Baaghi TV

Tag: karachi

  • پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر نظر ثانی کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر نظر ثانی کا فیصلہ

    کراچی :پیپلزپارٹی میں ضمنی الیکشن لڑنے پر تقسیم پیدا ہوگئی۔ ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس بھی لیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹریز الیکشن لڑنےکےحامی ہیں جبکہ دونوں سیکریٹری جنرل نئیربخاری اور فرحت اللہ بابر بھی الیکشن کے خلاف ہیں۔ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف بھی الیکشن لڑنے کے حق میں نہیں ہیں۔

    چوہدری محمد سرور وفات پاگئے

    پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے 16مارچ کے ضمنی الیکشن کےلیے امیدوار فائنل کرلیے۔ پارٹی ٹکٹ کےلیے 33قومی حلقوں کے امیدواروں کی فہرست چیئرمین کو ارسال کردیے گئے۔ امیدواروں کو 23 فروری سے قبل ٹکٹ جاری کردیئے جائیں گے۔

    الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا. شاہد خاقان عباسی

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی۔ پی ڈی ایم کی تجویز پر بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلاکر پارٹی رہنماؤں کی رائے طلب کرلی۔

    ادھرپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ بات باعث فخر ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کی قیادت دو خواتین نے کی۔

    کاروبار کیلئے شارجہ جانے والا نوجوان لاپتہ ہوگیا

    خواتین کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن پاکستانی خواتین کی جمہوریت کیلئے جدوجہد اور آمریت کیخلاف مزاحمت کی علامت کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین بے مثال بہادری، عظیم صلاحیتوں اور ناقابلِ تسخیر حوصلے کی علامت ہیں، مادر ملت، بیگم بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو دنیا کیلئے رول ماڈل ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری خواتین کو برابر کے حقوق دیے بغیر ناممکن ہے، 1973ء کا آئین خواتین کو برابری، نمائندگی، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع کی ضمانت دیتا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ہر شکل میں موجود امتیاز اور استحصال کے خاتمے کیلئے پاکستانی خواتین کی ہر جدوجہد کی حمایت کرتی ہے۔خیال رہے کہ ملک میں ہر سال 12 فروری کا دن پاکستانی خواتین کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

  • ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    کیپ ٹاﺅن: آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

    بسمہ معروف 68 اور عائشہ نسیم 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، منیبہ علی 12 اور جویریہ خان صرف 8 رنز بناسکیں۔بھارت نے 150 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکتوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    بھارت کی جانب سے یاستیکا بھاٹیا 17، شفالی ورما 33 اور ہرمن پریت 16 رنز بناکر آوٹ ہوئیں۔جمائمہ روڈریگز 53 اور ریچاگوش نے 31 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

    اس سے پہلے پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 0-2 سے زیر کرکے 21 ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے یکطرفہ فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستان نے میزبان ٹیم کو بآسانی شکست دے کر ایک مرتبہ پھر ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دونوں اعزازات اپنے نام کرلیے۔

    فائنل کے پہلے میچ میں ایشین جونیئر چیمپئن نورزماں نے اپنے حریف کو 1-3 سے قابو کیا جبکہ دوسرے مقابلے میں محمد حمزہ خان نے مدمقابل کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے ٹھکانے لگا کر پاکستان کو فتح دلوادی۔
    سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو0-2 اور بھارت نے جنوبی کوریا کو 1-2 سے مات دی تھی۔

    دریں اثناء سابق عالمی اسکواش چیمپیئن جہانگیر خان، جان شیر خان اور قمر زمان نے بھارت کو شکست دے کر ایشین جونیئر ٹائٹل حاصل کرنے پر پاکستان اسکواش ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

    اسکواش کے عظیم کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد اسکواش کے حوالے سے پاکستان کے لیے اچھی خوشخبری سامنے آئی ہے، امید ہے کہ اگر ہمارے نوجوان کھلاڑی اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

  • کچرے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر نیپرا نے غور شروع کردیا

    کچرے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر نیپرا نے غور شروع کردیا

    کچرے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر نیپرا نے غور شروع کردیا.

