Baaghi TV

Tag: karachi

  • بلوچستان کے 2اضلاع اور ایک تحصیل پر بلدیاتی الیکشن کل ہوگا

    بلوچستان کے 2اضلاع اور ایک تحصیل پر بلدیاتی الیکشن کل ہوگا

    بلوچستان کے 2اضلاع اور ایک تحصیل پر بلدیاتی الیکشن کل ہوگا. ضلع لسبیلہ، حب اور تحصیل حرمزئی کی مخصوص بلدیاتی نشستوں پر الیکشن ہوگا.

    بلوچستان کے 2 اضلاع اور ایک تحصیل کی مخصوص نشستوں پر بلدیاتی الیکشن کل (بدھ کو) ہوگا۔ الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق کل (بدھ کو) ضلع لسبیلہ، حب اور تحصیل حرمزئی کی مخصوص بلدیاتی نشستوں پر الیکشن ہوگا جبکہ برابری کی بنیاد پر خالی رہ جانے والی 56 یونین کونسلوں کی 119 نشستوں پر بلدیاتی نمائندوں کا چناؤ بھی کل عمل میں لایا جائے گا۔

    دوسری جانب این اے 265 کوئٹہ ٹو کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے جمع شدہ 32 امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔ الیکشن کمیشن بلوچستان کا کہنا ہے کہ 32 میں سے 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ایک آزاد امیدوار ولی محمد کے کاغذات مسترد کردئیے گئے ہیں، کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 16 فروری تک جمع کرائی جاسکیں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ایپلیٹ ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری تک کیا جائیگا، 21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی، 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے، 23 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 16 مارچ کو ہوگی۔

  • شیخ رشید کی لال حویلی کا ایک اور یونٹ ڈی سیل

    شیخ رشید کی لال حویلی کا ایک اور یونٹ ڈی سیل

    شیخ رشید کی لال حویلی کا ایک اور یونٹ ڈی سیل

    لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے لال حویلی کا ایک یونٹ ڈی سیل کرنے کے بعد درخواست نمٹا دی ہے. لال حویلی کا ایک یونٹ ڈی سیل کرنے سے متعلق درخواست پر جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار شیخ رشید کی ہمشیرہ عابدہ شمیم کے وکیل سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔

    عابدہ شمیم نے لال حویلی کے یونٹ ڈی 156 کو سیل کرنے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے 30 جنوری کو غیرقانونی کریک ڈاؤن کیا اور درخواست گزار کی ملکیتی جائیداد ڈی 156 بھی سیل کر دی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    جبکہ پٹیشن میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کی ملکیتی جائیداد شیخ رشید کا الیکشن آفس رہا ہے۔علاوہ ازیں عدالت کو بتایا گیا کہ شیخ رشید اب بھی این اے 62 سے امیدوار ہیں، سیل شدہ جائیداد میں ان کا الیکشن آفس بننا ہے۔ عدالت سے متروکہ وقف املاک بورڈ کی کارروائی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

  • ملتان سلطانز کو جھٹکے پرجھٹکا لگ گیا

    ملتان سلطانز کو جھٹکے پرجھٹکا لگ گیا

    ملتان:پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ کے بعد ہی ملتان سلطانز کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہوگئے، ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔پاکستان سپر لیگ 8 کا پہلا میچ پیر کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، افتتاحی میچ میں ہی ایک بڑا کھلاڑی انجرڈ ہوگیا۔

    ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی 16ویں اوور کی آخری گیند پر سکندر رضا کا زور دار شاٹ روکنے کی کوشش میں انجرڈ ہوگئے، ان کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی ہے۔رپورٹ کے مطابق گیند پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے شاہنواز دھانی کی دائیں انگلی پر گیند لگ گئی، ان کا ایکسرے کیا گیا جس میں شاہنواز کی انگلی میں فریکچر آیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں ہاتھ میں شدید تکلیف ہے۔

    شاہنواز دھانی کا انجری کے باعث پی ایس ایل کے پورے ایونٹ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے، ملتان سلطانز مینجمنٹ نے شاہنواز دھانی کے متبادل کھلاڑی کی تلاش شروع کردی۔رپورٹ کے مطابق ملتان سلطانز نے کارلوس بریتھ ویٹ کو بھی متبادل کے طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا ہے، وہ پاکستانی ویزے کے منتظر اور یو اے ای میں موجود ہیں۔

