Baaghi TV

Tag: karachi

  • الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کےلیے درخواستیں طلب کرلیں

    الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کےلیے درخواستیں طلب کرلیں

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نےسیاسی جماعتوں سےانتخابی نشان الاٹ کرنےکیلئےدرخواستیں طلب کرلیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق پرہونےوالے مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں مانگ لیں۔انتخابی نشان کیلئےدرخواستیں اکیس فروری تک جمع کرائی جائیں۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سےمتعلق ابتدائی ضابطہ اخلاق پرمشاورت کی گئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ(ن)، تحریک انصاف، ایم کیوایم، بی این پی،عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    سیاسی جماعتوں نے ضابطہ اخلاق کےمسودے پراپناجوابی ردعمل دیا اور سیاسی جماعتوں کےنمائندوں نے ضابطہ اخلاق میں بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں،الیکشن کمیشن نے تجاویز کا جائزہ لےکر سیاسی جماعتوں کا اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ادھرملتان کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن آفس میں لڑائی جھگڑے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن آفس میں لڑائی جھگڑے کے کیس مقدمہ خارج کرکے تمام ملزمان کو بری کردیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں الیکشن کمیشن آفس میں ضمنی الیکشن کے کاغذات نامزدگی کے دوران ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی لڑائی، ایک دوسرے پر شدید پتھراؤ کیا گیا تھا۔ تصادم میں 3 کارکن زخمی ہوئے تھے۔پولیس نے پی ٹی ائی کے سابق رکن قومی اسمبلی عامرڈوگر سمیت 16 افراد کو ڈوگر ہاوس جبکہ مسلم لیگ ن کے شیخ طارقرشی سمیت تین افراد کو نشتر اسپتال سے گرفتار کرکےمقدمہ درج کیا تھا۔

  • پی ایس ایل میچ :30پاس اور گاڑیوں کے لیے ریڈ سٹیکرنہیں چاہیں :لاہور ہائیکورٹ

    پی ایس ایل میچ :30پاس اور گاڑیوں کے لیے ریڈ سٹیکرنہیں چاہیں :لاہور ہائیکورٹ

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار کی طرف سے پی سی بی ملتان اسٹیڈیم کے مینجر کے نام خط پرعوامی ردعمل کے بعد حالات بدل گئے ہیں اور اسسٹنٹ رجسٹرارنے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے عملےکوملتان میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز دیکھنے لیے اب نہ تو وی وی آئی پیز ٹکٹس چاہیں اور نہ ہی گاڑیوں کے لیے سرخ رنگ کے اسٹیکرز چاہیں ، ہائی کورٹ اپنے اس حکم نامے کو واپس لیتی ہے ،

    یاد رہےکہ اس سے پہلے اسسٹنٹ رجسٹرار پروٹوکول ہائی کورٹ کی طرف سے پی سی بی کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ ہمیں پی ایس ایل میچ دیکھنے کےلیے 30پاس اور گاڑیوں کے لیے ریڈ سٹیکر پیش کیے جائیں لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کوحکم دے دیا ہے ،اطلاعات ہیں کہ اس سلسلے میں لاہورہائی کورٹ کی طرف سے باقاعدہ خط بھی لکھ دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق لاہور ہوئی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار پروٹوکول سعید احمد خان کی طرف سے لکھے گئے اس خط میں کہا گیا ہےکہ لاہورہائی کورٹ میں کام کرنے والے عملے جس میں ججز بھی شامل ہیں کوملتان میں ہونے والے پی ایس ایل کے ہرمیچ کے لیے 30 انتہائی وی آئی پی کارڈز اوران کی گاڑیوں کو بلاروک ٹوک جانے کے لیے سرخ رنگ کے سٹیکرپیش کیے جائیں تاکہ ان کوکسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو

    اس لیٹرمیں کہا گیاہے کہ چیئرمین باکس میں ہرمیچ کےلیے تیس وی وی آئی پی پاس چاہیں اوران پاسز کی فراہمی کےلیے جلد عمل درآمد کیا جائے ،اس خط میں کہا گیا ہے کہ حکم کے مطابق اس خط پرفی الفورعمل کیا جائے

     

    ادھرپاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شالیمار باغ میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کرانے کا مقصد یہی تھا کہ کچھ تو پتہ چلنا چاہیے نہ کہ تبدیلی آ گئی ہے، تبدیلی میں کچھ تخلیقی چیزیں بھی ہو تی ہیں، اس لیے شالیمار گارڈن سے بہتر اور کونسی جگہ ہو سکتی ہے۔

    لاہور میں پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا یہ اتنی خوبصورت جگہ ہے کہ سب کو پتہ چلنا چاہیے کہ لاہور میں بھی بڑے ستارے ہیں صرف پی ایس ایل میں ستارے نہیں ہیں، اس مرتبہ ہمارا نعرہ بھی یہ ہے کہ سب ستارے ہمارے، اس کے لیے اس سے اچھی جگہ کوئی اور نہیں ہوسکتی کہ کہیں اور رونمائی کی جاتی۔

