Baaghi TV

Tag: karachi

  • چکوال: موٹروے سالٹ رینج میں خوفناک حادثہ،14 افراد جاں بحق،64 زخمی

    چکوال: موٹروے سالٹ رینج میں خوفناک حادثہ،14 افراد جاں بحق،64 زخمی

    اسلام آباد سے لاہور بارات لے جانے والی جانے والی بس کو کلرکہار سالٹ رینج میں حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7 خواتین سمیت 14 افراد جانبحق ہو گئے جبکہ 64 افراد زخمی ہوگئے

    حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس 86 باراتیوں کو جن میں بچے ،بوڑھے،جوان اور خواتین بھی شامل تھے صبح 9 بجے لاہور فردوس مارکیٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی جو بارات کو لیکر بعد از دوپہر 4 بجے اسلام آباد شادی حال میں پہنچی ،بدقسمت بس شام 7 بجے کے قریب اسلام آباد سے لاہور کیلئے موٹروے ایم 2 پر داخل ہوئی جس کی موٹروے پولیس کی جانب سے ویڈیو بھی بنائی گئی لیکن 52 مسافر کی گنجائش والی بس میں 86 افراد کا سوار ہونا کسی نے نہیں دیکھا ،اس کے علاوہ ہر مسافر بس کو کلرکہار سروس ایریا میں چیکنگ پوائنٹ پر باقاعدہ چیک کیا جاتا ٹ اور گاڑی کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد سالٹ رینج میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے اور ڈرائیور کو مکمل بریف کیا جاتا ہے کہ کس طرح اور کتنے وقت میں سالٹ رینج مکمل کرنی ہے لیکِن اس بس کو مسافروں کے مطابق نہ کلرکہار بریفننگ پوائنٹ پر روکا گیا اور نہ مسافروں کی جانج پڑتال کی جو گنجائش سے زیادہ تھی

    جیسے ہی بس سالٹ رینج میں داخل ہوئی اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہو گئ اور حفاظتی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے آتی ہوئی 2 کار اور ایک شاہ زور سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 خواتین سمیت 14 افراد موقع پر ہی جانبحق اور 64 افراد زخمی ہو گئے جن کو ٹراماسنٹر کلرکہار میں منتقل کردیا گیا زخمی ہونے والے افراد میں سے 18 زخمیوں کو جنکی حالت تشویشناک تھی راولپنڈی اور لاہور منتقل کردیا گیا جبکہ جانبحق ہونے والے افراد کو قانونی کارروائی کے بعد وارثان کے حوالے کر دیا گیا

    جبکہ اس حادثہ کو ریسکیو کرنے کیلئے ڈاکٹرعتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال کی نگرانی میں 18 ریسکیورز اور ریسکیو وہیکل سمیت 7 ایمرجنسی گاڑیاں نے حصہ لیا ٹراماسنٹر کلرکہار کے سٹاف کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہسپتال چکوال سے بھی اضافی سٹاف طلب کیا گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم قراۃ العین ،سی ای ہیلتھ چکوال ڈاکٹر عبد الرزاق ،اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار زوہیب ممتاز ،ڈی ڈی او ہیلتھ کلرکہار ڈاکٹر کامران ملک ،ایس ایچ او کلرکہار عرفان ،سی او ایم سی کلرکہار یاسر قیوم موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں زخمی اور جانبحق افراد کو ٹراماسنٹر کلرکہار منتقل کروایا
    جبکہ کلرکہار کے مقامی افراد نے جیسے ہی حادثے کی اطلاع سنی تو کلرکہار ٹراماسنٹر کا رخ کیا اور اپنی مدد کے تحت ہر ممکن امداد کی کوشش کی جبکہ کلرکہار کی فضا اس حادثے کے بعد سوگوار ہے

  • "تیمور جھگڑا حساب دو” پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کیخلاف ٹاپ ٹرینڈ

    "تیمور جھگڑا حساب دو” پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کیخلاف ٹاپ ٹرینڈ

    "تیمور جھگڑا حساب دو” پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کیخلاف ٹاپ ٹرینڈ

    سوشل میڈیا پر سابق صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کے خلاف حساب دو مہم شروع ہوگئی ہے جبکہ مختلف ڈاکٹرز تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر حساب دو کے نام سے مہم چلائی جارہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر محکمہ صحت میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے تذکرے کیے گئے ہیں۔


