ غلطیوں سے، اپنی رائے کو بہت واضح کر دیا ہے لیکن چونکہ یہ آپ سے ہضم نہیں ہوی دہرا دیتی ہوں، اپنے کارکنان کا استحصال کرنے کی سیاست اور خود گرفتاری نہ دینا ، قابل شرم عمل ہے۔

  • ترکیہ زلزلہ؛ پاکستانی ریسکیو ٹیم عوامی پذیرائی کے ساتھ وطن واپس روانہ

    ترکیہ زلزلہ؛ پاکستانی ریسکیو ٹیم عوامی پذیرائی کے ساتھ وطن واپس روانہ

    ترکیہ زلزلہ؛ پاکستانی ریسکیو ٹیم عوامی پذیرائی کے ساتھ وطن واپس روانہ

    پاکستان کی جانب سے زلزلے کے بعد امدادی اور ریسکیو کاموں کے لیے ترکیہ بھیجی جانے والی ٹیم زبردست عوامی پزیرائی کے ساتھ وطن واپسی کیلیے روانہ ہوگئی ہے۔ جبکہ پاکستانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ترکیہ کے زلزلے کے متاثر ہونے والے علاقے اڈیامن میں 17 روزہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا، پاکستانی ٹیم میں آرمی کا 33 رکنی دستہ اور ریسکیو 1122 کا 53 رکنی دستہ شامل تھا۔
    https://twitter.com/MariamMalik1947/status/1628839401827565569
    نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے مجموعی طور پر 91 مقامات پر امدادی کام کیا جبکہ 39 مقامات پر ریسکیو آپریشن میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحتوں کے جوہر دکھائے۔ شب و روز کاوشوں سے 8 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جن میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے، اس کے علاوہ 5 دیگر زندہ افراد کی نشاندہی پر دوسری ریسکیو ٹیموں کی امداد سے ان افراد کو بھی بحفاظت زندہ نکالا گیا ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دب کر مرنے والے 138 افراد کی لاشیں نکال کر ترکیہ انتظامیہ کے حوالے کیا۔ ریسکیو ٹیم نے 2 ساٸٹس کو خیمہ بستی کیلٸے مکمل کلٸیر کیا۔ ریسکیو ٹیم کا آپریشن مسلسل کٸی روز تک جاری رہا ترکیہ عوام کے دل جیت کر پاکستان کے امدادی کارکنان نے دنیا بھر میں وطن عزیز کے نام کو سرخرو کیا۔


    اُدھر ریسکیو ٹیم کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر اور استنبول کے ڈپٹی گورنر ازلیم بوزکرٹ گیورک نے شرکت کی اور پاکستانی رضاکاروں کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنیداورترکی کے حکام نے پاکستانی ٹیم کو تالیوں کے ساتھ رخصت کیا اور کہا کہ پاکستان امداد اور بحالی کی کوششوں میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

    واضح رہے کہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلٸے سب سے پہلے پہنچنے اور سب سے آخر میں وہاں سے نکلنے پر بین الاقوامی اور ترکیہ میڈیا پر پاکستان کی ریسکیو ٹیم کی تعریفیں بھی کی گئیں۔ جبکہ ٹیم کامیاب ریسکیو آپریشنز کے بعد استنبول سے روانہ ہوگئی جو کل علی الصبح وطن واپس لوٹے گی۔


    دوسری جانب وطن واپسی پر ترکیہ کے ایئرپورٹ پر پاکستانی ریسکیو ٹیم کو شاندار انداز میں الوداع کیا گیا جہاں ہوائی اڈے پر موجود ترک حکام نے تالیاں بجا کر عملے کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک ترک دوستی زندہ باد کے نعرے بھی فضا میں بلند ہوئے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’قوم کے ان بہادر اور فرض شناس بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ترکیہ کے بہنوں، بھائیوں اور بچوں کی زلزلہ کی تباہی کے دوران زندگیاں بچائیں‘۔ انہوں نے لکھا کہ ریسکیو حکام نے دن رات انسانیت کے جذبے سے کام کیا۔ ترکیہ میں ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر ریسکیو 1122 کے دستے کی وطن واپسی کا قابل فخر اور روح پر مناظر ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کو 30 روز کیلئے نظر بند کردیا گیا

    پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کو 30 روز کیلئے نظر بند کردیا گیا

    شاہ محمود کو 30 روز کیلئے نظر بند کردیا گیا
    نائب چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی 30 روز کے لئے نظر بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جیل بھروتحریک کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کو نظر بند کیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پی ٹی آئی نائب چیئرمین کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کردیئے۔
    notification
    شاہ محمود قریشی کو آج کوٹ لکھپت سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    مزید اپڈیٹ کی جارہی ہے

  • اسلام آباد آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے  شکست دیدی

    اسلام آباد آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

    اسلام آباد آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

    پی ایس ایل 8 کے 12 ویں میچ میں حسن علی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 156 رنز تک محدود کردیا، بابر اعظم نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

    کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پی ایس ایل 8 کا 12واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جارہا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کا آغاز شاندار رہا، محمد حارث اور بابر اعظم نے 6.5 اوورز میں 76 رنز بنا ڈالے تاہم نوجوان بلے باز 21 گیندوں پر 40 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بارکھان واقعہ،عبدالرحمن کھیتران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    سابق نیب چیئرمین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش</aَََ

    حارث کی وکٹ گرنے کے بعد حسن علی نے تباہ کن بولنگ اسپیل کیا اور پشاور زلمی کے تین انتہائی اہم بیٹرز ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول اور جیمز نیشم کی وکٹیں لے کر بابر الیون کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ ایک جانب سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری تھا تاہم دوسری طرف سے کپتان بابر اعظم ڈٹ کر کھڑے تھے، انہوں نے 58 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    پشاور زلمی کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے، صائم ایوب3، کیڈمور ایک، روومین پاول صفر، جیمز نیشم 6، دوسان شناکا 11، وہاب ریاض 8، عثمان قادر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ارشد اقبال نے ناٹ آؤٹ 2 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 35 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، رومان رئیس، فہیم اشرف، شاداب خان اور مبصر خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے، اچھا اسکور کرکے ہدف کا دفاع کریں گے، آج کے میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جن میں 2 کامیابیوں کے ساتھ اس کے 4 پوائنٹس پوائنٹس ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 میچز میں ایک کامیابی حاصل کی ہے۔

  • شرح سود میں دو سے تین فیصد اضافے کا امکان

    اسلام آباد:قرض بحالی پروگرام کے سلسلے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے کے پیش ںظر شرح سود میں دو سے تین فیصد اضافے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کا شرح سود بڑھانے سے معلق اہم مطالبہ پورا کرنے کےلیے جلد اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی شیڈول سے ہٹ کر میٹنگ متوقع ہے، جس میں بنیادی شرح سود میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ شرح سود سے متعلق مانیٹری پالیسی کمیٹی کی شیڈول میٹنگ 16 مارچ کو ہونا ہے۔

    بینکاری ذرائع کے مطابق شرح سود میں مزید 2 سے 3 فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ اس وقت بنیادی شرح سود 17 فیصد کی سطح پر ہے اگر شرح سود میں 3 فیصد اضافہ ہوتا ہے تو یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے گی۔

    خیال رہے کہ بدھ کو حکومت نے اسٹیٹ بینک کے ذریعے بینکوں سے257 ارب کا شارٹ ٹرم بھاری قرضہ20 فیصد کی ریکارڈ شرح سود پر اٹھایا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی بلز کی اونچی شرح سود ڈسکاؤنٹ ریٹ بڑھنے کا واضح اشارہ ہے۔

    دوسری جانب شرح سود میں متوقع بڑے اضافے کو لیکر اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو مندی کی لپیٹ میں آکر41ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے آگئی۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس330پوائنٹس گرکر40838پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • شہبازشریف سےآصف زرداری کی ملاقات،وزیراعظم نےاپیکس کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا

    شہبازشریف سےآصف زرداری کی ملاقات،وزیراعظم نےاپیکس کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی، جس میں ملکی کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورت حال، عوامی فلاح اور بہبود کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات پر سپریم کوٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے اور سماعت کرنے والے بنچ سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کرنے پر اتفاق کیا۔

    ادھرذرائع کےحوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد : وزیر اعظم شہبازشریف نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں عسکری و سول قیادت شریک ہوگی، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ملکی امن وامان کی صورتحال پر غور ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پشاور دھماکے، کراچی میں دہشتگردی کے واقعات پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق بھی غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی شریک ہوں گے۔

  • پیپلز پارٹی امیدواروں نے20 قومی حلقوں سےکاغذات نامزدگی واپس لے لیے

    پیپلز پارٹی امیدواروں نے20 قومی حلقوں سےکاغذات نامزدگی واپس لے لیے

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابات کے لیے 20 قومی حلقوں سے 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مطابق این اے 97 بھکرسے امجد کہاوڑ، این اے67 جہلم سے تسنیم ناصر گجر، ،این اے126 لاہور سے اورنگزیب برکی، این اے 130 لاہور سے احمد جواد فاروق رانا، شمیم صفدر، شکیل پاشا، این اے 53 اسلام آباد سے سید سبط الحیدر بخاری، این اے 54 اسلام آباد سے راجہ عمران اشرف، این اے 52 اسلام آباد سے واصف کیانی، چودھری اسد پرویز نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔

    اسی طرح این اے 57 راولپنڈی سے آصف شفیق ستی، شوکت عباسی، عبدالجبار ستی، این اے 59 راولپنڈی سے چودھری ظہر سلطان، این اے 60 راولپنڈی سے راجہ عامر کریم، راجہ عدنان ایڈووکیٹ، این اے 62 راولپنڈی سے سمیرا گل، حمزہ بزمی، این اے 63 راولپنڈی سے سید عشرت زیدی، قمر شاہ نے کاغذات واپس لیے۔

    ایسے ہی این اے 96 میانوالی سے رانا عبدالعزیز، این اے 107 فیصل آباد سے حاجی یونس، میاں اشفاق، سردار ملک، رانا مشتاق، این اے 109 فیصل آباد سے نجف وڑائچ، این اے 61 راولپنڈی سے شبیر عباس عابد، این اے 70 گجرات سے ملک شفیق، این اے 93 خوشاب سے ملک علی سانول، این اے 87 حافظ آباد سے چودھری یاسین سندھو، اور این اے 135 لاہور سے امجد جٹ نے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔

  • بلوچستان اسمبلی؛ عام انتخابات کے التوا کی قرارداد منظور

    بلوچستان اسمبلی؛ عام انتخابات کے التوا کی قرارداد منظور

    بلوچستان اسمبلی؛ عام انتخابات کے التوا کی قرارداد منظور

    بلوچستان اسمبلی نے ملک میں عام انتخابات کو اۤگے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، صوبائی اسمبلی میں الیکشن میں التوا کی قرار داد منظور کرلی گئی ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی میں عام انتخابات کے التوا کی قرارداد رکن اسمبلی ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے پیش کی۔ جس میں الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کے التوا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    ملک میں شیڈول الیکشن کو اۤگے بڑھانے کےلئے بلوچستان اسمبلی میں پیش قرار داد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل جاری ہے، مردم شماری کی تکمیل تک عام انتخابات ملتوی کئے جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بارکھان واقعہ،عبدالرحمن کھیتران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    سابق نیب چیئرمین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش</aَََ
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ جاری
    عدلیہ پر حملوں کا مقصد الیکشن سے بچنا ہے،عمران خان
    وزیراعظم کا صدر کو غیر آئینی کاموں سے باز رہنے کامشورہ دے دیا
    شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکرنہ کریں انکا احتساب کریں،مریم نواز

    الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ نے بھی اہم ریمارکس دیے ہیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن میں تاخیر پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ ‏انتہائی سنگین حالات ہوں تو انتخابات کا مزید وقت بڑھ سکتا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ انتخابات کا ایشو وضاحت طلب ہے، ہم آپ سب کو سننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