    ادھر کل رات پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے ہرا دیا۔
    لاہور قلندرز نے جیت کیلئے ملتان سلطانز کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوور میں 174 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، مرزا بیگ نے 32 رنز بنائے، شائے ہوپ 19، کامران غلام 3، حسین طلعت 20 اور ڈیوڈ ویزے 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سکندر رضا نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لاہور قلندرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ حارث رؤف، فخر زمان، طاہر بیگ، ڈیوڈ ویزے، سکندر رضا، حسین طلعت، شائے ہوپ، زمان خان، لیام ڈاسن اور کامران غلام شامل تھے۔
    کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، عثمان میر، سمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ ملتان سلطانز ٹیم کا حصہ تھے۔

  • مسلم لیگ نواز  کا تنظیم سازی سے متعلق پارٹی آئین کے اندر ترامیم کا فیصلہ

    مسلم لیگ نواز کا تنظیم سازی سے متعلق پارٹی آئین کے اندر ترامیم کا فیصلہ

    مسلم لیگ نواز کا تنظیم سازی سے متعلق پارٹی آئین کے اندر ترامیم کا فیصلہ

    پاکستان مسلم لیگ نواز نے نے تنظیم سازی سے متعلق اہم تبدیلیوں اور پارٹی آئین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ جبکہ مسلم لیگ ن نے نوجوانوں کو متحرک کرنے کےلیے اہم اقدامات پر کام تیز کردیا ہے۔ سوشل میڈیا ونگ کو پارٹی آئین میں باقاعدہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا ونگ کو پارٹی آئین میں ترمیم کرکے شامل کیا جائے گا۔

    مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے اسٹوڈنٹ ونگ کو بھی ری لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف آرگنائزر مریم نواز نے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق پارٹی آئین میں مجوزہ ترامیم پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کم کردی ہے
    منی بجٹ کی منظوری ،پی ڈی ایم کی مجبوری،عارف علوی اوراسحاق ڈارکےدرمیان ختم ہوگئی دوری

    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ

    خیال رہے اس بارے میں سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس کو سراہا ہے کہ اس میں بہتری لائے جائے تاکہ پارٹی میں مزید بہتری ہو جبکہ اس بارے میں لوگوں نے تنقید بھی کی ہے.

  • اسحٰق ڈارکےبعد عمران خان نے بھی عارف علوی سے رابطہ کرلیا،اصل کہانی بھی سامنے آگئی

    اسحٰق ڈارکےبعد عمران خان نے بھی عارف علوی سے رابطہ کرلیا،اصل کہانی بھی سامنے آگئی

    صدرمملکت عارف علوی سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے،اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ صدرمملکت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کیلئے حکومتی کوششوں کو سراہا۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ریاست ِپاکستان حکومت کیجانب سے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں پر قائم رہے گی۔

    ادھرگورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی بے نتیجہ ملاقات کے بعد صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نا آنے پرمشاورت کی گئی۔ دونوں کے درمیان عدالتی فیصلے کے آئینی پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ نا دیکر حکومت آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن اور گورنر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔اس سے قبل گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ میاں بلیغ الرحمان نے آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر پنجاب سے الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کےلیے ملاقات کا فیصلہ ہوا تھا۔

  • فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کم کردی ہے

    فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کم کردی ہے

    فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کم کردی ہے

    عالمی مالیاتی ادارے فچ نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی ہے خیال رہے یہ موڈیز اور ایس اینڈ پی کے بعد فچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق فچ نے فارن کرنسی ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے ٹرپل سی مائنس کردی۔ پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کے باوجود عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فچ نے پاکستان کی لانگ ٹرم فارن کرنسی ڈیفالٹ ریٹنگ میں کمی کی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش زرمبادلہ بحران ریٹنگ گرنے کی اہم وجہ ہے، پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی) گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام، بیرونی مالیاتی اور اقتصادی خسارے کے پیش نظر پاکستان کی طویل مدتی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ ’بی مائنس‘ سے کم کرکے ’سی سی سی پلس‘ کردی تھی.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ

    کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل نے کہا تھا کہ آؤٹ لُک (منظر نامہ) مثبت ہے اور اس نے پاکستان کی طویل مدتی ساورن (خود مختار) کریڈٹ ریٹنگ کو ’بی مائنس‘ سے کم کرکے ’سی سی سی پلس‘، مختصر مدت ریٹنگ کو ’بی‘ کیٹگری سے ’سی‘ جبکہ سینئر غیر محفوظ نوٹس پر طویل المدتی ایشو ریٹنگ کو ’سی سی سی پلس‘ کردیا ہے۔

