Baaghi TV

Tag: karachi

  • کراچی میں تین روزہ لٹریچر فیسٹیول کا آغاز؛ 60 سے زائد ایونٹ ہونگے

    کراچی میں تین روزہ لٹریچر فیسٹیول کا آغاز؛ 60 سے زائد ایونٹ ہونگے

    کراچی میں تین روزہ لٹریچر فیسٹیول کا آغاز؛ 60 سے زائد ایونٹ ہونگے

    کراچی میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیراہتمام منعقدہ تین روزہ لٹریچر فیسٹیول میں 60 سے زائد ایونٹ منعقد کیے جائیں گے جس میں جغرافیائی سیاسی چیلنجز اور موسمیاتی تبدیلیوں سےمتعلق سیشنز شامل ہیں۔ نجی ہوٹل میں منعقدہ لٹریچر فیسٹیول میں پینل ڈسکشن، کتابوں کی رونمائی اورتصویری نمائش سمیت دیگر ادبی سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔


    نجی ٹی وی کے مطابق فیسٹیول کا موضوع ’عوام، کرہ ارض اور امکانات‘ ہے جس کے تحت پاکستان کو درپیش اقتصادی و جغرافیائی اور سیاسی چیلنجز کو موضوع بحث بنایا جائے گا۔ کے ایل ایف میں پاکستان میں آنےوالے حالیہ تباہ کن سیلاب اور ترکیہ و شام میں زلزلہ سمیت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پرتوجہ مرکوزکی جائے گی۔
    https://twitter.com/NadeemfParacha/status/1625892934146043907
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
    14ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول میں 200 سے زائد مقررین شرکت کر رہے ہیں، پاکستان، برطانیہ، امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، جرمنی اورفرانس سے تعلق رکھنے والے ماہرین اپنا علم اور زندگی کے تجربات شرکاء سے شیئر کریں گے۔ انعام یافتہ مصنفین ڈیمن گالگٹ اور شیہان کروناتیلاکا بھی پہلی بار کراچی لٹریچر فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔ جبکہ کراچی لٹریچر فیسٹیول 19 فروری تک جاری رہے گا۔

  • سابق کرکٹرجاوید میانداد کی طبیعت ناساز

    سابق کرکٹرجاوید میانداد کی طبیعت ناساز

    کراچی:معروف کرکٹر جاوید میانداد کو ناسازی طبیعت کے باعث کراچی میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جاوید میانداد اچانک چکرآنے پر گر گئے تھے۔ لیجنڈ کرکٹر مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    اسپتال سے ویڈیو پیغام میں لیجنڈری کرکٹرجاوید میانداد نے کہا کہ سر میں درد کی وجہ سے چیک اپ کیلئے آیا تھا۔ میری طبعیت اب بہترہے،چاہنے والے پریشان نہ ہوں۔ میں خیریت سے ہوں،روٹین کے چیک اپ کیلئے آیا تھا۔

  • پاکستان بیت المال نے نمل کے مستحق طالب علموں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے

    پاکستان بیت المال نے نمل کے مستحق طالب علموں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے

    پاکستان بیت المال نے نمل کے مستحق طالب علموں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے
    پاکستان بیت المال نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے مستحق طالب علموں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے ڈائریکٹر جنرل نمل یونیورسٹی بریگیڈئیر سیّد نادرعلی کے ہمراہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

    مفاہمتی یادداشت کے مطابق پاکستان بیت المال ہر سال نمل یونیورسٹی میں زیر تعلیم 250مستحق طالب علموں کو تعلیم جاری رکھنے کے لئے فیس کی ادائیگی کرے گا، ان میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طالب علم بھی شامل ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے کہا کہ ملک کے غریب اور مستحق طالب علموں کی بیت المال تک رسائی ممکن بنا دی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
    انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے نادار اور محروم طبقات کی بحالی کے لئے پاکستان بیت المال لازوال خدمات سرانجام دے رہا ہے، غریب طالب علموں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی سے ان کے تعلیمی سفر میں حائل مالی مشکلات کو ختم کردیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں یہ نوجوان کامیابیاں سمیٹتے ہوئے روشن اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں۔ ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر سیّد نادر علی نے یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم مستحق طالب علموں کی مدد پر ایم ڈی پاکستان بیت المال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں اداروں کے باہمی تعاون سے بہت سے نوجوان اپنی تعلیم کو مکمل کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