    ملک میں حالیہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے کچرے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے غور شروع کردیا۔ نیپرا نے نیشنل ٹرانمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا کوٹا مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

    ذرائع کے مطابق نیپرا نے ہدایت کی کہ این ٹی ڈی سی متعلقہ شراکت داروں سے کوڑا کرکٹ کی معلومات اکٹھی کرے۔ نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ این ٹی ڈی سی وفاقی و صوبائی اداروں سے بھی میونسپل ویسٹ سے متعلق معلومات حاصل کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ

    نیپرا نے ہدایت کی کہ کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ لائحہ عمل اور نئی ٹیکنالوجی سے بجلی کی پیداوار کے لیے تجاویز مرتب کی جائیں جب کہ این ٹی ڈی سی نئی ٹیکنالوجیز سے بجلی سسٹم میں شامل کرنے کے لیے تجاویز لائے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میونسپل ویسٹ ملک کا بہت بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے، اس کی وجہ سے ماحول اور صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

  • الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا. شاہد خاقان عباسی

    الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا. شاہد خاقان عباسی

    الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا. شاہد خاقان عباسی

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ان کے قائد صرف نواز شریف ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑیں گے۔ الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن سے برسوں کی وفاداری ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے بارے میں کبھی بھی نہیں سوچا ہے.

    شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق باتوں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے ہی لڑوں گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اس قسم کی افواہیں گردش ہیں کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ہم خیال سیاستدان اپنی علیحدہ پارٹی بنانے جا رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہنا تھا کہ احتساب کا سرکس جاری ہے لیکن اس وقت نیب کے احتساب کی ضرورت ہے، فواد حسن فواد کے خلاف بھی جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے حکومت نہیں چلے گی، جاوید اقبال رو رو کرکہتے ہیں مجھ سے حکومت کراتی تھی، نیب کو سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے استعمال کریں گے تو قیمت عوام ادا کریں گے، جاوید اقبال یہ بتائیں ان سے کس نے مقدمات درج کروائے۔

  • حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی

    حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی

    کراچی:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ساڑھے 3 سال ملک دشمن پالیسی چلاتے رہے، انہوں نے ساڑھے 3 سال میں صرف ملک کو برباد کیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے دو دن پہلے سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی تھی، ملک میں چین کے اہم منصوبے چل رہے ہیں، سکیورٹی کے انتظامات موقع پر جاکر دیکھنے تھے، ان سکیورٹی انتظامات کو بہتر سے بہتر کرنا ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا ہے کہ ایک طرف ہم اس معاملے پر دن رات محنت کر رہے ہیں، پاکستان خوشحال ہو لیکن دہشتگرد اپنی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، پشاور میں دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، عمران خان کو تکلیف ہو رہی ہے ان کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نظر آ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا عمران خان اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوئے تو وہ مہم چلا رہے ہیں، شوکت ترین کو بھی عمران خان نے بھڑکایا، ایف آئی اے نے آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد گرفتاری کی اجازت مانگی جو حکومت نے دے دی، عمران خان کیخلاف بھی جلد قانون حرکت میں آئے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا آج انہوں نے پھر گھٹیا گفتگو کی ہے جو قابل مذمت ہے، پاکستان سیاسی اور معاشی طور پر استحکام حاصل کرے گا، پاکستان دہشتگردی سے محفوظ رہے گا، عمران خان کے پاؤں پر صرف ایک چھرا لگا ہوا ہے، پاکستان بدکردار، بدزبان اور سیاسی دہشتگردوں سے بھی محفوظ رہے گا۔

  • بجلی کی قیمت میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی

    بجلی کی قیمت میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظورکرلیا۔وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے، سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظور کر لیا، سرکولیشن کے ذریعے نظر ثانی سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی گئی۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن پرغبن کا الزام لگانےوالاخود کرپشن کیس میں ضمانت پرہے:سول ایوی…

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے جون تک گھریلو صارفین کیلئے بجلی 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہو گی، مارچ 2023 سے برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کی جائے گی، برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر 12روپے 13 پیسے فی یونٹ کی سبسڈی بھی واپس لے لی جائے۔

    پلان کے مطابق جون 2023 تک بجلی صارفین سے تقریباً 250 ارب روپے ریکور کئے جائیں گے اس کے علاوہ 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا سرچارج بھی لگے گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کی جائے گی، جون تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں اضافے سے 73 ارب روپے حاصل ہوں گے اس حوالے سے رواں ماہ بجلی 4 روپے 46 پیسے تک مہنگی ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق فروری کے ٹیرف میں اوسط اضافہ 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ بنے گا جبکہ مارچ میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 69 پیسے مہنگی کی جائے گی، جون میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی ہوگی، ستمبر میں بھی بجلی ایک روپے98 پیسے مہنگی کی جائے گی۔جون تک برآمدی شعبے، کسانوں کیلئے سبسڈی ختم ہونے سے 65 ارب روپے حاصل ہوں گے، برآمدگنندگان کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 51 ارب روپے اضافی خزانے میں جمع ہوں گے، کسان پیکچ کے تحت بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 14 ارب روپے زائد ملیں گے۔