  • منی بجٹ کی منظوری ،پی ڈی ایم کی مجبوری،عارف علوی اوراسحاق ڈارکےدرمیان ختم ہوگئی دوری

    منی بجٹ کی منظوری ،پی ڈی ایم کی مجبوری،عارف علوی اوراسحاق ڈارکےدرمیان ختم ہوگئی دوری

    اسلام آباد:صدر مملکت نے منی بجٹ آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پراعتراضات اٹھا دیےصدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منی بجٹ آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پراعتراضات اٹھا دیے۔ذرائع کے مطابق حکومت آج ہی آرڈیننس جاری کرکے منی بجٹ نافذ کرنے کی خواہشمند ہے تاہم صدر مملکت نے آرڈیننس کے بجائے منی بجٹ بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر زور دیا ہے۔

    صدر مملکت کے اعتراضات کے بعد حکومتی ٹیم مختلف آپشنز پرغور کررہی ہے، حکومت صدر مملکت سے دوبارہ رابطہ کرسکتی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد صدر سے فوری آرڈیننس جاری کرنے کی درخواست کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران حکومت آرڈیننس جاری نہیں کرسکتی، اگر حکومت مشترکا اجلاس کو ختم کرتی ہے تو اجلاس بلانے کےلیے دوبارہ صدر سے ہی رابطہ کرنا پڑے گا۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ صدرمملکت دوبارہ اجلاس نہیں بلائیں گے۔

    دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کےمطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ صدرمملکت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کیلئے حکومتی کوششوں کو سراہا۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ریاست ِپاکستان حکومت کیجانب سے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں پر قائم رہے گی۔

    ملاقات میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ایک آرڈیننس جاری کرکے ٹیکسوں کے ذریعے اضافی ریونیو اکٹھا کرنا چاہتی ہے تاہم ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس اہم موضوع پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا زیادہ مناسب ہوگا۔ پارلیمنٹ کا سیشن فوری طور پر بلایا جائے تاکہ بل کو بلاتاخیر قانون بنایا جاسکے۔

  • پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں، آکاش چوپڑا

    پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں، آکاش چوپڑا

    لاہور:سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تعریف کردی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے لکھا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقہ کی پریمئیر لیگ بہت اچھی رہی، جہاں ہمیں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے تاہم آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمئیر لیگ ابھی بہت پیچھے ہیں۔

    قبل ازیں آکاش چوپڑا نے پاکستان کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت آنے کا دعویٰ کیا تھا۔دوسری جانب پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ کیلئے اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو ہم ورلڈکپ کیلئے ہندوستان نہیں جائیں گے۔

    ادھرجیمز نیشم اور شکیب الحسن کی صورت میں پشاور زلمی کے لیے مزید کمک کراچی پہنچ گئی۔گزشتہ دنوں پا کستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لئیے بنگلا دیش کے آل راؤنڈرشکیب الحسن اورنیوزی لینڈ کے کھیلاڑی نیشم کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ “پشاور زلمی نے شکیب الحسن کو سپلیمنٹری پک کے طور پر حاصل کیا ہے۔ وہ 26 فروری تک پاکستان میں رہیں گے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز شکیب الحسن نے بی پی ایل 2023 میں 11 اننگز میں375 رنز بنائے۔ انہوں نے 13 میچوں میں 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    اسی طرتح جیمز نیشم ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا حصہ تھے، انہوں نے اب تک ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کے دوران 60 میچز میں 159.6 کے اسٹرائیک ریٹ سے 688 رنز بنائے ہیں۔

  • جمہوریت اور سیاست کا مستقبل؟ تجزیہ، شہزاد قریشی

    جمہوریت اور سیاست کا مستقبل؟ تجزیہ، شہزاد قریشی

    افسوس صد افسوس موجودہ حکمرانوں پر عین ایسے وقت کرکٹ کے میچ کا انعقاد کروا رہے ہیں جب برادر اسلامی ممالک ترکیہ میں اور شام میں ایک حشر بپا ہے۔ دنیا بھر میں ہر خاص و عام کی آنکھیں وحشت ناک مناظر کو دیکھ کر اشک بار ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا تھوڑا صبر کر لیتے اپنے برادر ممالک کے دکھوں میں شامل ہو جاتے۔ دنیا اس تباہی سے لرز اٹھی ہے۔ ہنستے بستے شہر چند سیکنڈوں میں خاک و خون میں تبدیل ہو گئے ۔ بچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہو گئیں۔ معصوم بچوں کی آہ و بکا اور ان کے چھلنی اجسام کو دیکھ کر پتھر دل بھی پگھل گئے۔ ایسے نازک وقت میں انسانیت کا تقاضا تھا کہ ہم اس طرح کے کھیل تماشے ڈھول کی تھاپ پر ناچ گانے تھوڑے وقت کے لئے روک لیتے ترکیہ اور شام کے گردش زدہ لوگوں کے دکھوں میں شامل ہوتے۔

    دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نے 1973ء کے آئین کے آئین کی گولڈن جوبلی جشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غیر جمہوری قدم اٹھایا گیا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے اگر لگا کہ آئین کو خطرہ ہے تو اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ غیر آئینی اقدامات کیخلاف رہی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا درست ہے مگر آج کل پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کو لے کر آئین پارلیمنٹ ہائوس، صوبوں کے گورنرز، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو پکار رہا ہے آئین کی چیخ و پکار بلاول بھٹو کو سنائی کیوں نہیں دیتی؟ آئین کو لے کر ہنگامہ طوالت اختیار کرتا جا رہا ہے اب تو معاملہ عدالتوں تک جا پہنچا ہے۔

    سچ تو یہ ہے کہ آج کی سیاست اور جمہوریت آئین کو دھکیل رہی ہے سیاست میں قربانی کا جذبہ نظریات سے حاصل ہوتا ہے سیاسی جماعتوں نے نظریات کو دفن کردیا ہے انسان فنا ہو سکتے ہیں نظریات فنا نہیں ہوتے آج بھی عوام کی اکثریت بھٹو اور ان کی باقی کی ٹیم جنہوں نے 1973ء کے آئین میں اپنا کردار ادا کیا اور جن سیاستدانوں نے آئین پر دستخط کئے تھے بھٹو سمیت آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں اس دنیا میں نہیں پھر بھی ان کے نظریات زندہ ہیں وہ نظریاتی شخصیات تھیں اج سیاسی جماعتوں نے مفاداتی لوگوں کی اکثریت ہے نظریاتی کی کم نظر آتی ہے۔ ملک کی تازہ ترین صورتحال کو دیکھا جائے تو آئین کو لے کر پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کا جائزہ لیا جائے تو آئینی بحران اور جمہوریت سنگین بحران میں مبتلا نظر آتی ہے ان حالات میں جمہوریت اور سیاست کا مستقبل کیا ہوگا؟ جب آئین ہی بے یار و مددگار ہو رہا ہے یا کر دیا گیا ہے یا کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی:وزیراعلی سندھ کیخلاف بلدیاتی الیکشنز التوا پر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹادی گئی

    کراچی:وزیراعلی سندھ کیخلاف بلدیاتی الیکشنز التوا پر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹادی گئی

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ التوا سے متعلق وزیر اعلی سندھ اور سیکرٹری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی۔سندھ ہائیکورٹ کے روبرو بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ التواء سے متعلق وزیر اعلی سندھ، سیکریٹری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ بلدیاتی انتخابات ہوچکے، درخواست واپس لینا چاہتا ہوں۔عدالت نے جماعت اسلامی کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

    عدلیہ کے گھوڑے پر سوار ہوکر عمران خان آنے کی کوشش کررہے ہیں:مریم نواز

    درخواست میں الیکشن کمیشن پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات کو درخواست میں فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا تھا کہ مدعہ علیہان نے انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا۔ مراسلہ لکھنے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    چڑیا گھروں اور جانوروں کی قانونی حیثیت سےمتعلق کیس:عدالت نے تیاری کیلئے ایک ہفتے…

    ادھر پنجاب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے صوبے میں الیکشنز کرانے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے متعلق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس میں فیصلے کی تشریح اور وضاحت کی استدعا کی جائے گی۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گورنرہاؤس پنجاب میں ملاقات کی۔

    اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست:پرویز اشرف نے عدالت میں جواب…

    اس موقع پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلے کی تشریح اور وضاحت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔گورنر پنجاب لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے اور سنگل بنچ کے فیصلے کے قانونی دائرہ کار کو چیلنج کریں گے۔

    گورنر لاہور ہائی کورٹ سے فیصلے کی تشریح کی درخواست کرتے ہوئے پوچھیں گے کہ الیکشن تاریخ سے متعلق فیصلہ کیسے گورنر پنجاب پر لاگو ہوتاہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے اور گورنر سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