  • مہنگائی میں مزید اضافہ؛ مجموعی شرح 38.42 فیصد پر پہنچ گئی

    مہنگائی میں مزید اضافہ؛ مجموعی شرح 38.42 فیصد پر پہنچ گئی

    مہنگائی میں مزید اضافہ؛ مجموعی شرح 38.42 فیصد پر پہنچ گئی

    ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا اور ہفتہ وارمہنگائی کی شرح 2.89 فیصد اضافے کے بعد 38.42 فیصد پر پہنچ گئی۔ جبکہ ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتں بڑھنے سے ہوا اور ایک ہفتے کے دوران 34 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 5 کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات نئے بتایا کہ مہنگائی سے سب سے زیادہ 44 ہزار 175 روپے ماہانہ انکم والا طبقہ متاثر ہوا اور 44ہزار 175روپے ماہانہ آمدنی والےکیلئے مہنگائی کی ہفتہ وارشرح39.65فیصدرہی۔ اور ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت میں 44 روپے اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 11 پیسے اضافہ ہوا جبکہ کیلے 12 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق چاول کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 50 پیسے، دال ماش 8 روپے 26 پیسے مہنگی ہوئی، 390 گرام خشک دودھ کی قیمت 11 روپے 40 پیسے بڑھ گئی، دہی کی فی کلو قیمت 2 روپے 85 پیسے، دودھ 95 پیسے فی لیٹر اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 46 روپے 98 پیسے منہگا ہوا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مٹن 12 روپے 14 پیسے، بیف 5 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا، اس کے علاوہ دال مونگ، چینی، گڑ اور آلو کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
    ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے ٹماٹر 7 روپے 68 پیسے، پیاز 30 روپے فی کلو، انڈے 12 روپے 30 پیسے سستا ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران لہسن اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • سیکرٹری خارجہ اسد مجید اور امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے کے درمیان ملاقات

    سیکرٹری خارجہ اسد مجید اور امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے کے درمیان ملاقات

    سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان اور امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے کے درمیان ملاقات

    سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان سے امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے نے یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ متواتر دوطرفہ دورے پاکستان اور امریکا کے مثبت رویے کا مظہر ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین دوسرے مڈ لیول دفاعی ڈائیلاگ اور واشنگٹن میں ہونے والے تجارتی اور سرمایہ کاری کے فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    انہوں نے ادارہ جاتی مذاکرات کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی اور صحت کے شعبوں میں پائیدار تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر اسد مجید خان نے زراعت، تعلیم، آئی ٹی اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرکشولے نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
    انہوں نے 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کے لئے پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ امریکی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ سکریٹری خارجہ نے امریکی حمایت پر قونصلر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ امریکا طویل مدتی بحالی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ ڈیرک شولے کے ساتھ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کی قونصلر کلنٹن وائٹ، پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کی پرنسپل اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ بھی موجود تھیں۔

  • سابق جسٹس ملک محمد قیوم کو سپردخاک کردیا گیا

    سابق جسٹس ملک محمد قیوم کو سپردخاک کردیا گیا

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس ملک محمد قیوم انتقال کرگئے.جسٹس ملک محمد قیوم کو میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

    نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس شہرام سرور، وزیراعظم کے معاون عطا تارڑ سمیت وکلاء، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    ملک محمد قیوم کو آئینی معاملات پر خاص دسترس تھی ۔ انہوں نے میچ فکسنگ کے حوالے سے انکوائری بھی کی جسے آئی سی سی نے قیوم رپورٹ کے نام سے سراہا تھا۔ملک محمد قیوم سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی رہے۔

    مرحوم ملک قیوم سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی رہ چکے ہيں ۔۔۔ اہل خانہ نے اسے خاندان اور شعبہ قانون کيلئے بڑا خلا قرارديا

    جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے، وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے۔

    وزیراعظم شہباز شريف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملک محمد قیوم شعبہ قانون میں ایک ممتاز مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت اور اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

  • پنجاب میں‌ گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش

    پنجاب میں‌ گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش

    لاہور:محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش کردی۔

    محکمہ خوراک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سندھ حکومت کی طرز پر گندم کی فی من امدادی قیمت مقرر کی جائے۔

    اعلامیے کے مطابق گندم کے اجرا کی پالیسی اور نرخوں پر بھی نظر ثانی کی جائے گی، گندم سے متعلق بنائی گئی قائمہ کمیٹی مزید سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم سے حتمی سفارشات طلب کرلی گئیں تھیں۔

  • الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں:الیکشن کمیشن

    الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں:الیکشن کمیشن

    لاہور:الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ اپیل میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور گورنر پنجاب کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں۔

    الیکشن کمیشن نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست کے فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان نے بھی الیکشن سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔واضح رہے کہ 10 فروری کو اہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

    عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرے، پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں 90 دن کے آئینی مینڈیٹ سے تاخیر نہ کی جائے، الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کروانے کا پابند ہے۔

  • مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ : رانا ثنا اللہ اور پرویز الہٰی درمیان زبردست مکالمہ

    مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ : رانا ثنا اللہ اور پرویز الہٰی درمیان زبردست مکالمہ

    لاہور :وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اپنے وکلا کیساتھ ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو جاری کردی جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر سپریم کورٹ بار کا بھی ردعمل سامنے آگیا ، یہ معاملہ آخر ہے کیا ؟ جانتے ہیں ۔

    گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک میں کیس ایک خاص جج کے پاس لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے، آڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ فلاں کیس فلاں جج کے پاس لگوانا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ آڈیو میں دوسری آواز کو میں نے نہیں چلوایا، پرویز الہٰی مبینہ طور پر ادارے کو ملائن کر رہے ہیں، فرانزک میں پرویز الہیٰ کی آواز کی تصدیق ہو جائے گی۔