  • تیسری جماعت تک کے بچوں کو بغیرامتحان پاس کرنے کا فیصلہ

    تیسری جماعت تک کے بچوں کو بغیرامتحان پاس کرنے کا فیصلہ

    کراچی:محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعرات 9 فروری کو کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کیجانب سے نجی تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔

    کمیٹی کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کیا جاٸیگا، جب کہ پہلی سے تیسری جماعت تک بچوں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کیا جاٸے۔ پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ آف سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نجی اسکولوں کیلئے اہم مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت سردیوں کی وجہ سے جو اسکولز کی ٹائمنگ میں تبدیلی کی گئی تھی اس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔جاری کردہ مراسلے کے مطابق اب سندھ کے تمام اسکول اپنے پرانے اوقات کار پر کھلیں گے جبکہ سندھ بھر میں تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست 2023 سے ہوگا۔

    محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلی کلاس سے لیکر تیسری کلاس تک کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی کلاس میں پروموٹ کردیا جائے گا جبکہ جماعت ششم سے ہشتم تک کے طلباء کے امتحانات عیدالفطر کے بعد ہوں گے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    امتحانات کے حوالے سے کمیٹی نے فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت تک طلبہ کے امتحان عید الفطر کے بعد لٸے جاٸیں گے۔ تعلیمی سال تمام نجی اسکولوں میں یکم اگست سے شروع کیا جاٸیگا۔ڈاٸیریکٹوریٹ آف پراٸیوٹ اسکولز کی جانب سے ایڈیشنل ڈاٸیریکٹر نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

  • سیاسی جدوجہد میں مریم نواز کا کردار:تجزیہ:-شہزاد قریشی

    سیاسی جدوجہد میں مریم نواز کا کردار:تجزیہ:-شہزاد قریشی

    لیو ٹالسٹائی کے مشہور الفاظ ہیں۔اگر آپ درد محسوس کرتے ہیں تو آپ زندہ ہیں اگر آپ دوسرے لوگوں کا درد محسوس کرتے ہیں تو آپ ایک انسان ہیں ۔ اس دنیا میں کوئی بھی جگہ قدرتی آفت سے محفوظ نہیں ۔ زلزلہ ، سیلاب ، طوفان کی شکل میں پوری دنیا میں اس قسم کی آفات آتی ہیں۔ ان دنوں ترکیہ اور شام کے مناظر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ دو قومیں تاریخی زلزلے کا جواب دینے کے لئے برسرپیکار ہیں۔

    ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں ۔ تیرتی دھول ۔ منہدم عمارتوں اور مرنے والے انسانوں کے دکھ درد میں پاکستان سمیت پوری دنیا دونوں ممالک میں مدد کے لئے پہنچی ہے ۔ ترکیہ اور شام میں تباہی کو پوری دنیا نے انسانی ہمدردی کو محسوس کیا ہے اور یہی انسانیت کا تقاضا بھی تھا۔ ملک میں معاشی اور مالیاتی سطح پر جو مشکلات پیدا ہو رہی ہیں وہ فکر انگیز ہے ۔ تاہم سیاسی عدم استحکام نے بھی عوام کے دکھوں میں اضافہ کیا ہے ۔ سیاسی زندگی بدصورت تو ہی گئی ہے ۔جماعتوں میں نظریات پہلے ہی دفن ہو چکے ہیں اب آئین اور قانون کا نعرہ لگانے والے اپنے ہاتھوں سے آئین کو ہی دفن کرنے جا رہے ہیں۔ پہلے فوجی حکمرانوں پر الزام تھا کہ انہوں نے آئین توڑا اب بدقسمتی سے سیاسی جماعتوں پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نوازکو لے کر بہت کچھ دیکھنے اور سننے کو مل رہا ہے

    مسلم لیگ(ن) کے اندر سے آوازیں آرہی ہیں ۔ مسلم لیگ(ن) کے ان مرکزی رہنمائوں سے سوال ہے کہ سا بق صدر پرویز مشرف (مرحوم) کے دور حکو مت میں شریف خاندان جیلوں میں بند تھا اور نواز شریف کے کچھ قریبی ساتھی بھی جیلوں میں بند تھے تو ایسے میں نواز شریف کی رہائی کیلئے ان کی بیگم کلثوم نواز (مرحومہ) نے اسلام آباد سے لاہور تک جو سفر کیا راولپنڈی ڈویژن اور دیگر پنجاب کے اضلاع سے کون ان کے ہمراہ تھا؟ صرف گوجر خان کے مقام پر چوہدری محمد ریاض نے اُن کا استقبال کیا جبکہ راولپنڈی میں سردار نسیم موجود تھے۔