    صارفین کے مطابق سابق صوبائی وزیر صحت کے حامیوں نے بھی مہم کے خلاف محاز سنبھال لیا ہے جبکہ تیمور جھگڑا نے بھی ڈاکٹروں کی مہم کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ؛ میرے دور میں اچھا کام ہوا ہے اور اانہوں نے مزید لکھا کہ ہماری کارکردگی کی تو موجودہ نگران وزیر بھی تعریف کررہے ہیں.
    مزید یہ بھی پرھیں؛
    پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
    متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان "جامع اقتصادی شراکت داری” معاہدے کو ایک سال مکمل
    1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا
    پی سی بی چیئرمین کی ناعاقبت اندیشی:-تجزیہ:شہزاد قریشی
    غریب عوام کے مفت علاج کے نظام کی تجدید نو پر خصوصی توجہ دیں. وزیر اعظم
    اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک ٹرک کرلی
    https://twitter.com/idrikki541/status/1627259507582595072
    جبکہ ایک صارف نے کہا بس تیمور جھگڑا حساب دو اور بات ختم اتنی سی بات ہے اس کے ساتھ انہوں ہیش ٹیگ تیمور جھگڑا حساب دو بھی لکھا ہوا تھا. صحافی فخر کاکاخیل نے لکھا کہ؛ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر صحت تیمور جھگڑا صاحب بھول گئے کہ اب وہ وزیر نہیں رہے۔ مبینہ آڈیو میں ان کے ساتھی ڈاکٹروں کی سرزنش کرہے ہیں کہ کیوں ان کے حق میں ٹرینڈ نہیں چلائے جا رہے, ان کے سکرین شاٹس کیوں نہیں بھیجے جا رہے۔

  • سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی محمود جان کیخلاف مقدمہ درج

    سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی محمود جان کیخلاف مقدمہ درج

    سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی محمود جان کیخلاف مقدمہ درج

    تحریک انصاف کے رہنماء اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق تھانہ ریگی میں درج مقدمے میں محمود جان سمیت تین ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے. پولیس کے مطابق محمود جان اور عیسیٰ خیل قوم کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اور اسی تناظر میں یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے.


    جبکہ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء محمود جان متنازع اراضی پر زبردستی کام کروا رہےتھے اور جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی لہذا ان کے خلاف اس فائرنگ کرنے مقدمہ درج کیا گیا ہے. خیال رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ گزشتہ روز پپیش آیا تھا جس میں ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔
    مزید یہ بھی پرھیں؛
    پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
    متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان "جامع اقتصادی شراکت داری” معاہدے کو ایک سال مکمل
    1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا
    پی سی بی چیئرمین کی ناعاقبت اندیشی:-تجزیہ:شہزاد قریشی
    غریب عوام کے مفت علاج کے نظام کی تجدید نو پر خصوصی توجہ دیں. وزیر اعظم
    اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک ٹرک کرلی

  • پی سی بی چیئرمین کی ناعاقبت اندیشی:-تجزیہ:شہزاد قریشی

    پی سی بی چیئرمین کی ناعاقبت اندیشی:-تجزیہ:شہزاد قریشی

    پاک افواج پولیس اور دیگر قومی سلامتی کے ادارے داخلی اور سلامتی اور امن و امان کے لئے جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں۔ دوسری طرف سیاسی حالات کی وجہ سے ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے ایک طرف ملک میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے دوسری طرف ہماری سیاسی جماعتیں بشمول حکمران جماعت سلیکٹڈ سے لے کر امپورٹڈ کی کہانیاں عوام کو سنا رہی ہیں۔ سلیکٹڈ کو لانے والے کون تھے اور امپورٹڈ کو لانے والے کون ہیں؟ جبکہ ہمارا ازلی دشمن بھارت اس زہریلے پروپیگنڈے سے فائدہ اٹھا رہا ہے ۔

    بھارتی ٹی وی چینلز پاکستان کو اور پاک فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارت کا اصل نشانہ پاک فوج ہے پاکستانی عوام میں اس تاثر کو اجاگر کیا جا رہا ہے جس فوج کے لئے عوام جان دینے پر تیار ہیں وہ ملکی سلامتی کے لئے کم اور حکومتیں بنانے اور حکومتیں گرانے میں لگی ہے بھارت کو یہ موقع ہماری سیاسی جماعتیں بشمول حکمران فراہم کر رہے ہیں۔ جبکہ انہی جماعتوں سے منسلک سوشل میڈیا بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے تاہم بھارت یہ بھول گیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی افواج سے دیوانگی کی حد تک محبت کرتی ہے اور اس طرح کے کئی پروپیگنڈے پہلے بھی ہوتے رہے عوام کی اکثریت نے کبھی اس قسم کے پروپیگنڈے کو قابل توجہ نہیں سمجھا۔ تاہم ملکی سیاستدانوں بشمول حکمرانوں کو اس ملک اور بائیس کروڑ عوام کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے پاک فوج کو نشانہ بنا کر آپ کس کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بھارت سمیت بعض عالمی سیاسی کھلاڑی پاکستان میں امن و امان کی فضا کو مخدوش ہی دیکھنا چاہتے ہیں ایک کمزور پاکستان ان کے مفاد میں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ محب وطن اور محب قوم شخصیات اور عناصر کو چھانٹ چھانٹ کر اہم عہدوں اور ذمہ داریوں پر تعینات کیا جائے اور وطن عزیز کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

    گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے جس بے حسی اور سنگدلی اور ناعاقبت اندیشی کے ساتھ ٹویٹ پر قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پی ایس ایل کی بین بجانے کا عزم کیا قومی خزانے پر پلنے والے خودساختہ نام نہاد دانشور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کے پیش نظر اس نام نہاد دانشور کو منہ توڑ جواب دے کر اپنی وزارت اور اپنے والد (مرحوم) خواجہ صفدر کی یاد تازہ کر دی۔

  • پی ایس ایل 8؛  لاہور قلندرز اور کراچی کنگز تھوڑی دیر بعد مدمقابل

    پی ایس ایل 8؛ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز تھوڑی دیر بعد مدمقابل

    پی ایس ایل 8؛ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز تھوڑی دیر بعد مدمقابل ہون گے.

    پی ایس ایل 8 میں آج روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز تھوڑی دیر بعد مدمقابل ہوں گے۔ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے۔ کراچی کنگز نے اب تک ایونٹ میں 3 میچ کھیل چکی ہے اور تینوں ہی میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ لاہور قلندرز نے اب تک ایک ہی میچ کھیلا ہے جس میں اس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتنا سلطانز کو ایک رن سے ہرایا تھا۔

    جبکہ دوسری جانب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ رہا، پال اسٹرلنگ 5، حسن نواز 21، کولن منرو 31 جبکہ کپتان شاداب خان ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد رسی وین ڈر ڈوسن نے تھوڑی مزاحمت کی کوشش کی مگر دوسرے اینڈ پر وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
    مزید یہ بھی پرھیں؛
    پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
    متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان "جامع اقتصادی شراکت داری” معاہدے کو ایک سال مکمل
    1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 191 رنز ہدف کے تعاقب میں 17.5 اوورز میں 138 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ اسلام آباد کی طرف سے وان ڈر ڈوسن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ملتان کی طرف سے عباس آفریدی نے چار، محمد الیاس، احسان اللہ اور اسامہ میر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سلطانز کی جانب سے اوپنر شان مسعود جلد وکٹ گنوا بیٹھے تھے تاہم کپتان محمد رضوان اور رائلی روسو نے 91 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، رضوان 38 گیندوں پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روسو 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

  • کراچی پولیس آفس حملےکی تحقیقات میں پیشرفت ،مشتبہ گرفتارافراد کی تعداد10 سے زائد

    کراچی پولیس آفس حملےکی تحقیقات میں پیشرفت ،مشتبہ گرفتارافراد کی تعداد10 سے زائد

    کراچی:پولیس آفس حملے کی تحقیقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 10سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا,تحقیقاتی ادارے کراچی، ملتان اور پشاور میں پولیس پر ہونے والے حملوں کی کڑیاں جوڑنے لگے، قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پشاور پولیس لائن پر حملہ جمعہ کو کیا، کراچی پولیس پر حملے کیلئے بھی جمعہ کے روز کا انتخاب کیا گیا، دہشت گردوں کا ہدف صرف پولیس تھی۔

     

    ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے گلستان جوہر کے علاقے میں کارروائی اور حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ایک سہولت کار کو حراست میں لے لیادہشت گردوں کے سہولت کار سے تفتیش کی جاری ہے۔

    کے پی او حملہ:ملک کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری

    قبل ازیں کراچی پولیس آفس پر حملے کے معاملے پرکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر جامشورو پہنچ گئی، سہولت کاروں کے حوالے سے ٹیکنیکل بنیادوں سے ملنے والی معلومات پر جامشورو میں کارروائی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملے کے دوران مارے گئے مزید 2 دہشت گردوں کے خاندانوں کی تلاش شروع کردی گئی شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں دہشت گردوں کا اسٹیٹس آئی ڈی پیز کا ہے-

    پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد زالے نور کا تعلق مداخیل تحصیل دتہ خیل، شمالی وزیرستان سے تھا، خودکش حملہ آور مجید نظامی کا تعلق بھی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل سے تھا، پولیس آفس حملے میں ہلاک تیسرے دہشت گرد کفایت اللہ کا تعلق لکی مروت سےتھا۔

    دریں اثنا آپریشن میں ہلاک دہشت گرد کفایت اللہ کے لکی مروت میں واقع گھر پر چھاپا مارا گیا تھا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وانڈا امیر خان تھانہ صدر کی حدود میں چھاپا مارا اور کفایت اللہ سے متعلق تفتیش کی۔

     

    دہشتگرد کفایت اللہ کے اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ کفایت اللہ کو گھر میں باندھ کر رکھا گیا تھا۔کفایت اللہ گھر سے 5 ماہ قبل فرار ہوگیا تھا، ہمارا خیال تھا کہ کفایت اللہ افغانستان فرار ہوا ہے، حملےکے بعد پتہ چلا کہ کفایت اللہ پاکستان میں ہی تھا۔

     

    پولیس ذرائع کے مطابق کفایت اللہ کی عمر 22 سے23 سال تھی، دہشتگرد کفایت اللہ تربیت یافتہ اورافغانستان آتا جاتا رہا، کفایت اللہ افغانستان میں بھی لڑتا رہا، ہلاک دہشتگرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپوگل گروپ سے تھا، کفایت اللہ خیبرپختونخوا میں بھی پولیس پرحملوں میں ملوث تھا۔

     

    واضح رہے کہ جمعہ 17 فروری کو کراچی میں پولیس چیف آفس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے جبکہ جوابی فائرنگ حملے میں تین دہشت گرد ہلاک کیے گئےسیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے جبکہ ایک خود کش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہواڈی ایس پی ایس ایس یو سمیت 19 زخمی ہوئے، جن میں 7 رینجرز اہلکار اور ایک ایدھی کا رضاکار بھی شامل ہے۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک ٹرک کرلی

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک ٹرک کرلی

    ملتان:پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کی ہیٹرک کرلی ہے۔ملتان میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقرر 20 اوورز میں 190 رنز بنائے۔

    جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 138 رنز ہی بناسکی، اس طرح ملتان سلطانز نے52 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

     

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے۔

    سلطانز کی جانب سے اوپنر شان مسعود جلد وکٹ گنوا بیٹھے تاہم کپتان محمد رضوان اور رائلی روسو نے 91 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، رضوان 38 گیندوں پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روسو 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

     

     

    چوتھی وکٹ کی شراکت میں ڈیوڈ ملر اور کیرون پولارڈ نے 78 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ملر 52 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے، دیگر کھلاڑیوں میں پولارڈ 32 جبکہ خوشدل شاہ 3 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن، فہیم اشرف، شاداب خان اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں آج ڈبل ہیڈرز مقابلے ہوں گے، دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا۔لاہور قلندرز نے ایک میچ کھیلا جس میں فتح سمیٹی ہے جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل 3 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

    ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی سلطانز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کریں۔

    پنجاب میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں ،نوٹیفیکیشن جاری

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کمبنیشن اچھا ہے بڑا ٹارگٹ دیکر میچ میں کامیابی سمیٹنا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میدان میں اتریں گی لاہور قلندرز نے ایک میچ کھیلا جس میں فتح سمیٹی ہے جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل تین میچزمیں شکست کا سامنا رہا-

  • نادرا کی درخواست پرگوگل پلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دی گئیں

    نادرا کی درخواست پرگوگل پلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دی گئیں

    اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی درخواست پر گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دیں۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹ کے مطابق نادرا نے پاکستانی شہریوں کی معلومات کی خلاف ورزی کا معاملہ الفابیٹ کی زیر ملکیت امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ اٹھایا تھا نادرا نے’گوگل پلے اسٹورز پر موجود ایپلیکیشنز کی جانب سے شہریوں کی ذاتی معلومات اور ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر‘ گوگل کو خط لکھا۔

    کے پی او حملہ:ملک کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری

    خط میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کا ذاتی ڈیٹا آپ کے پلیٹ فارم اور گوگل پلے سٹور پر دستیاب مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے غیر قانونی طور پر فروخت یا شیئر کیا جا رہا ہے،جس سے پاکستان کے باشندوں کی رازداری کو نقصان پہنچ رہا ہے اور وہ ڈیٹا چوری ہو رہا ہے جو پاکستان کی وفاقی حکومت کا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ یہ ایپلیکیشنز نادرا کے نام اور پروڈکٹس کو غیر قانونی اور دھوکا دہی سے استعمال کر کے صارفین کو یہ تاثر دے کر فریب دے رہی ہیں کہ ایپیلیکشنز کسی نہ کسی طریقے سے نادرا سے باضابطہ طور پر منسلک، مجاز یا آپریٹ ہو رہی ہیں۔