  • شادی کے بعد جب شاداب خان اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے توساتھیوں نے کس طرح کا سلوک کیا؟

    شادی کے بعد جب شاداب خان اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے توساتھیوں نے کس طرح کا سلوک کیا؟

    کراچی:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان شادی کے بعد اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے جہاں اسکواڈ جوائن کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے ان کا شاندار طریقے سے ویلکم کیا گیا۔

    شادی کے فورا بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا اسکواڈ جوائن کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے اسپیشل ویلکم، دولہے میاں اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے تو ٹیم کے کھلاڑیوں نے کپتان کا منفرد انداز میں استقبال کیا۔

    ساتھی کھلاڑیوں نے شاداب خان کے استقبال کے لیے بلوں سے پُل بنایا جس کے نیچے سے شاداب خان مسکرا کر گزر گئے اور شاندار طریقے سے ویلکم کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا، بعد ازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گلے مل کر شاداب کو مبارکباد پیش کی۔

     

    یاد رہے کہ شاداب خان کے ولیمے کی تقریب دو دن پہلے اسلام آباد میں ہوئی تھی، ان کی شادی قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی  بیٹی کے ساتھ ہوئی ہے۔اس سے قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے ملتان سلطان کے شان مسعود کو بھی کھلاڑیوں نے "کہانی سنو” گانا گا کر کر ویلکم کیا تھا۔

  • پرویز الٰہی نےعمران خان کا نام لےکرمخالفین کو ڈرانا شروع کردیا

    پرویز الٰہی نےعمران خان کا نام لےکرمخالفین کو ڈرانا شروع کردیا

    لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت ہر دن میں بڑھتی ہی جا رہی ہے، ان کے الیکشن مہم پر نکلتے ہی مخالفین گیدڑ کی طرح بھاگتے نظر آئیں گے، شہباز شریف کی نااہلی نے عوام کو مہنگائی اور دیگر مالی مشکلات سے دوچار کیا۔

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی،……….:اکیلا عمران خان کچھ…

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کا بگل بج چکا، انتخاب بارے آئین اور قانون کے مطابق عدالت کا فیصلہ بھی آ گیا ہے، الیکشن کمیشن فوری انتخابی شیڈول کا اعلان کرے، پی ڈی ایم عوام پر مہنگائی کے جو کوڑے برسا رہی ہے عوام الیکشن میں اس کا بدلہ چکانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

    چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی چھٹی ہوگئی :اگلے چیئرمین کون ہوں گے ،نام فائنل…

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئین سے کھیلنے سے باز رہے، آئین سے انحراف کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے، ہر ادارہ مقررہ وقت میں انتخاب کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند ہے، نواز شریف اب واپس نہیں آئیں گے، (ن) لیگ نے کارکنوں کو لاروں پر لگایا ہوا ہے۔

    استعفے آنا شروع، انتہائی اہم شخصیت نے دیا استعفیٰ،پھر دیا اپنا موقف

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن سے خوفزدہ نہیں تو پھر حیلے بہانے کیوں؟ ان کا گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ دینے سے کیوں گریزاں ہے؟، قوم دیکھ رہی ہے کہ 13 جماعتی اتحاد کس طرح الیکشن سے بھاگ رہا ہے، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک اور قوم کو معاشی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

  • ترکیہ کیساتھ شام میں بھی امدادی سامان بھیجا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    ترکیہ کیساتھ شام میں بھی امدادی سامان بھیجا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کیلئے قائم فنڈ کو ترکیہ کے ساتھ ساتھ شام میں متاثرین کی مدد کیلئے بھی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف ترکیہ اور شام میں امدادی سامان بھیج رہا ہے بلکہ اسکی ترسیل پر آنے والے تمام اخراجات بھی خود اٹھائے گا۔

    وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ترکیہ اور شامی متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی سامان خریدنے کی ہدایت کی ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گا، پاکستان نہ صرف فضائی راستے بلکہ زمینی اور سمندری راستے سے بھی ترکیہ اور شام کو امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنا رہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ریسیکو اہلکار ترکیہ میں لوگوں کی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان ترکیہ اور شام کے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی امداد جاری رکھے گا۔وزیرِ اعظم نے تعلیمی اداروں سے رابطہ کرکے فنڈ ریزنگ مہم چلانے اور وزرات مذہبی امور کو علماء کو اعتماد میں لے کر زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے دینی اداروں میں آگاہی پھیلانے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد میں شامل تمام وزراء، اداروں اور اہلکاروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

  • ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں لوگ کلمہ شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہ نکل آئے جبکہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 309 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیر زمین گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل سوات اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زیر زمین گہرائی 203 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