    آج کے مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری نے آبپارہ میں گرفتاری دے دی تاکہ کلثوم نواز (مرحومہ) کے ساتھ لاہور نہ جانا پڑے۔ تاہم یہ ایک سوال ہے کہ انہوں نے گرفتاری دی تھی یا انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا؟ مریم نواز ،نواز شریف کی بیٹی ہی نہیں سیاسی جدوجہد میں بھی مریم نواز کا کردار ہے۔ اڈیالہ جیل سے لے کر کوٹ لکھپت جیل تک کا سفر اپنے والد کے ساتھ کیا۔ مریم نواز نے مشکل وقت میں خطرناک سیاسی کھیل کھیلا ۔ اپنے والد کی جماعت کو زندہ رکھنے ،کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے میں کردارادا کیا ۔ جس طرح بیگم کلثوم (مرحومہ) نے اپنے خاوند نواز شریف کے لئے جدوجہد کی تھی ، مریم نواز نے بھی اپنے والد اور مسلم لیگ(ن) کے لئے جدوجہد کی ایک تاریخ رقم کی ہے۔

  • ادویہ ساز کمپنیوں کاحکومت سےدوائیں 38.5 فیصد مہنگی کرنےکامطالبہ

    ادویہ ساز کمپنیوں کاحکومت سےدوائیں 38.5 فیصد مہنگی کرنےکامطالبہ

    اسلام آباد:ادویہ ساز کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم نے حکومت سے دوائیں 38.5 فیصد مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ادویہ ساز کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے چیئرمین فاروق بخاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ادویات کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا، متعدد ادویات دستیاب نہیں، بلیک مارکیٹنگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔

    انسولین، کینسراورڈپریشن کی ادویات کی شدید کمی:دل کےمریضوں کی جان کوخطرات لاحق…

    چیئرمین پی پی ایم اے نے کہا کہ فارما کمپینوں کے لئے دواؤں کی پیداوار مشکل سے مشکل ہوتی جارہی ہے، 2 ماہ سے دوا ساز کمپینوں کی سپلائی چین متاثر ہے، اس کی وجہ بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھولنا اور ڈالر مہنگا ہونا ہے۔

    ڈی جی خان : غیر قانونی ادویات کا کاروبار کرنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی…

    فاروق بخاری نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ملک کی 40 سے زائد دوا ساز کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے، کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں اپنی پیداوار بند کرچکی ہیں۔چیئرمین پی پی ایم اے نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ انڈسٹری کو بچائیں، دواؤں کی قیمتیں کم از کم 38.5 فیصد مہنگی کی جائیں۔

    کم عمر بچوں کو مانع حمل ادویات فروخت کرنے پرپابندی؟

    دوسری طرف فارما سوٹیکل کمپنیوں نے ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کے خدشے کااظہارکردیا۔ذرائع کے مطابق بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے کے باعث ادویات کا خام مال درآمد کرنے میں ادویات ساز کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • پاکستان سپر لیگ 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    پاکستان سپر لیگ 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: لاہور کے شالیمار باغ میں پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی، لاہور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین اور فرنچائزز کے نمائندے شریک تھے۔


    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کااسٹار 24 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے نئی ٹرافی پہلے سے زیادہ دیدہ زیب تیار کی گئی ہے جبکہ سیزن 7 میں استعمال کی گئی ٹرافی دوبارہ نہیں پیش کی جائے گی اور یہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے پاس ہی رہے گی۔


    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہو گی جبکہ 19 مارچ کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔


    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام شامل نہیں ہے،34 میچوں کے دوران 15 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز پر مشتمل پینل میں ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک، مارک بچر، نک نائٹ، ثنا میر، سکندر بخت، سائمن ڈول، عروج ممتاز، ورنن فلینڈر اور وقار یونس انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔

  • سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات  سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

    سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات سندھ سے 4 ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے محکمہ جنگلات سندھ کے خلاف درخواست پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کی نشاندہی کرنے والی نجی کمپنی کے نمائندوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا-

    سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں سے محکمہ جنگلات سندھ کی رپورٹ پر جواب بھی طلب کرلیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ جنگلات اراضی کی نشاندہی میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگنا سمجھ سے بالاتر ہے-

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ محکمہ جنگلات نے عبوری رپورٹ جمع کروائی ہے، تفصیلی رپورٹ کیلئے رواں سال دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے-

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سےسوال کیا کہ کیا سیٹلائٹ اتنا آہستہ چلتا ہے ؟جون 2022 سے سیٹلائٹ ایمجز ہی نہیں بن پارہے-

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ رقبہ زیادہ ہونے کی وجہ سے رپورٹس میں تاخیر ہو رہی ہیں-