    ملکی مسائل کے حل کی کوئی بات کوئی نہیں کررہا،ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر مصروف ہیں،شاہد خاقان

    یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ گوگل کی نقالی سے متعلق پالیسی صارفین کو کسی اور کی نقالی کرنے کی اجازت نہیں دیتی، نادرا نے کمپنی کو آگاہ کیا کہ ’کچھ ایپس نادرا کی نقالی کر رہی ہیں یا یہ ظاہر کرتی ہیں کہ وہ اپنے صارفین کو نادرا کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کی اجازت رکھتی ہیں‘ اور یوں پاکستانی شہریوں سے ذاتی معلومات حاصل کررہی ہیں،ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جائے، جس سے پاکستان کے لیے سنگین سیکیورٹی مضمرات ہو سکتے ہیں-

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ نادرا کے خط کے جواب میں گوگل نے ایپ سٹور سے 14 ایپلیکیشنز کو ہٹا دیا ہے،2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے رضاکارانہ طور پر شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک ’سپر رسائی‘ کو ترک کر دیا تھا اور اسے نادرا کے ملازمین کے لیے بھی ناقابل رسائی بنا دیا تھا۔

    پنجاب میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں ،نوٹیفیکیشن جاری

    انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا بیس اتھارٹی نے اپنے انفارمیشن سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو بھی بحال کردیا تھا، جو اس سے قبل 2014 میں ان کے ادارہ چھوڑنے کے بعد غیر فعال کر دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب نادرا کے اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کیلیے صارفین کا موبائل نمبر ریکارڈ میں لازمی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا-

  • کراچی:دہشت گردوں کی تعداد 5 تھی،3 گاڑی میں سوار ہو کر آئے:مقدمہ درج ہوگیا

    کراچی:دہشت گردوں کی تعداد 5 تھی،3 گاڑی میں سوار ہو کر آئے:مقدمہ درج ہوگیا

    کراچی:پولیس آفس پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد پانچ تھی ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں شارع فیصل پر واقع پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

    حملے کا مقدمہ صدر انسپکٹر خالد حسین میمن کی مدعیت میں سی ٹی ڈی سول لائنز تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 3 ہلاک سمیت کالعدم تحریک طالبان ( ٹی ٹی پی ) کے 5 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعات سمیت سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، دہشت گردوں کو غیر ملکی قوتوں کی مدد بھی حاصل تھی، حملے میں کراچی پولیس آفس کو شدید نقصان پہنچا۔

    درج ایف آئی آر میں 2 سہولت کار بھی نامزد کیے گئے ہیں، جب کہ مقدمے کی تفتیش سی ٹی ڈی کے انسپکٹر عرفان احمد کریں گے۔ ایف آئی آر میں 2 دہشت گردوں کی نشاہدی کی گئی ہے، جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور جنہوں نے کے پی او کی نشاندہی کی۔ دہشت گردوں کی تعداد 5 تھی، جب کہ 3 گاڑی میں سوار ہو کر آئے تھے۔

    مقدمے کے مطابق شام 7 بج کر 15 منٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ، 7 بج کر 20 منٹ پر قانون نافذ کرنے والے اہل کار موقع پر پہنچے، ڈی آئی جی جنوبی عرفان بلوچ کی سربراہی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ترتیب دیا گیا۔ایک دہشت گرد نے تیسری منزل پر خود کو دھماکے سے اڑایا جب کہ ایک دہشت گرد چوتھی منزل پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا اور تیسرا دہشت گرد چھت پر فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنا۔

    مقدمے کے مطابق دہشت گرد صدر پولیس لائن کے قریب بنے فیملی کوارٹر کی عقبی دیوار پر لگی تار کو کاٹ کر داخل ہوئے، تین دہشت گرد ایک گاڑی میں پولیس صدر لائن پہنچے تھے، حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے سوشل میڈیا کے ذریعے قبول کی۔مقدمے کے مطابق حملے میں رینجرز اور پولیس کے چار جوان شہید ہوئے جبکہ اٹھارہ افراد زخمی ہوئے۔

    واضح رہے کہ 17 فروری کی شام شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس چیف کے دفتر پر ہونے والے حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، جب کہ حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور پولیس کا خاکروب بھی شہید ہوا تھا۔