    رانا ثنا اللہ نےسابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی ٹولے نے قانون و انصاف کا مذاق بنا رکھا ہے، اس سے پہلے بھی آڈیوز سامنے آئیں، ارشد ملک جج نے حقیقت بیان کی تھی اس کی آڈیو پر کوئی ایکشن نہیں ہوا ، اسی وجہ سے آج پرویز الہٰی دیدہ دلیری سے عدالت پر بات کررہے ہیں ۔

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو کی فرانزک تصدیق کے بعد معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے آنا چاہیے۔انہوں نے ایف آئی اے کو وزارت قانون سے آڈیو لیک کے معاملے پر رائے لینے کی ہدایت کرتے ہوئے پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا بھی عندیہ دے دیا۔

    آڈیو لیک کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہٰی کا بھی ردعمل آگیا ۔

    چودھری پرویز الہٰی نے اپنے بیان میں کہا کہ آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی ، محمد خان بھٹی کے کیس کیلئے ایک وکیل کے ساتھ گفتگو کو ٹیپ کر کے غلط رنگ دیا گیا ہے، محمد خان بھٹی 10 دن سے لاپتہ ہیں اور ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے آخر وہ کیس بھی سامنے آنا ہے، اگر کوئی بندہ انصاف کیلئے اپنے وکلا کے ذریعے عدالتوں سے رجوع کرتا ہے تو اس میں یہ گناہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں۔

    صدرعارف الرحمن علوی کا انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کیلیےچیف الیکشن کمشنر کوخط

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عدلیہ کے ادارے کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے اور تمام مخالفین کو جھوٹے کیسز میں جیلوں میں بند کرنا چاہتی ہے، ماڈل ٹاؤن سانحہ کے سرغنہ رانا ثناء اللہ بوکھلائے ہوئے اٹھے ہیں اور بولنا شروع کر دیا ہے۔

    پی ٹی آئی ارکان کی جانب سےسپیکرکا نوٹیفکیشن”فوری”معطل کرنےکی استدعا…

    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے اپنی مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میری پرویز الہٰی کے ساتھ گفتگو کی آڈیو پھیلائی جا رہی ہے، جس میں سپریم کورٹ کے کیس پر اثر انداز ہونے سے متعلق میری پرویز الہٰی سے گفتگو شامل ہے، آڈیو سننے کے بعد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ جعلی ہے۔

    عابد زبیری کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ محمد خان بھٹی کا کیس لڑ رہا ہوں اور یہ گفتگو اس سے متعلق تھی، محمد خان بھٹی پرویز الہٰی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں، ان کے کیس کا سپریم کورٹ میں زیر التوا غلام محمود ڈوگر کے کیس سے کوئی تعلق نہیں، مبینہ آڈیو عدلیہ کی آزادی پر حملے کے مترادف ہے۔

    حکومت مخالفین کوجیلوں میں ڈالناچاہتی ہے:چوہدری پرویز الٰہی کا مبینہ آڈیو لیک…

    دوسری طرف اسی سلسلےمیں ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے وکیل کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات شروع کردی، فرانزک میں آڈیو اصل ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے آڈیو لیک کے معاملے میں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی اجازت دے دی جس کے بعد ایف آئی اے نے لیک آڈیوز کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی۔

  • اینٹی کرپشن؛ سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کے بیٹے کیخلاف انکوائری دوبارہ شروع

    اینٹی کرپشن؛ سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کے بیٹے کیخلاف انکوائری دوبارہ شروع

    راولپنڈی: اینٹی کرپشن نے سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کے بیٹے کے خلاف انکوائری کو ری اوپن کردیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد بدعنوانی راولپنڈی نے عامر کیانی کے بیٹے فہد کیانی کو انکوائری کے لیے طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا، تاہم اس کے باوجود فہد کیانی اینٹی کرپشن میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کا فون بھی بند ہے۔

    عامر کیانی کے بیٹے کے خلاف انکوائری 578/E، ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر 2020ء میں شروع ہوئی، جسے اب ری اوپن کردیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انکوائری کے لیے فہد کیانی کو 17 فروری کو طلب کیا گیا جو تاحال پیش نہیں ہوئے۔

    وزیراعظم کےدامادکی ضمانت میں توسیع،حمزہ شہبازکی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور

    دوسری طرف ومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پر لگے کرپشن الزامات سمیت دیگر اہم ایشوز کیلئے اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب کے سرکاری اداروں میں مبینہ کرپشن اور ٹھیکوں میں کک بیکس کے حصول کے خلاف کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔

    پنجاب اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی

    ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چئیرمین نیب نے پرویزالہی پر کرپشن الزامات سمیت اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کو نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

    آڈیو لیک:چیف جسٹس سے تحقیقات کا مطالبہ زورپکڑگیا

    نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چیئرمین نیب نے اہم انکوائریز کی منظوری دی۔ نیب لاہور نے سابق ایکسین ہائی وے رانا اقبال کے الزامات پر انکوائری شروع کی۔