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ محکمہ جنگلات 4 ہفتے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے،عدالت نے محکمہ جنگلات سے درخواست گزار کے الزامات پر بھی جواب طلب کر لیا اور سماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کر دی-

  • سپریم کورٹ نےعدالتی وقت ضائع کرنے پر وزارت خزانہ کے سابق ملازمین پرجرمانہ عائد کر دیا

    سپریم کورٹ نےعدالتی وقت ضائع کرنے پر وزارت خزانہ کے سابق ملازمین پرجرمانہ عائد کر دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے غیر ضروری مقدمہ دائر اور عدالتی وقت ضائع کرنے پر وزارت خزانہ کے سابق ملازمین پر جرمانہ عائد کر دیا-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں 2015کےبعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست پر سماعت کی-

    پنجاب الیکشن کی تاریخ سےمتعلق درخواست، گورنر پنجاب کی طرف سے تحریری جواب عدالت میں جمع

    سماعت کے دوران سابق ملازمین نے کہا کہ 2015 کےبعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن غیر قانونی طور پر بڑھائی گئی،-

    چیف جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیا کہ کیا کسی کے غلط کام پر عدالت آپ کے لیے بھی غلط حکم جاری کرے؟ کیا جن ملازمین کے خلاف آپ نے کیس دائر کیا انہیں فریق بنایا؟-

    سابق ملازمین وزارت خزانہ نے کہا کہ ہم سارے ریٹائرڈ ملازمین کو فریق نہیں بناسکتے-

    چیف جسٹس نے کہا کہ سارے ریٹائرڈ ملازمین کو فریق اس لیے نہیں بناسکتے کیونکہ آپ غلط استدعا کررہے ہیں, چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق ملازمین سے استفسار کیا کہ عدالتی وقت ضائع کرنے پر کتنا جرمانہ کریں؟-

    سابق ملازمین وزارت خزانہ نے کہا کہ معاف کردیں، آئندہ غیر ضروری مقدمہ دائر نہیں کریں گے-

    چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزاروں کو ایک ایک لاکھ روپےجرمانہ کرنا تھا لیکن ایک، ایک ہزار کررہے ہیں-

    بعدازاں سپریم کورٹ نے 2015 سے پہلے اور بعد کے ریٹائر ملازمین کی پنشن میں تفریق کے خلاف کیس خارج کردیا-

  • لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

    لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلا م آباد میں آندھی چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے،بلوچستان ، گلگت بلتستان ، آزادکشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے-

    خانیوال:سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، انتہائی مطلوب دہشتگرد…

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں چند مقامات پر برفباری اور بارش متوقع ہے،کوئٹہ، ژوب،بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ہے،خطۂ پوٹھوہار ،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور میں ژالہ باری کا امکان ہے،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی ،سرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    پی ائی اے کے دو طیارے امدادی سامان لیکر ترکی اور شام کیلئے روانہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق چمن، زیارت اور پشین میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور،ایبٹ آباد اور کرک میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، مردان، بونیر، باجوڑ،کرم ، پاراچنار اور وزیرستان میں ژالہ باری متوقع ہے،کوہاٹ،بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،ناران، کا غان، ما لا کنڈ، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان اورایبٹ آباد میں چند مقامات پر شدید برفباری متوقع ہے-

    وادی کیلاش: برف پوش میدان میں ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے زیر اہتمام 3روزہ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

  • وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا

    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا

    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا۔

    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا جبکہ ذرائع کے مطابق وزرات خزانہ نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کے لیے اضافی گرانٹ کا مطالبہ مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے عام انتخابات کیلئے اضافی 14 ارب مانگے تھے. جبکہ نجی ٹی وی کے ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے وسیع تر قومی مفاد میں اضافی ضمنی گرانٹ کا مطالبہ مؤخر کرے۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھاکہ ملک کی معاشی صورت حال بہتر ہونے تک اضافی ضمنی گرانٹ کے مطالبے کو مؤخر کیا جائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں سمیت عام انتخابات کے لیے اضافی گرانٹ مانگی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خزانہ کو اس سلسلے میں ایک درخواست دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابات کے اخراجات 47 ارب سے بڑھ کر 61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ عام انتخابات کیلئے درکار ہوگی۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں سمیت عام انتخابات کے لیے اضافی گرانٹ مانگی تھی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خزانہ کو اس سلسلے میں ایک درخواست دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابات کے اخراجات 47 ارب سے بڑھ کر 61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ عام انتخابات کے لیے درکار ہوگی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیےمنظور شدہ 47 میں سے 25 ارب روپے فوری درکار ہیں ، 25 ارب روپے میں سے 5 ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں جب کہ 25 ارب میں سے بقایا 20 ارب روپے بھی فوری جاری کیے جائیں۔